Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سانس لینے کی پُراسرار بیماری، شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ

    سانس لینے کی پُراسرار بیماری، شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 دن کا لاک ڈاؤن نافذ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے دارالحکومت میں سانس لینے کی پُراسرار بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: این کے نیوز کے مطابق، شمالی کوریا نے سانس کی غیر متعینہ بیماری کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان دارالحکومت پیانگ یانگ کو پانچ دن کے لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    ایک سرکاری اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے، سیول میں قائم آؤٹ لیٹ، جو شمالی کوریا کے بارے میں رپورٹ کرتا ہے، نے کہا کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں شہریوں کو دن میں متعدد بار بخار چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 5 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    حکومتی حکم نامے میں کورونا وائرس کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے آئندہ پانچ روز تک شہری خود کو اپنے گھروں تک محدود کرلیں۔

    منگل کو، این کے نیوز نے اطلاع دی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے اعلان کے بعد ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیا جہاں افراتفری پھیل گئی اور بھیڑ کے باعث شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ کرنے والے شہریوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ کا امکان بھی ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ چیزوں کا ذخیرہ کر رہے ہیں۔

    کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    سرکاری میڈیا نے فلو سمیت سانس کی بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسداد وبائی اقدامات کے بارے میں رپورٹنگ جاری رکھی ہے، لیکن ابھی تک لاک ڈاؤن آرڈر کی اطلاع نہیں دی ہے۔

    این کے نیوز نے نوٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں، پیانگ یانگ کے رہائشیوں نے نئے قمری سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں چہرے کے ماسک پہنے ہوئے تھے، ان میں سے کچھ ڈبل ماسکنگ یا اعلی درجے کے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

    منگل کے روز، سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے کہا کہ جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب واقع شہر کائیسونگ نے عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیا ہے تاکہ "تمام کام کرنے والے لوگ اپنے کام اور زندگی میں رضاکارانہ طور پر انسداد وبا کے ضوابط کا مشاہدہ کریں-

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کے آغاز پر ہی اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور خود کو کورونا سے محفوظ بتایا تھا تاہم گزشتہ برس کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی اور اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی اسی سال اگست میں اس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

    عالمی ادارۂ صحت نے پھر کورونا خطرےکی گھنٹی بجا دی

    شمالی کوریا میں میڈیا پر سخت پابندیوں کے باعث کورونا سے متعلق ان معلومات پر کسی نے بھروسہ نہیں کیا تھا اور ماہرین نے کہا تھا کہ جیسا بتایا جا رہا ہے ویسا ممکن ہی نہیں، اصل حقائق کچھ اور ہیں۔

    یاد رہے کہ اسی دوران شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کافی عرصے کے لیے منظر عام سے غائب ہوگئے تھے اور جب میڈیا کے سامنے آئے تو کافی کمزور دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا وزن بھی آدھا ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں کم جونگ اُن میڈیا کے سامنے جب بھی آئے، اپنی بہن کو ساتھ لاتے تھے جس سے اس بات کو تقویت ملی کہ شاید اقتدار کا تاج بہن کے سر سجے گا تاہم بعد میں وہ اپنی صاحبزادی کو ساتھ لانے لگے۔

  • کتابیں طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کر رہی ہیں،سوڈانی یونیورسٹی نے لائبریری بند کر دی

    کتابیں طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کر رہی ہیں،سوڈانی یونیورسٹی نے لائبریری بند کر دی

    مشرقی سوڈان میں واقع جامعہ بحر احمر (یونیورسٹی آف دی ریڈ سی) کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں قائم ایک لائبریری غیر مفید اور طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کرنے والی کتابوں کی موجودگی کے باعث بند کر دی۔

    باغی ٹی وی : العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے ایک بیان میں لائبریری کے کلچرل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور ناول نگار مہند الدابی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں پر لائبریری کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ناقص حیلے بہانے کر کے لائبریری کے قیام کے ایک سال بعد اسے بند کردیا گیا۔

    مہند الدابی نے کہا کہ یونیورسٹی نے انہیں مذکورہ جگہ کی پیشکش کی ہم نے رسمی ضابطوں کے تحت اس جگہ لائبریری قائم کی تھی۔ یہاں گزشتہ سال جنوری میں لائبریری کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ پورا ایک سال گزر جانے کے بعد، ہمیں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی میں مکتبات کے نگران کیمپس میں ایک لائبریری کی موجودگی سے حیران ہیں جو ان کی نہیں ہے۔

    مہند کے مطابق ہم نے جواب دیا کہ ہمارے پاس پانچ سال تک اس جگہ کو استعمال کرنے کے حق کے لیے قانونی خط و کتابت موجود ہے۔ تاہم جب میں نے خود یونیورسٹی حکام سے رابطہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ مکتبات کے نگران لائبریری کے موجودگی سے مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ اس میں مخرب الاخلاق کتابیں موجود ہیں-

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    مہند الدابی نے بتایا کہ لائبریری میں مختلف علوم کے ایک ہزار سے زائد موضوعات پرکتابیں موجود ہیں اوریہ لائبریری عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں عملی اور ادبی حوالوں کے تنوع، کتب کی فراوانی ، نادر سوڈانی اور بین الاقوامی تصنیفات کی وجہ سے منفرد ہے۔ یہاں طلباء کے لیے موسیقی اور فنون کے مختلف تخلیقی نمونے بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب "ریڈ سی یونیورسٹی” سے اندرونی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ لائبریری کی بندش کا سبب بننے والے 70 فیصد اندرونی عوامل یونیورسٹی خود سے متعلق ہیں۔جن کو ابھی ظاہر نہیں کیا جا سکتا،لائبریری کے مخالف گروپوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور ثقافتی ادارے کے درمیان معاہدے میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔

    تاہم ذرائع نے کہا کہ محرکات کچھ بھی ہوں، لائبریری کو بند کرنا اور اس کے قیام کی مخالفت کرنے والے پروفیسرز کی موجودگی ایک انتہائی تشویشناک بات ہے جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    درختوں سے جنگلی حیات کا ڈی این اے جمع کرنے والا ڈرون

  • یوکرین کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے استفعے دے دئیے

    یوکرین کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے استفعے دے دئیے

    یوکرین کے کئی اعلیٰ عہدے داروں نے منگل کے روز اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوکرین کے ایک ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، صدر کے دفتر کے ایک نائب سربراہ اور ایک نائب وزیر دفاع سمیت حکام کے مستعفی ہونے کا اعلان زیلنسکی کی جانب سے پیرکے روزکیے جانے والےاعلان کے بعد کیا گیا ہے زیلنسکی نے پیرکی رات تقریر میں کہا کہ حکام اب سرکاری کاموں سے غیرمتعلقہ مقاصد کے لیے بیرون ملک سفرنہیں کر سکیں گے-

    یوکرین میں امریکہ کا اسپیشل نیوی سیل روسی بمباری سے ہلاک، امریکی بحریہ کی تصدیق

    اس کے بارے میں کیف کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ صدر ولادیمیرزیلنسکی بدعنوانی کے الزامات سے نمٹنے میں معاشرے سے مطابقت رکھتے ہیں-

    زیلینسکی کے ایک سینیرمشیر میخیلو پوڈولیاک نے کہا کہ صدرعوام کے ایک اہم مطالبے کا براہ راست جواب دیتے ہیں –

    صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ اپنے نائب سربراہ کی حیثیت سے کیریلوتیموشینکو کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ تیموشنکو نے عہدہ چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی وہ صدرزیلنسکی کی انتخابی مہم میں کام کرتے تھے اور 2019 سے یوکرین کے علاقوں اورعلاقائی پالیسیوں کی نگرانی کر رہے تھے-

    حملے کے دوران میں اسپورٹس کاریں چلانے پر یوکرینی میڈیا کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم انھوں نے کسی غلط کام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ گاڑیاں کرائے پرلی گئی تھیں۔

    رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا بہت مشکل ہے،امریکا

    دوسری جانب پراسیکیوٹرجنرل کے دفتر نے بتایا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اولیکسی سیمونینکوکوان کی اپنی مرضی کے مطابق عہدے سے ہٹایا گیا ہے –

    روس کے ساتھ جنگ کے باوجود نئے سال کے موقع پر سپین کے شہر ماربیلا میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ 10 دن کی چھٹیاں گزارنے پر سیمننکو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم انھوں نے ان الزامات پرعوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    علاوہ ازیں یوکرین کے نائب وزیر دفاع ویاچیسلاف شاپوفالوف نے اپنے عہدے سے اس وقت استعفی دے دیا ہے جب یوکرین کی میڈیارپورٹ میں وزارتِ دفاع پر خوراک مہیا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں لیکن شاپوفالوف کا استعفیایک ‘قابل قدر کام’ ہے جس سے وزارت پراعتماد برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک اور جھٹکے میں ایس بی یو سکیورٹی سروس کے سربراہ اور ریاستی پراسیکیوٹر جنرل کو گذشتہ جولائی میں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔انھیں زیلنسکی کا قریبی اتحادی سمجھا جاتاتھا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تنظیموں میں غداروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہے ہیں۔

    امریکہ کایوکرین کےلیے2.5 بلین ڈالرمالیت کےہتھیاروں کےنئےپیکج کا اعلان

  • سعودی عرب اورامارات میں رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر23 مارچ کو ہو گا

    سعودی عرب اورامارات میں رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر23 مارچ کو ہو گا

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔

    باغی ٹی وی : امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروزجمعۃ المبارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔

    واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔

    2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،امریکی مداخلت نے کشدگی کو روکا،سابق امریکی وزیر…

    آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

    اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔ امارات میں عید الفطر کے بعد سال 2023 کے دوران پانچ دیگر مواقع پر ہوں گی۔

  • اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا

    اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا

    ممبئی: متنازع بیانات کے حوالےسے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کاٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کے حوالے سے بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے انہوں نے لکھا کہ ’فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے 20 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔


    واضح رہے کہ اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کو خود ڈائریکٹ کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ’نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی‘ مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔

  • سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں 4 افراد جھلس گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر سینٹرل جیل کے سامنے مکینک کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سےدھماکا ہوا، جس کی آگ نے 4 دکانوں، ایک رہائشی فلیٹ اور 2 کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دکان کے اوپر فلیٹوں کے شیشے ٹوٹ گئے-

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    دکان میں سلنڈر پھٹنے سے لوہے کے ٹکڑے دکان کے اوپر واقع رہائشی فلیٹ اور سڑک کے دوسری طرف آئل کی دکان میں جا گرے، جس سے وہاں بھی آگ لگ گئی آتشزدگی کے وقت حفاظتی اقدامات کے تحت کے الیکٹرک کے عملے کی مدد سے متاثرہ عمارت کی بجلی منقطع کروا دی گئی تھی۔

    آگ لگنے کے نتیجے میں مکینک کی دکان کے باہر کھڑی 2 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا۔

    واقعے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جھلس کر زخمی ہونے والے دکان کے ملازمین اور چوکیدار کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیازخمیوں کی شناخت 30 سالہ عمران ولد موسیٰ ، 29 سالہ عثمان ولد مظہر حسین ، 45 سالہ معین ولد جعفر اور 28 سالہ تیمور ولد جمشو کے نام سے کی گئی-

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

    دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان ، 18 سالہ حسن ، 28 سالہ ذیشان ، 20 سالہ بیٹی سونیا اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی آگ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

  • ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی  ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    لاہور: ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے معاملے پر پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک کئی فیصلے سامنے آئے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی تھی جس کے لیے حکام کو قائل کرلیا،اچھی خبر یہ ہے کہ اب 4 فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، یہ بہت اہم پیشرفت ہے-

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    نجم سیٹھی نے کہا کہ جن مسائل پر باتیں کی جارہی ہیں ہم ان سوالات کو وہاں اٹھائیں گے، میڈیا میں اس سے زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا،میں فی الحال کسی موقف کو دل میں ہی محفوظ رکھوں گا، بحرین میں جو صورتحال سامنے آئی گی اسی کے مطابق اپنا ردعمل اور پالیسی تشکیل دیں گے۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    2014 اور 2015 میں بھارتی ٹیم کی دورہ پاکستان کے حوالے سے وعدہ خلافی پر پی سی بی کی جانب سے کیس دائر کیے جانے اور فیصلہ خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا اس بار بھی کوئی ایسا جارحانہ قدم اٹھایا جاسکتا ہےجس پر نجم سیٹھی نےکہا کہ ہم اپنے ممکنہ اقدام کے بارے میں سوچیں گے مگر ایک اور عدالتی جنگ نہیں چھیڑ سکتے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کرنا چاہوں گا کہ بی سی سی آئی کیخلاف کیس مناسب انداز میں نہیں لڑا گیا،جج نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر خوردبین سے دیکھیں تو مقدمہ پاکستان اور دوربین سے بھارت کے حق میں نظر آتا ہے،بات وہیں پر ختم ہوئی کہ بھارتی حکومت نے ٹور کی اجازت نہیں دی۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

  • گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گیس پر کھانا بنانا صحت کے لیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔

    باغی ٹی وی : سائنسدانوں کے مطابق ٹیلی ویژن پرشیف برقی چولہوں کے متبادل استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پارٹیکیولیٹ میٹر(ٹریفک کے دھوئیں میں موجود ذرات) بنتے ہیں یہ بخارات پھیپھڑوں کونقصان پہنچاتےہیں اور خون میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے امراضِ قلب، کینسر اور الزائمرز کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

    1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوگیا

    بچے اور بوڑھے افراد کو ان چولہوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہےجبکہ ایک تحقیق کےمطابق گیس کے چولہے گھر کی فضا مصروف شاہراہوں سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔

    نیو سائنٹسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تحقیق میں شامل بچے بیگ میں لگے آلودگی کے مانیٹر کے ساتھ اسکول گئے امپیرئل کالج لندن کی پروفیسر فرینک کیلی کا کہنا تھا کہ باہر سے زیادہ گھر میں شام کے وقت بچوں کو آلودگی سامنا تھا جس وقت ان کے والدین کھانا بنا رہے تھے۔

    ایک اور تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے امریکا میں ہر آٹھ میں سے ایک بچے میں دمے کا سبب ہوتے ہیں۔

    پروفیسر کیلی، جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں، کا کہنا تھا کہ یہ چولہے گھر کی فضا آلودہ کرنے کا بڑا سبب ہیں۔ یہ دمے اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب ہوسکتے ہیں اور ان کو بد تر کر سکتے ہیں یہ مسئلہ ان گھروں میں زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے جہاں مناسب ہواداری کا انتظام نہیں ہوتا۔

    گیس کے چولہے شہر کی مصروف سڑکوں کی سطح سے کئی گنا زیادہ اندر کی ہوا میں اضافہ کرتے ہیں۔

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    ایک اور تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی گیس کے چولہے کا استعمال کرتے ہوئے معمول کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور فارملڈہائیڈ کی سطح کے سامنے آتے ہیں جو امریکی حکام کی طرف سے مقرر کردہ بیرونی آلودگی کے لیے حفاظتی حد سے تجاوز کرتے ہیں۔

    کوپن ہیگن یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن لوفٹ نے کہا کہ کوئی یہ بحث کر سکتا ہے کہ گیس کے چولہے سے منسلک خطرہ آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ ہو سکتا ہے گیس ککر بھی گلوبل وارمنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ امریکہ میں چولہے سے نکلنے والی میتھین کا آب و ہوا پراثرپڑتا ہےجو تقریباً 500,000 پٹرول کاروں سےکاربن ڈائی آکسائیڈ کےاخراج کے مقابلے میں ہوتا ہے۔

    2025 تک، برطانیہ میں کوئی بھی نیا گھر فوسل فیول ہیٹنگ کے ساتھ نہیں بنایا جائے گا، ایک ایسا اقدام جس کا تقریباً یقینی طور پر مطلب ہوگا کہ ان کے پاس الیکٹرک انڈکشن چولہے ہوں گے امریکہ میں، صدر جو بائیڈن کا مہنگائی میں کمی کا ایکٹ گھرانوں کو گیس سے انڈکشن سٹو پر جانے کے لیے $1,340 تک کی سبسڈی فراہم کرے گا۔

    دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ کا بڑا کردار

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے”دی نیوز” کے مطابق قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی ،وزارتوں/ ڈویژنوں کے اخراجات میں 15 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج یعنی بدھ کو اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

    دبئی : وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں پر تکلف…

    قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ این اے سی نے ایک سفارش کو حتمی شکل دی ہے کہ وزراء، وزیر مملکت، مشیروں اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد کو کم کر کے صرف 30 کر دیا جائے جب کہ بقیہ ضرورت پڑنے پر قومی خزانے سے کسی قسم کے وسائل سے مستفید نہ ہوں۔ انہیں بلامعاوضہ کام کرنا چاہئے۔

    حکومت کفایت شعاری سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے جب ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہے جو بنیادی طور پر مالی استحکام کا مطالبہ کرتا ہے لیکن حکومت فنڈ پروگرام پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اس نے پچھلے ڈھائی ماہ کی مدت سے تعطل پیدا کیا۔

    این اے سی نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈز کا استعمال روکنے، سرکاری ضمانتوں کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پر پابندی عائد کرنے اور کئی دیگر کی بھی سفارش کی تاہم این اے سی بجٹ کے وسائل پر بڑے اخراجات میں کٹوتیوں کے لیے بڑے ٹکٹ لینے سے گریزاں ہے جیسے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارتوں/ ڈویژنوں کی تعداد کو کم کرنا کیونکہ وزارتوں/ ڈویژنوں اور محکموں کی اوور لیپنگ کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے۔

    وفاقی سطح پر کئی اوور لیپنگ وزارتیں/ ڈویژن کام کر رہے ہیں اور مرکز کو چاہیے کہ ان کی تعداد صرف پانچ سے چھ تک محدود رکھے، جن میں دفاع، خارجہ امور، مالیات، سکیورٹی شامل ہیں جبکہ دیگر تمام منقولہ وزارتوں کو ختم کر دینا چاہیے۔

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کفایت شعاری کمیٹی نے منگل کو فنانس ڈویژن میں مسلسل دوسرے روز بھی غور و خوض جاری رکھا، بہت سے شرکاء نے آن لائن دوسرے شہروں سے حصہ لیا۔

    یہ بڑی عجیب بات ہے کہ حکومت ایک جانب کفایت شعاری کے نام پر سفارشات کو حتمی شکل دینے کا کام کر رہی ہے جبکہ حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام میں 3 ارب روپے کا اضافہ کیا اور صوابدیدی فنڈنگ ​​کو 86 ارب روپے سے بڑھا کر 89 ارب روپے کر دیا جو پارلیمنٹیرینز کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ این اے سی بڑے پبلک سیکٹر اداروں کے نقصانات سے کیسے نمٹے گا کیونکہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 67 ارب روپے تک پہنچ گیا پاکستان اسٹیل ملز، پاسکو، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور دیگر بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں صرف پاور سیکٹر کو 1600 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    این اے سی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے صوابدیدی فنڈز منجمد کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے دفاعی اخراجات میں کمی کی تجویز پر غور کیا تاہم سیکرٹری دفاع نے جواب دیا کہ مہنگائی اور شرح مبادلہ میں کمی کےپیش نظر یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔ تاہم کمیٹی کفایت شعاری کے اس وقت غیر جنگی اخراجات کو معقول بنانے پر غور کر سکتی ہے۔

    کمیٹی نے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، مقامی اور بیرون ملک تمام مراعات منجمد کرنے اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں غیر ضروری آسامیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کیا۔

    ورلڈ بینک نے پاسکو کو ترک کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ کسانوں اور ملرز کے درمیان براہ راست روابط ہونے چاہئیں اور اس قسم کی بین ثالثی تنظیم کو ختم کر دینا چاہیے۔پاسکو کے پاس 900 ارب روپے کا قرضہ جمع ہو چکا ہے اور یہ ایک اور قسم کے گردشی قرضے کا انبار لگا رہا ہے، جسے حکومت کو دن کے آخر تک ختم کرنا ہو گا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این اے سی نے اپنی داخلی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ پانچ دنوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ وہ فنانس ڈویژن کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں 15 دن کی دی گئی آخری تاریخ سے بہت پہلے اپنی حتمی سفارشات پیش کر سکیں۔

    وزارت خزانہ کے ایک افسر نے تبصرہ کیا کہ این اے سی بڑی سفارشات کر رہی ہے لیکن موجودہ حکومت کے لیے ایسی کسی بھی تجویز پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو گا۔ یہ صرف ایک ڈیبیٹنگ کلب رہے گا اور حکومت اپنےدور اقتدار کے اختتام کے وقت کوئی بڑا فیصلہ لینے کی جانب بڑھنے کے بجائے صرف اچھا تاثر دینے والے کام پر عملدرآمد کرے گی جب سیاسی درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کی سربراہی میں قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر سے ڈالرز اور سونا برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسافر راحیل بنکاک جا رہا تھا مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ، 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد ہوا،مسافر سے نے یہ تمام نقدی اور سونا اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف کےعملے نےسامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    دوران ڈکیتی زنا باالجبر کرنیوالا سات رکنی گینگ گرفتار

    مذکورہ نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ نقدی اور سونے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرکے 12 اسمگلرز کو گرفتار کیا تھا ہیڈ کواٹرز میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی میں ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز انفورسمنٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

    آپریش کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی، کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباَ 15 ارب روپے ہے۔سمندری آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، حالیہ کارروائی میں تحویل میں لی گئی منشیات سابقہ 7 کارروائیوں کے برابر ہے۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جب کہ اسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی عامر اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کاروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    کھلے سمندر سےپاک بحریہ اور کسٹمز نے15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی