Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے؟ناسا نے ویڈیو جاری کر دی

    چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے؟ناسا نے ویڈیو جاری کر دی

    ناسا کا چاند پر جانے والا آرٹیمس 1 مشن 11 دسمبر کو واپس زمین پر اتر گیا تھا،مگر اس کے تاریخی مشن کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: امریکی خلائی ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چاند کے قریب زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر…


    ناسا نے بتایا کہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ نے 28 نومبر کو اس وقت ریکارڈ کی تھی جب وہ زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود تھا آرٹیمس 1 اپنے مشن کو 25 دن میں مکمل کرکے 11 دسمبر کو زمین پر واپس اترا تھا ناسا کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو اصل رفتار سے 900 گنا زیادہ ہے اور اسے گھمایا اور کاٹا گیا ہے۔

    زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    زمین کی فضا میں داخل ہونے پر اورین کیپسول میں آگ لگ گئی تھی مگر وہ سمندر میں اترنے میں کامیاب رہا،آرٹیمس 1 مشن کو نومبر 2022 میں ناسا کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا –

    آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز  کیلئے  ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، سلیکٹر کے ساتھ بات ہو گئی ہے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل الیون ان کے مشورے سے منتخب کریں گے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہی کریں گے، میدان کی حکمت عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں۔

    فیفا نے قطر فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا


    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی میچ تبدیل کر دیتی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔


    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے، وکٹ ضرور ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر آپ کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں لیکن ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، ہمارا فوکس گراونڈ پر ہے، وہاں پرفارم کرنا ہے، سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا


    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکم ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انگلینڈ نے یہاں زبردست کرکٹ کھیلی تھی اور ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کرےگی۔


    ٹم ساوتھی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں اسپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔


    دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

  • چوہدری پرویز الٰہی نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ  مسترد کر دیا

    چوہدری پرویز الٰہی نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حسنین بہادر دریشک نے چند روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

    تاہم اب نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی، حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔

    پرویزالہٰی نے میرے متعلق بے بنیاد باتیں کیں،حسنین دریشک

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنے محکمےکو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

  • کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں گرومندر کے قریب نامعلوم ملزم نے پاکستان کی معروف اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ سلومی کے مطابق ان کے بھائی کو واردات کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا جب کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ چند سیکنڈ میں ہوئی واردات کسی تنازع کا شاخسانہ لگتی ہے۔

    اداکارہ سلومی کی جانب سے میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے کہ ان کے بھائی عبدالوحید ہربل جڑی بوٹیوں کا کام کرتے تھے، انہیں ملزمان نے دکان میں گھس کر مزاحمت پر قتل کیا، ان کی یا بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں جبکہ پولیس واقعہ کو دشمنی قرار دے رہی ہے۔

    اداکارہ سلومی کا کہنا ہے کہ کل بھائی کے سوئم کے بعد وہ بھرپور قانونی کارروائی کریں گی۔

    واقعہ کا مقدمہ الشافعی دواخانہ کے مالک اور مقتول عبدالوحید کے بھائی توحید عزیز ہاشمی نے نامعلوم ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرایا ہے۔

    شوبز میں‌ شارٹ‌کٹ سے آنے والے جلد ہی آئوٹ بھی ہوجاتے ہیں خوشبو خان

    پولیس کے مطابق واردات جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں گرومندر چوک ایدھی سینٹر کے قریب النور دوا خانہ پر 22 دسمبر کی شام ساڑھے 7 بجے ہوئی تھی۔ وقوعہ کے وقت جڑی بوٹی کا کام کرنے والے 55 سالہ عبدالوحید کو ان کی دکان میں گھس کر گولی مار دی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دکان کے اندر سے کوئی چیز چھینی یا لوٹی نہیں گئی تھی ملزمان 3/4 سیکنڈ میں واردات کرکے دکان سے چلا گیا تھا،آس پاس کے عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ متوفی یا اس کی دکان سے کچھ بھی لوٹا نہیں گیا ہے۔

    لبنانی اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

  • شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور یوم قائد پر قوم کو مبارکباد

    شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور یوم قائد پر قوم کو مبارکباد

    وفاقی وزیر شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور قائد اعظم کے جنم دن پر قوم کو مبارکباد

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے اور 25 دسمبر بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے جنم دن پر بھی پوری قوم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1606678791849267200?s=20&t=z820Rs8J82InJhC4DApGiA
    اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پرتمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے "میری کرسمس” کہتی ہوں، اور25 دسمبربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے دن کے موقع پر بھی پوری قوم کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں-

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہم سب ملکر پاکستان کو قائد اعظم کے خواب کے مطابق جامع اور زیادہ ترقی پسند ملک بنائیں ۔

    بابائے قوم کا 146واں یوم پیدائش، مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  • بھارتی اداکارہ نے ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی

    بھارتی اداکارہ نے ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی

    بھارتی اداکارہ تیونشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خود کو پھانسی لگا کرخود کشی کی ہےجس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہےہیں کہ اداکارہ نے خودکشی کیوں کی اور کیا اس نے خودکشی کرنے سے پہلے کوئی نوٹ لکھا تھا۔


    ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس نے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ نائگون میں میک اپ روم میں کیا۔ تیونشا کو ہسپتال لےجایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


    سیٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق تیونشا اپنے ساتھی اداکار شیزان محمد خان کے میک اپ روم میں تھیں۔ جب شیزان کمرے میں واپس آیا تو اس نے کمرہ بند پایا جب بار بار کال کرنے کے باوجود تیونشا نے دروازہ نہیں کھولا تو اسے توڑا گیا اور اداکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا افسوس کہ وہ بچ نہیں سکی۔


    20 سالہ تیونشا شرما کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ میں کیا۔


    تیونشا سونی سب ٹی وی کی سیریز ’علی بابا: داستانِ کابل‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    تیونشا شرما ‘فتور’، ‘بار بار دیکھو’، ‘کہانی 2’ اور ‘دبنگ 3’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تیونشا نے ’فتور‘ اور ’بار بار دیکھو‘ میں نوجوان کترینہ کیف کا کردار ادا کیا تھا۔

  • امریکا: موسم سرما کا بدترین برفانی طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی، 2800 پروازیں منسوخ

    امریکا: موسم سرما کا بدترین برفانی طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی، 2800 پروازیں منسوخ

    امریکا کو کئی دہائیوں بعد موسم سرما کے بدترین طوفان کا سامنا ہے جس سے امریکا کے بڑے حصے میں نظامِ زندگی بۃری طرح درہم برہم ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    امریکی کانگریس نے 1.7 کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دے دی

    نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کےکچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو چکا ہے، اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ اور 6600 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور اور نیویارک کے ائیرپورٹس پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

    نیویارک برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہے، شہر بفلو میں 2فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک کی ایری کاؤنٹی، شہر بفلو میں نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    امریکا: کیپیٹل ہل حملے اور ہنگاموں پر پارلیمانی کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں سرد موسم کی صورتحال ویک اینڈ تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اگلے ہفتے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوگا۔

    ادھر کینیڈا کے مختلف حصوں میں بھی شدید سرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، اونٹاریو اور کیوبیک صوبوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں وینکوور، ٹورنٹو اور مونٹریال کےائیرپورٹس پرسینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ٹرین سروس بھی متاثر ہے۔

    امریکا میں موسم سرما کا بڑا طوفان، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم،سینکڑوں…

  • خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے،امریکا

    خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے،امریکا

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کی پابندی سے لاکھوں افراد کو اہم اور جان بچانے والی امداد میں خلل پڑے گا، یہ فیصلہ افغان عوام کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین نے بھی این جی اوز میں خواتین کےکام کرنے پر پابندی کےفیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اس کا اثر ہماری امداد پر پڑے گا۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں وزارت اقتصادی امور کی جانب سے خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔
    https://twitter.com/PublicAfghan/status/1606655169210421248?s=20&t=JxuEm1zG-5sGcm8EMlGYbA
    پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے کرنےو الی 180 بین الاقوامی تنظیموں پر ہو گا تاہم اقوام متحدہ کے زیر نگانی کام کرنے والی این جی اوز کو استثنیٰ حاصل ہے۔

    وزارت اقتصادی امور کے ترجمان عبدالرحمان حبیب نے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے لباس سے متعلق اسلامی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے،پابندی پر عمل نہ کرنے والی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث انہیں عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

  • ژوب میں  آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر، گزشتہ 96 گھنٹوں سے بلوچستان کے علاقے ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے بعض مشتبہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان افغانستان سرحد پار سے خیبرپختونخوا میں داخل ہونے اور شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی اور صفائی ستھرائی کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح پکڑ لیا گیا ان کے فرار کے راستوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی پوزیشنوں کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ سپاہی حق نواز نے شہادت کو گلے لگا لیا اور 2 فوجی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے گولی باری کے ذریعے مدد فراہم کی باقی ملزمان کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلئیر کا آپریشن جاری ہے۔

  • یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریےکی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اندرونی خلفشار ختم کر کے ملک کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہے قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس ہے، قائداعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

    اقلیتوں کا احترام کیجئے نا کہ اپنا عقیدہ خراب کیجئے،ازقلم: غنی محمدد قصوری


    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیز قوم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ قائد کے نظریے کی پاسداری ہی ہمیں تمام مشکلات کو شکست دے سکتی ہے۔ اس دن میرا عزم ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کا کشمیر سے متعلق اہم بیان بھی شیئر کیا۔

    صدر عارف علوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم نےکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

    بابائے قوم کا 146واں یوم پیدائش، مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب