Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےمزید ڈھائی ارب روپے امداد کا اعلان

    برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےمزید ڈھائی ارب روپے امداد کا اعلان

    برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید ڈھائی ارب روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اضافی 10 ملین پاوٴنڈ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اپنے دورے میں اہم حکومتی شخصیات، کمیونٹی لیڈرز اور امدادی ایجنسیوں سے ملاقات کریں گے۔

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش:مسلمان پریشان

    لارڈ طارق نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھے گا،برطانوی وزیر اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکام اور رفاہی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    اضافی امداد کے سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 33 ملین سے زائد افرادمتاثر ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سےجی 20 ممالک میں سرفہرست ہے،آئی ایم ایف

    ومبلڈن کے ایف سی ڈی او منسٹر لارڈ طارق احمد نے مزید 10 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، جس سے برطانیہ کی جانب سے دی گئی کل امداد 26.5 ملین پاؤنڈ ہو گئی ہے۔ اضافی امداد فوری طور پر زندگی بچانے کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں، پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی شامل ہیں۔

    حجاب پابندی سے متعلق کیس:بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ کا الگ الگ فیصلہ

  • شمالی کیرولائنا میں فائرنگ:پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    شمالی کیرولائنا میں فائرنگ:پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی کیرولائنا کے شہر ریلے میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے معلوم نہ ہو سکی۔

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش:مسلمان پریشان

    پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ایک مرد نابالغ مشتبہ شخص تقریباً 9:37 بجے تک حراست میں ہے۔

    حکام کے مطابق 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ پانچواں شخص اسپتال پہنچ کر ہلاک ہوا۔

    جمعرات کی شام ایک پریس کانفرنس میں بالڈون نے کہا، "یہ ریلی شہر کے لیے ایک افسوسناک اور المناک دن ہےپہلی پریس کانفرنس ریلے سٹی ہال کے باہر منعقد کی گئی تھی، جو گرے ہوئے پولیس افسران کی یادگار سے زیادہ دور نہیں تھی۔

    ملک میں تیزاب گردی کا ایک اوراندوہناک واقعہ ، 8 سالہ بچی جاں بحق، ماں شدید زخمی

  • کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی ، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔

    درخشاں کے علاقے فیز 7 میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے بروقت کاروائی کی زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا، درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا واقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا والدین کے گھر پہنچے تو بچے کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے واقعے کی اطلاع پاکر درخشاں پولیس نے فوری اور نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد عبد الرحیم کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    قبل ازیں یکم ستمبر 2022 گلستان جوہر بلوچ آئسکریم پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی اور یاسر عرف گوگو شامل ہیں، مورخہ 22-09-01 کو دونوں ملزمان نے اس واقعہ سے قبل شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود میں واردات کی۔ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے۔مورخہ 22-10-04 انوسٹی گیشن ایسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم یاسر عرف گوگو کو گرفتار کیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن مرکزی ملزم جوہن کے ہمراہ گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی تھانہ عزیزآباد کےڈکیتی مقدمات (1) مقدمہ نمبر 1202 (2) مقدمہ نمبر 1204 میں ضمانت پر تھا۔ مورخہ 22-09-26 کو ازخود عدالت میں اپنی ضمانت منسوخ کرا کر پیش ہو گیا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ دو راؤنڈ برآمد کی۔متاثرہ زیشان کی اہلیہ نے بھی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران دونوں ڈکیتوں کو شناخت کر لیا ہے۔مرکزی ملزم جوہنی کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے تین مقدمات تھانہ بہادرآباد اور عزیز بھٹی میں درج ہیں۔جبکہ ملزم یاسر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں درج ہیں۔

    سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی

    قبل ازیں پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش کھیوں سے ملی-

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    ہولیس حکام کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا-

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

  • تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد کا تخت بائی میں بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ

    تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد کا تخت بائی میں بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ

    تھائی لینڈ کے130 رکنی وفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کی تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : تخت بائی میں قائم بدھ مت کا مذہبی مقام دنیا کے سب سے بڑے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے- تخت بائی اور سوات دونوں بدھ مت کے مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں- ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے زائرین کسیر تعداد میں دونوں مقامات کا دورہ کرتے ہیں-


    تخت بائی پشاور سے تقریباًً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازہً ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ مردان سے تقریباًً 15 پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر صوبہ سرحد میں واقع ہے یہ کھنڈرات برطانوی دور میں 1836 میں دریافت ہوئے تھے اور 1852 میں کھدائی شروع کی گئی تھی۔ یو نیسکو نے 1980 میں ان آثار قدیمہ کو بین الاقوامی ورثہ قرار دیا تھا۔

    تھائی لینڈ کےوفد نے تخت بائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات ادا کیں وفد کے اراکین نے تخت بائی اور سوات کی عوام کا شکریہ ادا کیا جو ان کے مذہبی مقامات کی اچھی دیکھ بھال کر رہے ہیں-


    وفد کے اراکین نے بدھ مت کے مذہبی اور تاریخی مقامات کی حفاظت اور انتہائی اچھی دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا وفد کے اراکین نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک اہم ملک ہے یہاں ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے باہر سے تشریف لاتے ہیں. یہ اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے.


    تخت بائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا، جو کہ برصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔ ورثہ کی جگہ پہلی بار 1836 میں کھدائی کی گئی تھی ان کھنڈرات میں راہبوں کے مسکن اور درس گاہوں سے لگتا ہے کہ یہاں علم کے فروغ کے لیے بڑا کام ہوتا تھا۔

    یہاں راہبوں کے اسمبلی ہال جہاں عبادت کی جاتی تھی اس کے علاوہ یہاں طالب علموں کے لیے درس کی جگہیں موجود ہیں یہ ایک طرح کا کمپلیکس تھا اور یہاں مسافر اور وہ لوگ جو اپنی منتیں مانتے تھے، یہاں آ کر رکتے اور وہ اپنے طور پر یہاں ایک سٹوپا بنا کر جاتے تھے۔


    بنیادی طور پر یہ عبادت کا مقام تھا لیکن اس میں ایسے سٹرکچر بھی ملے ہیں جس میں سیکیولر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

  • ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا –

    باغی ٹی وی : موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔

    دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔

    ٹھٹھہ : گٹکہ فیکٹری چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی-

    کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی ،محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی  سیمی فائنل:پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل:پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کوایک رن سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیے جب کہ پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی۔

    پاکستانی پلیئر بسمہ معروف 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار نے26 رنز بنائے۔ منیبہ علی 18، عمائمہ سہیل 10 اور سدرہ امین نے 10 رنز جوڑے۔

    سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے 2 جبکہ کماری اور کویشا دلہاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی بولر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سماراویکرما سب سے زیادہ 35 رنز اسکور کیے جبکہ دیگر بیٹرز میں کپتان چماری اتھاپتھھو 10، انوشکا سنجیوانی 26، نیلاکشی ڈی سلوا 14، حسینی پریرا 13 جبکہ اوشادی رانا سنگھے 8 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ،دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ کا فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

  • فرانس میں پٹرول کا شدید بحران،پٹرول پمپس پر عوام دست و گریباں

    فرانس میں پٹرول کا شدید بحران،پٹرول پمپس پر عوام دست و گریباں

    پیرس: فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،ملک بھر میں پٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

    سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سےجی 20 ممالک میں سرفہرست ہے،آئی ایم ایف


    فرانسیسی حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو فوری طور پر کام پر واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے،فرانس کی حکومت نے ملازمت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ریفائنریوں کو طلب کرے اور کارکنوں کو ہنگامی حالت میں اپنی ملازمتوں پر واپس جانے پر مجبور کرے، ان لوگوں کے ساتھ جو جرمانے یا جیل کے وقت کا خطرہ مول لینے سے انکار کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین کےعلاقوں کی’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت،پاکستان اورچین…

    سخت گیر جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (CGT) یونین سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے تنخواہ پر انتظامیہ اور دیگر یونینوں کے درمیان معاہدے کے باوجود شمالی فرانس میں واقع Gravenchon-port Jerome پلانٹ پر ہڑتال کر رکھی تھی۔

    CGT نے کہا کہ وہ درخواست کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کرے گا۔

    آئل ریفائنریز کے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئل ریفائنریز ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اخراجات کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آئل ریفائنریز اپنے منافع میں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اوردیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔

    وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

  • سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات نازک نوعیت کے ہیں،امریکی حکام

    سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات نازک نوعیت کے ہیں،امریکی حکام

    امریکی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات نازک نوعیت کے ہیں، عمومی رویہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور امریکہ ریاض کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار "وال سٹریٹ جرنل” نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کے لیے بہت اہم ہیں اور امریکا ریاض کے ساتھ سٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جو ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

    سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

    حکام نے کہا امریکہ فی الحال سعودی عرب میں تعینات امریکی افواج کی تعداد میں کسی اہم تبدیلی کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے لیکن صدر بائیڈن کے اوپیک + کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے وسیع دفاعی تعاون کے کچھ پہلو متاثر ہو سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ کا تعلق مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کے لیے بہت اہم ہے تاکہ مجموعی طور پر تبدیلی لائی جا سکے اور امریکہ ریاض کے ساتھ اپنا اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ ایران سے مقابلے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن دفاعی تعاون کے کچھ شعبوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

    امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے، مثال کے طور پر، امریکہ نے ایران پر امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان ورکنگ گروپ میں اپنی شرکت منسوخ کر دی، جو کہ 17 اکتوبر کو ہونا تھا۔ ملاقات میں علاقائی اتحادیوں کے درمیان دفاع بالخصوص میزائل دفاع پر توجہ مرکوز کرنا تھی۔

    حکام نے مزید کہا کہ امریکہ اسلحے کی فروخت کی کچھ بڑی مقدار کو بھی سست کر سکتا ہے جس میں سعودی عرب ہر سال امریکی ناراضگی کا پیغام بھیجتا ہے۔

    وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

    بہت سے ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ان فروخت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن رکنے پر مجبور کرنے کے لیے کسی بھی کانگریس کی کارروائی سے کانگریس میں ووٹ پاس ہونے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی اور یورپی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فروخت – جو کہ 2010 سے کم از کم $130 بلین ڈالر کی مجوزہ یا مکمل ہو چکی ہے، سعودی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ایک پائیدار اور ٹھوس ربط فراہم کرتی ہے۔

    واشنگٹن میں قائم سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں مشرق وسطیٰ کے پروگرام کی ہدایت کاری کرنے والے جون الٹرمین نے کہا کہ سعودی اپنی فوج کو ہماری فوج جیسا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور پینٹاگون اسے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھتا ہے۔

    امریکی عہدیداروں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بالخصوص اس کی فوج کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنا ایران کے ساتھ محاذ آرائی اور دیگر علاقائی مسائل کو حل کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔ اسی بنا پر سعودیہ کے ساتھ تعلقات کا جاری رہنا بہت ضروری ہے۔

    اٹلانٹک کونسل میں ’’سکوکروفٹ مڈل ایسٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جوناتھن بانیکوف نے کہا کہ فوجی طور پر میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ امریکہ سعودی افواج کے ساتھ تعاون بند کر دے گا۔ سعودی فوج کے ساتھ مشقوں کو روکنا بھی کسی طرح ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔

    اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے،اور اسے رکن ممالک نے متفقہ طور پرقبول کیا…

    پانیکوف نے مزید کہا کہ امریکہ اور سعودیہ میں انٹیلی جنس شیئرنگ بھی جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ یہ تعاون روکنے سے امریکہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔

    اخبار کے مطابق امریکی کانگریس کے بعض عہدیداروں نے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ کرنے کے بجائے تیل اور گیس کی ملکی پیداوار کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سعودی امریکہ تعاون کو کسی بھی طرح متاثر نہیں دیکھنا چاہتے۔

  • سعودی عرب: 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنانے والی خاتون کے چرچے

    سعودی عرب: 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنانے والی خاتون کے چرچے

    سعودی عرب میں روٹی بنانے والی خاتون نے 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنانا شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق شیف رنا البرھومی نے کہا کہ میں بیکڈ اشیا سے محبت کرتی ہوں اور اس دنیا میں اپنے شوق کو تجربے میں بدلنے میں کامیاب ہوگئی ہوں ۔ جرمنی میں اپنی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روٹی کی مختلف اقسام کو سیکھا۔ معلوم ہوا کہ روٹیوں کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں۔

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

    انہوں نے کہا کہ میں نے صرف جذبات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ میں نے پروجیکٹ کو سرمایہ کار کے نقطہ نظرسے دیکھا۔ گاہک کی صحت پر توجہ مرکوز کی۔ صحت مند اشیا، تنوع اور عمدگی پر بھرپور توجہ دی۔ رنا اب جدہ میں بیکڈ اشیا کی فروخت کا کام کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا تجربہ معمولی تھا اور جب وہ بیکڈ مال کی دنیا میں داخل ہوئی تو اس نے بیکڈ اشیا کی تیاری کے لیے ایک خاص کیمسٹری دریافت کی جس سے وہ حیران رہ گئیں۔

    شیف رنا البرھومی نے بتایا کہ پھر سعودی عرب واپسی کے بعد ایک پروجیکٹ کھولا والدین اور بہنوں سے تعاون حاصل کیا انہوں نے گاہکوں کے ساتھ رویے اور پریزنٹیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ روٹی کی ثقافت عالمی ہے-

    سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

    شیف رنا البرھومی نے کہا کہ وہ بیکنگ کا عمل خود کرتی ہے اور عملے کو بغیر چینی اور بلیچ یا کیمیکلز کے اعلیٰ معیار کا پکا ہوا سامان فراہم کرنے کی تربیت بھی دیتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیان کیا کہ اسے اپنی ماں اور بہنوں کی طرف سے حمایت اور مدد ملی جب انہیں میرے روٹی بنانے کے شوق کا معلوم ہوا تو انہوں نے میرے ساتھ پورا تعاون کیا میری والدہ ایک معلمہ اور سکول کی پرنسپل ہیں ۔انہوں نے کامیابی حاصل کرنے اور اسے قائم رکھنے کے لیے میرا بہت ساتھ دیا جس کی جہ سے میں جرمنی میں بیکنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اپنا پروجیکٹ لگانے میں کامیاب ہوئی ۔

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی