Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی

    اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی

    سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی،بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں، شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے-

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے متعدد علاقوں میں رات موجودہ سیزن کی سرد ترین رات رہی، شہر قائد میں صبح صادق کے وقت درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ

    فیفا ورلڈ کپ 2022 : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر 10 سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹس میں سے 5 ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میسی نے پوسٹ کیں ہیں، جبکہ 20 سب سے زیادہ لائیک کی گئی انسٹاگرام پوسٹس میں سے میسی کی 8 پوسٹس ہیں۔

    لیونل میسی نے ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بھی ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    رونالڈو کی اس فہرست میں صرف 3 پوسٹس ہیں، جن میں ایک پوسٹ وہ ہے جن میں ان کے ساتھ میسی بھی موجود ہیں، جسے 4 کروڑ 22 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

    آریانا گرانڈے، زینڈایا، کائلی جینر، ٹام ہالینڈ اور بلی ایلش بھی اس فہرست کا حصہ ہیں لیکن فٹ بال اسٹارز سے کہیں پیچھے ہیں میسی کے ورلڈ کپ جیتنے والی پوسٹ کو اب تک 7 کروڑ افراد لائیک کر چکے ہیں۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک انڈے کی تصویر کے پاس تھا جسے5 کروڑ 80 لاکھ افراد نے لائیک کیا تھا، جسے میسی نے مات دے دی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہے۔

    عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر ہوگیا ہے 4 دن کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7950 روپے بڑھی ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے بڑھا ہے انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 225.43 روپے ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234.50 روپے برقرار ہے۔


    گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 225.40 روپے کا تھا، انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 225 روپے 12 پیسے کا تھا –

  • افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی، سعودی عرب اور یورپی یونین کی بھر پور مذمت

    افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی، سعودی عرب اور یورپی یونین کی بھر پور مذمت

    جدہ: : سعودی عرب نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے۔

    باگی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے،یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے-

    افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

    وزارت نے کہا کہ ان حقوق میں تعلیم کاحق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں ا-

    سلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے۔

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    قرون وسطی کی پہلی خاتون صوفی شاعرہ عائشہ بنت یوسف

    بیان میں کہا گیا کہافغان حکومت کے فیصلے پراسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بارافغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کرچکے ہیں سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے افغانستان نے رواں برس نومبر میں دورہ کابل کے موقع پربھی یہ انتباہی پیغام پہنچایا تھا-

    اسی طرح یورپی یونین نے افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے روکنے کے فیصلے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

    ’’ جی 7 ‘‘ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے امور پر دیگر سخت پابندیاں لگانے کے حالیہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان ایسے اقدامات سے خود کو افغان آبادی اور عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں۔ ای یو نے طالبان سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

  • قرآن پاک کی تلاوت کے دوران رقص پرعوام مشتعل،معروف مصری قاری معطل

    قرآن پاک کی تلاوت کے دوران رقص پرعوام مشتعل،معروف مصری قاری معطل

    قاہرہ: قرآن پاک کی تلاوت کے دوران رقص کرنے پر مصری قاری کو معطل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں سوشل میڈیا پرعوام میں اس وقت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جب ایک مشہور قاری کو تلاوت کرتے ہوئے رقص نما حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد قراء کرام کی سنڈیکیٹ نے اس قاری کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور قاری اپنے ہاتھوں اور جسم سے رقص جیسی عیب دار حرکتیں کررہاہے کلام مقدس کی سورہ شوریٰ کی تلاوت کے دوران کی جانے والی ان حرکتوں سے اللہ تعالی کے کلام کا وقار اور تقدس مجروح کیا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اسے قرآن مجید کی بے ادبی قرار دیا ٹوئٹر پر یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ اس قاری کے دوبارہ تلاوت کرنے پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ الشیخ محمد حامد السلکاوی ریڈیو کے سند یافتہ قاری ہیں۔

    قاریوں کے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے ٹیسٹ لینے والی کمیٹی کے سربراہ محمد نوار نے شیخ محمد حامد السلکاوی پر ایک برس کی پابندی عائد کر دی ہے۔

    مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    اخبار ’الیوم السابع‘ کے مطابق کمیٹی نے شیخ محمد حامد السلکاوی پر پابندی کی وجہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی جانب سے ایسی حرکات کے ساتھ تلاوت کی ویڈیو نظر سے گزری جو نامناسب اور کتاب اللہ کے احترام کے منافی تھیں۔ اس کے علاوہ تجوید کے اصولوں کی پیروی بھی نہیں کی گئی۔‘

    دوسری جانب مصر میں قرآن کریم کے قرآء کرام اور حفاظ کرام کی سنڈیکیٹ نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس قاری کی تلاوت پر پابندی لگائی جائے گی اور اسے تحقیقات کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

    سینڈیکیٹ نے اس کی اطلاع ریڈیو مصر کے سربراہ اور دینی پروگرام کے ذمہ دار کو دی علاوہ ازیں قاریوں کے سینڈیکیٹ کے ایک قانونی مشیر کو مامور کیا گیا ہے کہ وہ قاری کے خلاف پبلک پراسکیوشن کو معلومات دے۔

    یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں،روسی صدر

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ’قراء کرام کا سینڈیکیٹ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ نرمی نہیں برتے گا جو تلاوت کے احکام کی خلاف ورزی کرے گا یا مطلوبہ علم کے بغیر اس کی تلاوت کرے گا۔‘

    یاد رہے جس قاری کو معطل کیا گیا وہ مصر کے مشہور قاریوں میں سے ایک ہے اور وہ مصری سیٹلائٹ چینلز پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمودار ہوا تھا اس کے 3 بیٹے بھی تلاوت قرآن کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر میں اس سے قبل بھی بغیر علم کے تلاوت کرنے یا پڑھنے کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 6 قاریوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے تھے-

  • سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

    سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016 کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اُردن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی، شہزادہ فیصل نے اُنہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

    ” الجزیرہ” کے مطابق بدھ کو شائع ہونے والی ایک عربی ٹویٹ میں، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے علاوہ خطے اور فرانس کے دیگر ہم منصبوں کے علاوہ منگل کو اردن میں عراق پر مرکوز کانفرنس کے موقع پر بات کی۔

    انہوں نے لکھا کہ سعودی وزیر نے مجھے یقین دلایا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    امیرعبداللہیان نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور سعودی حکام نے ابھی تک عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    دونوں علاقائی حریفوں نے 2016 میں ایک ممتاز شیعہ رہنما کی پھانسی کے بعد تہران میں سنی اکثریتی مملکت کے سفارت خانے پر ہجوم کے حملے کے بعد سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

    اپریل 2021 سے عراق نے دونوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے پانچ دور کی میزبانی کی ہے، جن میں سے تازہ ترین اس سال اپریل میں سامنے آیا تھا۔ چھٹے دور کی توقع کئی مہینوں سے کی جا رہی تھی، اس قیاس کے ساتھ کہ یہ پہلی بار وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو سکتا ہے، لیکن اس میں کئی رکاوٹیں ہیں۔

  • 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :ملزم نے ایک ہفتہ قبل 9 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا واقعے کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں-

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے 50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اورہیومن انٹیلی جینس سےمدد لی، پولیس ٹیمیں سینیئر افسران کی زیر نگرانی 24/7 ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ایسے درندہ صفت ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

    قبل ازیں اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا تھا ، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

  • زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں نے کنگ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کیجانب سےاسےہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کے مطالبے کے بعد اب اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس حوالے سے ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے-

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے اور مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا جس کے بعد ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔


    رتھن کلیتا نامی صارف نے پنڈت کی دھمکی پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کیسے کھلم کھلا دھمکی دے رہا ہے۔


    آئی ایم اونیر نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ نفرت انگیز تقاریر کے احتساب کے مکمل فقدان اور اس پر قانون ساز اداروں کا آنکھیں بند کیے رکھنا عجیب لگاجب کہ ایک طالب علم کارکن برسوں سے جیل میں بند ہے ۔

    صبح اُٹھتےہی مارننگ شوزمیں ناچ گانےشروع ہوجاتے ہیں،گھروں میں بیٹھی خواتین اوربچیوں کوکیا پیغام دے…زندہ


    https://twitter.com/Rahulku10935191/status/1605401432236380161?s=20&t=-2yMygeqECIcSAqLkycd1Q

  • مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    قطر فٹبال ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے لیے بس پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مراکشی شائقین فٹبال اپنے ہیروز کی جھلک دیکھنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ٹیم کو پُرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی


    بس کی چھت پر موجود کوچ ولید ریگاریگوئی نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دیا جبکہ مراکشی فٹبالرز نے اپنی ماؤں کے ہمراہ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت کی، تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی کوچ ولید الرکراکی کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا۔


    مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی، اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔


    سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں انہیں کروشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی…