Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان نے میزبان بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کےشہرچنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کےیکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔


    فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔

    فائنل میں حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جبکہ نور زمان نے بھارتی کےکرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11سے ہرایا۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

    اس سے قبل چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ،سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔

    سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    ترکیہ زلزلہ:پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے،عالمی میڈیا بھی معترف

    اسلام آباد: پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے ریسکیواور سرچ ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد کامیاب سرچ آپریشنز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا –

    باغی ٹی وی: حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کا مشن جاری ہے پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہےپاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 51 سے زاٸد جگہوں پرریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہیں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138 گھنٹے گزرنے کے بعد 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچالیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے-

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے نو سال کی بچی کو ایک سو دو گھنٹوں کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیاریسکیو ٹیم نے 14سال کے لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاک آرمی ریسکیو ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

    پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر دیبا شہناز اختر نے پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔

    پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

    ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا، مجموعی طور پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے پچھلے 120 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زاٸد افراد کو زندہ بچایا جبکہ 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔

    پاک آرمی کے آفیسر نے ٹی آر ٹی کو مزید بتایا کہ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

    زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت

  • ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال لیا،ویڈیو

    ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال لیا،ویڈیو

    ترکیہ میں ریسکیو ٹیم نے140 گھنٹے بعد ریاست ہاتائی میں 7 ماہ کے بچے کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا-

    باغی ٹی وی: گریٹر کوکیلی میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے نوزائیدہ حمزہ کو ہاتائی کے علاقے انطاکیا میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچا لیا، ٹیموں نے 7 ماہ کےحمزہ کو ملبے تلے 140 گھنٹے رہنے کے بعد نکالا اور اسے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس ٹیم کے حوالے کر دیا۔

    ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار


    واضح رہے کہ پیر کی صبح کے وقت، جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد چند گھنٹوں بعد 7.6 کی شدت کے ساتھ ایک اور زلزلہ آیا اور سینکڑوں پرشدید آفٹر شاکس آئے، جس سے دونوں ممالک میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

    زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

    ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

    اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس کا خیال ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 40,000 سے تجاوز کر جائے گی۔

    گریفتھس نے ہفتے کے روز ’اسکائی نیوز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’صحیح اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کیونکہ ابھی تک ملبہ نہیں ہٹایا گیا، لیکن مجھے یقین ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے-

    اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی-

    پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

  • برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی کاؤنٹی نورفوک (Norfolk) کے علاقے گریٹ یرماؤتھ (Great Yarmouth) میں 4 روز قبل دریافت ہونے والا دوسری جنگ عظیم کا 250 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی آواز 15 کلومیٹرز کے فاصلے تک سنی گئی جبکہ شہریوں نے عمارتوں میں تھرتھراہٹ بھی محسوس کی۔


    نورفوک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کی کارروائی سے قبل ہی علاقے کو خالی کروالیا گیا تھا اور بم کی سائٹ پر ریت کی دیوار کھڑی کی گئی تھی،پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    پولیس کے مطابق برطانوی ایجنسیوں، فوج، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مشترکہ طور پر تین روز سے بم کو ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے دھماکے کےمقام پر سڑک میں گڑھا پڑ گیا تھا جسے ریپیئر کرنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

  • جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

    برازیل میں خواتین نے جہاز کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر ایک دوسرے کی پٹائی کر دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے ہوائی جہاز میں غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین نے کھڑکی والی سیٹ کے لیے ایک دوسرے کو مارا پیٹا جس کے باعث پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق جہاز کے ٹیک آف کرنے سے قبل ایک مسافر خاتون نے اپنے معذور بیٹے کو کھڑکی والی سیٹ پر بٹھانے کے لیے دوسری خاتون سے سیٹ بدلنے کی درخواست کی جواب میں دوسری خاتون نے فوراً انکار پر بحث لڑائی اور مارکٹائی میں تبدیل ہوئی-


    انٹرنیٹ پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو میں لوگوں کو ایک دوسرے پر چیختے ہوئے، ایک دوسرے کو مارتے اور ایک دوسرے کے بال کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    شام زلزلہ:ملبے تلے پیدا ہونیوالی نومولود بچی کو اسے بچانے والے نے گود لے لیا

    دوسری جانب جہاز کا عملہ خواتین کے درمیان معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام ہوگیا جہاز کے عملے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز کا دروازہ بندکیا جارہا تھا، اس وقت دیکھا گیا کہ خواتین ایک دوسرے کو گالیوں سمیت مکے اور تھپڑ مار رہی ہیں۔

    کچھ دیر بعد فلائٹ اٹینڈنٹ نے صورتحال پر قابو پالیا،فلائٹ اٹنینڈنٹ کے مطابق میں پہلے ہی دروازے بند کر رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ دونوں قطار 20 میں ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔ میں بھاگا، جیسے ہی میں وہاں پہنچا، میں دونوں کے درمیان آ گیا-

    فلائٹ اٹینڈنٹ کے مطابق ایک خاندان میں پانچ افراد تھے اور دوسرے میں 10۔ دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا شروع کر دیا، ایک دوسرے کو کوسنا شروع کر دیا-

    ائیر لائن نے بعد ازاں بتایا کہ جھگڑے کے تمام شرکاء کو ہوائی جہاز سے باہر لے جایا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی طیارے نے ساؤ پالو کے لیے اڑان بھری-

    ایک غلطی نے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا

  • لاہور میں آٹا چکیوں کو محکمہ خوراک روزانہ گندم فراہم کرے گا

    لاہور میں آٹا چکیوں کو محکمہ خوراک روزانہ گندم فراہم کرے گا

    لاہور:محکمہ خوراک نے آٹا چکیوں سے شہر میں آٹا سپلائی کرنے کا پلان مرتب کرلیا-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے لاہور محکمہ خوراک نے مراسلہ جاری کردیا ہے مراسلے کے مطابق لاہور میں آٹا چکیوں کو محکمہ خوراک روزانہ گندم فراہم کرے گی-

    فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آٹا چکیوں کو روزانہ 50کلو کے 4بیگ گندم فراہم کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنرز آٹا چکیوں پر فی کلو آٹا کی قیمت متعین کریں گے-

    واضح رہےکہ لاہور سیکریٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہےفلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

    اس حوالے سے فوڈ کنٹرولر راولپنڈی نے ڈی سی کو مراسلہ لکھا تھا مراسلے میں سیکریٹری فوڈ کی ہدایت پر،7 فلورملز مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ فلورملز مالکان ہڑتال کیلئے دیگر ملز مالکان کو اکسا رہے ہیں،ہڑتال کے اعلان سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہورہی ہے-

    سیکریٹری خوراک نے 10ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی، سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے نہیں دیں گے، لاہور میں کچھ ملیں بند ہیں-

    انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پرصدر پاکستان کی ایران کو مبارکباد

  • کینیڈا کا مشہور کافی برانڈ ٹم ہارٹنز لاہور میں لانچ،پہلے دن ہی فروخت کا 49 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کینیڈا کا مشہور کافی برانڈ ٹم ہارٹنز لاہور میں لانچ،پہلے دن ہی فروخت کا 49 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کینیڈا کا مقبول ترین کافی ہاؤس ٹم ہارٹنز اب پاکستان میں بھی آ گیاہےٹم ہارٹنز نےصوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اپنا پہلا آؤٹ لیٹ لانچ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں بلیو فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے کے بعد شروع کیا گیا ہے،ڈیفنس فیز 6 میں آؤٹ لیٹ 8,000 مربع فٹ پر بنایا گیا ہے اور اس میں 150 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی سہولت ہے جبکہ ڈرائیو تھرو کی سہولت بھی موجود ہے-

    بلیو فوڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منصور نے ایک بیان میں کہا کہ وہ نہ صرف کافی چینز کے لیے دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک میں توسیع کرنا چاہتے ہیں بلکہ سینکڑوں نئی ​​ملازمتیں پیدا کرکے مقامی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    آر بی آئی (ٹم ہارٹنز کی بنیادی کمپنی) اے پی اے سی کے صدر رافیل اوڈوریزی نے کہا کہ ہم ٹم ہارٹنز کو پاکستان لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں –

    اس برانڈ کو پاکستانیوں کی جانب سے اچھی پذیرائی ملی اور اس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیئے کینیڈا کے مقبول ملٹی نیشنل کافی ہاؤس نے افتتاحی دن میں سب سے زیادہ فروخت کا 49 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    15 سے زائد ممالک میں 5,300 سے زائد ریستوراں ہیں لیکن پاکستان میں اس سے بہتر (اور بڑے پیمانے پر) کہیں پر بھی استقبال نہیں کیا گیا۔

    ٹم ہارٹنز اور بلیو فوڈز اپنے افتتاحی مہینے کے آخر تک لاہور میں تین آؤٹ لیٹس قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کی شاخیں بالترتیب 18 اور 25 فروری کو گلبرگ میں کھلیں گی-

    ٹم ہارٹنز 55 سال سے کافی کے کاروبار سے منسلک ہے اور اپنے تازہ تیار کردہ کھانے اور مشروبات کے لیے مشہو ہیں حالیہ برسوں میں، یہ سلسلہ عالمی سطح پر چلا گیا ہے، جو فلپائن سمیت 14 ممالک میں 5,300 سے زیادہ ریستوران چلا رہا ہے جس میں میکسیکو، اسپین، برطانیہ، مشرق وسطیٰ، تھائی لینڈ، چین، اور حال ہی میں، بھارت اور اب پاکستان بھی شامل ہے-

  • برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    نیٹو کا کہنا ہےکہ برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو اس سال نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالنا ہے، لیکن نیٹو چاہتا ہے کہ برطانیہ اس سال ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان نہ سنبھالے۔

    سطح زمین سے 161 کلو میٹر نیچے ایک نئی پرت دریافت

    30 ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مطابق برطانیہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے لیے اضافی 5 ہزار اہلکار دینےکی پوزیشن میں نہیں ہے، یوکرین فورس کی تربیت اور اسلحہ فراہمی کے سبب برطانیہ کے پاس وسائل کی کمی ہے اور برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

    خیال رہے کہ جرمنی اس وقت نیٹو کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہے، نیٹو چاہتا ہےکہ جرمنی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان اگلےسال بھی سنبھالے رہے، اخراجات میں کمی کے باعث بھی برطانیہ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

    برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات،مہمانوں کی فہرست تیار،ہیری اور میگھن کو مدعو کرنے کا فیصلہ

  • سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 13 فروری کو کیس کی سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنچ

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اورکینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

  • پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔


    پی ایس ایل کے اس ترانے کو بھی ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا پی ایس ایل سیزن 8 کا گانا آتے ہی مداحوں نے اس بار بھی ناصرف علی ظفر بلکہ گلوکارہ نصیبو لال کو بھی یاد کیا یہاں تک کہ گروو میرا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-


    https://twitter.com/Raheelmanj467/status/1624641261616472064?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ


    https://twitter.com/DaniyalSardar10/status/1624688760813154306?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    واضح رہے کہ نصیبو لال نے آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا ‘گروو میرا’گایا تھا، جس کے آتے ہی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کئی لوگ جنہوں نے’گروو میرا’ پر تنقید کی تھی، وہ اب اس کی تعریف کر رہے ہیں،جبکہ کئی صارفین نے گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل کے شروع کے تین سیزن کے گانوں کو بہترین قرار دیا۔


    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624462147190419456?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624461186392805379?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ