Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج  میں اہم پیشرفت

    پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج میں اہم پیشرفت

    واشنگٹن: پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے لیے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے ایف 16 کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکیج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا۔

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کے پرزے فروخت کرنے کی امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے توثیق لازم تھی۔

    واضح رہے کہ پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےکہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی مرمت کی جائے گی اور اس سے متعلق ساز و سامان بھی دیا جائے گا تاہم اس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔

    بیان کے مطابق اس سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا

    جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے احتجاج کیا تھا۔

    بعد ازاں واشنگٹن میں بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراضات یکسر مسترد کردیئے تھے۔

    امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے سے ظاہر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس معاہدے کا اطلاق پہلے سے فروخت شدہ ایف 16 طیاروں کی مرمت یا دیکھ بھال پر ہو گا تاکہ طیارے پرواز کی حالت میں رہیں امریکہ کے مطابق پاکستان نے اس کے لیے امریکہ سے درخواست کی تھی۔

    معاہدے کے مطابق ایف 16 کے انجن میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انجن کی مرمت اور ضرورت کے مطابق نئے پرزوں کی تبدیلی سے ہو گی لڑاکا طیاروں کے لیے امدادی سازو سامان فراہم کیا جائے گا۔

    بیان کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً 450 ملین ڈالرز کا ہو گا اور لاک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی اس معاہدے کو مکمل کرے گی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کو دی جانے والی تین ارب ڈالر کی دفاعی امداد منسوخ کر دی تھی انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسے گروپوں کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔

    امریکہ نے پاکستان کے علاوہ بحرین، بیلجیم، مصر، تائیوان، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، تھائی لینڈ جیسے ممالک کو ایف 16 طیارے دیئے ہیں۔

    امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا

  • ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے،مصدق ملک

    ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے،مصدق ملک

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے شریف خاندان کی مبینہ کرپشن کے بارے میں ایک آنے والی دستاویزی فلم نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی،جبکہ فلم سازوں کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا-

    باغی ٹی وی :وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹ فلیکس سے منسوب کرکے ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکا،پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں ڈیوڈ فینٹن کو لابسٹ ہائر کیا جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا دشمن ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے، ڈیوڈ فینٹن سے معاہدہ جھوٹ ہے تو عمران خان اس کی تردید کریں۔

    فیکٹ چیک؛ شریف خاندان سے متعلق نیٹ فلیکس ڈاکومنٹری بارے پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب

    مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں، ریاست کے خلاف ہے، وہ اداروں سے کہہ رہےہیں کہ مجھے واپس نہ لائے تو مارچ کروں گا۔

    پیر کے روز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نئی دستاویزی فلم ”بند دروازوں کے پیچھے“ کا ٹریلر جاری کیا گیا اسے پی ٹی آئی کے سیاست دانوں اورمختلف قانون سازوں سمیت بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے شیئرکیا گیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے شریف خاندان کی مبینہ ”کرپشن“ کے بارے میں دستاویزی فلم، نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائےگی۔

    اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ٹریلر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ٹام اسٹاکس اور جان ایلن نامو کے علاوہ کئی تحقیقاتی صحافی بھی شامل ہیں۔

    دستاویزی فلم کے مختصر ٹریلر میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی کرپشن پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ان کی جھلکیوں سے عندیہ ملتا ہے کہ دستاویزی فلم کی ریکارڈنگ اس وقت کی گئی تھی جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔

    فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

    ٹریلر میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو بھی دکھایا گیا ہے اور وہ بھی اشرافیہ کی منظم کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    دستاویزی فلم میں شہزاد اکبر سمیت دیگر پاکستانی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ شریف خاندان کی کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    صحافی ارشد شریف دستاویزی فلم میں بتاتے ہیں کہ شریف خاندان نے کرپشن کرنے کے لیے اپنے نوکروں کے نام سے اکاؤنٹ بنوائے اور ان میں اربوں روپے ٹرانسفر کرکے منظم انداز میں کرپشن کی۔


    نجی خبررساں ادارے کے مطابق اس فلم کو انڈیپنڈینٹ POV نے تیار کیا ہے، جو ایک خود مختار پروڈکشن کمپنی ہے، جو اپنی ویب سائٹ کے مطابق ایسی”دستاویزی فلمیں تیار کرتی ہے، جو رازداری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے موضوعات کو تلاش کرتی ہیں اس نے آج تک پانچ دستاویزی فلمیں بنائی ہیں، جن میں سے کچھ پر کمپنی نے خود سرمایہ لگایا ہے۔

    اس کا تازہ ترین پراجیکٹ، بند دروازوں کے پیچھے بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور اسے فعال کرنے والوں کے بارے میں ایک فلم ہے۔

    پاکستانی صارفین کا ملک میں نیٹ فلکس پر پابندی کے خدشے کا اظہار

    نجی خبررساں ادارے نے ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ سیاسی طور پر بے نقاب افراد (PEPs) وہ لوگ ہوتے ہیں جو عوامی تقریب منعقد کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں رشوت یا بدعنوانی میں ملوث ہونے کےزیادہ خطرات ہوتے ہیں،لندن وہ جگہ ہےجہاں وہ جائیداد خریدتے ہیں، جہاں وہ اپنے ناقدین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہیں اور جب وہ اپنے وقار سے گر جاتے ہیں تو وہ وہاں رہتے ہیں۔

    اس فلم کو مائیکل اوسوالڈ اور مرتضیٰ مہدی نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ IMDb ویب سائٹ کے مطابق اوسوالڈ برطانیہ میں مقیم ڈائریکٹر، مصنف اور ایڈیٹر ہیں-

    رپورٹ کے مطابق ”بند دروازوں کے پیچھے“ کی ویب سائٹ کا صفحہ دستاویزی فلم کے تقسیم کار کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی نیٹ فلکس یا دوسری اسٹریمنگ سروسز کا دستاویزی فلم لینے کا کہیں کوئی ذکر ہے۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’بہائنڈ کلوزڈ ڈورس‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز میں پیش کردیا جائے گا۔

    ذاتیات پراترنا سیاست نہیں اورجھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں،بلاول

  • پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    پشاور: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس بات کا اعلان پشاور زلمی فرنچائز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر کیا گیا ، ٹوئٹر پر کرکتر کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ پہن رکھی ہے،ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے-

    علاوہ ازیں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔


    جاویدآفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

    سارو گنگولی کی چُھٹی:راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنئےسربراہ


    ڈیرن سیمی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کےلیے پرجوش ہوں۔


    ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتاب پشاور زلمی کےلیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کو دو بارورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتنوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔

    بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

  • پولیو ورکرز پاکستان کے اصل ہیرو ہیں،سی ای او گاوی

    پولیو ورکرز پاکستان کے اصل ہیرو ہیں،سی ای او گاوی

    برلن: گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونیزیشن (گاوی) کے سی ای او ڈاکٹر سیٹھ برکلے نے پاکستان کے پولیو ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گاوی کے سی ای او ( Dr Seth Berkley ) نے عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام برلن میں پولیو کے خاتمے سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے دوران پاکستانی پولیو ورکرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہا کہ پولیو ورکرز ہی ملک کے اصل ہیرو ہیں۔

    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

    عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام برلن میں پولیو کے خاتمے سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 27 سے زائد پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم کی دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں حالیہ بدترین سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

    خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

    عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے دوران سعودی عرب نے گلوبل پولیو کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ ڈالرز، آسٹریلیا نے 43.55 ملین ڈالرز، بل گیٹس نے 1.2 بلین ڈالرز، فرانس نے 50 ملین یوروز اور کوریا نے 3.2 ملین ڈالرز دینے کے اعلانات کیے ہیں۔

    دنیا بھر میں ہیضے کی وباء میں تشویشناک اضافہ،ڈبلیو ایچ او

  • چھاتی کےسرطان کےتدارک کیلئےبروقت آگاہی مہم، احتیاطی تدابیراورعلاج بہت ناگزیر ہے،بیگم ثمینہ علوی

    چھاتی کےسرطان کےتدارک کیلئےبروقت آگاہی مہم، احتیاطی تدابیراورعلاج بہت ناگزیر ہے،بیگم ثمینہ علوی

    خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور علاج سے خواتین کی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں چھاتی کے سرطان سے خواتین کی ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم اور اقدامات کی ضرورت ہے، چھاتی کے سرطان کے تدارک کیلئے بروقت آگاہی مہم، احتیاطی تدابیر اور علاج بہت ناگزیر ہے، یہ مہلک مرض انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے، پڑھی لکھی خواتین، ذرائع ابلاغ، تعلیمی ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری ادارے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم میں ساتھ دیں۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں طبی ماہرین، سفارت کاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

    بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی تاخیر سے تشخیص کے باعث بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں جو باعث تشویش ہے، خواتین کو اس مہلک مرض سے بچانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، بھرپور قومی آگاہی مہم کے نتیجہ میں چھاتی کے سرطان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا خواتین کے خاندان نہ صرف متاثرہوتے ہیں بلکہ اس کے علاج پر بے پناہ اخراجات بھی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے لئے کی جانے والی کوششیں باعث تعریف ہیں اور اس کا مثبت نتیجہ برآمد ہورہا ہے۔

    بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ میڈیا نے اس مہم میں بھرپور ساتھ دیا ہے، چھاتی کے سرطان کی جتنی جلد تشخیص ہو گی اتنا زیادہ جان بچنے کا امکان بڑھ جائے گا، ہیمیں معذوروں اور خصوصی افراد کیلئے بھی کام کرنا ہے۔

    پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ و شرح اموات لمحہ فکریہ

    خاتون اول نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے ہونے والی ہلاکتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لئے ملک بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، چھاتی کے سرطان سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں پورا خاندان متاثر ہوتا ہے، معاشرے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہلک مرض کی روک تھام اور خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے، گھر والوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کی ذہنی اور اخلاقی حمایت کریں۔ اس مہلک مرض سے بچنے کے لئے بروقت سکریننگ اور علاج کی ضرورت ہے۔

    خاتون اول نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری کوششیں ثمر ثابت ہورہی ہیں کیونکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہوچکی ہے کہ چھاتی کے سرطان کا علاج صرف ابتدائی تشخیص سے ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چار سال سے اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی تشخیص نہ صرف خواتین میں ہو رہی ہے بلکہ بدقسمتی سے مرد اور نوجوان لڑکیاں بھی اس بیماری کا شکار ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے پاکستان بھر میں تمام رضاکار تنظیموں اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں آگاہی پیدا کررہی ہے۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ اب ہمیں ہسپتالوں میں مفت میموگرام کی سہولت فراہم سمیت عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، چھاتی کے سرطان کا علاج رعایتی نرخوں پر ہونا چاہیے۔

    خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان بھر کے بہت سے ہسپتالوں نے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو مفت میموگرام کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے اور کچھ ہسپتالوں نے چھاتی کے کینسر کا علاج بھی رعایتی نرخوں پر شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے لیکن جلد تشخیص سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہ خواتین میں اس کے بارے میں کافی حد تک آگاہی ہوئی ہے، شوکت خانم ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گذشتہ سال خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں خواتین کا معائنہ کیا گیا تھا اور 16 میں چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے پر پتہ چلا تھا، اس سال انہوں نے ایک بار پھر مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بریسٹ کینسر کے دو کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    انہوں نے ملک کے تمام صوبوں میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں شامل افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے مشنری جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کے مسائل اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے یہ توقع نہیں کر رہی تھی کہ ہم اپنی مہم کو اتنے وسیع انداز میں آگے بڑھاسکیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم پورے پاکستان میں بیداری کا یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہمارا پیغام پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

    جنرل ہسپتال کاایک اوراہم اقدام "انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول”کے نام سے…

    خاتون اول نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور میں نے ہمیشہ ان کی صحت، تعلیم، انہیں بااختیار بنانے اور ان کے وراثت کے حقوق کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے خاندان میں کوئی خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہے تو اسے آپ کی اخلاقی مدد کی ضرورت ہے اور اسے یہ احساس دلائیں کہ وہ خاندان کی انتہائی اہم رکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں معذور افراد کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ہمیں انہیں بااختیار بنانے پر کام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اور اہم مسئلہ جس پر ہمیں توجہ دینی چاہیے وہ ذہنی صحت ہے، ہماری آبادی اور معاشرے میں ذہنی تناؤ بڑھ رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ خاتون اول نے ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے متعلق پینل مباحثے“ کے اہتمام پر”رابطہ“ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

    سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

  • بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔


    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    وزارت ثقافت نے بنگلا دیش کی مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مرکزی بینک نے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ دینے سے انکار کرتے ہوئےبتایا کہ پہلے ہی ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اس لیے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ فراہم نہیں کر سکتے۔

    منتظمین نورا فتیحی کو ڈالرز میں معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈانسر کو کتنی رقم دی جانی تھی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبر تک ذخائر کم ہوکر 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اور وہاں کی حکومت نے قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔

  • تین سال کا بچہ اپنی ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

    تین سال کا بچہ اپنی ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

    نئی دہلی: تین سال کا بچہ اپنی ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تین سال کا بچہ اپنی ماں کے خلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ بچے نے تھانے کے عملے سے ماں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ٹافیاں کھانے نہیں دیتیں اورتھپڑمارتی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کیا جائے۔


    تین سال کے صدام کو اس کے والد ضد کرنے پر تھانے لے کر پہنچے تو تھانے کا عملہ اتنے کم عمر شکایت لے کر آنے والے کو دیکھ کر حیران رہ گیا بچے نے خاتون سب انسپکٹر کو اپنی والدہ کے خلاف شکایت درج کرائی اور انہیں گرفتار کرنے کا کہا-

    اس واقعے کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، اس میں صدام کو برہان پور کے دیتلائی میں سب انسپکٹر کو اپنی شکایت بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ سب انسپکٹر پرینکا نائک سے کہتا ہے، "امّی نے میری مٹھائیاں چرائی، اسے جیل میں ڈال دیا۔

    ڈپریشن کے علاج کے لیے دماغ کی پہلی کامیاب سرجری

    خاتون افسر نے بچے کو پیار کیا اور جھوٹ موٹ اس کی شکایت درج کرکے ایک کاغذ پر باقاعدہ دستخط بھی کروائے بچے کی معصومیت پر اپنی ہنسی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے، اس سے کچھ سوالات پوچھتی ہیں اور شکایت درج کروانے کا بہانہ کرتے ہوئے اپنے خدشات کو بیان کرتی ہیں۔

    پولیس افسر نے بچے کو یقین دہانی کرائی کے اس کی ماں کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ ماں کے خلاف تھانے پہنچنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔

    صدام کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے کینڈی مانگی تو اس کی ماں نے اس کے گال پر آہستہ سے پیٹا اس نے صدام کو پریشان کر دیا، اور اس نے مجھ سے اسے پولیس والوں کے پاس لے جانے کو کہا۔

    ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد، ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ایک ویڈیو کال پر بچے سے بات کی اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ دیوالی پر اسے چاکلیٹ اور ایک سائیکل بھیجے گا-

    قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف ہیں،یوکرین

  • بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر تباہ،پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

    بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر تباہ،پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد ممبئی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جس میں ہائی وے پر بس نے اوورٹیک کی کوشش کی اور وہ ٹرالر سے جاٹکرائی۔

    لاہور میں ایک روز میں تین خواتین کے ساتھ ہوئی زیادتی

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والے تمام افراد بس کے مسافر تھے جن میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹس سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئےبھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے علاقے پھٹا سےکیدرناتھ کے زائرین کو لے کر جارہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے حادثے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    راولپنڈی:مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

    بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق یہ حادثہ بارش اور دھند کے باعث پیش آیا ریگولیٹری باڈی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

    ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کیدارناتھ میں ہیلی خدمات پر اگلے احکامات تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ کیدارناتھ میں اب بھی موسم خراب ہے یہاں برف پڑ رہی ہے۔

    ڈاکوؤں نے 15 کروڑ لوٹا، پولیس نے 5 کروڑ برآمد کر لیا

    دوسری جانب بھارت میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا اور فیس بک کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران چار دوستوں کی جانب سے بولا جانے والا جملہ سچ ثابت ہوگیا-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو میں سوارچار دوست تیزرفتاری میں گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس دوران فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کررہے تھے جس میں وہ یہ بتارہے تھے کہ گاڑی کی اسپیڈ 230کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ گاڑی 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کو پہنچنے والی ہے اور ہم چاروں مریں گے بی ایم ڈبلیو میں سوار چار دوستوں کو معلوم نہ تھا کہ مذاقاً بولا جانے والا جملہ اتنی جلدی سچ میں بدل جائے گا۔

    پولیس کے مطابق اسی دوران تیز رفتار گاڑی ایک ٹرک میں جا گھسی جس سے گاڑی میں سوار چاروں دوست باہر جا گرے اور موقعے پر ہی دم توڑ گئے چاروں دوستوں کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بہار سے دہلی جارہے تھے، ان کی گاڑی کو حادثہ اترپردیش میں پیش آیا۔

    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی…

  • ڈپریشن کے علاج کے لیے دماغ کی پہلی کامیاب سرجری

    ڈپریشن کے علاج کے لیے دماغ کی پہلی کامیاب سرجری

    مدینہ منورہ کے شاہ سلمان میڈیکل سٹی میں نیورو سرجری اور سائیکاٹرسٹ میں ماہر طبی ٹیموں نے ایک مریض کو دائمی ڈپریشن سے نجات دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی اس سرجری میں ڈیپریشن کی پچیس سال پرانی بیماری کا خاتمہ ہوا اور یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد کر لیا

    ماہر نفسیات اور نیورو سرجن پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم اس کیس پر بات کرنے اور اس سے وابستہ ڈپریشن اور اضطراب کی شدید علامات کو دور کرنے کے لیے سرجیکل مداخلت کی منظوری کے لیے تشکیل دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیم نے مکمل اینستھیزیا کے تحت "دو طرفہ اینٹیریئر گائرس ریسیکشن” کیا جو بغیر کسی پیچیدگی کے کامیاب رہا۔ مریض کے مزاج اور نفسیاتی حالت میں بہتری آئی، سونے کے اوقات معمول پر آگئے اور وہ مستقل اداسی اور موت کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنے سے بچ گیا۔

    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

    قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں کنگ سلمان میڈیکل سٹی ڈپریشن کے مریضوں کے لیے نیورو سرجری کی سروس فراہم کرتا ہے۔ نیورو سرجری میں ایک میڈیکل ٹیم کے ذریعے دماغ میں جراحی کے ذریعے ذہنی دباؤ کی علامات کو دور کرنے کے لیے جدید اور درست سرجیکل تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔

    108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ

  • قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف ہیں،یوکرین

    قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف ہیں،یوکرین

    روس اور یوکرین کے درمیان پیر کو قیدیوں کا اب تک کا سب سے بڑا 108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر پیٹرینکو اناتولی نے پیر کے روز کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مملکت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ

    العربیہ کو انٹرویو میں یوکرینی سفیر نے کہا کہ ہم تمام جنگی قیدیوں کی بازیابی کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو ہم بہت کامیاب سمجھتے ہیں۔

    سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کوششیں جنگ کے خاتمے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں معاون ہیں یوکرینی صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرمک نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ رہائی پانے والی خواتین میں 12 عام شہری بھی شامل ہیں یہ پہلا تمام خواتین کا تبادلہ تھا-

    اناتولی نے اضافی امداد فراہم کرنے کے سعودی قیادت کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی امداد ان کے ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی بدولت روس نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

    یوکرینی صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرمک نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ رہائی پانے والی خواتین میں 12 عام شہری بھی شامل ہیں یہ پہلا تمام خواتین کا تبادلہ تھا-

    روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مئی میں ساحلی شہر ماریوپول میں روسی افواج کی جانب سے ازووسٹل سٹیل کمپلیکس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد 37 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا تھا رہائی پانے والی خواتین میں مائیں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں جنہیں ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔

    یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کرائی گئی خواتین میں سے کچھ کو 2019 میں یوکرین کے مشرقی علاقوں میں ماسکو کے اتحادی حکام کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد قید کیا گیا تھا۔

    دوسری روسی وزارت دفاع نے اس تبادلے کی تصدیق کی اور کہا کہ ماسکو نے 100 افراد کو بازیاب کرایا ہے جن میں روسی سول بحری جہازوں کے 72 ملاح بھی شامل ہیں جنہیں فروری 2022 میں کیف حکومت نے حراست میں لیا تھا۔

    روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ تبادلے کے معاہدے میں شامل دو یوکرینی باشندوں نے رضاکارانہ طور پر روس میں رہنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

    پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر غائب


    دوسری طرف یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پیر کو اپنی افواج پر زور دیا کہ وہ مزید قیدی بنائیں کیونکہ اس سے روس کے پاس اپنے زیر حراست فوجیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہراس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےاس کامیابی میں حصہ لیا،اورساتھ ہی ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمارے قیدی تبادلہ کی صلاحیت کو پھر سے بڑھا دیا، ہمارے پاس جتنے زیادہ روسی قیدی ہوں گے اتنا ہی ہم اپنے جوانوں کو رہا کرانے کے قریب ہوجائیں گے۔ یوکرین کے ہر فوجی اور اگلے مورچوں پر موجود ہر کمانڈر کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیے۔

    پاکستان کےعزم اوراپنے جوہری اثاثوں کومحفوظ بنانےکی صلاحیت پر یقین ہے،جوبائیڈن کے…