Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    کراچی: پاک سوزوکی اور انڈس موٹرز(ٹیوٹا)کے بعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، لسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط پلانٹ کی بندش کے متعلق آگاہ کر دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پلانٹ بند کر رہے ہیں۔

    انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ کے ایس بی کا یہ پلانٹ حسن ابدال میں قائم ہے، جسے بند کردیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    کے ایس بی دنیا بھر میں اعلی معیار کے پمپس بناتے ہیں۔ کے ایس بی سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی و دیگر صنعتوں کے لیے پمپس اور والوز بناتی ہے۔

    قبل ازیں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ پیداواری پلانٹ 2 جنوری بروز پیر سے 6 جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیراعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

    بیان میں کہا گیا تھا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

    کمپنی نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اس صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں۔

    دریں اثنا ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے کمپنی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

    ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ لی

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ لی

    ابوظبی: فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلیں۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500 کلو ہیروئن اور3500 کلو بھنگ برآمد کرلی۔

    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں موجود بحیریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے۔ یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔

    قبل ازیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا تھا اسمگلرز نےثبوت مٹانے کے لئے منشیات سمندر میں پھینک دی تھی، پی ایم ایس اے نے انتھک محنت کے بعد منشیات کو پانی سے نکالا-

    سمندر میں پھینکی گئی منشیات میں سے 128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے نے مزید بتایا کہ 3 کشتیوں میں موجود 19 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسمگلروں اور منشیات کو مزید تشویش اور قانونی کاروائی کے لیے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • باجوڑمیں گھر کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    باجوڑمیں گھر کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    باغی ٹی وی: موصول ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے میں واقع خار عید گاہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جب کہ دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

    حیدرآباد:ٹریفک حادثےمیں2خواتین جاں بحق،10افراد زخمی

    پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ خار بازار میں ہتھ گاڑی چلاتا ہےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو ضروری کارروائی اور زحمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔

    اوکاڑہ سے اغوا ہونے والے بچے کی سر کٹی لاش برآمد

    قبل ازیں حیدرآباد میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے حادثے میں زخمی 3 خواتین کی حالت تشویشناک تھی، تحصیل شاہ کریم بلڑی کے قریب ٹریکٹر کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں حاثہ پیش آیا تھا حادثے میں زخمی افراد کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا-

    ادھرکل رات جو کہ نئے سال کےحوالے سے تقریبات اور منچلوں کی طرف سےفائرنگ کا سلسلہ جاری وساری تھا ،کراچی میں سال نوپر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد زخمی ہوگئے تھے-

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،190 کلو گٹکہ مٹیریل، 1 مشین اور 150 پیکٹ گٹکہ ماوا…

  • بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین،وفاق سے سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ

    بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین،وفاق سے سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا ،بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہےصوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سے شہریوں اور آٹا ملز مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے ،صوبے میں آٹے کی فی کلو قیمت 140 تک جاپہنچی ہے ۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    ملز مالکان کا موقف ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملوں کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے،حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے، چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق دیگر صوبوں سے گندم کی نقل و حمل بند ہونے سے قلت کا سامنا ہے، بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوری کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے پنجاب کے ضلع لیہ سے منگل کو 2 لاکھ بوری گندم بلوچستان پہنچ جائے گی،مل مالکان کو دسمبر کا کوٹہ فراہم کر دیا گیا،جلدی جنوری کا کوٹہ بھی مل جائےگا۔

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    بلوچستان حکومت نے وفاق سے سرکاری قیمت پر 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہےایک بیان میں صوبائی وزیرخوراک زمرک خان نےکہاکہ حکومت صوبےمیں گندم کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے،گندم کی کمی کے بحران پرقابو پانےکی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں میں آٹا دستیاب ہو سکے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب اور دیگر نامساعد وجوہات کی بنا پر 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا اور محکمہ خوراک صرف 3 لاکھ ٹن گندم ہی خریدسکا جب کہ پاسکو سے بھی 2 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

    زمرک خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وزیر خوراک سےملاقات کرکے گندم کی خریداری کی بات کی تھی، انہوں نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ ہم نے حکومت سندھ سے بھی گندم کی خریداری کی کوشش کی تاہم سیلاب کے باعث پورے ملک میں گندم کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک گندم کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

    دسمبر 2022: مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ

  • چین سے آنیوالی بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف

    چین سے آنیوالی بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور: چین سے 149ملین ڈالر کی لاگت سے درآمد کی جانے والی مسافر بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دوران سفر پریشر نہ بنانے کی وجہ سے بریک نہیں لگ سکتی ہے جس کی وجہ سے ٹرین حادثات بڑھ سکتے ہیں-

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    بوگیوں کی انسپکشن کیلیے ریلوے کے88 افسران کی بڑی فوج دو، دو ہفتوں کے دورے پر چین گئے مگر سب فیل ہوگئے اور بوگیاں پھر نہیں چل سکی ہیں چین دورے پرگئے افسران کو فی یوم 1 سو ڈالر بھی ملے تھے۔

    چیف میکینکل انجینئر محمد حسیب کا کہنا ہے کہ بوگیوں میں کچھ چیزیں ٹیکنکیل رہ گئی ہیں ان کو ٹیکینکل طور پر فٹ کیا جا رہا ہے ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کو ٹیکینکل طور پر اس قابل بنانے کے لیے اسکی میٹننس کی جارہی ہے۔

    دسمبر 2022: مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ

    ریل بوگیوں میں اکانومی اور اے سی سٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھ، آگ بجھانے والے آلات اور نائٹ لیمپس کے علاوہ موبائل فون چارج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ پارلر کار کوچز میں ایل ای ڈی اور گھوم جانے والی نشستیں لگائی گئی ہیں۔

    چین سے آنے والی کوچز میں ایک بریک وین بھی ہے، جس میں معزور افراد کے لیے مخصوص واش رومز کی سہولت رکھی گئی ہےٹرین میں موسم کی مناسبت سے اے سی اور ہیٹر کی سہولتیں بھی موجود ہیں، جبکہ ہر نشست کے ساتھ ایک چھوٹا کوڑے دان بھی لگایا گیا ہے۔

    پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

  • دسمبر 2022: سندھ ریونیو بورڈ نے 17 ارب 60 کروڑ روپےریونیو حاصل کیا

    دسمبر 2022: سندھ ریونیو بورڈ نے 17 ارب 60 کروڑ روپےریونیو حاصل کیا

    کراچی: سندھ ریونیو بورڈ نے دسمبر 2022 کے دوران 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ریونیوبورڈ نے دسمبر 2022 کے دوران 17 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیوحاصل کرلیا، اس طرح سے دسمبر میں جمع ہونے والے ٹیکس میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    سندھ ریونیو بورڈ مالی سال نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 80 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا ہے، اس طرح سے ششماہی بنیادوں پر ایس آر بی کے ریونیو میں 23فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے تعاون سے صوبائی اتھارٹی کے ٹیکس میں اضافہ دیکھا گیاہے جسکی بنیاد پر رواں مالی سال کے دوران ایس آر بی نے 180ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا ہے۔

    دسمبر 2022: مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ

  • رونالڈو ریاض پہنچ گئے

    رونالڈو ریاض پہنچ گئے

    سعودی کلب کی جانب سے فٹ بال کے میدان میں اترنے کے لیے رونالڈو ریاض پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کرسٹیانو رونالڈو پیر کی رات گیارہ بجے کے قریب اپنی فیملی کے ساتھ پرائیویٹ جیٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب ’النصر‘ کی شرٹس کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، سعودی شہریوں کا سات نمبر کی شرٹ خریدنے کیلئے رش بڑھ گیا جبکہ انسٹاگرام پر النصر کلب کے فالوورز 8 سے بڑھ کر61 لاکھ ہو گئے ہیں۔


    سعودی کلب النصر کی جانب سے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد رونالڈو اور ان کے اہلخانہ کی دارالحکومت ریاض میں رہائش کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    مغربی پریس رپورٹس میں مشہور فٹبالر اور اس کے خاندان کے لیے ریاض میں المحمدیہ کے اعلیٰ درجہ کے محلے میں ایک محل کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ محل 8 بیڈ رومز، ایک بڑی آبشار، بڑے سبز علاقوں، ایک اولمپک سوئمنگ پول پر مشتمل ہے۔ اس محل کے ساتھ 3 اضافی ولاز بھی ملحق ہیں۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کے مطابق رونالڈو سعودی دارالحکومت کے پرتعیش محلوں میں سے ایک میں رہنے کے لیے منتقل ہو جائیں گے۔ وہ المحمدیہ کالونی میں رہیں گے جو ایک پرسکون اور پر تعیش مقام ہے۔ یا وہ النخیل کالونی میں رہائش پذیر ہوں گے، یہ کالونی بین الاقوامی سکولوں کے لیے مشہور ہے۔

    واضح رہے کہ فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے جو معاہدہ کیا ہے، وہ 2025 تک جاری رہے گا النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ 177 ملین پاؤنڈ سے زیادہ وصول کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا تھا۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • صفی لکھنوی کا یوم پیدائش

    صفی لکھنوی کا یوم پیدائش

    جنازہ روک کر میرا وہ اس انداز سے بولے
    گلی ہم نے کہی تھی تم تو دنیا چھوڑے جاتے ہو

    صفی کا نام سید علی نقی زیدی (پیدائش 03جنوری 1862ء،وفات:25 جون 1950ء) تھا، صفی تخلص کرتے تھے والد کا نام سید فضل حسن تھا۔ ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کرنے کے بعد نجم الدین کاکوروی سے فارسی اور مولوی احمد علی سے عربی زبان سیکھی۔ کیننگ کالج میں انٹرنس کی تعلیم حاصل کی اور کیننگ کالج سے متعلقہ اسکول میں انگریزی زبان کے استاد کی حیثیت سے معلمی کے فرائض انجام دیئے۔ 1883 میں سرکاری ملازمت اختیار کی اور محکمہ دیوانی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

    صفی نے لکھنؤ کے عام شعری مزاج سے الگ ہٹ کر شاعری کی ، ان کا یہی انفراد ان کی شناخت بنا۔ مولانا حسرت موہانی انھیں ’ مصلح طرز لکھنؤ ‘ کہا کرتے تھے۔ صفی نے غزل کی عام روایت سے ہٹ کر نظم کی صنف میں خاص دلچسپی لی۔ انھوں نے سلسلہ وار قومی نظمیں بھی کہیں جو خاص طور سے ان کے عہد کے سماجی ، سیاسی اور تہذیبی مسائل کی عکاس ہیں۔ اس کے علاوہ قصیدہ، رباعی اور مثنوی جیسی اصناف میں بھی طبع آزمائی کی۔ صفی کی نظمیں اور غزلیں پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شعوری یا غیرشعوری طور پر لکھنو کی خاص روایتی طرز کو بدلنے کی طرف مائل تھے۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دینا
    ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا

    مری نعش کے سرہانے وہ کھڑے یہ کہہ رہے ہیں
    اسے نیند یوں نہ آتی اگر انتظار ہوتا

    کل ہم آئینے میں رخ کی جھریاں دیکھا کیے
    کاروان عمر رفتہ کا نشاں دیکھا کیے

    جنازہ روک کر میرا وہ اس انداز سے بولے
    گلی ہم نے کہی تھی تم تو دنیا چھوڑے جاتے ہو

    بناوٹ ہو تو ایسی ہو کہ جس سے سادگی ٹپکے
    زیادہ ہو تو اصلی حسن چھپ جاتا ہے زیور سے

    دیکھے بغیر حال یہ ہے اضطراب کا
    کیا جانے کیا ہو پردہ جو اٹھے نقاب کا

    پیغام زندگی نے دیا موت کا مجھے
    مرنے کے انتظار میں جینا پڑا مجھے

    دیں بھی جواب خط کہ نہ دیں کیا خبر مجھے
    کیوں اپنے ساتھ لے نہ گیا نامہ بر مجھے

    ختم ہو جاتے جو حسن و عشق کے ناز و ادا
    شاعری بھی ختم ہو جاتی نبوت کی طرح

  • تھر جیپ ریلی کا انعقاد،رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی

    تھر جیپ ریلی کا انعقاد،رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی

    تھر جیپ ریلی 5 سے 8 جنوری تک تھر پارکر میں منعقد ہوگی-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے اعلان کیا ہے کہ دوسری تھر ریلی کا انعقاد 5 جنوری سے 8 جنوری تک تھر پارکر کے ریگستان میں ہوگا ریلی سے حاصل ہونے والی رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    سندھ موٹر ایسو سی ایشن اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے ہونے والی اس ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپیکشن 5 جنوری کو ہوگی جبکہ 6 جنوری کو کوالیفائنگ راﺅنڈ ہوگا اور 7 جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہوگی، 8جنوری کو پری پیڈ کیٹیگری ریس ہوگی۔

    جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں کی ریلی کے علاوہ لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، میراتھن اور ملاکھڑا بھی منعقد ہوگا۔ ریلی میں جیتنے والوں کے انعامات یا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے جمع ہونے والی رقم ریلیف فنڈ اکاؤ نٹ میں جمع کرائی جائے گی یہ رقم تھر کے بارش متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • دسمبر 2022:  مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ

    دسمبر 2022: مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ

    لاہور: دسمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد رہی، ماہانہ مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد کا بلاول ہاؤس میں اجلاس،پی پی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ…

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پھل 13.36 فیصد، پیاز 9.99 فیصد، انڈے 9.71 فیصد، گندم 9.45 فیصد، چکن 5.43 فیصد اور چینی 3.12 فیصد مہنگی ہوئی ٹماٹر 53.96 فیصد، تازہ سبزیاں 24.89 فیصد، دال مسور 2.41، دال چنا 2.14، فیصد اور خوردرنی گھی 2.03 فیصد سستے ہوئے۔

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن