Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے۔

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے-

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

    پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    پاکستان ٹیم

    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم

    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

  • اگروعدے پورے نہ کیےگئےتو ایم کیو ایم پھر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی،کامران ٹیسوری

    اگروعدے پورے نہ کیےگئےتو ایم کیو ایم پھر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی،کامران ٹیسوری

    لاہور: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے جو پیپلزپارٹی نے معاہدہ پر دستخط اور وعدے کئے پیپلزپارٹی اسے پورا کرے، اگر وعدے پورے نہ کیے گئے تو ایم کیو ایم پاکستان پھر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔

    باغی ٹی وی: داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر شکرانے کی حاضری دینے آیا اور یہاں آکر جو دل کو سکون ملا اُسے بیان نہیں کرسکتا، داتا دربار پر پاکستان، صوبے اور شہر کے لیے دعا کی۔

    پاکستانی شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ میرا شہر کراچی جسے غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا، روشنیوں کا شہر معیشت کا حب کو نظر لگ گئی ہے، ملک میں معاشی استحکام آئے کراچی میں گیس پانی بجلی نہیں ہے وہ دستیاب ہوں لاہور سے دلی لگاؤ ہے جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ نئے سال کا پہلا دن پرانا سال پریشانی میں گزرا، اگر آج بھی ایک دوسرے سے ایمانداری سے چیزوں کو آگے لے کر نہیں جائیں گے منظر نامہ سامنے ہے، اتفاق کے بجائے نفاق کو جنم دیا تو اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے جو پیپلزپارٹی نے معاہدہ پر دستخط اور وعدے کئے پیپلزپارٹی اسے پورا کرے، اگر وعدے پورے نہ کیے گئے تو ایم کیو ایم پاکستان پھر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی،ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی تو دعا کی تھی تو گورنر کا منصب ملا، الطاف حسین کا مسئلہ اسٹیٹ کے ساتھ ہے وفاق کے بطور نمائندہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں ،مریم اورنگزیب کی عمران خان…

    اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک سے محبت کرنے کا یقین ہے، چاہتا ہوں سب میں اتفاق رائے قائم ہو اس لئے ایم کیو ایم کے تمام گروپوں کو اتحاد پیدا کرنے دوستوں کو ملانے کا کام کریں گے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پرویز الہی اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی دوبارہ ایک ہفتہ بعد آ جاؤں گا، شہبازشریف گورنر بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہوئی فون پر بھی رابطہ ہے، شہبازشریف کو کہا ایم کیو ایم گلہ کررہے ہیں پیپلزپارٹی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کر رہے یقین دلایا آصف زرداری وبلاول بھٹوسے بات کریں گے۔

    راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،سینکڑوں افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے…

  • ن لیگ کی اہم رہنما انتقال کر گئیں

    ن لیگ کی اہم رہنما انتقال کر گئیں

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم رہنما اور نوازشریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز کی قریبی ساتھی انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی سابق صدر اور رکن پنجاب اسمبلی نسرین نواز طویل علالت کے بعد لاہورکےشیخ زید اسپتال میں انتقال کرگئیں نسرین نواز 2013 سے 2018 تک مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں جبکہ اُن کا شمار نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

    بوکس ووٹنگ اور جعلی حلقہ بندیاں والے الیکشن کسی کو قبول نہیں ، خالد مقبول صدیقی

    مسلم لیگ ن کے ترجمان، پارٹی رہنماؤں اور صدر نے نسرین نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیا، خاتون رہنما کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا بھی کی –

    ترجمان ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نسرین نواز کے انتقال سے خلا پیدا ہوگیا جسے پُر کرنا مشکل ہے۔

    قصور میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا

  • بوکس ووٹنگ اور جعلی حلقہ بندیاں والے الیکشن کسی کو قبول نہیں ، خالد مقبول صدیقی

    بوکس ووٹنگ اور جعلی حلقہ بندیاں والے الیکشن کسی کو قبول نہیں ، خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نےکہا ہےکہ 15جنوری سے پہلےکراچی اور حیدرآ بادکی از سرنو حلقہ بندیاں کی جائیں، حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویئے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کیا جائےگا اور وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے سمیت سخت مؤقف اختیار کیا جائےگا۔

    ٹھٹھہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاندار استقبال،جلسہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

    ہم باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کے اتحادی نہیں ہیں، ہمارا ایک معاہدہ ہوا تھا جو سندھ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے تھا، آج ہمارا رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وعدے پورے کریں، تحفظات دور کریں ، ورنہ احتجاج پرمجبور ہوں گے یہ حلقہ بندیاں اس طرح کی گئی ہیں تاکہ اس شہر کا مینڈیٹ چرایا جاسکتا ہے، وزیراعظم صاحب! آپ نے تو اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کرلیں اب بتائیں کہ اپنے وعدے پر عمل درآمد کب کرارہے ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ہم ٹیلی فون کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کررہے، 2018ء میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے اس کے نتائج آپ نے دیکھ لیے، اس حلقہ بندیوں کی صورت میں عوام الیکشن کیسے قبول کریں گے؟ بوکس ووٹنگ اور جعلی حلقہ بندیاں والے الیکشن کسی کو قبول نہیں۔

    راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،سینکڑوں افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس صورت حال میں فیصلہ کرنا ہےکہ حکومت کے ساتھ رہ کر الیکشن لڑيں گے یا باہر رہ کر، اب صبرکرنا مشکل ہوتا جارہا ہے، پیپلز پارٹی سے معاہدے میں ہمارا نکتہ ہی یہ تھاکہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیاں درست نہیں، ان سے پری پول رگنگ واضح ہے ، 15جنوری سے پہلےکراچی اور حیدرآ بادکی از سرنو حلقہ بندیاں کی جائیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یقین سے کہاتھا کہ ہمارے مطالبات 100 فیصد جائز ہیں، حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں توسڑکوں پراحتجاج کے لیے مجبور ہوں گے، ہم بلدیاتی انتخابات شفاف اور دباؤ کے بغیر چاہتے ہیں، ہم چاہتےہیں کہ 15جنوری کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات ہوں،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالےسےحلقہ بندیاں آئین وقانون کے خلاف ہیں اور ہم نے 8 ماہ کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے درجنوں ملاقاتیں کی ہیں جن میں کہا ہے کہ فوری طور پر کراچی و حیدر آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کی جائیں۔

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    انہوں نے کہا کہ یہاں پری پول رگنگ ہوچکی ہے، ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں میں 90 ہزار آبادی پر یوسی بنائی گئی جبکہ دوسری جانب 20 سے 25 ہزار افراد پر یوسی بنادئی گئی، الیکشن کمیشن 15 جنوری سے قبل ازسر نو حلقہ بندیاں کرے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور احتجاج کری گے، یہ کارکنان کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس الیکشن میں حکومت میں رہ کر لڑنا ہے یا حکومت سے باہر ہو کر، اگر الیکشن غیر جانب دار نہیں ہوئے تو پُرامن کس طرح ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ذمہ داری سندھ حکومت کو کیوں سونپی؟-

    عادل فاروق راجہ کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے بارے اہم انکشافات

  • پاکستانی شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش

    پاکستانی شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش

    کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالے کثیر الاولاد شخص جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت کے بعد بچوں کی تعداد 60 ہو گئی-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق پیشےکےاعتبارسےکوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنر اورجزوقتی بزنس مین جان محمد کوئٹہ کےنواحی علاقے ہزار گنجی میں اپنا کلینک چلاتے ہیں اور کوئٹہ کےعلاقے مشرقی بائی پاس کےقریب رہائش پذیر ہیں۔

    راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،سینکڑوں افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

    نئی ولادت کےبعد جان محمد کے ہاں بچوں کی مجموعی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 55 بچے حیات ہیں جان محمد کے ہاں 60 بچوں کی ولادت تین بیویوں سےہوئی جبکہ ان میں سے جان محمد کے 5 بچے انتقال کرگئےتھے۔

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جان محمد کا کہناتھا کہ اللہ نے اپنے فضل وکرم سے انہیں کثیر بچوں سے نوازا ہے ان کےماشا اللہ تمام 55 بچے صحت مند ہیں ان کی پہلی شادی 1999میں ہوئی-

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    جان محمد کے مطابق پہلی بیوی سے 2000 میں بیٹی شگفتہ نسرین پیدا ہوئی جس کی عمر اب 22 سال ہے اور نئے سال کی آمد پرایک اور بچےکی ولادت سے وہ بہت خوش ہیں،اسی لیےانہوں نے اپنے بچے کا نام بھی حاجی خوشحال خان رکھا ہے، ان کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی بڑے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

    جان محمد کایہ بھی کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی دین ہےاور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سنچری مکمل کرے اور اگر اللہ نے انھیں توفیق دی تو وہ چوتھی شادی بھی ضرور کریں گے اور اپنی نسل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

    عادل فاروق راجہ کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے بارے اہم انکشافات

  • طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    کیا ٹائم ٹریول یعنی وقت میں آگے یا پیچھے سفر کرنا ممکن ہے؟ اس کے بارے میں آج تک سائنسدان بھی کوئی جواب نہیں ڈھونڈ پائے-

    باغی ٹی وی: یونائٹیڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 777-300 طیارے نے ایسا کچھ کیا جسے مکمل ٹائم ٹریول تو نہیں کہا جاسکتا مگر کچھ حد تک اس سے ملتا جلتا ضرور ہے،یہ طیارہ 2023 میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے اڑان بھر کر امریکا میں 2022 میں اترا۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…


    فلائٹ راڈار 24 کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے تکنیکی طور پر ماضی میں ایک دن پیچھے سفر کیا کیونکہ یہ طیارہ مختلف ٹائمز زونز سے گزر کر منزل تک پہنچا تھا۔

    یہ طیارہ سیئول سے یکم جنوری 2023 کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:29 کو روانہ ہوا اور 31 دسمبر کی شام 5 بج کر ایک منٹ پر سان فرانسسکو پر اترا،سیئول کا وقت سان فرانسسکو کے وقت کے مقابلے میں 17 گھنٹے آگے ہے۔

    بحرالکاہل کے درمیان سے گزرنے والی انٹرنیشنل ڈیٹ لائن نے اس ‘ٹائم ٹریول’ کو ممکن بنایا طیارے کا مجموعی سفر تو 9 گھنٹے 46 منٹ کا تھا مگر انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کے عجیب نظام کے باعث گھڑیوں میں وقت آگے کی بجائے پیچھے کی جانب گیا، یعنی اس پرواز میں سوار افراد نے 2 بار نئے سال کا جشن منایا ہوگا۔

  • کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں ،مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں ،مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سال نو کے حوالے سے جاری پیغام پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں، کیا بندہ ہے؟ عید ، شب برات کی تمیز ، نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال؟ دعا اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ؟-

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا


    وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نہ کسی کے غم کا خیال، نہ کسی کی خوشی کا احساس،جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اورغم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑعوام کا کیا سوچتا؟-

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان پر جس جس نے احسان کیا بدلے میں عمران خان نے سب احسان کرنے والوں کو ڈس لیا، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا؟علیم خان اور جہانگیر ترین نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا مگر عمران خان نے انہیں بھی دھوکا دیا، اب لوگ بےوقوف بننے کو تیار نہیں ہیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ اگلے الیکشن میں بیساکھیاں عمران خان کے پاس نہیں ہوں گی، عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں، عمران خان تم اپنی بیٹی، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا بھی حساب دو گے، الیکشن جلدی نہیں ہونے والے، زیادہ تنگ نہ کرو پنجاب کی خیر مناؤ، ثاقب نثار کی بھی پکڑ ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی کہتا ہوں کہ جس پر احسان کریں اس کے شر سے ڈریں، عمران خان کی خصلت نہیں بدلنی، آپ بھی عمران خان کی مدد کرکے خوش نہیں ہوں گے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 2018 میں باجوہ صاحب کے کہنے پر ایم پی ایز توڑے گئے، ہمارا ایک شخص بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا اب ایک لائن لگی ہوئی ہے، باجوہ صاحب نے ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اب اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی تو انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا، پی ڈی ایم کی حکومت باجوہ نے نہیں، سیاسی جماعتوں اور عوام کی نفرت نے بنائی 44 مہینے کی تباہی 7 آٹھ مہینے میں ٹھیک نہیں ہو گی، چیزیں ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں وقت دیں۔

    الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

  • نیا سال اور پھر سیاستدانوں کے نئے عزائم، تجزیہ: شہزاد قریشی

    نیا سال اور پھر سیاستدانوں کے نئے عزائم، تجزیہ: شہزاد قریشی

    نئی عیسوی سال 2023ء کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اہل مغرب خاص طور پر اس موقع پر دو کام کرتے ہیں ایک دوسرے کو مبارکباد اور نئے سال کے لئے عزائم، عرب ممالک میں بھی تبدیلی شروع ہو چکی بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب مشرقی اور مغرب کے درمیان ایک دوسرے سے جڑا ہوا مرکز بن چکا ہے دوسری طرف قطر نے یورپی دنیا میں عربوں کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ چین کے صدر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلیمان کی پالیسیوں کی وجہ سے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ امن اور استحکام کا مرکز بن چکا ہے۔ ہم نے نئے سال کا جشن تو منایا مگر تادم تحریر ہمارے سیاسی رہنمائوں نے ایک دوسرے کو غدار، چور، ڈاکو، کرپٹ، نااہل، بدکار، ثابت کرنے میں وقت ضائع کر دیا۔ ملک و قوم دونوں کو لاغر کر دیا۔ ملک و قوم کو بے بس، لاچار، بے چارہ دوسروں کے رحم و کرم پر پہنچا دیا۔ خون خرابہ، دہشت گردی، تمام صوبوں میں ایک ہنگامہ برپا ہے۔ پاک فوج اور پولیس اپنے شہید ہونیوالے جوانوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں حکمران اور اپوزیشن والے بتائیں اب نئے سال کے کیا عزائم ہیں؟ کس سیاستدان کس جماعت کو عبرت کا نشان بنانا ہے؟ امریکہ سمیت کس مغربی ممالک کو گالیاں دے کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنا ہے۔ کس کو بھارتی ایجنٹ اسرائیلی ایجنٹ قرار دینا ہے۔ کارکردگی کا عالم تو یہ ہے ملک میں نہ گیس ہے نہ بجلی۔ دنیا ترقی کے منازل طے کر رہی ہے ایک دوسرے پر ایک دوسرے پر آئی ایم ایف سے قرض لینے کا الزام لگانے والے سیاستدانوں کو اور فیصلہ ساز اداروں کو یاد نہیں کہ جس سیاستدان نوازشریف نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنے ایک دور حکومت میں جس میں موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھے پالیسی بنائی تھی اس کو غدار، کرپٹ ترین، مودی کا یار، ملک دشمن قرار نہیں دیا؟ ایک دور میں نوازشریف نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے صوابدیدی فنڈ سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تھا؟ کیا حکومتی برآمدات بڑھانے ، درآمدات جو کہ غیر ضروری ہیں ان کو کنٹرول کرے؟ ملک اپنے وسائل پرانحصار کرے۔ اگر 1990ء کے دور حکومت میں نوازشریف کی معاشی اصلاحات پر کام جاری رہتا تو آج ہم کب کا کشکول توڑ چکے ہوتے۔ بدقسمتی سے ہماری کسی حکومت کو مدت پوری کرنے نہیں دی گئی جس کا خمیازہ ملک اور قوم دونوں بھگت رہے ہیں۔ پاکستان کو معاشی اصلاحات دینے والا نوازشریف آج بھی اپنے ایک بھائی اور مسلم لیگی ورکر شہبازشریف کے دورحکومت میں جلاوطن ہی ہے۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،سینکڑوں افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،سینکڑوں افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: سال نو کا پہلا مقدمہ درج،کینٹ پولیس نے سینکڑوں مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے دھوکے باز کوگرفتارکرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت چوہدری شہباز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم خود کو اعلیٰ حکومتی شخصیات کا پی ایس اور پروٹوکول افسر ظاہر کرتا تھا-

    ملزم بوگس کالوں پر بڑے افسران سے بات چیت ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتا تھا دوران تفتیس ملزم نے کم و بیش 1400 مردوں اور 500 خواتین کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے-


    ملزم نوکری دلانے اور مختلف سرکاری کاموں کے لئے رقم وصول کرتا اور بعد ازاں نمبر بلاک کر کے رابطہ ختم کر دیتا تھا، ملزم نے دھوکہ دینے کے لئے جعلی کارڈ اور جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں،


    ملزم مختلف شہروں کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس نے کروڑوں روپے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش میں مزید بڑے اور اہم انکشافات متوقع ہیں-

    شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر راولپنڈی یا کسی شہر میں ملزم نے ان کے ساتھ واردات کی ہے تو فوری متعلقہ تھانے سے رجوع کریں,

  • پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپ میں پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ شامل ہوگا، آڈت کامیاب ہونے کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ایاسا کی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا