Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے تین برس کیلیے متفقہ صدر منتخب

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے تین برس کیلیے متفقہ صدر منتخب

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں

    پاکستان برج فیڈریشن کے آن لائن اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے سابق صدر جاوید خالد نے کی۔ اجلاس میں سات منتخب ڈائریکٹرز مبشر لقمان، احسان قادر، سعید اختر، فاطمہ رضا، ڈاکٹر منہاج قدوائی، تحسین گھی والا، اور سرفراز بٹ موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقمان کو متفقہ طور پر پاکستان برج فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ احسان قادر کو سیکرٹری جنرل پاکستان برج فیڈریشن منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان برج فیڈریشن نے اگلے تین سال کے لیے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز، صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا۔

    احسان قادر

    اجلاس کے دوران،پاکستان برج فیڈریشن کے اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسعود مظہر پاکستان برج فیڈریشن کے اعزازی خزانچی کے طور پر کام کرتے رہیں گے

    پاکستان برج فیڈریشن کے نومنتخب صدر مبشر لقمان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پی بی ایف کے لیے اپنے منصوبوں اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں برج ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بطور صدر وہ نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں گے۔ پاکستان برج فیڈریشن کی ٹیم نے مبشر لقمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مبشر لقمان کی قیادت میں پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ ملے گا

    سعید اختر

    مبشر لقمان برج کے انٹرنیشنل فیسٹول میں بھی شرکت کر چکے ہیں اردن میں ہونے والے فیسیٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم کی قیادت مبشر لقمان نے کی تھی ٹیم نے فیسٹول میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے تھے اور کامیابیاں سمیٹی تھیں اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے برج کے ٹورنامنٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے حصہ لیا تھا جس میں مبشر لقمان کی قیادت میں ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی

    پاکستان برج فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے فیڈریشن پہلے سے زیادہ منظم ہو کر کام کرے گی ہم کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں اور نئے لوگ بھی اس کھیل کی جانب راغب ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ اردن میں برج فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات تھی ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کا نام برج کے کھیل میں عالمی سطح پر روشن کریں گے

  • صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

    صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کےساتھ موقع پر موجود ساتھی رپورٹر کا کہنا ہے کہ صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں-

    باغی ٹی وی : صدف ک ساتھی رپورٹ کا کہنا ہے کہ صدف نعیم چینل فائیو کی پچھلی 20 سال سے رپورٹر تھیں اور میری کولیگ تھیں ہم نے سالوں اکٹھے کام کیا ہے لیکن آج کا دلخراش واقعہ ہے جو ان کی شہادت ہوئی –

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے سارے دوست وہاں پر موجود تھے یہ تقریباً 3 لوگ تھے اور ٹوٹل 5 لوگ تھے جو کہ کنٹینر کے ساتھ موو کر رہے تھے اور کوشش کر رہے تھے کہ ہماری عمران خان کے ساتھ ملاقات ہو جائے جس کے چکر میں انہوں نے کنٹینر کے ساتھ ساتھ تقریباً دو کلومیٹر سفر کیا اور سادھو کی سے باہر جب عمران خان کی تقریر کے بعد کنٹینر آگے بڑھا تو یہ بھی آگے بڑھنے لگے-

    انہوں نے بتایا کہ یہ ٹوٹل 5 لوگ تھے جن میں دو کیمرہ مین اور تین رپورٹر تھے ایک نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے رپورٹر اخلاق باجوہ تھے اور کاشف سلیمان نجی خبررساں ادارے نیو ٹی وی کے تھے اور صدف نعیم تھیں ساتھ دو کیمرہ مین تھے-

    صدف کے ساتھ رپورٹ کے مطابق اخلاق باجوہ نے صدف سے کہا کہ یہ دو گارڈ جو کنٹینرکے دروازے پر کھڑے ہوئے ہیں یہ ہمیں کنٹینر پر نہیں چڑھنے دیں گے اخلاق باجوہ جو صدف نعیم کے آگے تھے تھک کر سائیڈ پر ہو گئے اورصدف اخلاق باجوہ کی جگہ پر آ گئیں اور انہوں نے کنٹینر کے ہینڈل کو پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو ان دونوں گارڈز میں سے جو کنٹینر کے دروازے پر کھڑے تھے ایک نے صدف کو دھکا دیا اور وہ نیچے گر گئیں-

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی صدف نیچے گریں تو کنٹینر کا ٹائر ان کے سر کو کچل کر آگے نکل گیا اس کے بعد سب سے المناک واقعہ پیش آیا کہ دنیا نیوز کے کیمرہ مین آصف پرویز ٹوبہ نے شور ڈال کر کنٹینر کو رکوایا اور جب کنٹینر رکا تو ان رپورٹرز کیمرہ مینز ویڈیو بنانے لگے جب انہوں نے ویڈیو بنانے کوشش کی تو اوپر کنٹینر سے ان کے اپور پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں اور کنیٹنر کے گیٹ پر کھڑے گارڈز نے صحافیوں کو زدوکوب کیا اور وہاں پر ایک لڑکا ویڈیو بنا رہا تھا اس سے موبائل بھی چھین لیا گیا-

    واضح رہے کہصدف نعیم اتوار کو لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں-

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

  • اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف کے شوہر نے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی ڈیوٹی کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کرموقع پر ہی ہلاک ہوئیں یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرانا چاہتا نہ ہی پوسٹ مارٹم کرانا چاہتا ہوں-

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان


    خاتون صحافی کے شوہر کا کہنا ہے کہ میت فوری طور پر ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم تجہیزو تدفین بروقت کر سکیں-

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری تھا کہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

    حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

  • وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکےچیک اہلخانہ کےحوالےکرنےکی ہدایت کی ہے-

    آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں-


    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی


    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔


    ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی صدف کے جاں بحق ہونے پر دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

  • کوئٹہ: جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،14 افراد زخمی ایک ہلاک

    کوئٹہ: جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،14 افراد زخمی ایک ہلاک

    کوئٹہ :کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ کے علاقے بروری کراس کے قریب رٸیسانی چوک پر دستی بم دھماکہ-

    باغی ٹی وی : پولیس زرائع کے مطابق کوئٹہ جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چوکی پر گرینیڈ پھینکا گیا ہےشہر میں ذور دار دھماکے کی آواز سنائی دی کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کا تعین کر رہے ہیں-

    ٹھٹھہ : کراچی مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے قتل پر احتجاج۔ بے گناہ نوجوانوں کی موت…

    ریسکیو ٹیمیں اور فورسز جائے وقوع پر فوراً پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچاہا –

    ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا کریکر حملے کا ہوسکتا ہے دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے-

    سول ہسپتال کوٸٹہ کے مطابق بم دھماکے کے 14زخمی سول بوقت (20:10) بجے سول ہسپتال کوٸٹہ لاۓ گٸے ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات فرھم کی جارہی ہے۔

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    دھماے میں زخمیوں میں دوستم شاہ ولد محمد شاہ، سلیمان شاہ ولد محمد شاہ، عبدالصمد ولد گل محمد،عنایت اللہ ولد فاروق، میر حاتم علی ولد حیات اللہ، محمد بلال ولد محمد ہاشمی، گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ، مجاہد علی ولد امان اللہ، اصغر علی ولد باغی، حبیب اللہ ولد ظفر، ریاض احمد ولد مسعود احمد، صبور شاہ ولد فرید شاہ، فرنم دس ولد ولد لکشمی چند اور گل محمد ولد محمد ہاشم شامل ہیں-

    ایک شخص دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت سورج ولد باغی کے نام سے ہوئی ہے-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  • بھارت: 140 سالہ قدیم  کیبل پُل مرمت کے 5 ویں روز ٹوٹ گیا،60 افراد ہلاک درجنوں ڈوب گئے

    بھارت: 140 سالہ قدیم کیبل پُل مرمت کے 5 ویں روز ٹوٹ گیا،60 افراد ہلاک درجنوں ڈوب گئے

    گاندھی نگر: بھارتی گجرات کے شہر موربی میں دریا کے اوپر تاروں پر بنا ہوا 140 سالہ قدیم پُل مرمت کے 5 ویں روز اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں شہری ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو ریاست گجرات کے موربی ضلع میں مچھو دریا پر قائم 140 سالہ قدیم پُل کو مرمت کے بعد 5 دن قبل ہی دوبارہ عوام کیلیے کھولا گیا ہے۔

    کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں…

    پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ 500 سے زائد شہریوں نے ایک ساتھ پُل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے تقریباً 100 لوگ دریائے ماچھو میں گرنے سے گر گئے پچھلے ہفتے پل کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پُل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔

    وزیر مملکت، محنت اور روزگار برجیش مرجا نے کہا کہ نے اتوار کو کہا کہ گجرات حکومت پل گرنے کی ذمہ داری لیتی ہے جس میں 60 سے زیادہ لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ تقریباً ایک صدی پرانا تاریخی پل تزئین و آرائش کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور اسے چار روز قبل عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا ہم بھی حیران ہیں۔ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اس کی ذمہ داری حکومت لیتی ہے-

    ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر…

    کیبل پل بہت پرانا بتایا جاتا ہے اسے صرف پانچ دن پہلے تزئین و آرائش کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اس پل کی مرمت کا کام گزشتہ سات ماہ سے جاری تھا۔ تزئین و آرائش کا کام ایک ٹرسٹ نے کیا تھا۔ طویل عرصے کے بعد پل کے کھلنے کی وجہ سے اتوار کو لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تصویریں بنوانے پل پر پہنچ گئی تھی –

    وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے مرکزی اور ریاستی حکومت نے واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو فی کس 6 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے

    ایک سرکاری بیان کے مطابق، اس سے قبل 14 اکتوبر کو، جنوبی گوا کے دودھ ساگر آبشار سے 40 سے زیادہ سیاحوں کو بچایا گیا تھا جب جمعہ کو شدید بارش کی وجہ سے ایک کیبل پل گر گیا تھا۔ یہ واقعہ 14 اکتوبر کی شام کو گوا-کرناٹک سرحد پر شدید بارش کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں آبشار میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا-

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد…

  • بغداد میں دھماکہ، فٹبال کھلاڑیوں سمیت 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد میں دھماکہ، فٹبال کھلاڑیوں سمیت 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے میں 10 افراد جاں حق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے قریب ایک گیراج میں کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث 20 افراد زخمی ہوئے جب کہ دس لقمہ زندگی کی بازی ہار گئے-

    جنوبی کوریا :ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو گئی،355 لاپتہ

    سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گیراج میں کھڑی گاڑی میں نصب تھا جس نے قریب موجود گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دھماکے کی شدت میں اضافے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بنا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد…

    ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس ٹینکر ایک گیراج میں پھٹ گیا جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور سیکیورٹی فورسز مزید تفصیلات بتائے بغیر دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    اے ایف پی نیوز ایجنسی کے نمائندے نے بتایا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اڑ گئے اور علاقے میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    یہ دھماکہ عراق کی پارلیمنٹ کی جانب سے طویل انتظار کے بعد نئی کابینہ کی منظوری کے دو دن بعد ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں سیاسی تناؤ کو کم کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی کی سربراہی میں 2005 کے بعد پہلی کابینہ ہے جس میں بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے بلاک کی نشستیں شامل نہیں ہیں۔

    فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    بغداد اور پورے جنوبی عراق میں اکتوبر 2019 میں شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے جواب میں عراق میں ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل قبل از وقت انتخابات ہوئے مظاہرین نے 2003 میں امریکی قیادت میں حملے کے بعد قائم ہونے والے سیاسی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

  • پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں، دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، لیڈرز رات کے وقت لاہور بھاگ جاتے ہیں تاکہ کوئی رابطہ کرے۔

    باغی ٹی وی : فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہو رہا ہے جسے سلو مارچ کہا جا سکتا ہے،اس فسادی مارچ سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا-

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    انہوں نے کہا کہ جب بھی سی پیک اور چین کی بات آتی ہے تو پی ٹی آئی لانگ مارچ شروع کرتی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کو دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا تھا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بھارت عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا ہے، پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی، میرے ارشد شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں، عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں اور دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، آج سوات کے لوگ امن کیلئے باہر نکلے ہیں، آج خیبر پختونخوا کے لوگ امن چاہتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے گولیاں چلائیں، عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ میں تو ڈمی تھا، اختیارات نہیں تھے توشہ خانہ میں تحفہ میں ملی گھڑ ی بھی عمران خان نے بیچ دی، سیلاب متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم لانگ مارچ پر خرچ کر دی ہے۔

    لانگ مارچ،عوام کو مزید مسائل میں جھونکنے کا مذاق:تجزیہ شہزاد قریشی

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل لیاقت علی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی پنجاب پولیس کا ڈرائیور تھا اور لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

    قبل ازیں شیخوپورہ تحصیل مرید کے میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی 2 کی حالت نازک۔زخمیوں میں فیصل ، آصف ، قاسم ، رضی اللہ ، عارف اور رضوان شامل ہیں

    ریسکیو ذرائع شدید 2 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے سے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا یے ۔ ریسکیو ذرائع زیادہ تعداد میں لوگ چھت پہ جمع ہونے سے حادثہ رونما ہوا ۔

    دریں اثنا آج پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

    حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    جتوئی : غیرت کے نام پراور ٹھٹھہ میں رشتہ کے تنازعہ نوجوان قتل

  • سعودی عرب: زائرین عمرہ ویزہ کی مدت پر عمل کریں،وزارت حج و عمرہ

    سعودی عرب: زائرین عمرہ ویزہ کی مدت پر عمل کریں،وزارت حج و عمرہ

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مکہ معظمہ آنے والے زائرین کو عمرہ ویزہ میں بتائی گئی مدت پر عمل کرنا ہوگا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق ہفتے کے روز سعودی وازرت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ مدت جو کہ 30 سے 90 دن کے درمیان ہےعمرہ زائرین کو چاہیے کہ وہ ویزہ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی روانہ ہوجائیں ۔

    وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہوزارت کی جانب سے عمرہ ویزے کی مدت کو 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین کا خیال کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی اور زیارت مسجد نبوی کے بعد ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملک لوٹ جائیں تاکہ قوانین شکنی کے مرتکب نہ ہوں۔

    پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

    وزارت نے قبل ازیں متحدہ حکومت کے پلیٹ فارم "نسک” کے آغاز کا اعلان کیا تھاجو مکہ اور مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے نیا سعودی پورٹل ہوگا، جس کا مقصد عازمین کے تجربے کو فروغ دینا اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ سروس پوری دنیا میں، "ضیوف الرحمان سروس پروگرام” کے اقدامات اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے”نسک” کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور شراکت داری میں شروع کیا گیا تھاجہاں یہ "سعودی عرب کی روح” پر فراہم کی جانے والی خدمات سے منسلک ہے۔

    اس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے سفر کو بھرپور بنانا اور ریزرویشن اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پیکجز اور پروگرام فراہم کرنا ہے۔

    ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی سروسز فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔