Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی

    حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر کورٹ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے ساتھ بچے کا سربراہ مقرر کرنے، حق مہر کی رقم کی ادائیگی اور ماہانہ اخراجات سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔

    دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    دائر کردہ درخواست میں دعا بھٹو نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے 5 لاکھ روپے حق مہر اور 5 لاکھ روپے بچے کی کفالت کے لیے دلوائے جائیں، اس کے علاوہ رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کئے جائیں کیونکہ انہوں نے مجھے کرائے ایک فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔

    دعا بھٹو نے عدالت سے یہ اجازت بھی مانگی ہے کہ وہ بچے کو ملک سے باہر کہیں بھی لے جا سکیں حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بے فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیاجبکہ نکاح نامہ بھی حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔

    دعا بھٹو نے کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا،حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا،حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، روز بہ روز حلیم عادل شیخ کا رویہ تبدیل ہوتا رہا ہےاور وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

    درخواست میں ان کاکہناتھا کہ حلیم عادل شیخ کی بد تمیزی کی وجہ سےذہنی طور پریشان ہوں انہوں نےمیری زندگی تباہ کردی ہے، نامناسب رویے کی بنا پر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی حلیم عادل شیخ سے خلع دلائی جائے اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا بھی حکم دیا جائے۔

    دعا بھٹو کا شوہر حلیم عادل سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع؛ شوہر کا دباؤ یا سازش کا…

  • کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کامیر علی، شمالی وزیرستان ضلع اورباڑہ، خیبرکا دورہ

    کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کامیر علی، شمالی وزیرستان ضلع اورباڑہ، خیبرکا دورہ

    کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان ضلع اور باڑہ، خیبر کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ میر علی کے دوران کور کمانڈر نے آرمی پبلک سکول کا افتتاح کیا اور بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک سکول کا قیام مقامی لوگوں کا عوامی مطالبہ تھا جس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔ بوائز ہاسٹل ملحقہ علاقوں کے 123 طلباء کو مفت رہائش فراہم کر رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی (ساؤتھ) میر علی میں منعقدہ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ 31ویں ایڈیشن کے کل 1164 ریکروٹس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آؤٹ ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ باڑہ کے دوران کور کمانڈر نے تیراہ، باغ میدان، راجگال، لنڈی کوتل، باڑہ، مولا گوری اور جمرود سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ میں شرکت کی۔ کور کمانڈر نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاکس اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور NMDs میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کور کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

  • امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی

    واشنگٹن: امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی، اس ایرانی ادارے پر پابندی شاتم رسول سلمان رشدی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کے خلاف خرداد فاونڈیشن کے مقرر کیے گئے انعام کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    جمعہ کے روز ایران کے اس ادارے پر لگائی گئی پابندی کی وجہ یہ بنی ہے کہ اس ادارے نے کئی سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کئی ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔

    یہ امریکی اقدام لبنانی نژاد امریکی مسلمان سلمان رشدی پر حالیہ ماہ اگست میں کیے گئے ایک قاتلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں شاتم رسول اپنی ایک آنکھ کی بینائی محروم اورایک بازو کو حرکت دینے سے معذور ہو چکا ہے ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہےکیونکہ حملے کے دوران اس کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    ایرانی ادارے خرداد فاونڈیشن نے 1989 میں سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کی تھی جب وہ اپنے ملک بھارت میں رہتا تھا اور اس نے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں پر مبنی کتاب لکھی تھی۔ بعد ازاں سلمان رشدی کو لندن میں پناہ دے دی گئی ۔ وہ اب لندن اور امریکہ میں ہی رکا ہو ا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں خرداد فاونڈیشن کو بطور خاص دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنےموقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی ایرانی تنظیم نےملعون رشدی کےسر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔

    برطانوی بادشاہ چارلس کی اہلیہ کےطیارے سے دوران پرواز پرندا ٹکرا گیا

  • لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا ،شیخ رشید

    لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    لانگ مارچ؛ ٹریفک جیم کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جبکہ حقیقت میں 2 سے 3 ہزار افراد شامل تھے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اچھا تھا ندیم انجم پردے میں تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر بڑا ادارہ ہے، ان کا کردار سب کو میز پر لانے کا ہے۔ عالمی ایجنڈا ہے کہ فوج کو بدنام اور انتشار پیدا کیا جائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت دائر کرنے جا رہا ہوں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کےکارکنوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق آج تقریباً 10:30 بجے پولیس کو مذکورہ سیل نمبر 15 سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ فوجی کانٹا، مصری شاہ، لاہور کے قریب لوہا مارکیٹ میں ایک مشکوک بیگ ہے۔

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس نے موقع پر پہنچ کر کچھ دستی بم برآمد کر لیے ہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے-

    ذرائع کےکا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل ان دستی بموں کی جانچ کر رہے ہیں جو بظاہر امریکہ میں بنائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پنوں کو جام کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مریدکی میں دو مقامات پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پی ٹی آئی کے جلسوں کے درمیان متوقع تصادم کی اطلاعات ہیں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

    لانگ مارچ؛ ٹریفک جیم کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جبکہ حقیقت میں 2 سے 3 ہزار افراد شامل تھے

  • شہد کی مکھیاں اور دیگر اڑنےو الے کیڑے برساتی بادل سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتی ہیں،ماہرین

    شہد کی مکھیاں اور دیگر اڑنےو الے کیڑے برساتی بادل سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتی ہیں،ماہرین

    ماہرین نے کہا ہے کہ شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اور اڑنے والے کیڑوں کی سرگرمی سے فضا میں عین وہی برقی کیفیات پیدا ہوسکتی ہے جو بجلی بھرے گرجنے والے بادل سے وجود میں آتی ہے۔

    باغی ٹی وی : برقی چارجز ہر جگہ ہوتے ہیں، مثبت اور منفی دونوں۔ جیسا کہ مخالف چارجز ایک دوسرے کو کھینچتے ہیں، جیسے چارجز ایک دوسرے کو دور کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ قوتیں اکثر انسانی پیمانے پر کسی کا دھیان نہیں دیتیں، لیکن ان کا چھوٹے جانوروں اور پودوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔

    اڑنے والے کیڑوں کی سرگرمی سے فضا میں عین وہی برقی کیفیات پیدا ہوسکتی ہے جو بجلی بھرے گرجنے والے بادل سے وجود میں آتی ہے لیکن اس سے خود حشرات کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور انہیں غذا ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے اور مکڑیاں ہوا میں بلند ہوکر طویل فاصلے تک جاتی ہیں۔

    یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسداں پروفیسر ایلارڈ ہنٹنگ اور ان کے ساتھی کہتے ہیں کہ طبعیات، حیاتیات پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ اب معلوم ہوا ہے کہ حیاتیات طبعیات پر اثر ڈالتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بہت سے حشرات برقِ سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) پیدا کرتے ہیں اور فضا میں اس کا اثر بھی ہوتا ہے۔

    تجربات سے انکشاف ہوا کہ شہد کی مکھیوں کا جھنڈ زیادہ برقی چارج رکھتا ہے اور فضا میں برقی سرگرمی بڑھا کر 100 سے 1000 وولٹ فی مربع میٹر تک پہنچا دیتا ہے۔ اگرچہ اس کا اثر زیادہ تر میدان کے آس پاس ہی ہوتا ہے۔

    ماہرین نے اس سرگرمی کا دیگر جانداروں پر اثر بھی معلوم کیا ہے۔ پھر ٹڈی دل پر بھی غور ہوا جو بہت بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اب تک 460 مربع میل پر 8 کروڑ سے زائد ٹڈوں کا جھنڈ بھی دیکھا گیا اور ان کا برقی اثر مکھیوں سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔

    دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے،تحقیق

    ماہرین کہتے ہیں کہ جانوروں میں حیاتیات اور برقِ سکونی کے درمیان تعلق کے کئی پہلو سامنے آئے ہیں۔ ان کا اثر مختلف جگہوں اور پیمانوں پر ہوسکتا ہے۔ مٹی میں خردنامئے اور بیکٹیریا بھی بجلی بناتے ہیں تو دوسری جانب اڑن کیڑے عالمی فضائی برقی سرکٹ بناتے ہیں۔

    مثال کے طور پر، شہد کی مکھیاں اپنے پروں کے طور پر ایک مثبت چارج جمع کرتی ہیں – جواپنے پر ایک سیکنڈ میں 200 سے زیادہ بار مارتی ہیں – ہوا میں موجود مالیکیولوں کے خلاف رگڑتی ہیں، اور اسے منفی چارج شدہ جرگ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ وہ پھولوں کے برقی شعبوں کا بھی پتہ لگاسکتے ہیں اور ان میں ترمیم کرسکتے ہیں۔

    مکڑیاں منفی چارج شدہ جالوں کو گھماتی ہیں جو مثبت چارج والےکیڑوں کو پھنسانے کے لیے پہنچتی ہیں، اوروہ درختوں کے برقی میدانوں کو ہوا میں تیرنےکےلیے استعمال کرتی ہیں مثبت طور پرچارج شدہ ہمنگ برڈز منفی چارج شدہ پودوں کےاسٹیمن کو اپنی چونچوں کی طرف کھینچتے ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر ہونے کے باوجود ماحولیاتی نظام بجلی سے گونج رہا ہے۔

    سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،ناسا کا تجرباتی خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا گیا

    جریدے iScience میں پیر کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جب شہد کی مکھیوں اور ٹڈیوں جیسے کیڑے بھیڑ میں جمع ہوتے ہیں، تو ہر مخلوق میں انفرادی چارجزجمع ہو کر فضا میں بجلی کے میدانوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جتنی کہ گرج چمک کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان کے عین موسمی اثر کی تصدیق کے لیے اضافی تحقیق کی ضرورت ہوگی، کھربوں چھوٹے اجسام جو ہوا کو برقی بناتے ہیں، موسم کے بنیادی واقعات کی وضاحت کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، جیسے بادلوں کی تشکیل، اور ہمارے ارد گرد کے پیچیدہ ماحول کی تصویر بھرنے میں۔

    یونیورسٹی آف مین کے بائیو مکینکس کے محقق وکٹر اورٹیگا-جیمنیز جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے کہا کہ یہ پہلا مطالعہ تھا جس نے ماحول پر جانوروں کے بڑے پیمانے پر برقی اثرات کی تصدیق کی اور یہ کہ "اس سے بہت سے امکانات کھلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیڑوں کے غول ہر جگہ ہیں آپ اسے مچھروں میں دیکھ سکتے ہیں، آپ اسے شہد کی مکھیوں میں دیکھ سکتے ہیں، آپ اسے ٹڈیوں اور پرندوں میں دیکھ سکتے ہیں-

    زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

  • الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    کراچی: الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی-

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کردیے گئے تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    اسلام آباد کے ہوٹلز میں لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

    خط میں کہا گیا کہ اس سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی اور سیکیورٹی کی کمی کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے تھے لہذا یکم نومبر 2022 تک الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ پولنگ کے لیے تاریخ کا جائزہ لیا جاسکے۔

    الیکشن کمیشن کے اسی طرح کے خطوط سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھی لکھے گئے ہیں اور ان سے بھی تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

     

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 15 دن بعد اس حوالے سے دوبارہ اجلاس کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں صوبائی حکومت اور دیگر امن و امان قائم کرنے والے اداروں سے تجاویز و آرا لی جائیں گی تاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا جلد از جلد اور پُرامن انعقاد یقینی بنایا جائے اور الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جاسکے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ مورخہ 30 اکتوبر 2022 کو ہی ہوگی، اس ضمن میں تمام اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

    سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اسے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو یہ بتانے کی ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے 16 ہزار اہلکار فراہم کرسکتا ہے یا نہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اہلکاروں کی فراہمی کی یقین دہانی انتخابات کا انعقاد ممکن بنا سکتی ہے جب کہ سیکریٹری دفاع پہلے ہی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے فوج اور رینجرز اہلکار فراہم کرنے سے متعلق معذوری کا اظہار کر چکے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کی ضرورت ہے جب کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے ووٹرز میں زیادہ جوش پایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانےکا اعلان کیا تھاتاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے اور 23 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا-

    سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے. ساجد حسین طوری

    اس سے قبل 26 جون کو پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔

  • بھارتی ائیر لائنز  کے طیارے میں دوران پروز آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ائیر لائنز کے طیارے میں دوران پروز آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ائیر لائنز کے طیارے میں دوران پروز آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کے مطابق بھارتی ایوی ایشن ریگولیٹر نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ انجن میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کر رہا ہے جو ایک مسافر جیٹ میں اس وقت بھڑک اٹھی جب وہ دہلی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا تھا۔

    ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر…

    انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز 184 افراد کو لے کر ٹیک ہب بنگلورو جا رہی تھی کہ رن وے پر چلتے طیارے کے انجن نے آگ پکڑ لی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو بحفاظت خالی کر دیا گیا ہے۔


    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے سربراہ ارون کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ترجیح یہ ہے کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں اور انجن میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے خوش قسمتی سے، آگ پر تیزی سے قابو پالیا گیا اور طیارے کو اب گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

    مسافروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انجن میں آگ کے شعلے دیکھنے سے پہلے انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تھی۔

    IndiGo نے کہا کہ طیارے کو تکنیکی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف کو روک دیا اور طیارہ بحفاظت خلیج میں واپس آگیا۔


    انتظامیہ کاکہنا ہےکہ مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے منزل پرروانہ کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    برطانوی بادشاہ چارلس کی اہلیہ کےطیارے سے دوران پرواز پرندا ٹکرا گیا

    پولیس کے مطابق کمرشل طیارے میں عملے کے علاوہ 184 مسافر سوار تھے جو حادثے میں محفوظ رہے۔


    انڈیگو ملک کی سب سے بڑی نجی بجٹ ایئر لائن ہے اور مقامی مارکیٹ کا تقریباً 60 فیصد کنٹرول کرتی ہے بھارت نے اس سال فضائی حفاظت کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جن میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے کیریئر سپائس جیٹ کے کئی خطرناک واقعات بھی شامل ہیں۔

    مئی میں ممبئی سے اسپائس جیٹ کی پرواز میں ہنگامہ آرائی سے سترہ افراد زخمی ہوئے تھے، جب کہ جولائی میں دبئی جانے والے طیارے کو کاک پٹ کی خراب روشنی کے باعث پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    گزشتہ ، ایک ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کو ٹیک آف کرنا پڑا جب عمان کے مسقط ہوائی اڈے پر انجن میں آگ لگ گئی تھی، جس سے کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

    ایران سے جرمنی پہنچنے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

    سڈنی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

    اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ آئر لینڈ کو باآسانی 9 وکٹ سے ہرایا لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    لاہور: ایئرپورٹ انتظامیہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AIIAP) لاہور پر صفائی مہم کا آغاز کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صفائی مہم میں ہوائی اڈے کے احاطے، دفاتر، آپریشنل ایریاز وغیرہ شامل ہیں صفائی مہم سی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ کے وژن کا لازمی حصے ہے-

    قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    صفائی مہم کی قیادت ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کی اے این ایف، اے ایس ایف پاک کسٹمز کے اراکین نے بھی شرکت کی متعلقہ سیکشنل ہیڈز بشمول پروجیکٹ آفس نے بھی مہم میں حصہ لیا-

    ایس وی ایم ٹی، کارگو، فائر اسٹیشن ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کی علاوہ ازین چیئرمین AOC، GHAs، ایئر لائنز، دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی-

    شرکاء نے سبز ٹوپیاں اورفلوروسینٹ جیکٹس پہنیں بینر اٹھائےشرکاء نےصفائی مہم کا آغاز واک سے کیامہم کا خاتمہ ائیرپورٹ مینیجر کے خطاب اور شکریہ کے ساتھ ہوا –

    ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کہا کہ ائیرپورٹ ماحول ملک کے چہرے اور روح کی عکاسی کرتا ہے،ائرپورٹ اور اطراف کو صاف رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،-

    مہم میں درختوں/پودوں کے تنوں کو سفید رنگ کیا گیا ائرپورٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی زیبائش کا بھی خیال رکھا گیا-