Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دبئی میں دو سیٹوں والی الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ

    دبئی میں دو سیٹوں والی الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ

    دبئی: ایک چینی فرم نے پیر کے روز دبئی میں ایک الیکٹرک فلائنگ کار کا تجربہ کیا، جس میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کی ایک جھلک پیش کی گئی-

    باغی ٹی وی :واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دبئی میں دو سیٹوں کی اُڑنے والی گاڑی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے،دو سیٹوں والی الیکڑک کارکواسکائی ڈائیو میں عمودی ٹیک آف اورلینڈنگ کرائی گئی ہے فلائنگ کار کی رفتار130 کلومیٹر (80 میل) فی گھنٹہ ہے اور یہ مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔

    سائنسدان 2025 تک چاند پر پودے اُگانے کیلئے کوشاں

    فلائنگ کار چینی انجینئرز کی کاوش ہے جو مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، اس کے علاوہ کار خود مختار اُڑان بھی بھر سکتی ہے۔

    فلائنگ کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے فلائنگ کار کو پہلے مرحلے میں بعض ریگولیٹڈ علاقوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ آپریشنل اخراجات اور خطرات کو کم کیا جا سکے۔

    روبوٹ اب آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرے گا

    کا ر کو Guangzhou میں قائم XPeng Inc کے ہوا بازی سے وابستہ ادارے نے تیا کیا ہے،دنیا بھر میں اڑن کاروں کے درجنوں منصوبوں میں سے ایک ہے پیر کو مظاہرہ ایک خالی کاک پٹ کے ساتھ کیا گیا تھا، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے جولائی 2021 میں انسان بردار فلائٹ ٹیسٹ کیا تھا گاڑی دو مسافروں کو لے جا سکتی ہے اور آٹھ پروپیلرز کے سیٹ سے چلتی ہے۔

    کار کے حوالے سے کمپنی کا کہناہےکہ دو سے تین سالوں میں فلائنگ کاردبئی میں اُڑتی نظرآئےگی۔

    سائنسدانوں نے زمین پر نیا سمندر دریافت کر لیا؟

  • وزارت ریلوے کا 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

    وزارت ریلوے کا 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

    وزارت ریلوے نے 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری


    وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا،اس کےعلاوہ کراچی اورکوئٹہ کوملانے والے ہیروک برج پرکام کاجائزہ لیا گیا،تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزیات اور تفصیلات بھی مرتب کی گئیں۔

    آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

    ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا بعد ازاں 5 اکتوبر کو کراچی اورلاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا

  • پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ  مردہ حالت میں پایا گیا

    پرساد پر زندہ رہنے والا ہندوؤں کا مقدس سبزی خورمگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا

    منگلورو: بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک جھیل کے عین درمیان بنائے گئے اننتپدمنابھا سوامی مندر میں گزشتہ سات دہائیوں سے پرساد پر زندہ رہنے والا سبزی خور مگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے آننت تھپورا کی کاسرگوڈ جھیل میں ہندوؤں کے لیے مقدس مگر مچھ مردہ حالت میں پایا گیا یہ مگر مچھ 75 سال سے اسی مندر کی جھیل میں رہ رہا تھا اور گوشت کے بجائے پرساد کے لیے آنے والی سبزیاں اور پھل کھایا کرتا تھا۔

    سمندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت


    مندر میں آنے والے یاتری اس مگر مچھ کو بابیہ کے نام سے پکارا کرتے تھے اور دن میں دو بار پرساد پیش کیا کرتے تھے۔ مندر کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑے رینگنے والے جانور اپنے تالاب تک کیسے پہنچے جب آس پاس میں کوئی دریا یا دیگر آبی ذخائر نہیں تھے۔

    اس مگر مچھ کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ 1945 میں اس جھیل میں برطانوی فوج نے ایک مگر مچھ کو گولی مار دی تھی جس کے بعد بابیہ مگرمچھ نمودار ہوا تھا۔

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    مندر کے ٹرسٹی ادے کمار آر گیٹی نے بتایا کہ اس مگرمچھ کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی جس پر منگلورو کے پیلیکولہ بائیولوجیکل پارک کے ویٹرنری سرجنوں کو بھی دکھایا تھا تاہم افاقہ نہ ہوا اور گزشتہ دو روز سے بابیہ پرساد کھانے بھی نہیں آیا تھا ہم نے کافی ڈھونڈا لیکن کہیں مل سکا اور اب اس کی لاش ملی ہے۔


    مگرمچھ بابیہ کو مندر کے میدان میں دفن کیا جائے گا سیکڑوں عقیدت مندوں نے بابیہ نامی مگرمچھ کو اس وقت خراج عقیدت پیش کیا جب اس کی لاش کو پیر کو کمبلا کے سری اننت پدمنابھ سوامی مندر کے احاطے میں موبائل فریزر میں رکھا گیا۔

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

  • آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

    آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

    خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا اس میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا-

    باغی ٹی وی : مبینہ آڈیو لیک کے شکارخیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات نے دو سال بعد خاموشی توڑدی نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایڈیٹیڈ فیبریکیٹیڈ آڈیو کی سازش تیار کی گئی۔ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔

    شہباز، حمزہ کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع نہیں کرائے گئے،ایف آئی اے

    اجمل وزیر نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ سازش باہر کے یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔انکوائری 11 مہینے لٹکائی گئی،پھر اعلان ہوا کہ اجمل وزیر بے گناہ ہےان لوگوں نے جعلی آڈیو بنائی،میں اصلی ویڈیو،آڈیو اور دستاویز جلد ریلیز کروں گا مواد کا تعلق میری ذات سے ہے،جو ظلم زیادتی میرے ساتھ کی گئی۔

    خیال رہے کہ اجمل وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں وہ اشتہاری ایجنسی سے کمیشن کے معاملے پر بات کررہے تھے جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے متعلق بات چیت کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    سابق مشیر کیخلاف انکوائری میں ثابت نہیں ہوسکا تھاکہ آڈيو ٹيپ درست بھی ہے يا نہيں، انکوائری کميشن آڈيو ٹيپ کا اجمل وزير سے کوئی تعلق بھی ثابت نہ کرسکا تھا اور انہیں کلین چٹ ملی تھی۔

    جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سک

    اس وقت اجمل وزیر نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی، سازشوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں الزامات پر سامنا کروں گا۔ مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو ایڈٹ کرکے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ کو ایک جگہ سے کاٹ دوسرے سرے کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ آڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا ہے، جس بنیاد پر یہ آڈیو بنائی گئی ہے وہ اس اشہاری کمپنی کی فہرست ہے جو ٹی وی چینل کو ملنا تھا۔ اطلاعات کے رولز کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین اطلاعات کا وزیر ہوتا ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس کی صدارت وزیر صحت نے کی تھی۔

    سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق نہیں، اشتہار محکمہ صحت کا تھا۔ چیئرمین وزیر صحت ہوتا ہے۔ میں کمیٹی میں اعزازی ممبر تھا۔ فیصلے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

  • امریکی کرکٹ بورڈ کروڑوں روپے کی مقروض،قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی

    امریکی کرکٹ بورڈ کروڑوں روپے کی مقروض،قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی

    امریکی کرکٹ بورڈ( یو ایس اے کرکٹ) نےکروڑوں روپے کے مقروض ہونے کے باعث قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یو ایس اے کرکٹ کی تشویش ناک مالی صورتحال کی تفصیلات اتوار کو لاس اینجلس میں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران سامنے آئیں۔

    پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ

    رپورٹس کے مطابق جنرل میٹنگ میں بتایا گیا کہ مالیاتی آڈٹ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی 2021 کے آخر تک تقریباً ساڑھے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالرز( یعنی ساڑھے 14 کروڑسے زائد پاکستانی روپے) کی مقروض تھی۔

    موجودہ مالی صورتحال کے پیش نظر یہ اعلان کیا گیا کہ مینز کرکٹ کی سینیئر اور انڈر 19 نیشنل چیمپئن شپ 2022 منسوخ کر دی گئی اور جلد از جلد 2023 تک دوبارہ شروع نہیں ہوں گی۔

    رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ کے پاس 2021 کے آغاز میں 8 لاکھ 68 ہزار ڈالرز موجود تھے لیکن سال کے دوران 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچہ کیا گیا۔

    گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

    اس میں دسمبر 2021 میں آئرلینڈ کی میزبانی کے لیے 400,000 ڈالر خرچ کرنا بھی شامل ہے، ایک ایسی سیریز جس کے لیے سال کے آغاز میں بجٹ نہیں رکھا گیا تھا اور صرف نومبر 2021 میں اس کا اعلان عجلت میں کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کو 2021 کے لیے 11 لاکھ ڈالر اسپانسر شپ رقم ملنے کی توقع تھی لیکن وہ صرف8 لاکھ 29 ہزار ڈالر ہی حاصل کرسکا۔

    ماضی میں یہ اخراجات خاص طور پر بہت زیادہ تھے کیونکہ یہ صرف دو T20Is کے بعد ہوئے تھے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز منسوخ ہو گئیں-

    رپورٹ کے ایک اور حصےسے پتہ چلتا ہےکہ یو ایس اے کرکٹ نےانتظامی اخراجات میں 136,000 ڈالرز کا بجٹ رکھا تھا، لیکن مجموعی طور پر انتظامی اخراجات میں 800,000 ڈالر کی کمی تھی۔ یہ اضافی انتظامی اخراجات کیا تھے اس بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کو 2021 کے لیے 1.1 ملین ڈالر کی سپانسرشپ رقم ملنے کی توقع تھی، لیکن وہ صرف 829,000 ڈالر وصول کر پائے۔

    فیفا ورلڈکپ کا ساؤنڈ ٹریک ‘لائٹ دی اسکائے’ جاری

  • کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا

    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا

    کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق پیر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    پیٹرول پمپ،جیولری،بیکری شاپس پرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریاست گینگ گرفتار

    دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ۔

    واضح رہے کہ دو روز کے دوران سریاب روڈ پر دو دستی بم حملے کیے گئے ہیں اس سے قبل سریاب روڈ پر دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گيا دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 راہ گیر بھی زخمیوں میں شامل تھے-

    سوات، سکول وین پر گولیاں چل گئیں، ڈرائیور چل بسا، طلبا زخمی

    قبل ازیں گزشتہ برس سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوز تھا جس میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیاتھا جبکہ 13پولیس اہلکار اور 3راہگیر بھی زخمی ہوئے تھےتمام زخمی پولیس اہلکار اور تینوں راہ گیروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ڈیوائس کےذریعے کیا گیا۔

    کراچی میں سلنڈر دھماکہ، چھ افراد زخمی

  • نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

    ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

    سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔

    یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔

  • تین ملکی سیریز،نیوزی لینڈ نےپاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

    تین ملکی سیریز،نیوزی لینڈ نےپاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا-

    باغی ٹی وی : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا تھا -پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا –


    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر فن ایلن 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان نےمقررہ اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 ،کپتان بابر اعظم 21 اور حید علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔


    جس کے بعد افتخار احمد 27 جبکہ محمد نواز پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہوگئے ، آصف علی 25 اور وسیم جونیئر 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں ، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا، تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف چھ چوکے لگائے افتخار اور آصف کی پاور ہٹنگ کے دوران سست بیٹنگ دونوں نے 47 گیندیں کھیلیں 52 رن بنائے۔

    قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔


    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سہ ملکی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں،گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

    سہ فریقی سیریز کا پانچواں میچ کل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 13 اکتوبر کو چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • سیلاب کے باعث معاشی چیلنجز : تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دیں گے،اسٹیٹ بینک

    سیلاب کے باعث معاشی چیلنجز : تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دیں گے،اسٹیٹ بینک

    سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو تین مالیاتی ادارے مجموعی طور پر4ارب ڈالرزدیں گے-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دیں گے ورلڈ بینک سے 1تا2ارب ڈالرز ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب اورایشین انفرا اسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 25 اکتوبر کو قرض منظوری کے لیے اجلاس منعقد کرے گا جس میں پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فراہمی کی ممکنہ طور پر منظوری دی جائے گی-

    ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    اعلامیے کے مطابق حکومت نے مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی مد میں4ارب ڈالرز کی ادائیگی کی،حکومت کی جانب سے محض اکتوبر میں اب تک بیرونی قرضوں کی مد میں60 کروڑ ڈالرز ادا کئے جاچکے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روپے کو مضبوط کرنے کیلئے مارکیٹ میں ڈالر نہیں بیچے ہیں، سخت اقدامات اور قیاس آرائیوں میں کمی سے روپے کی قدرمضبوط ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ جائزہ کے مطابق مجموعی قومی آمدن کے 3فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 18 تا20 فیصد کے درمیان رہنے کے امکانات ہیں۔

    رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  • غیر قانونی طور پر منافع کمانے والے بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی،اسحاق ڈار

    غیر قانونی طور پر منافع کمانے والے بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے عوام کی تکالیف کو دیکھ کر لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے، ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا، ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے رہتی ہیں تو عوام کو فائدہ دیں گے، جس طرح کا چیلنج ہوگا اس طرح کا ہمیں رسپونس دینا پڑے گا، کوشش کریں گے کہ اس بارآئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر سکیں، ہم اپنی چیزوں کو مینچ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں عوام کوریلیف نہ دیتا، کابینہ نےجون 2023 تک 9 سینٹ پربجلی مہیا کرنے کی منظوری دی، فنڈنگ کے پیسے دو ماہ میں ختم ہو گئے، ہمارے پاس اور کیا راستہ تھا؟ اس وقت دنیا میں ایکسپورٹ مارکیٹس میں سخت مقابلہ چل رہا ہے، ماضی میں ہم نے ایکسپورٹرز کو 180 ارب کا پیکج دیا تھا اس پیکج کے نتیجے میں ایکسپورٹرزنے 12.7 فیصد گروتھ دی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو ڈالرز کی بجائے روپوں میں سوچنے کی ضرورت ہے، مسائل حل نہیں کریں گےتو کاروباری حضرات پریشان ہوں گے، ڈالر کو 200 سے نیچے ہونا چاہیے قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، ہم بانڈ وقت پر ادا کریں گے، ان حالات میں یورو بانڈز فلوٹ نہیں کر سکتے۔

    سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکوں نے 27 ارب کی بجائے 50 ارب کا منافع کمایا، غیر قانونی طور پر منافع کمانے والے بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایکشن ہوتا ہوا سب کو نظر آئے گا، پاکستان نے پہلی دفعہ 2013 اور پھر 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام کو ختم کیا تھا دنیا کے تمام فنانشل اداروں کے ہیڈز نے پاکستان میں آکر میرے ساتھ پریس کانفرنس کی-

    ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم اپنے ملک کا منفی امیج دکھاتے ہیں، اس طرح کریں گے تو کون ہمارے ملک میں انویسٹمنٹ کرنے آئے گا؟ ہم سب پر فرض ہے کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں-