Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھےڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا –

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں-

  • یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر

    یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر

    سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر نے یوکرین کے تناظر میں ایک اور جنگ عظیم روکنے کیلئے اپنا فارمولہ دے دیا کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے اور امن کے حصول کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوکرین صورتحال کا حل مذاکرات سے نکالنے پر زور دیتے ہوئے ہنری کیسنجر نے کہا ہے کہ علاقے میں جو اسٹریٹیجک تبدیلیاں آچکی ہیں ان کی بنیاد پر نیا عالمی نظام بنایا جائے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ایک مہمان مضمون میں کیا جو جمعہ کو برطانیہ کے ایک ہفتہ وار اسپیکٹیٹر نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا۔

    امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

    کیسنجر نے لکھا کہ موسم سرما یوکرین میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو روک رہا ہے، اس کا موازنہ اگست 1916 کی صورت حال سےکرتے ہیں جب پہلی عالمی جنگ کے اہم مغربی جنگجوؤں نےتنازعہ کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت کے امریکی صدر ووڈرو ولسن نے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات کا سامنا کرتے ہوئے وہ لمحہ گنوا دیا جب سفارت کاری قتل عام کو روک سکتی تھی اور لاکھوں جانیں بچا سکتی تھی۔

    کیسنجر نے لکھا کہ کیا آج دنیا خود کو یوکرین میں ایک موازنی موڑ پر پا رہی ہے کیونکہ موسم سرما وہاں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو روک دیتا ہے؟ میں نے بارہا یوکرین میں روس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے اتحادی فوجی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ لیکن وقت قریب آ رہا ہے۔ ان اسٹریٹجک تبدیلیوں کو آگے بڑھانا جو پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں اور انہیں مذاکرات کےذریعے امن کے حصول کے لیے ایک نئے ڈھانچے میں ضم کرنے کے لیے-

    بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی

    برطانوی میگزین میں لکھے اپنے مضمون میں ہنری کیسنجر نے کہا کہ یوکرین پہلی بار وسطی یورپ کا اہم ملک بن چکا ہے، یوکرین نے روس کی روایتی فورسز کو بڑھنے سے روکا ہے، ساتھ ہی چین سمیت عالمی نظام روس کے ممکنہ ایٹمی حملوں کی مخالفت کر رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ امن عمل سے یوکرین کی نیٹو رکنیت کو جوڑا جائے کیونکہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کے بعد یوکرین کا نیوٹرل رہنا بے معنیٰ ہو چکا ہے۔

    ہنری کیسنجر نے کہا کہ روس نے یوکرین کےجن حصوں پر قبضہ کیا ہے، اس پر جنگ بندی کے بعد بات ہو، روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے واپس نہ لیے جا سکیں تو حق خودارادیت دینے پر بات کی جائے اور وہاں عالمی نگرانی میں ریفرنڈم کرایا جائے، امن کے دو اہداف ہوں، یوکرین کی آزادی اور وسطی اور مشرقی یورپ کا نیا اسٹرکچر۔

    ہنری کیسنجرنے زور دیا کہ روس کو بھی نئے عالمی اسٹرکچر کا حصہ بنایا جائے کیونکہ نصف صدی سے روس نے طاقت کے عالمی توازن میں کردار ادا کیا ہے اور فوجی نقصان نے بھی یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بڑھنے کا خطرہ کم نہیں کیا۔

    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی…

    ہنری کیسنجر نے کہا کہ یہی نہیں عالمی سطح پر نیوکلیئر ہتھیاروں سے روسی حملے کی صلاحیت بھی ختم نہیں ہوئی روس ٹوٹا تو 11 ٹائم زونز پر پھیلے ملک میں نئے تنازعات جنم لیں گے، دیگر ممالک طاقت کے ذریعے اپنےعلاقوں کو وسعت دینے کی کوشش کریں گے۔

    ہنری کیسنجر نے خبردار کیا کہ یوکرین تنازعہ بڑھا تو مصنوعی ذہانت پرمبنی ہتھیاروں کا استعمال شروع ہو سکتا ہے، خطرے کوبھانپ کرہدف بنانے والے ہتھیار چلے تو نئی جنگ چھڑ جائے گی اور کمپیوٹروں نے حکمت عملی پرعمل کیا تو تہذیب کا تحفظ ناممکن ہو جائے گا۔

    سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین معاملے پر سفارتکاری کا رستہ بظاہر پیچیدہ ضرور ہے تاہم بصیرت اور حوصلے سے سفارتکاری کی جانب سفرممکن ہے۔

    برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

  • خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب بھوسے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں ٹکرہوگئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ خوشاب کا رہائشی عمرفاروق ولیمہ کے بعد اپنے سسرالیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔

    دوسری جانب رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا متعلقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک…

    اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور فرانس کی خلائی ایجنسی کی جانب سے مشترکہ سیٹلائٹ کو ایک نیا مشن دیکر خلا میں بھیجا گیا ہے جس کا مقصد زمین کے اس حصے کی پیمائش کرنا ہے جہاں سب سے زیادہ پانی موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : ناسا اور فرانسیسی خلائی ایجنسی سینٹر National d’Études Spatiales (CNES) کے لیے بنایا گیا ایک سیٹلائٹ ہمارے سیارے کی سطح پر موجود تقریباً تمام پانی کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمعے کو PST کی صبح 3:46 بجے زمین کے نچلے مدار کی طرف روانہ ہواسرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (SWOT) خلائی جہاز میں کینیڈین اسپیس ایجنسی (CSA) اور یو کے اسپیس ایجنسی کے تعاون بھی ہیں۔

    جوہری فیوژن توانائی کے حصول میں انتہائی اہم پیشرفت

    بین الاقوامی سطحی پانی اور سمندری ٹوپوگرافی (ایس ڈبلیو او ٹی) کے عنوان سے سیٹلائٹ کو ایک ایسا مشن سونپا گیا ہے جو پہلی بار زمین پر سمندروں، جھیلوں، دریاؤں اور ندیوں کے پانی کی پیمائش کرے گا۔

    اس یشن کے لیے امریکی ریاست کیلیفورنیا کےاسپیس ایکس سے فیلکن 9 راکٹ نے آڑان بھری تھی جس کے پہلے مرحلے میں راکٹ دوبارہ سے زمین پر کامیابی سے لینڈ بھی ہوا سیٹلائٹ دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ سطح پر پانی کا سروے کرے گا اور میٹھے پانی کے ساتھ ساتھ سمندروں میں موجود پانی کی پیمائش بھی کرے گا۔

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ڈبلیو او ٹی کی پیمائش سے حاصل ہونے والی معلومات یہ ظاہر کرے گی کہ سمندر کس طرح موسمیاتی تبدیلی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ساتھ ہی گلوبل وارمنگ جھیلوں، دریاؤں اور آبی ذخائر کو کیسے متاثر کرتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ کی مدد سے حاصل ڈیٹا معاشرے کو سیلاب اور پانی سے متعلق دیگر آفات کے لیے بہتر تیاری کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

    سیٹلائٹ کے اس ڈیٹا سے سائنسدانوں کو یہ پتا چلانے میں آسانی ہوگی کہ کیسے زمین کی سطح اور سمندروں کے بڑھتے درجہ حرارت میں تبادلہ ہوتا ہے اور یہ گلوبل وارمنگ کو کیسے تیز کرتے ہیں۔

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین جائے 

  • شوہرکی مچھلی کےشکارکی عادت سے پریشان بیوی علیحدگی کیلئےعدالت پہنچ گئی

    شوہرکی مچھلی کےشکارکی عادت سے پریشان بیوی علیحدگی کیلئےعدالت پہنچ گئی

    ایک چینی خاتون نے نے کاؤنٹی پیپلز کورٹ (صوبہ شانڈونگ) میں دعویٰ کرتے ہوئے اپنی 10 سالہ طویل شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت اس کی لت بن گئی تھی جبکہ شوہر نے بھی خوشی خوشی اہلیہ کی خواہش کی توثیق کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق خاتون اپنے شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت سے تنگ آچکی تھی اور اب اس عادت کو مزید برداشت نہیں کر پا رہی تھی جس کے بعد اس نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی

    درخواست میں اختیار کردہ مؤقف کے مطابق اس نے اپنے شوہر سے بار بار گھر اور بچوں کو وقت دینے کا مطالبہ کیا تاہم مثبت جواب نہ ملنے پر وہ علیحدگی کے نتیجے پر پہنچی ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں روزانہ صبح 6 بجے اٹھ کر ناشتہ بناتی ہوں، اپنے دو بچوں کو تیار کرکے اسکول بھیجتی ہوں، ہر روز مجھے ہی برتن بھی صاف کرنے پڑتے ہیں، لیکن میرے شوہر صرف اور صرف مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں اور کبھی کبھی تو رات رات بھر گھر نہیں لوٹتے۔

    عدالت میں داخل اپنی د رخواست میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گھر کی تمام ذمہ داریوں سمیت بچوں کا خیال بھی اکیلے رکھتی ہیں، لیکن ان کے شوہر جب گھر میں ہوتے ہیں تو صوفے پر بیٹھے موبائل فون چلا رہے ہوتے ہیں اور جیسے ہی رات ہوتی ہے تو دوستوں کے ساتھ مچھلی کا شکار کرنے نکل جاتے ہیں۔

    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی

    بیوی کی درخواست پر شوہر نے بھی شاید مچھلی کے شکار کیلئے مزید وقت ملنے کا موقع جان کر علیحدگی پر رضامندی ظاہر کر دی اورشادی ختم کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

    عدالت میں دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوششوں کی ناکامی کے بعد جج نے علیحدگی کی درخواست قبول کر لی، تاہم خاتون کے شوہر شاید مچھلی کے شکار پر جانے کی وجہ سے حالیہ پیشی پر عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے۔

    درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ مچھلی کا شکار کرنا بری عادت نہیں لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، جب ایک بار آپ شادی کر لیتے ہیں، تو آپ کو ایک شوہر اور ایک باپ کی ذمہ داریاں بھی اٹھانی ہوتی ہیں۔

    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی…

  • مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے ن لیگ نے منصوبہ بنالیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    لیگی قیادت نے وزیراعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

    عدم اعتماد کی تحریک پر لیگی ارکان سے دستخط کروا لئے گئے اور انہیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے دفتر میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی گئی لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک…

    مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی کیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

  • ناکام دشمن کے ناکام وار، ازقلم :غنی محمود قصوری

    ناکام دشمن کے ناکام وار، ازقلم :غنی محمود قصوری

    ناکام دشمن کے ناکام وار

    حضرت انسان کی آمد زمین کے کچھ عرصہ بعد ہی ایک دوسرے سے دشمنی شروع ہو گئی تھی جس کی وجہ بغض،حسد و تکبر ہے اور اسی باعث ہمارے باپ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں ہابیل اور قابیل کے مابین جھگڑا اور پھر کرہ ارض پہ پہلا قتل ہوا-

    یہ حسد مخالفین کے لئے بہت کچھ کرواتا ہے مگر کامیابی تب ہی مانی جاتی ہے جب آپ کسی کو مات دیں اور اگلا دب جائے اور دوبارہ ابھر نا پائے بصورت دیگر آپ ناکام ہیں بس اگلا آزمائش سے گزرا ہےاگر حقیقت جائے تو بغض و حسد میں وار کرنے والا آخرت سے پہلے دنیا میں بھی ناکام و ذلیل ہوتا ہے-

    جس طرح انسانوں میں آپسی بغض و حسد ہوتا ہے ایسے ہی ملکوں و ریاستوں میں بھی بغض و حسد کی بنیاد پہ دشمنیاں ہوتی ہیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت کو بھی ہم سے بڑا بغض اور حسد ہے اور اسی بغض میں اس نے اپنا پیسہ و توانائی خرچ کرکے پاکستان کو کئی بار مات دینے کی کوشش کی مگر بفضل ربی پاکستان نا دبا،جھکا،نا ڈرا،نا ٹوٹا بلکہ پہلے سے مذید طاقتور ہو کر ابھرا-

    ہندوستان کی پاکستان مخالف بغض اور عملی وار پہ اگر لکھنا شروع کیا جائے تو کئی جامع کتابیں لکھی جا سکتی ہیں سو اس سب کو چھوڑ کر میں اس کے ایک وار پہ لکھتا ہوں-

    ہندوستان کا پاکستان کے خلاف ایک وار تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کی شکل میں بھی ہے اس ٹولے میں بظاہر تو لمبی داڑھیوں اونچی شلواروں والے باعمل لوگ ہیں مگر درحقیقت دین محمدی سے ناواقف ظاہری مسلمان ہیں کہ جن کو معلوم ہی نہیں کہ اللہ کے فرمان کے مطابق ایک مومن مسلمان کی شان بیت اللہ سے زیادہ ہے اور اس کو تکلیف دینا بہت بڑا گناہ نا کہ جہاد –

    2009 آپریشن راہ نجات میں اس بات کی تصدیق ہو گئی تھی کہ یہ ٹی ٹی پی نامی ٹولہ ہندوستانی پے رول پہ کام کر رہا ہے جن سے دوران آپریشن پکڑے جانے پہ امریکی و ہندوستانی اسلحہ و کرنسی برآمد ہوئی اور ان کے روابط بھی کنفرم ہوئے-

    نائن الیون کے بعد امریکی بدمعاشی سے پاکستان متاثر ہوا تو پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے بھارت نے قوم پرست لوگوں کو ڈھونڈا اور ریاست پاکستان کے خلاف فتوے جاری کروائے 2004 میں جاری ہونے والے پاکستان مخالف ان فتوؤں میں کلیدی کردار مفتی نظام الدین شامزئی کے فتویٰ نے کیا اور 30 سے زائد مسلح ریاست مخالف جتھوں نے یک جان ہو کر تحریک طالبان پاکستان کے نام سے بیت اللہ محسود کی قیادت میں اعلان جنگ کیا اور پاکستانی فوج اور عوام پاکستان پہ حملے شروع کئے-

    اس سے قبل یہ مختلف گروہوں میں افواج پاکستان سے لڑ رہے تھے مگر اب بھارت نے ان کو یکجان کیا اور اسے گولہ بارود مہیا کیا تاکہ یہ لوگ جہاد کے نام پہ فساد مچا کر ایک طرف جہاد کو بدنام کریں تو دوسری طرف خودکش حملے کرکے افواج و عوام پاکستان کو خوفزدہ کرکے مایوسی پھیلا کر اپنے عزائم پورے کریں-

    حتی کہ بھارت نے اس تنظیم کو کرائے کے مفتی بھی فراہم کئے کہ جنہوں نے میر جعفر و صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستانی فوج اور عوام پاکستان کے قتل کے فتوے جاری کئے اور اسے عین شرعی قرار دیا-

    2004 سے اس کالعدم تنظیم نے بہت نقصان پہنچایا مگر اس کا ایک نقصان نا قابل تلافی اور نا قابل بھول نقصان آرمی پبلک سکول پہ حملہ ہے-

    16 دسمبر 2014 کو جب قوم 16 دسمبر 1971 کا سقوط ڈھاکہ کا غم دل میں محسوس کئے بھارت سے نفرت میں اضافہ کر رہی تھی تب اس خارجی دہشت گرد تنظیم نے آرمی پبلک سکول پشاور میں سکول میں داخل ہو کر 140 سے زائد افراد بمعہ معصوم نہتے بچوں کو شہید کر دیا اورفخرسےاس حملے کی ذمہ داری قبول کی یہ دن جب بھی آتا ہےقوم کے دوزخم تازہ ہوجاتے ہیں جو بھارت نے پہنچائے ہیں اول سقوط ڈھاکہ ،دوم سانحہ اے پی ایس پشاور-

    دشمن نے ان دونوں سانحات پہ گمان کر لیا تھا کہ اب پاکستان ٹوٹ جائے گا اور یہ قوم بکھر جائے گی مگر ناکام دشمن نے یہ دن دیکھا کہ پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ متحد ہوئی اور اس کے عزائم کے آگے آہنی دیوار بن گئی اور ان شاءاللہ قیامت تک ہمارے اس ازلی دشمن کو ناکامی ہی ہو گی کیونکہ الحمدللہ اتنے بڑے سانحے کے بعد آج بھی معصوم بچے آرمی پبلک سکول میں بغیر کسی خوف و خطر کے جاتے ہیں اور بلند آواز میں دشمن کو للکارتے ہیں-

    مجھے ماں اس سے بدلہ لینے جانا ہے
    مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

    دشمن کے بچوں کو یہ پڑھانا ہے کہ جتنا مرضی حسد و بغض کر لو اپنی قوت خرچ کر لو اپنا پیسہ خرچ کر لو یہ پاکستانی قوم مغلوب نہیں ہو گی کیونکہ ایک اللہ کو ماننے والے صرف ایک اللہ کے سامنے ہی جھکتے ہیں تمہاری طرح ہر چوکھٹ پہ نہیں کیونکہ تم ہندو دنیا کے نجس ترین لوگ ہو جن کے تین ارب سے زائد خدا ہیں اور اسی لئے تمہیں ہر چوکھٹ پہ جھکنے کی عادت ہے –

    پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے اپریشن رد الفساد،راہ نجات،ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کے بعد یہ خارجی ٹولہ بڑی حد تک ٹوٹ گیا مگر اب گزشتہ ماہ سے ایک بار پھر یہ ٹولہ یک جان ہو رہا ہے اور اب اس کی افرادی قوت 40 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ نئی شامل ہونے والے دہشت گرد گروپوں سے اب 40 کے قریب گروپ تحریک طالبان پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں مگر ان شاءاللہ ماضی کی طرح اب ایک بار پھر ناکامی ان کا مقدر بنے گی کیونکہ اللہ کے فضل سے افواج پاکستان اور عوام پاکستان ان کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں اب کی بار ان کا مکمل خاتمہ یقینی ہے ان شاءاللہ

  • ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

    ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

    لاہور: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ذرائع وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔

    گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سےپاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان…

    دوسری طرف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لٹر کمی کی جائے ۔

    ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔

    واضح رہےکہ ایک روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7روپے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لٹر اور پٹرول کی فی لٹر قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کیا تھا ۔

    آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

  • عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر متحدہ عرب امارات میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ


    قبل ازیں عمران خان نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔ نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا


    انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔

  • سیاسی ہم آہنگی گڈ گورننس کی اشد ضرورت ، تجزیہ:  شہزاد قریشی

    سیاسی ہم آہنگی گڈ گورننس کی اشد ضرورت ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    امریکہ سے لے کر یورپ اور یورپ سے لے کر سعودی عرب، امارات، قطر اور کویت اپنی قوم اور اپنے ممالک کے لئےمستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی کے میدان میں اتر چکے ہیں سعودی عرب کا انحصار مستقبل میں صرف پٹرول اور ڈیزل پر نہیں ہوگا جبکہ روس اور یوکرائن کی جنگ کو لے کر یورپ مستقبل میں گیس اور پٹرول ڈیزل پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے ممالک کے شاندار مستقبل کے لئے بجلی پر انحصار کر کے گا۔

    اس سلسلے میں گھروں میں گیس کی جگہ الیکٹرانک سسٹم جبکہ گاڑیاں بھی الیکٹرانک سسٹم پر سڑکوں پر لانے کے لئے عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے سعودی عرب کا وژن 2030 اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ سعودی عرب اپنے مستقبل کے لئے چین سمیت اٹلی اور دیگر یورپی ممالک سے صرف سیاسی رابطوں تک محدود نہیں بلکہ تعلیم و تربیت، تجارت اور دیگر شعبوں میں مذاکرات کر رہا ہے۔

    سعودی عرب جس کی ستر فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کے ذریعے استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے سعودی عرب کے مستقبل کے لئے ترقی کے خواب کا بلاشبہ سہرا پرنس محمد بن سلیمان کو جاتا ہے۔ کاش ہمارے ریاستی ذمہ داران اور سیاستدان وطن عزیز کی ترقی اور پڑھے لکھے جوانوں اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔

    سیاستدان ایک دوسرے کی آڈیو، ویڈیو پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں ایک دوسرے کو غدار، کرپٹ، سیکورٹی رسک ثابت کرنے، حد یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ معاشرے کے نوجوان بچوں اور بچیوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ایک دوسرے کی عورتوں کی آڈیو ، ویڈیو سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے کیا یہ وطن عزیز اور عوام کا مقدر سنوار رہے ہیں؟ انتظامی افسران کا حال یہ ہو چکا ہے کہ وہ ہر آنے والی حکومت کی غلامی اختیار کر لیتے ہیں یہی حال بیورو کریسی کا ہے۔

    یہی حال اعلیٰ پولیس افسران کا ہے۔ اقتدار اور ہوس اقتدار میں وطن عزیز اور نوجوان نسل کے مستقبل کی کوئی فکر ہی نہیں۔ دنیا اپنے اپنے مستقبل کے لئے اپنی عوام کے لئے منصوبے بنا رہی ہے ہم ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کروانے کی دوڑ میں لگے ہیں۔

    حکمرانوں، تمام سیاسی جماعتوں، فیصلہ ساز اداروں کو بھی چاہئے کہ آپس کی سیاسی کھینچا تانی اور رسہ کشی کو ترک کر کے وطن عزیز میں سیاسی ہم آہنگی، کفایت شعاری، گڈگورننس پر توجہ دیں اور قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ ختم کیا جائے۔ لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جائیں جس سے عوام کو رہنمائی اور وطن عزیز کو استحکام کی امید لگے۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)