Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

    پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

    پشاور : محکمہ پولیس میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ بھائی کے قاتلوںنے جینا دو بھر کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: خواتین پولیس اہلکاروں نے آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری کو خط لکھا کہ ہم 9 بہنیں ہیں اور ہمارے اکلوتے بھائی کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، بھائی صفت اللہ محکمہ ایریگیشن کا ملازم تھا جسے بھتہ نہ دینے پر شہید کیا گیا۔

    روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    خط میں لکھا کہ مقدمہ اندراج کے باوجود اجرتی قاتل اوربھتہ خور دندناتے پھر رہےہیں، ملزم عابد، وہاب اور ارشد کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں لیکن وہ تاحال آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

    لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آئی جی پولیس کو خط میں لکھا کہ میری کسی بہن کا جہاں رشتہ طے ہونے لگے تو وہاں یہ ملزمان جا کر انہیں ڈراتے دھمکاتےہیں اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے باہر نکلنے پر قاتل ہم پر فائرنگ کرتے ہیں، نقصان کے ڈر سے ہم بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج سکتے۔

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    لیڈی کانسٹیبلز نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان علاقے میں موجود نہیں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں-

    سی پی او پشاور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے پنجاب میں بھی چھاپے مارے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں17 سالہ لڑکی کی…

  • امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی معاہدہ طے پا گیا-

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق ایرانی نور نیوز ایجنسی کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ خطے کے ایک ملک نے قیدیوں بیک وقت رہائی کے لئے ایران اور امریکہ کےدرمیان ثالثی کرائی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایرانی اور امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک علاقائی ملک کی ثالثی میں گہری بات چیت ہوئی ہے۔

    ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں آج اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایران نے باقر نمازی پر عائد سفری پابندی ہٹا دی ہے محکمہ خارجہ شکر گزار ہے کہ سیاماک نمازی کو انسانی بنیادوں پر اپنے والد باقر کے ساتھ رہنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہےایران نے 2016 میں 85 سالہ باقر نمازی کو ایک دشمن حکومت کے ساتھ تعاون کا مجرم قرار دیا اور 10 سال قید کی سزا دی تھی۔ ایرانی حکام نے 2018 میں باقر کو طبی بینادوں پر رہا کیااور 2020 میں اس کا مقدمہ بند کردیا اوراس کی سزا کو بھی جیل میں گزارے گئے وقت تک محدود کردیا تھا۔ تاہم ایران نے باقر کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی تھی ۔

    باقر کا 51 سالہ بیٹا سیامک 2015 سے جیل میں ہے ۔ اسے بھی 2016 میں والد کی طرح کی سزا سنائی گئی ۔ اس وقت امریکہ نے دونوں پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    مہینوں پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان غیر معمولی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مشترکہ حل تک پہنچنے کی کوشش شروع کی گئی تھی۔ یہ مذاکرات بالواسطہ تھےاور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کے لیے ہوئے تھے اعداد و شمار کے مطابق 16 ایرانی امریکہ میں قید ہیں یا انہیں وفاقی جرائم کے ثابت ہونے پر مقدمہ سے پہلے ہی رہا کردیا گیا۔

    قابل ذکر ہے کہ ان ایرانی نژاد امریکیوں کی شہریت کو تہران تسلیم نہیں کرتا اور یہی ایرانی نژاد امریکی دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات میں یرغمالیوں کی طرح ہوتے ہیں ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے اربوں ڈالر بیرون ملک منجمد ہیں۔ ایران کے یہ ڈالر چین، بھارت ، جنوبی کوریا، عراق اور جاپان اور دیگر ملکوں میں پڑے ہیں ۔

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    کئی ماہ قبل تہران نے ان اثاثوں کو جاری کرانے کیلئے مذاکرات کا قدم اٹھایا تھا کیونکہ اسے اپنی کرنسی کے خاتمے اور امریکی پابندیوں کے باعث معیشت کی مکمل ناکہ بندی اور زرمبادلہ کی شدید کمی کا سامنا تھا۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی کا متبادل توانائی سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا اعلان

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا متبادل توانائی سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا اعلان

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے مستقل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمتبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اس مقصد کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ذیلی ادارہ قائم کر دیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کےترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی آلٹرنیٹ انرجی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سےمکمل طور پراپنی ملکیت کے ایک ذیلی ادارے کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کرا دیا گیا ہے-

    منظوروسان کی ملکی سیاسی صورتحال کےحوالےسےنئی پیشگوئیاں،کونسے مہینے زیادہ خطرناک؟

    ترجمان کے مطابق بنیادی طور پر اس ذیلی ادارے کا کاروباری ماڈل متبادل توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کرنا ہوگاان منصوبوں میں قابل تجدید یا ماحول دوست ایندھن، جیسے کہ بایوگیس/ بائیو میتھین، تھرمل انرجی سے بجلی کی پیداوار، کوئلےسےگیس کی پیداواراور ہائیڈروجن کی پیداوار جیسے منصوبے شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق یہ منصوبے مستقبل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں درکار ہوں گے۔

    قبل ازیں ترجمان نے کہا تھا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سوئی سدرن کو قدرتی گیس کی دستیابی میں 26 سے 27 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے-

    حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل

  • تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کی شکست پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ ونر نہیں کئی میچ ونرز ہیں لہذا ان کی حمایت کریں ٹیم کو مایوس نہ کریں اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں اسی لیے دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے کیوں کہ میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15ویں اوور میں 2 وکٹ سے جیت لیا تھا 170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔

    انڈونیشیا:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129 افراد ہلاک ،سینکروں زخمی

    الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    ، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

  • عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے،پرویز الٰہی

    عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے،پرویز الٰہی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

    حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا-

    انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام ہمیشہ یاد رکھیں اور مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں ، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

    پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

    اس موقع پر ہمایوں اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا اور اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاح عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں-

    منظوروسان کی ملکی سیاسی صورتحال کےحوالےسےنئی پیشگوئیاں،کونسے مہینے زیادہ خطرناک؟

  • آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ نے عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی

    آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ نے عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ نے 30ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

    سائفر کسی جادوگر نے جن کے پاس رکھا ہوگا واپس مل جائے حکومت اعظم خان کو ڈھونڈے جو…

    وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا-

    وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی، سائفر سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔

    کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔

    آڈیو لیکس، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے-

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی سائفر اور آڈیو لیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب حکومت کے اس قدام پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ہے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے-

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے چاہیے،تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے-

    جج دھمکی کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

  • بھارت میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز ہو گیا

    بھارت میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز ہو گیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح نئی دہلی میں منعقد ہونے والے چھٹے انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے موقع پر کیا اور آئندہ چند سالوں میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھارت بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

    ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف

    وزیر اعظم نریندر مودی نے 5جی ٹیلی فونی خدمات کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سربراہی اجلاس عالمی تھا، لیکن اس کے پیچھے سوچنے کا عمل اور آواز یقینی طور پر مقامی تھی۔

    تقریب میں اپنے خطاب کے دوران،مودی نے کہا کہ جی 3 جی اور 4جی کے ساتھ، ہندوستان دیگر ممالک پر منحصر تھا۔ تاہم، 5جی کے ساتھ، ہندوستان نے ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی معیار قائم کیا ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ فائیو جی انٹرنیٹ معاشی مواقع اور معاشرے کو بہت سے فوائد کی فراہمی کا سبب بنے گا اور بھارتی معاشرے کے لیے تبدیلی کی قوت ثابت ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ترقی کے راستے میں حائل روایتی رکاوٹوں کو عبور کرنے، کاروباری کمپنیوں، اسٹارٹ اپس میں جدت اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے فروغ کا سبب بنے گا۔

    زیادہ تر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے رول آؤٹ کی طرح، چند مہینوں میں مرحلہ وار رول آؤٹ دیکھیں گے، جس میں بہت سے نئے شہروں اور قصبوں کو 5جی سروسز تک رسائی حاصل ہوتی نظر آئے گی۔

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

    بھارتی انٹرنیٹ کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ فائیو جی سروس ملک کے13 شہروں میں فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی جن شہروں میں 5 جی نیٹ ورک پہلے آئیں گے ان میں احمد آباد، بنگلورو، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، جام نگر، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے شامل ہیں-

    ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ جیو دسمبر 2023 تک دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں جی5 لائے گا یہ خوش کن ہے کیونکہ 5جی اگلی نسل کی کنیکٹیویٹی ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک بنیادی ٹیکنالوجی ہے

    موبائل کمپنیوں کے عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2040 کے دوران فائیو جی انٹرنیٹ سے بھارتی معیشت کو 455 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

    موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی اگلی نسل ہے 5 جی ، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ 4 جی کے مقابلے میں بہت تیز رفتار اور وسیع استعمال کے معاملات پیش کرتا ہے۔

    اینٹی ڈپریسنٹ کا دیر پا استعمال قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے،تحقیق

  • ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا

    ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا

    سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا-

    باغی ٹی وی : ملائیشیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 57 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان اور نویں اوور میں ہدف پورا کر لیاقومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اتری پاکستانی ٹیم نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی عمائمہ سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

    قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش، تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ، چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی 4 ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

  • پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے

    پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام،پنجاب حکومت نے 2موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دئیے-

    باغی ٹی وی: چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے2 موبائل ہیلتھ یونٹ، میڈیکل ٹیمز اور ادویات روانہ کیا،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،پہلے بھی 296 ڈاکٹرز، نرسز، ڈسپنسرز اور ادویات کے 9 ٹرک سندھ اور بلوچستان بھیجے-

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل مشن نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے،پنجاب بڑے بھائی کا کرداراحسن طریقے سے نبھا رہاہے،ہم مصیبت زدہ بھائیوں کی ضروریات کو پورا کرنےکےلیے حاضر ہیں ،سیاست سے بالا تر ہو کر دیگر صوبوں کے سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ سندھ کے کئی علاقوں سے سیلاب اور بارشوں کا پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا جس کے باعث پیدا ہونے والی وبائی بیماریوں سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سیلاب اور بارشوں کے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے وبائی امراض کا شکار ہوکر ضلع دادو میں مزید 3 سیلاب متاثرین انتقال کرگئے، ضلعے میں ایک ماہ کے دوران اموات کی تعداد 46 ہوگئی دادو میں وبائی امراض نےٹیکنیکل کالج دادو، میہڑ کے گاؤں دوست چانڈیو میں فلڈ پروٹیکٹیو بند اورگاؤں احمد چانڈیو میں مزید 3 افراد مخلتف بیماریوں سے انتقال کرگئے۔

    سندھ سے اغوا ہونیوالی لڑکی پنجاب سے بازیاب،ملزم گرفتار

    سانگھڑ اور مٹیاری میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 جبکہ ضلع جام شورو میں اموات کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے ، قمبر شہداد کوٹ میں 22 اور ٹنڈو الہیار میں 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،سانگھڑ میں 4 ہزار 6 سو 72 متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہوئے ، اب تک 26 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ مٹیاری میں 5 ہزار متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہیں، گیسٹرو اور ملیریا کے باعث 26 متاثرین انتقال کرگئے ہیں، قمبر میں حالیہ بارش اور سیلاب سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

    جامشورو ضلع کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ سیلاب متاثرین کی اموات اور بیمارافراد کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں سیلاب، بارش اور بیماریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 44 جبکہ جولائی سے 28 ستمبرتک مختلف امراض میں مبتلا سیلاب متاثرین کی تعداد 98 ہزار 859 تک پہنچ گئی ہے۔

    ٹنڈوالہیار کی 26 یونین کونسلوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں 26 ہزار 2 سو 37 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، 5 ہزار 2 سو 15 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

    حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی…

    سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے جوہی برانچ میں کالی موری پر لگائے گئے کٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ربیع کی سیزن ہے، زمینوں سے پانی نہیں نکلا تو گندم کی کاشت نہ ہو سکے گی۔

  • منظوروسان کی ملکی سیاسی صورتحال کےحوالےسےنئی پیشگوئیاں،کونسے مہینے زیادہ خطرناک؟

    منظوروسان کی ملکی سیاسی صورتحال کےحوالےسےنئی پیشگوئیاں،کونسے مہینے زیادہ خطرناک؟

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساں جو اپنے خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔

    آڈیو لیکس، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات 2023 میں ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انتخابات ایک سال کے لیے بڑھا دیئے جائیں، ملک میں جب بھی الیکشن ہوں فری اینڈ فیئر ہوں اور حکومت کی مدت بھی پوری ہو۔

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    انہوں نے کہا کہ پرانے چہرے تھوڑا آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے،کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، ان کی خدمت میں کروں گا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں متحرک ہوں گی، ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے-

    منظور وسان نے کہا کہ رواں سال اکتوبر، نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں،منظور وسان کا کہنا تھا پہلے ہی کہا تھا بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہوں گی جو سب دیکھ رہے ہیں۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں