Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی : ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی،پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی،پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک 4 زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں مختلف مقامات پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد عرفان اکرم کے نام سے ہوئے ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

    کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں…

    دوسری جانب ڈیفنس فیز ٹو لین نمبر تین باربی کیو ریسٹورانٹ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 27 سالہ احمد علی ولد تنویر علی کے نام سے کی گئی۔

    عالوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن محمد خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فیصان کے نام سے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیت ہلاک جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

    کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب رینجرز اورپولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دوروز قبل نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والا ڈکیت موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کی فائرنگ سے20 سالہ راہ گیر سلطان ولد جعمہ خان بھی زخمی ہوا جسے فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    ملزمان کے قبضے سے پسٹل ، 30راؤنڈ اورایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، زرائع کے مطابق ملزم بلال سہراب گوٹھ سے نادرن بائی پاس کے علاقوں میں ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث تھا۔

    مطابق ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے ،رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرزمددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔

    رینجرز اور پولیس نے منگھوپیر روڈ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

    کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم فیصل خان عرف منیجر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-

    عوامی کالونی ، زمان ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    عوامی کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جلیبی چوک کورنگی نمبر6 میں مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ، ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    زمان ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نورانی بستی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت سمیر ولد حق نواز کے نام سے کی گئی ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت واجد اور ہارون کے نام سے ہوئی-

    شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی

    اورنگی ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب قبرستان ایم پی آر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 23 سالہ محمد فیصل ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا-

    علاوہ ازیں نارتھ کراچی کے علاقے محمد شاہ قبرستان کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا موقع پر موجود افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تعاقب کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر سرسید ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ڈاکؤوں کی فائرنگ سے زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جسے پولیس نے بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ہے پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    ملازمت سے فارغ کیوں کیا؟ ملازم نے فیکٹری کےمالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

  • کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنےکے لیےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا-

    باغی ٹی وی : اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، اس طرح کی چیزوں سے دکھ ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو ، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے، نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کررکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجےٹوئٹ کر رہےہیں کہ رمیز راجہ باہر ہوگئےمجھے مبارک باد دیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لےکر آئیں، یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نےکافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں، مجھےخطرہ ہےبہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سےٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے-

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرنا خطرے سے خالی نہیں ، پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہی ہے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لیے ایک سبق ہے جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتی، ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے۔

    بھارت کے حوالے سے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ باؤنڈریز کو توڑتی ہے، بارڈر توڑتی ہے، بدمزگی وہاں سے شروع ہوئی جب ایشیا کپ ہمیں ملا، پاکستان میں کافی عرصے سے میچز نہیں ہو رہے تھے، جب میچ باقاعدگی سے ہوئے تواس لیے میں کھڑا رہا کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا، بھارت نے کہا کہ یہ نیوٹرل وینیو پر ہوگا پاکستان نہیں جائیں گے بھارت کے یہاں نہ آنے کے معاملے پرہم نے اسٹینڈ لیا ،جہاں پاکستان کیساتھ زیادتی ہو گی وہاں ہم اسٹینڈ لیں گے ۔

    انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے لیکن بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت ضروری ہے۔

  • ایٹم بم بھی گرا دیا جائے، خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،افغان وزیر تعلیم

    ایٹم بم بھی گرا دیا جائے، خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،افغان وزیر تعلیم

    کابل: طالبان کا کہنا ہے کہ ایٹم بم بھی گرا دیا جائے، خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے-

    باغی ٹی وی : طالبان کے ہائرایجوکیشن اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے کہا ہےاگر وہ ہم پر ایٹم بم گراتے ہیں تو ہم خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم کو روکنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گےعالمی برادری کی جانب سے پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔

    دوسری جانب خواتین کے کام کرنے پر عارضی پابندی پر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حکام کی تنقید کی مذمت کردی اور اسے افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ذبیح اللہ مجاہد نے کہا امریکی حکام کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

    یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے اتوار کو افغانستان میں خواتین کو مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے سے روکنے کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کی۔

    بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین، انسانی امداد اور افغان عوام کی بنیادی ضروریات کے سب سے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک کے طور پر، بین الاقوامی انسانی قوانین اور اصولوں کا احترام کرنے کے اپنے عزم کے تحت طالبان سے فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے یورپی یونین اس فیصلے کے افغان عوام کو امداد جاری رکھنے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی۔

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا…

    ہفتے کے روز طالبان نے افغانستان میں غیر سرکاری تنظیموں کو احکامات جاری کیے تھے کہ وہ خواتین کو ملازمت دینے سے روک دیں، تاہم طالبان نے غیر ملکی خواتین کارکن کے حوالے سے اپنے ہدایت کی وضاحت نہیں کی تھی۔

    افغان طالبان نے حجاب سمیت خواتین ملازمین کے لیے مناسب ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے کے فیصلے کو جواز بنایا اور فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والی تنظیموں کے لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دی۔

    طالبان کے اس اقدام کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی اور اس فیصلے سے امداد کی فراہمی پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ عالمی برادری نے کہا کہ طالبان کا یہ فیصلہ ملک میں خواتین کی آزادی اور حقوق کو محدود کے ضمن میں آتا ہے۔

    خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا…

  • روس  ایران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے،مغربی انٹیلی جنس

    روس ایران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے،مغربی انٹیلی جنس

    مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں 24 طیارے شامل ہو سکتے ہیں جو اصل میں مصر کے لیے تھے۔ تاہم اس معاہدے کو امریکہ نے ناکام بنا دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کے ساتھ معاہدے کی ناکامی کے بعد ماسکو نے ایک نئے ممکنہ خریدار کی تلاش کی اور اب اسے ان طیاروں کیلئے تہران مل گیا ہے۔

    یہ رپورٹ ستمبر میں ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران ایسی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات نے تفصیلات میں جائے بغیر بتایا گیا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پائلٹ طیارے کو تربیت کے لیے استعمال کر تے رہے ہیں۔

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    فروری میں روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے بعد واشنگٹن نے ایران اور روس کے درمیان وسیع تعلقات کے بارے میں خبردار کیا تھا جس میں نجی فوجی ساز و سامان کے تبادلے کی بات بھی کی گئی تھی۔جوہری پروگرام کے باعث ایران اور یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے روس سخت پابندیوں کا شکار ہے۔

    ہفتے کے روز یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے روس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والی ایرانی فیکٹریوں کی لیکویڈیشن اور سپلائی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

    رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران اب تک روسی افواج کو تقریباً 17 سو ڈرون فراہم کر چکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید 300 ڈرون دینے کا خواہاں ہے۔

    یوکرین جنگ پرمذاکرات چاہتے ہیں، لیکن مغربی ممالک انکار کر رہے ہیں،روسی صدر

  • پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے،روسی نائب وزیراعظم

    پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے،روسی نائب وزیراعظم

    ماسکو: روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو دیئے گئے انٹرویو میں روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ مغرب کو یامل- یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے لیے تیار ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کو بھی طویل مدت کے لیے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

    جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کےدوران 50 فٹ کی بلندی سےگرکرہلاک

    نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک میں توانائی کا بحران محسوس کیا جا رہا ہے۔

    الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ بہت اہم ہے اور ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا بھرپور موقع ہے، گیس کی فراہمی کی مثال یامل –یورپ پائپ لائن ہے جو سیاسی اسباب کے باعث بند کئی گئی تھی۔

    روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ میں مرکز بنانے کے بعد اس کے ذریعے اضافی گیس فراہم کرنے کے لیے بھی روس کی بات چیت جاری ہے، توقع ہے 2022 میں یورپ کو 21 ارب کیوبک میٹر ایل این جی گیس فراہم کی گئی ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال ہم نے یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے، گزشتہ گیارہ ماہ میں 19 ارب 4 کروڑ کیوبک میٹر گیس سپلائی کی گئی جو اس ماہ کے اختتام پر 21 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔

    نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس طویل مدت کے لیے افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹس کو بھی وسطی ایشیا اور یا پھر ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتا ہے، گھریلو استعمال کے لیے گیس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روس اور آذربائیجان کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

    یوکرین جنگ پرمذاکرات چاہتے ہیں، لیکن مغربی ممالک انکار کر رہے ہیں،روسی صدر

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب آذربائیجان گیس کی پیداوار میں اضافہ کرے گا تو ہم تبادلے پر بات کر سکیں گے، ماسکو کی جانب سے کازکستان اور ازبکستان کو بھی بڑی مقدار میں گیس سپلائی کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔

    خیال رہے کہ یامال۔یورپ پائپ لائن مغرب سے جاتی ہے لیکن پولینڈ کی طرف سے جرمنی میں ذخیرہ شدہ گیس پر ڈرائنگ کے حق میں روس سے گیس کی خریداری سے منہ موڑنے کے باعث دسمبر 2021 کے بعد سے اس گیس پائپ لائن کے ذریعے سپلائی منقطع ہے۔

    روسی گیس سپلائر کمپنی گیز پروم نے سپلائی منقطع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو کی جانب سے یامل۔یورپ پائپ لائن کے پولش سیکشن کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بعد وہ پولینڈ کے راستے سے گیس سپلائی نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں ماسکو کا دورہ کیا تھا جس کے دوران روس سے پیٹرول خریدنے کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی تھی وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے اپنے دورہ روس کو کامیاب قرار دیا تھا جبکہ اس سے قبل پاکستان نے روس سے گندم خریدنے کی بھی منظوری دی تھی۔

    خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا…

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی  ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متعلق امداد پر سعودی مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو موسمیاتی صورتحال پر 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کے تعمیر نو کے اقدامات کیلئے سعودی مملکت کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں وزراء نے خواتین کے حقوق کی ضمانت اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

    دونوں وزراء نے افغانستان میں سلامتی، استحکام و امن کے لیے اپنی حمایت اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

  • بلوچستان : شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    بلوچستان : شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    کاہان بلوچستان کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں کل شہادت پانے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ آج آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں CJCSC جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، اور سینئر سول و ملٹری افسران، جوانوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

  • چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئرنائب صدر مقرر

    چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئرنائب صدر مقرر

    وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینیئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

    سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے چوہدری سالک کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

    چوہدری سالک حسین اکتوبر 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔وہ 14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 65 (چکوال-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم ایل-ق) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے-

    22 اپریل 2022 کو انہیں شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر مقرر کیا گیا۔ 12 مئی کو انہیں سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر کے طور پر قلمدان دیا گیا اور انہیں چینی اور دیگر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور خصوصی اقدامات کا ذمہ دار بنایا گیا۔
    
    جولائی 2022 کے دوران چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے دوران ان کی سازشی حرکتیں سامنے آئیں ۔

  • سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے،سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت وکٹ پر بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان


    پاکستان کی پہلے دن کی پرفارمنس پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہیں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا-

    پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق اعجاز پٹیل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر زور دار ہٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئےامام الحق بھی بریسویل کی گیند پر آگے بڑھ کر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن جب ٹیم کا اسکور 110 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد نے بھی تقریباً 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کے بعد پہلی ہی اننگز میں ففٹی اسکور کی سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، میر حمزہ اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

  • ملازمت سے فارغ کیوں کیا؟ ملازم نے فیکٹری کےمالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

    ملازمت سے فارغ کیوں کیا؟ ملازم نے فیکٹری کےمالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

    رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر ملازمت سے فارغ کیے جانے والے ملازم نے فیکٹری کے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایمبرائڈری فرم کےمالک نےرات کی شفٹ کے دوران سونے پراپنے ملازم دیدانت ٹیکسو کو ملازمت سے فارغ کیا۔

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    ملازمت سے نکالے جانے پر ویدانت ٹیکسو نے فیکٹری کے مالک سے بدلہ لینے کی ٹھانی اور پھر اپنے دوست کے ہمراہ سورت شہر میں چاقو سے حملہ کر کے فرم کے مالک کلپیش ڈھولکیا، اس کے والد اور انکل کو ہلاک کر دیا۔

    سورت پولیس نے تین افراد کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو اپنے ساتھی کے ساتھ تیز دھار آلے کے ساتھ فیکڑی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سورت پولیس ایک ہفتے کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    شوہر کے علاج کا جھانسہ دے کرغریب خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار