Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز ، پرس اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ڈکیت گروہ کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    پولیس نے مختلف وارداتوں کی حاصل کی گئی فوٹیجز کی مدد سے ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر انھیں قانون کی گرفت میں لیا ہے، ڈاکوؤں کی شناخت گروہ کے سرغنہ ریاض عرف سندھو عرف راجو جبکہ دیگر ساتھیوں میں حماد عرف حمزہ ، بدرو شکار پوری ، ارباز اور ایوب پینٹر کے نام سے کی گئی –

    پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ریاض عرف راجو اور بدرو شکارپوری مختلف ڈکیتی و اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری ہیں جبکہ وہ چھینے ہوئے موبائل فونز بلوچستان حب اور ساکران میں فروخت کرتے تھے اور وہ موبائل فونز خضدار، وادھ چمن اور افغانستان میں فروخت کر دیئے جاتے تھے۔

    سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل،ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈکیت گروپ نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں ریکی کے بعد ایک شہری سے 3 لاکھ روپے نقد چھینے تھے اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے جبکہ اسی گروہ نے نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم چاند میڈیکل کے سامنے سے آصف نامی شہری سے ایک لاکھ روپے نقد چھینے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ شکارپور سے کراچی واردات کرنے آتے اور پھر واپس اپنے آبائی علاقے جاکر روپوش ہوجاتے تھے جبکہ ڈکیت گروہ لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے، پولیس نے گرفتار ڈکیت گروہ کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، 8 موبائل فونز ، 10 پرس اور نقدی برآمد کی ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

  • ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد کا بلاول ہاؤس میں اجلاس،پی پی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار

    ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد کا بلاول ہاؤس میں اجلاس،پی پی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار

    بلاول ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد نے اہم اجلاس بلا لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، ناصر شاہ شرجیل، مرتضی وہاب، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان اور دیگر شریک ہوئے۔

    پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے معاملے پر بریفننگ دی۔

    ایم کیوایم کی جانب سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول،فیصل سبزواری، وسیم اختر نے شرکت کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے تنازع پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے علحیدگی ہونے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا-

    اجلاس ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ ، نون لیگی اور ایم کیو ایم رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر بلاول ہاؤس کراچی سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین نئی حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن نئی حلقہ بندیوں سے مشروط کردیے ہیں اور اجلاس میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں نے اجلاس میں واضح کردیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر بلدیاتی الیکشن کرائے گئے تو ہم آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم وفاقی وزرا بغیر بات کئے روانہ ہوگئے۔

    انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر حلقہ بندیوں کو درست نہ کیا گیا تو پھر ہم کارکنان اور عوام کے پاس جائیں گے اور سڑکوں پر آجائیں گے اور یہ بھی سوچیں گے کہ حکومت میں رہتے ہوئے الیکشن لڑیں یا پھر اتحاد کو چھوڑ دیں۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ الیکشن غیر جانب دار اور شفاف ہوں تو ہم ضرور تیار ہیں مگر سندھ کے اندر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ متنازع ہیں، 15 جنوری کو شفاف انتخابات ہورہے ہیں اور ہم نے 8 ماہ کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے درجنوں ملاقاتیں کی ہیں جن میں کہا تھا کہ فوری طور پر کراچی و حیدر آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کی جائیں۔

    قبل ازیں بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی آمد سے قبل پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں کئی دفعہ ایم کیو ایم کے کہنے پر الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے جبکہ بلدیاتی الیکشن کرانا یا ملتوی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے-

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    پارٹی رہنماوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔ بعدازاں آصف علی زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہے، ان کے ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے وفود کو بریفنگ دی کہ حلقہ بندیاں فوری طور پر ممکن نہیں ہے، نئی حلقہ کم از کم چار سے ماہ درکار ہوسکتے ہیں جبکہ ووٹرز کے ردو بدل اور یوسیز ردو بدل معمولی عمل نہیں ہے۔

    سندھ حکومت کی قانونی ٹیم بریفنگ نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا دباؤ ہے اور الیکشن کمیشن احکامات نہ ماننے کی صورت میں صوبائی حکومت خلاف ایکشن لے سکتی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن انتظامات کے متعلق خود جائزہ لے رہی ہے۔

    اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کےترقیاتی کاموں کیلئےگرانٹ دیناغیرقانونی ہے،لاہور ہائیکورٹ

  • گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے خبردارکیا ہےکہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائےگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے 570 ارکان نےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) 31 دسمبر تک سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ،کچھ ارکان اسمبلی کی جانب سے تاحال سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے 1191 ممبران میں سے 570 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اب تک قومی اسمبلی کے 201 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سینیٹ کے 36 ممبران پنجاب اسمبلی کے 159 ممبران، سندھ اسمبلی کے 76 ممبران ، خیبر پختوانخوا کے 74 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ آصف، ایاز صادق ، علی موسٰی گیلانی، طارق بشیر چیمہ، محسن رانجھا، شاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ ، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، نوید قمر، فہمیدہ مرزا، قادرپٹیل، خالد مقبول، کھیل داس کوہستانی،مریم اورنگزیب اور شِزہ فاطمہ نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں ۔

    رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی بخاری، اویس لغاری، حلیم عادل شیخ، سعید غنی، ارسلان تاج، خواجہ اظہار، شہلا رضا، جام کمال اور یار محمد رند نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔

    سینیٹ سے مصدق ملک، اعظم نذیر تاررڑ، علی ظفر، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، تاج حیدر، مولانا غفور حیدری، انوار الحق کاکڑ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    تاہم اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ارکان اسمبلی 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کردی جائےگی، سابقہ ارکان اسمبلی کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ مناسب حکم کے لیے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

  • قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

    قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

    قطرنے چین سے آنے والے مسافروں پرمنگل سے کووِیڈ19 کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: قطرکی سرکاری خبررساں ایجنسی نے پیرکو ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر کی ویکسینیشن کی حیثیت سے قطع نظرروانگی سے 48 گھنٹے کے اندرپی سی آرٹیسٹ لیا جانا چاہیے اور اس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    قطراب ان 16 ممالک میں شامل ہوگیا ہےجنھوں نے چین سے آنے والے مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے اوراس کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی شرائط عاید کی ہیں۔ان میں سے بعض ممالک نے قطر سے آنے والے زائرین پر ایک ساتھ پابندی عائد کی ہے۔

    مراکش نے ہفتے کے روز’’انفیکشن کی ایک نئی لہر‘‘کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 3 جنوری سے چینی مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔

    طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    چین کی حکومت نے7 دسمبر کو کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے نافذالعمل سخت طریق کاراورپابندیوں کواچانک ختم کر دیا تھا اوراس کا کوئی پیشگی اعلان بھی نہیں کیا تھا۔ان پابندیوں میں لاک ڈاؤن، باربار بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کی شرط اورسرحدوں کی بندش شامل تھی۔

    چین میں اس سخت پالیسی کے خاتمے کے بعد سے ہر روز کووِیڈ 19 کے ہزاروں نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔حکومت کی اعلیٰ صحت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دسمبرکے پہلے 20 دنوں میں 24 کروڑ80 لاکھ افراد یعنی کل آبادی کا قریباً 18 فی صد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کےترقیاتی کاموں کیلئےگرانٹ دیناغیرقانونی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کےترقیاتی کاموں کیلئےگرانٹ دیناغیرقانونی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ میں کابینہ کی منظوری کےبغیر وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کےایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے ملک مظہر حسین کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا-

    عدالت نے قراردیا کہ لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر تمام نئے ترقیاتی پروجیکٹ غیر قانونی ہیں، نئے ترقیاتی کام مقامی گورنمنٹ کی منظوری سے ہی جاری رہ سکتے ہیں، انتظامی حکم کے ذریعے اراکین اسمبلی کو لوکل گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ دیناغیر قانونی ہے بلدیاتی کاموں کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بھی غیر قانونی ہے۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی تکمیل کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائے۔

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے اکتوبر 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری اور اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کی عدم موجودگی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانا غیر قانونی ہے۔

  • تیونس میں  تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

    تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

    تیونس کے دارالحکومت میں پیرکے روز سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال کی جس کی وجہ سے میٹرواور بسوں کی آمدورفت معطل ہوکررہ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں میٹرو اور بسوں کی آمدورفت رک گئی جب سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین نے اجرتوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیر پر ہڑتال کی یہ ہڑتال دیوالیہ ہونے کے دہانے پرکھڑی سرکاری کمپنیوں کو درپیش مالی مسائل کواجاگرکرتی ہے جبکہ صدر قیس سعیّد کی حکومت اس وقت بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔

    کمپنی کے ترجمان حیات شمتوری نے کہا کہ یونین اجرتوں اوربونس کی ادائی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’’کمپنی میں مالی صورت حال فی الواقع ابتر ہے۔

    ٹرانسپورٹ کی یہ ہڑتال ملک کی طاقتور یو جی ٹی ٹی یونین کی جانب سے بھی طاقت کا مظاہرہ ہے۔اس نے اپنے مطالبات کے حق میں سلسلہ وار احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دس لاکھ ارکان پرمشتمل اس یونین نے 25 اور26 جنوری کو فضائی، زمینی اورسمندری نقل وحمل کے کارکنوں کی دو روزہ ہڑتال کی منظوری دی ہے۔اس کا مقصد ‘حکومت کی جانب سے سرکاری کمپنیوں کو دیوار سے لگانے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

    ایلون مسک اپنی دولت سے کیا خرید سکتے ہیں؟

    اس ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت تیونس میں نقل و حمل کے ذرائع کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اورانھوں نے اپنے سخت غم وغصے کا اظہارکیا ہے تیونس کے بعض حصوں میں لوگوں نے ہڑتال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کردیں۔

    تیونس، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.9 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جس میں اخراجات میں کمی، سرکاری کمپنیوں کی تنظیم نو اور توانائی اور خوراک کی مد میں زرتلافی (سب سڈی) میں کمی سمیت غیر مقبول اصلاحات شامل ہیں۔

    وزیراقتصادیات سمیر سعید نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ تیونس کو افراط زر کی بلندشرح کے ساتھ ایک مشکل سال کا سامنا کرنا پڑے گا اوریہ 10 فی صد سے تجاوزکرجائے گی۔

    ٹرانسپورٹ کارکنان کی اس ہڑتال سے صدرقیس سعیّد کی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔انھوں نے سترہ ماہ قبل تمام انتظامی اختیارات پرقبضہ کرلیا تھا،حکومت اورپارلیمان کو چلتا کیا تھا۔انھیں اب اپنے اقدامات کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کے علاوہ عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

  • مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر طارق زمان گجر کے بس اسٹینڈ پر لگے ہوئے پینا فلیکس کی تصویر وائرل ہو رہی ہےجس میں اس کا تذکرہ بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب موجود ہے-

    باغی ٹی وی : ڈی جی خان میں وزیر اعلی پنجاب کی پشت پناہی ، قبضہ مافیا سرگرم، جھوٹی رپورٹس بنا کر قبضہ واگزار کیے جانے کا دعوی کیا جانے لگا لیکن تاحال زمین پر قبضہ موجود ہے۔ عثمان بزدار کے بعد پرویز الہی بھی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واگزار نہ کروایا جا سکا ۔شہری حلقوں نے اپیل کی ہے کہ قبضہ واگزار کروایا جائے راستہ کھلوایا جائے

    بس اسٹینڈ کے پیچھے راستے کو کھلوانے کےلیے مختلف لوگوں نےہائی کورٹ میں پیٹیشنزدائرکیں سابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے ہائی کورٹ میں جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ میں راستہ بند کرکےقبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہےاس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے-

    سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کےلیے قبضہ دلایا گیا اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے-


    عثمان بزدار کی وزارت اعلی میں اس شخص طارق زمان گجر کو کسی بھی ٹینڈر / تشہیر کے بغیر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی ۔۔(اب گمان کیا جاسکتا ہے کہ اس وقت بھی اس شخص کی پشت پناہی پرویز الہی کررہے تھے )اور اس مقصد کےلیے اسے کارپوریشن کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ دلایا گیا۔

    یہ قبضہ کرتے وقت وہاں موجود۔ایک راستہ بند کردیا گیا جس کو کھلوانے کےلیے متعدد لوگ عدالت عالیہ گئے جہاں پر سابق کمشنر بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب طاہر خورشید نے ہائی کورٹ میں غلط بیانی کرتے ہوئے راستہ کھلوا دینے کا بیان دیا ۔۔

    وویڈ کے دوران طارق زمان گجر نے اربن ٹرانسپورٹ بند کردی ( کھٹارا بسیں اڈے پر موجود ہیں ) لیکن وہاں سے فیصل موورز کے بینر تلے بین الصوبائی بس سروس چلانا شروع کردی اسسٹنٹ کمشنر کی دو رپورٹس میں آپ کو بھیج چکا سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ بھی شامل ہے۔لیکن مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی کا دباؤ یہ ناجائز قبضہ واگذار کرائے جانے میں رکاوٹ ہے-


    اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے مطابق ایک رٹ پٹیشن نمبر 15096-17 محمد آصف فرید بنام گورنمنٹ آف پنجاب دائر ہوئی جو کہ کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پاس زیر سماعت تھی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذات خود موقعہ ملاحظہ کیا اور ساتھ پٹواری سے مورخہ 02-10-2018 کو رپورٹ طلب کی گئی اور فریقین کو طلب کر کے سماعت کیس جس میں جناب کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان نے05-10-2018 کورٹ پٹیشن نمبر15096-17 کا حکم سناتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا کہ وہ پٹیشن 2-1-351 برقبہ پندرہ مرلے جس کو بند کیا ہوا ہے کھول دیا جائے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نےروڈ نا کھولا-

    اسی بابت سائل نے جناب کمشنر صاحب کے خلاف توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبر172-10 محمد آصف فرید بنام طاہر خورشید دائر کی جس میں کمشنر صاحب کی طرف سے عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جناب مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق کی کورٹ میں 14-09-2019 کو انڈر ٹیکنگ دی کہ بند روڈ کھول دیا گیا لیکن موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے روڈ نہ کھولا-


    مابعد مورخہ 14-03-2019 کو توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبری 469-17 جناب جسٹس فیصل زمان صاحب کی عدالت میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے لیگل ایڈوائزر قاضی آصف حسین ایڈووکیٹ نے انڈر ٹیکنگ دی کہ بلاک روڈ کو کھول دیا گیا ہے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے افسران بالا و عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات پر عمل نہ کیا بلکہ کمشنر صاحب ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے فیصلہ مورخہ 05-10-2018 کو عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان میں رٹ پٹیشن نمبر 2181 کےتحت چیلنج کیا –

    جو مورخہ 29-05-2019 کو جسٹس مجاہد مستقیم نے میونسپل کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازی کی پٹیشن خارج کی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نے رٹ پٹیشن نمبر 15096 کےتحت کو جو فیصلہ کیا تھا وہ برقرار رہا اسی بابت ایس ایس پی سپیشل برانچ ریجن ڈیرہ غازی خان نے بھی موقع ملاحظہ کیا اور انہوں نے مورخہ 05-10-2018 کو افسران بالا کو رپورٹ بھجوائی جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ میونسپل کارپوریشن کےافسران نے عدالت عالیہ و کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فیصلہ جات کی نفی کرتے ہوئے حکم پر بھی روڈ نہ کھولا جس سے ڈیرہ غازی خان و ملحقہ آبادی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-

    کھاتہ نمبر742 موضع گدائی شمالی ڈیرہ غازی خان خسرہ نمبر 2-1-35 برقبہ دو کنال دو مرلے پر مشتمل ہے موقعہ پر روڈ بند ہے عدالت عالیہ و افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد فرماتے ہوئے روڈ کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-

  • پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلےکرلیےگئے۔

    باغی ٹی وی : قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا 40 واں اجلاس اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیےگئے۔

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔


    فورم نے اس بات پر زور دیا کہ جامع ‘قومی سلامتی’ معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے اور خودمختاری اور معاشی آزادی کے بغیر خودمختاری یا وقار دباؤ میں آتا ہے۔

    فورم نے پاکستان کے عام لوگوں بالخصوص کم اور متوسط ​​آمدنی والے طبقے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے جاری معاشی صورتحال کا ایک جامع جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے فورم کو حکومت کے معاشی استحکام کے روڈ میپ کے بارے میں بتایا جس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کی صورتحال، باہمی مفادات پر مبنی دیگر مالیاتی راستے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے ریلیف کے اقدامات شامل ہیں۔

    گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،

    اجلاس میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کمیٹی نے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا جس میں درآمدات کو معقول بنانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کرنسی کے اخراج اور ہوالے کے کاروبار کو روکنا شامل ہے۔ خاص طور پر زرعی پیداوار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا تاکہ غذائی تحفظ، درآمدات کے متبادل اور روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عوام پر مبنی اقتصادی پالیسیاں جن کے اثرات عام لوگوں پر ہوں گے ترجیح رہے گی۔ مؤثر اور تیز رفتار اقتصادی بحالی اور روڈ میپ کو حاصل کرنے کے لیے اتفاق رائے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    33 ملین سیلاب متاثرین کے چیلنجوں کو کم کرنے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، فورم نے صوبائی حکومتوں اور کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ان کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تمام وسائل کو متحرک کرنے کا عزم کیا۔ فورم نے وزیر اعظم اور وفاقی اکائیوں کی قیادت میں جاری امدادی کوششوں کو بھی سراہا۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

    کمیٹی کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا جس میں خاص طور پر کے پی کے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر توجہ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی اور قومی داخلی سلامتی پالیسی کے مطابق عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائے گی جبکہ مسلح افواج پرعزم ڈیٹرنس اور محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں گی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بھرپور طریقے سے بحال کیا جا رہا ہے اور LEAs خاص طور پر CTDs کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ ​​کے مطلوبہ معیار تک لایا جائے گا۔ فورم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

    این ایس سی نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ریاست کی پوری طاقت سےاس سے نمٹا جائے گا پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

    کراچی: دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیوون کانوے نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہے۔ تاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی-

    باغی ٹی وی : ڈیوون کانوے نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع رہےتاہم دوسرے روز صورتحال بہت مختلف ہوگی۔ صبح گھاس والی پچ پر باونس سے فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ رفتہ رفتہ سلو ہوجانے والی وکٹ سے اسپنرز نے فائدہ اٹھایا۔

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت


    ان کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ کی اچھی پارٹنر نے ہمیں فائدہ دیا لیکن بعد میں پاکستان بولرز نے بھرپور انداز میں بولنگ کی پہلے دن ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا نسیم شاہ نے چائے کے وقفہ کے بعد عمدہ بولنگ کی اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ کرتے ہوئے ہمیں قدرے پریشان کیا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے


    کیوی بیٹر نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی رہی، انہوں نے اپنے گیم پلان پر عمل کیا اور موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلے۔ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جن سے رہنمائی بھی ملتی ہے۔


    دریں اثنا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سینچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے ڈیود کانوے نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اعزازی بورڈ پر اپنا نام درج کیا۔