Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر،چھٹی کے روز عدالت کھل گئی

    عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر،چھٹی کے روز عدالت کھل گئی

    جج دھمکی کیس، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی،عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔


    جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی تیار کی گئی ہے۔ آج ہی جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔


    تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی ہے اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔


    جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے درخواست ضمانت پر سماعت کیے جانے کا امکان ہے-

  • محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

    محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

    لاہور: ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11000 اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر8000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر9000 روپے ا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپےاے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    پشاورسےبراستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کےدرمیان چلنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اےسی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے ہو گیا ہے۔

    تمام ٹرینوں کے تمام کلاسوں میں اضافہ کا اطلاق آج 2 اکتوبر سے ہو گیا ہے اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاکہ ان لائن اور ریلوے ریزرویشن دفاتر سے جن ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی مناسبت سے کرانے وصول کیے جائیں گے۔

  • انڈونیشیا:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129 افراد ہلاک ،سینکروں زخمی

    انڈونیشیا:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129 افراد ہلاک ،سینکروں زخمی

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں کم از کم 129 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر مالانگ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا ۔ میچ کے اختتام پر ہارنے والی ٹیم کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد فٹبال گراونڈ میں داخل ہوگئی ۔

    پولیس نے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے اسٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    ہلاک ہونے والوں میں بچے اور دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ہنگامہ آرائی میں180 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی افسوسناک واقعے کے بعد انڈونیشین فٹبال لیگ میں ایک ہفتے کے لیے تمام میچز معطل کردیئے گئے ہیں۔

    فلوریڈا میں طوفان آئی این سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی

    گزشتہ روز انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے کے شدید زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے تھے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

    امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔زلزلے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 20 گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے-

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔

    پانچواں ٹی20:برطانوی بلے بازپاکستانی باولروں کے سامنے نہ ٹھہرسکے:پاکستان نے…

    7 میچوں پر مشتمل سیریز ابھی تک 3 ،3 سے برابرہے دونوں ٹیمیں آج سیریز کے فائنل معرکے میں جیت کے لیے پر عزم ہیں،ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

    دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

    ابوظبی ٹی 10: محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

    اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے دو دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

    دوسری جانب کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر آخری میچ کیلئے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہےایس پیز،ایس ڈی پی اوز، سمیت 11 ہزار سے زائدپولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔

    لاہور: لیسکوکا پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

  • سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

    سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

    سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث 26 اگست سے غیرفعال ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا،کراچی سے لاہور مسافر ٹرینیں آج سے چلیں گی ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہو گا۔

    بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں…

    کراچی سے کچھ دیربعد پہلی رحمان بابا ایکسپریس اورلاہور سے خیبر میل چلے گی جو کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی جب کہ پشاور سے چلائی جانے والی خیبر میل آج دوپہر میں کراچی پہچے گی جو رات سوا 10 بجے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے واشنگ لائن اسٹاف کو صبح 8 بجے تک رحمان بابا ایکسپریس تیار کرنے کے احکامات دیے ہیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے ریلوے پولیس کو بھی مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

    وزیراعظم نے سیلاب کی آڑ میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا: امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی…

    اندرون سندھ سیلاب کی صورتحال کے باعث کراچی سے صرف 2 مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں، دونوں ٹرینیں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس براستہ حیدرآباد میرپور خاص کے لیے روانہ کی جاتی تھیں جب کہ کراچی تا دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین ( کے سی آر ) سروس سیلاب کی صورتحال میں بھی بحال رہی۔

    دوسری جانب ریلوے حکام نے مہنگائی کے مارے افراد پر ریلوے ٹرینوں کی تمام کلاس کے کرایوں میں اضافہ کی مد میں ہوش روبا اضافہ کردیا ہے۔

    ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا.

    ملک میں مہنگائی کی صورتحال،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

  • ٹیسلا کا  تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف

    ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی ٹیسلا الیکٹرک کار کمپنی کی جانب سے تیار کردہ انسان نما روبوٹ کے جدید ترین پروٹو ٹائپ کی رونمائی کی ہے،اس پروٹوٹائپ کو سالانہ منعقد ہونے والے ٹیسلا اے آئی ڈے (مصنوعی ذہانت) پریزنٹیشن کے دوران سٹیج پر متعارف کروایا گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق اس روبوٹ کا نام ’اوپٹیمس‘ رکھا گیا ہے جو سلیکون ویلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں سٹیج پر نمودار ہوا جہاں اس نے سامعین کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور اپنے گھٹنے اوپر کو اٹھائے۔

    نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،بل…


    ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ابھی اس روبوٹ پر کام جاری ہے لیکن چند سالوں میں اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جا سکتا ہے مسک کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو بہت زیادہ تعداد میں تیار کیاجائےگا اورایک روبوٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر (17900 پاؤنڈ) سے کم رکھی جائے گی اور یہ تین سے پانچ سال میں دستیاب ہوں گے یہ انسانی تہذیب میں ایک بنیادی اور اہم تبدیلی ہے-

    ٹیسلا اب اپنی توجہ روبوٹس پر رکھےگا لیکن اس پر سرمایہ کاروں اور مالیاتی تجزیہ کاروں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کو الیکٹرک کاروں کے کاروبار سےجڑے منصوبوں پر توجہ دینی چاہیےتاہم مسک کا کہنا ہےکہ وہ مصنوعی ذہانت کے مشکل ترین مسائل میں سے ایک کو حل کرنا چاہتے ہیں یعنی ایسی مشین کیسے بنائی جائے جو انسان کی جگہ لے سکے۔

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش


    انھوں نے بلاک بسٹر فلم میں کلر سائبروک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ہمیشہ محتاط رہنا چاہتے ہیں تاکہ ہم ٹرمینیٹر کے راستے پر نہ چلے جائیں ٹیسلا حفاظتی اقدامات کے ساتھ روبوٹ بنا رہا ہے جن میں ایک سٹاپ بٹن بھی ہے جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا اسے ہیک نہیں کیا جا سکے گا۔

    مسک نے دعویٰ کیا کہ شیئر ہولڈر اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا عوامی سطح پر تجارت کرنے والی کمپنی سماجی طور پر بھی ذمہ دار ہے یا نہیں۔

    کمپنی کے انجینئرز کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کے روبوٹس کو کار بنانے والی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ کیا جائے گا-

    امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا

  • فلوریڈا میں طوفان آئی این سے ہلاکتوں کی تعداد  77 ہو گئی

    فلوریڈا میں طوفان آئی این سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں طاقتور طوفان ’آئی این‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان آئی این اب کیرولیناکے ساحل جارج ٹاؤن پہنچ گیا اور چارلسٹن کے جزیرے کے کئی علاقے زیر آب آگئےشمالی کیرولینا میں طوفان سے4 افراد ہلاک ہوئے ہیں-

    کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

    قبل ازیں طوفان آئی این کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 77 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

    ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے یہ طوفان نقصان کے لحاظ امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔

    تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔

    ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

    تباہ کن طوفان آئی این امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

  • حکومت کا بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : رواں مالی سال کے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے لئے 9 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے چارارب روپے کی کمی گئی ہے۔

    پنجاب میں اس منصوبے کے تحت مزیدشجرکاری کی بجائے پہلے سے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال ہوگی تاہم مون سون شجرکاری معمول کے مطابق جاری رہے گی علاوزہ ازیں اس منصوبے کا نام تبدیل کرکے گرین پاکستان پروگرام کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف پی ایچ اے نے لاہورمیں اربن فاریسٹری منصوبہ بند کردیا ہےاس منصوبے کے تحت لاہور میں مختلف مقامات پر 50 سے زائد میاواکی تکنیک پرجنگلات لگائےگئےتھےسگیاں کےقریب دنیا کاسب سےبڑامیاواکی جنگل لگایا گیا،اسی طرح گلشن اقبال پارک اورجلوپارک لاہور میں 50 کنال سے زائد رقبے پرمیاواکی جنگلات لگائے گئے ہیں۔تاہم مزید میاواکی جنگلات نہیں لگائے جائیں گے لاہورمیں معمول کی شجرکاری کاعمل جاری رہے گا-

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نےستمبر 2019 میں 10 بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھاذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری منصوبے کو محدود کیے جانے کی ایک وجہ اس منصوبے میں سامنے آنیوالی مالی بے ضابطگیاں بھی ہیں۔

    حال ہی میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےتحریک انصاف کی حکومت کےفلیگ شپ 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے تین سال کے خصوصی آڈٹ کے دوران تین ارب 49 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زیادہ کی سنگین بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کا سراغ لگایا ہے۔

    اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی…

  • ملک میں مہنگائی کی صورتحال،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    ملک میں مہنگائی کی صورتحال،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح کے اعدادو شمار جا ری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.1 فیصد کمی کے بعد 21.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 فیصد رہی۔

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے شہریوں میں خوشی کی لہر

    ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں گھی کی قیمت میں 4.50 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 3.86، دال مسور 3.08، کوکنگ آئل 1.89 فیصد، چینی 0.93 فیصد سستی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر بجلی چارجز 65.33 فیصد، موٹر وہیکل 2.43 فیصد سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ سبزیاں 22.3 فیصد، دال مونگ 19.5، آلو 17.4، گندم 15.3، انڈے 14.2، چکن 13، چائے 11.5 اور بیسن 9.7 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم 55.3 فیصد، چاول 39.8، موٹر فیول 86.9 اوراسٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم ہوئے۔

    بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا، شہبازشریف نے متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کردی، سیلاب کی آڑ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے متعلق اجلاس میں کہا کہ متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومتوں سے تعاون کیا جائے، اشیاء خور و نوش کی قیمتوں کے تعین میں مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے۔

    شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں میں کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کا حکم دیا اور کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم نے سیلاب زدگان میں امدادی اشیاء اور امدادی رقوم کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے سیلاب کی آڑ میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا: امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی…

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس ہوئے جس میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے شخص کو 142 سال قید کی سزا

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی رہائشی گھروں سے نکل آئے اور میدان میں جمع ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔

    زلزلے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 20 گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    مقامی پولیس کے سربراہ جوہانسن سیانتوری نے بتایا کہ تروتنگ گاؤں میں حفاظت کی طرف بھاگتے ہوئے ایک 62 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

    کابل، سکول میں دھماکہ،19 افراد کی موت،27 زخمی

    حکام ابھی تک نقصان کی مکمل حد تک تحقیقات کر رہے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں کئی رہائشیوں کو ایک وین کے ذریعے ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 25 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ برس جنوری میں اتنی شدت کے زلزلے میں 100 سے زائد جاں بحق اور 7 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی