Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

    ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

    کوالالمپور: ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اور اتحادی جماعتوں کی مدد سے نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت بھی تشکیل دیدی۔

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    حریف اور سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کی جانب سے ان کی حمایت پر شکوک وشبہات کے بعد انور نے پیر کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے پارلیمنٹ بلائی تھی۔

    مواصلات اور ڈیجیٹل کے وزیر فہمی فضل نے کہا کہ ہمارے پاس کافی اکثریت ہے، اور یہ دو تہائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا میں متحدہ حکومت مضبوط حمایت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں گے۔

    اپوزیشن بلاک 222 نشستوں والی پارلیمنٹ میں ان قانون سازوں کی تعداد پر سوال اٹھاتا رہا جنہوں نے انور کی حمایت کی اور کہا کہ وہ "وقت آنے پر” حکمران حکومت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

    ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیمم کی جماعت نے عام انتخابات 82 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی تاہم ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں نہیں تھیں اور اس کمی کو انھوں نے اتحادی جماعتوں سے پورا کیا۔

    امریکا طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی ہوگئے. امریکی میڈیا

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کے اپوزیشن اتحاد کے پاس 74 پارلیمانی نشستیں تھیں۔ اس قانونی سقم کو دور کرنے کے لیے انور ابراہیم کو حکومت بنانے سے قبل اعتماد کا ووٹ لینا لازمی تھا۔

    انور ابراہیم کی اتحادی حکومت میں شامل ہونے والی چھوٹی جماعتوں نے پانچ سالہ مدت کے تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ اس طرح حکومت کو 148 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی جو دو تہائی اکثریت ہے۔

    سیاسی بحران اور حکومتی عدم استحکام کے شکار ملائیشیا میں 2008 کے بعد پہلی بار کسی اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ چار سال میں 3 وزرائے اعظم اتنی اکثریت نہ ہونے کے باعث گھر جا چکے ہیں۔

    تاہم مضبوط اپوزیشن نے اتحادی حکومت کے تعاون کے معاہدے کی ایک شق پر تنقید کی ہے جس کے تحت قانون سازوں کو اپنی نشستوں سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اگر وہ معاہدے سے روح گردانی کرتے ہیں۔

    روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

    اپوزیشن نے معاہدے کی اس شق کو غیر آئینی اور جابرانہ قرار دیا تاہم اتحادی حکومت کے ارکان کا مؤقف ہے کہ ایسا یہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی انفرادی طور پر حکومت کو کمزور کرکے بلیک میل نہ کر سکے۔

    واضح رہے کہ 2018 سے جاری سیاسی کشمکش میں ملائیشیا کے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمد کی سیاسی اننگ کا خاتمہ ہوگیا وہ اس الیکشن میں اپنے حلقے سے دہائیوں بعد پہلی بار ہار گئے۔

  • سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں، صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں

    قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی

    اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا میں 9 سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیرانتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لئے قائم محکمے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔ قومی اداروں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی۔ یہ انکشافات ایک اعلی سطحی تحقیقاتی رپورٹ میں کئے گئے ہیں۔

    قومی اداروں کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میںیہ ہوشربا نکشاف بھی کیاگیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے تین واقعات ہوئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے300 واقعات ہوئے ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمی کے دوران متعدد مرتبہ قومی اداروں کی جانب سے خبردار کیاگیا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی تنظیم نو کی جائے ، تربیت کے اقدامات کئے جائیں، ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں لیکن باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود اس ضمن میں کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ رپورٹ میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انسداد دہشت گردی محکموں کے درمیان ایک تقابلی جائزہ بھی دیاگیا ہے جس کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس 15 سے 18 ایس ایس پی رینک کے افسران موجود ہیں جبکہ دو ڈی آئی جی سطح کے افسران فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ’پی ایس پی‘ رینک کے سینئر افسران کی شدید کمی ہے، جس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کا صرف ایک افسر تعینات ہے جو ڈی آئی جی کے طور پر کام کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس ’ریوارڈ فنڈ‘ (زرتلافی فنڈ) میں276 (27 کروڑ60لاکھ روپے) کی رقم موجود ہے جبکہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے پاس 25ملین (اڑھائی کروڑ روپے) کی رقم ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی شہداءپیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق ہے۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما سی ٹی ڈی کو کوئی مراعات حاصل نہیں اور شہداءپیکج کے لئے بھی مناسب رقوم دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے۔

    خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی رہائش کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر بعض افسران کے لئے کینٹ کے علاقے میں رہائش کا بندوبست کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ سی ٹی ڈی کے برعکس صوبے کے تمام سیکریٹریوں کی رہائش کا کینٹ میں انتظام کیاگیا ہے حتی کہ صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی نسبت 70 فیصد زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ہیڈکوارٹر ہی موجود نہیں۔ یہ دفترایک منزلہ کرایے کے گھر میں قائم ہے جس کابیسمنٹ خیبرپختونخوا پولیس کے اسلحہ خانے کے لئے استعمال ہورہا ہے اور سی ٹی ڈی کا عملہ بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر کام کرتا ہے۔ رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے دفتر میں اسلحہ خانہ کی موجودگی کو خطرناک قرار دیاگیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ٹریننگ سکول ہی موجود نہیں، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا تربیت کے لئے سی ٹی ڈی پنجاب کی خدمات حاصل کررہا ہے جو لاگت اور پیشہ ورانہ ضرویات کے لحاظ سے قابل عمل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف قسم کے تربیتی کورسز پر آنے والی فیس کی ادائیگی کے لئے بھی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے پاس پیسے دستیاب نہیں ہوتے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے موثر مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی کی تنظیم نو کی ہنگامی بنیادوں پر ضرور ت ہے ، اس کے لئے ایک ہنگامی جامع پلان ترتیب دیاجائے جس میں تربیت ، افرادی قوت کی کمی دور کرنے اور وسائل کی فراہمی شامل ہو تاکہ دہشت گردی کا موثر انداز میں قلع کمع ممکن ہوسکے۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

  • انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    کراچی: ٹویوٹا کاریں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پیر کو ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک لیٹر کے ذریعے مطلع کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینے کے لیے گہا گیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے دیئے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

    اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

    سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسلام آباد ائرپورٹ پر مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد

  • مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    ٹویٹر اتوار کی سہ پہر ایک صارف کی طرف سے ایک ٹویٹ کے دوبارہ سامنے آنے کے بعد بھڑک اٹھا جس نے سات سال قبل درست پیشین گوئی کی تھی کہ ارجنٹینا کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیونل میسی 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتیں گے۔

    باغی ٹی وی: لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی قطر میں اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے موجودہ چیمپیئن فرانس کو پنالٹی کِک شوٹ آؤٹ میں 3-3 گول سے ہرا دیا-

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    ٹیم کی جیت کے لیے دنیا بھر میں جوش و خروش اور حمایت کے درمیان، ہر جگہ فٹ بال کےشائقین حیران ہیں جب ٹویٹر اکاؤنٹ نے 2015 میں میسی کی تاریخی جیت کی پیشگوئی کی تھی کہ 18 دسمبر2022 کو لیونل میسی فیفاورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گےجی ہاں واقعی جوز میگو ئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔

    انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے تاہم جوز میگوئیل پولانکو نے ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئی قطر میں ورلڈکپ کے شیڈول کے اجرا کی بعد کی تھی۔

    فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا


    اور یہ پیشگوئی واقعی درست ثابت ہوئی بس ٹائٹل جیتنے کے موقع پر لیونل میسی کی عمر 34 کی بجائے 35 سال تھی قطر ورلڈکپ کے موقع پر یہ ٹوئٹر صارف بھی فائنل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔

    فائنل سے قبل بھی انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھٹا فیفا ورلڈکپ فائنل ہے جو میں دیکھنے والا ہوں اور توقع ہے کہ اس بار کا فائنل سب سے بڑا ثابت ہوگا –

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛36 سال بعد ارجنٹینا پھرورلڈ چیمپئن بن گیا،فرانس کوشکست

  • کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    کابل: افغانستان میں طالبان کے ایک سینئر رہنما گل محمد نے والد کے قاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ ابھی تک قندھار میں کسی نامعلوم مقام پر رہائش پذیر ہیں اور وہیں سے اپنے احکامات جاری کرتے ہیں امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر قتل سمیت سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد شرعی سزائیں دی جا رہی ہیں جن میں سرعام پھانسی دینا، سنگسار کرنا، کوڑے مارنا اور چوروں کے ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہیں۔

    سگی خالہ کو قتل کرکےلاش کے10ٹکڑے کردیئے

    رواں ماہ دو افراد کو سرعام سزائے موت دی جا چکی ہیں۔ جن میں سے ایک سزا میں مقتول بیٹے کے والد نے قاتل کو سرعام گولی مالی مار کر ہلاک کیا سزا پر عمل درآمد کے وقت طالبان کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

    تاہم آج صوبے جوزجان میں طالبان کے ڈپٹی گورنر گل محمد نے اپنے والد مفتی عبد الوہاب زاہد کے قاتل عبدالغفور کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دو قبیلوں کے درمیان 30 سال سے جاری تنازع ختم ہوجائے گا معاف کردینا بڑی نیکی ہے سپریم کورٹ کے حکم پر قاتل کوعنقریب پھانسی دی جانی تھی تاہم لواحقین کی جانب سے معافی ملنے پر قاتل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

    واضح رہے کہ طالبان رہنما کے والد مفتی عبدالوہاب کو 1991 میں مویشیوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں تنازع پیدا ہونے پر قتل کیا گیا تھا قتل کے فوری بعد قاتل عبد الغفور کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد رہائی مل گئی تھی لیکن اس پر مقتول کے قبیلے نے شدید احتجاج کیا اور یوں یہ معاملہ دو قبیلوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بن گیا تھا۔

  • ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا

    ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا

    ایلون مسک نے اس سال اکتوبر میں 44 بلین ڈالر کا معاہدہ مکمل کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سنبھالنے کے بعد سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر تقریباً ہر روز متعدد تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : 8 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک اور دیگر تبدیلیاں اب تک ٹوئٹر میں کی جاچکی ہیں ،مسک خود انٹرنیٹ صارفین کو ٹویٹر پر کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی ایک اور پیشرفت میں، انہوں نے بتایا کہ ٹویٹر نے اب ٹوئٹس سے ڈیوائس کا لیبل ہٹا دیا ہے۔

    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس…

    ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔


    ‘پوبٹی’ نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹویٹر نے یہ دیکھنے کی صلاحیت کو ہٹا دیا ہے کہ ٹویٹ کس ڈیوائس سے آیا ہے (آئی فون کے لئے ٹویٹر، اینڈرائیڈ کے لئے ٹویٹر) جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے تصدیق کی۔

    ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہوسکے گا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ فیچر اکثر اینڈرائیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتا تھا جو اپنے فون کی تشہیر کے لیے آئی فون سے ٹوئٹ کرتی تھیں۔

    شہری نے ایلون مسک کے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی روک لی

    اس سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر میں میوٹ اور بلاک سگنلز کو بلیو ویری فائیڈ کے لیے ضم کیا جارہا ہے ایلون مسک کی جانب سے 17 دسمبر کو ان صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیا گیا تھا جن کو 16 دسمبر کو معطل کیا گیا تھا۔

    پچھلے ہفتے، مسک نے اپنی ٹویٹر بلیو پریمیم پیشکش کو دوبارہ فروخت کرنا شروع کیا، جو صارفین کو ان کے ناموں سے نیلے رنگ کا تصدیقی بیج فراہم کرتا ہے، ایک ہفتوں کے وقفے کے بعد، کیونکہ کچھ صارفین معروف اکاؤنٹس کی نقالی کرنے کے لیے ادا شدہ سروس کا استعمال کر رہے تھے۔

    ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا

  • لنکا پریمیئر لیگ 2022:گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف ڈمبولا اورا کی ایک بڑی جیت

    لنکا پریمیئر لیگ 2022:گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف ڈمبولا اورا کی ایک بڑی جیت

    لنکا پریمیئر لیگ 2022 میں گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف ڈمبولا اورا کی ایک بڑی جیت –

    باغی ٹی وی : جاری لنکا پریمیئر لیگ 2022 میں ہفتے کے روز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں دمبولا اورا نے گال گلیڈی ایٹرز کو 48 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دمبولا اورا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا مسابقتی اسکور بنایا۔

    بابراعظم سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے تھانوکا ڈبارے اور کپتان کوسل مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہو سکا کیونکہ کوسل مینڈس کو داسن شاناکا نے صفر پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے فوراً بعد، تھانوکا کو پرمود مدوشن نے پویلین واپس بھیج دیا۔

    لہیرو ادارا اور اسد شفیق نے اس کے بعد 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ لیکن دمبولا اورا کے گیند بازوں نے زبردست جواب دیا کیونکہ وہ وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہے اور انہیں 130 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لہیرو 32 کے ساتھ ٹیم کے سب سے زیادہ سکورر تھے، اسد نے 28 اور افتخار احمد نے 21 رنز بنائے۔

    ڈمبولا اورا کی جانب سے پرمود مدوشن اور سکندر رضا نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن، میتھیو، دلم سدیرا اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے،رمیز راجہ

    اس سے قبل ٹاس جیت کر ڈمبولا اورا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈمبولا اورا کی جانب سے شیون ڈینیئل اور جارڈن کاکس نے اننگز کا آغاز کیا۔ ابتدائی جوڑی نے 17.4 اوورز میں 163 رنز کی زبردست شراکت قائم کر کے ٹیم کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم قائم کیا۔

    شیون ڈینیئل نے 55 گیندوں پر 80 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ اس دوران جارڈن کاکس نے 58 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ ان کی اننگز 6 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین تھی۔ تاہم اننگز کے اختتام پر گال گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں نے وکٹیں حاصل کر کے ڈیمبولا اورا کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 تک پہنچا دیا۔

    گال گلیڈی ایٹرز کے لیے، نووان پردیپ نے 3 اوورز میں 3/37، جب کہ نووان تھشارا نے 4 اوورز میں 1/29 لیے-

    میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر پلیئرزاور کمنٹیٹرز سمیت سب دم بخود

  • شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے نزدیک ساحلی علاقے میں ایک بار پھر خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کی لگاتار شکایتوں اور عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کے خطرناک جنگی ہتھیاروں کے تجربات کا سلسلہ تھم نہ سکا شمالی کوریا نے اتوار کے روز اپنے مشرقی ساحل کے پانیوں میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو کم جونگ اُن کی حکومت کی جانب سے تجربات کے لیے ایک ریکارڈ سال رہا ہے۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر لیا

    رواں برس اب تک کے سب سے بڑے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکا تک مار کر سکتا ہے جس کے بعد سولٖ فیول موٹر راکٹ کا تجربہ بھی کیا تھا ایک ایسی پیشرفت جس کی وجہ سے کم کی حکومت مستقبل میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کو زیادہ تیزی اور قابل اعتماد طریقے سے فائر کرنے کے قابل ہو سکتی ہے۔

    شمالی کوریا کا آخری معلوم میزائل تجربہ 18 نومبر کو کیا گیا تھا، جب اس نے Hwasong-17 ICBM لانچ کیا تھا۔

    شمالی کوریا ایک بار پھر اپنے ساحلی علاقے میں دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب گرے۔

    جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کے تجربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکا نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کسی قسم کی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

    زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    جاپانی حکام نے کہا کہ اتوار کو فائر کیے گئے میزائل 550 کلومیٹر (342 میل) کی بلندی پر پہنچے اور 500 کلومیٹر (311 میل) کی دوری تک پرواز کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک ہتھیار نہیں تھے۔

    جاپان کے نائب وزیر دفاع توشیرو انو نے کہا کہ میزائل سمندر میں گرے اور ابھی تک اس علاقے میں ہوائی جہاز یا بحری جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت نے سفارتی ذرائع سے شمالی کوریا کے ساتھ احتجاج درج کرایا ہے۔

    جنوبی کوریا کی فوج نے ان کی شناخت MRBMs – درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے طور پر کی۔ اس نے لانچوں کو "ایک سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا جو جزیرہ نما کوریا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور فائرنگ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

    جنوبی کوریا اور امریکہ دونوں نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے میزائل تجربات کو فوری طور پر روکے۔

    کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے جوہری پالیسی کے ماہر انکت پانڈا نے گزشتہ ہفتے سی این این کو بتایا کہ اس سال ٹیسٹنگ کی رفتار سے پتہ چلتا ہے کہ پیانگ یانگ ایک میزائل طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔

    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی…

    پانڈا نے کہا شمالی کوریا اس سال مختلف سائز کے میزائلوں اور پرزوں کا تجربہ کر رہا ہے بڑی تصویر یہ ہے کہ شمالی کوریا لفظی طور پر بڑے پیمانے پر میزائل قوتوں کے ایک نمایاں آپریٹر میں تبدیل ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے تھے اور اب ساتویں ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اس وقت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ایک نئی قسم ہواسونگ-17 تیار کر رہا ہے۔

    ہواسونگ-17 میزائل اپنی طاقت اور صلاحیت کے اعتبار سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے بھی بڑا ہوگا جو متعدد وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس کا دفاع کرنا کسی بھی ملک کے لیے مشکل ہوگا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور خطرناک میزائلوں کے تجربات کے پیش نظر جاپان نے گزشتہ روز ہی اپنے دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے اور بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

  • عراق میں بم دھماکہ،کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک،2 شدید زخمی

    عراق میں بم دھماکہ،کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک،2 شدید زخمی

    عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دو سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو تیل کی دولت سے مالا مال شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں ان کے قافلے پر ہونے والے ایک بم سے کم از کم آٹھ عراقی وفاقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    عرب نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔

    دھماک کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    اس خطے میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے رہتے ہیں اور نومبر میں ایک صحرائی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    قبل ازیں راوالپنڈی میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا ئیں زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کس کے کام کے لئے لاہور سے روات اپنی کزن کے گھر گئی تھی، پولیس اہلکار نے رات کو گھر کا دروازہ توڑا، زبردستی داخل ہوا اور لڑکی کو ساتھ اپنے فلیٹ پر لے گیا، راجہ سعید نامی اہلکار نے اپنے فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسکی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں-

    لڑکی اپنی درخواست لے کر سی سی پی او کے پاس بھی گئی لیکن سی سی پی او نے کوئی بات نہ سنی، اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کے میڈیکل کا حکم دیا-

    پولیس اہلکار کی لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں زیادتی،نازیبا ویڈیو بھی بنا لی