Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سندھ پولیس:انسداد دہشت گردی کا ای میل اکاؤنٹ ہیک

    سندھ پولیس:انسداد دہشت گردی کا ای میل اکاؤنٹ ہیک

    سندھ پولیس میں انسداد دہشت گردی کا خصوصی شعبہ سائبر دہشت گردی کا شکار ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیکرز نے سی ٹی ڈی کا غیرسرکاری ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے کئی موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ بھی منگوائے اور ای میل اکاؤنٹ میں موجود سیکڑوں ای میلز کے ڈیٹا تک بھی رسائی لی۔

    ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا ہے تاہم اب صورت حال معمول پر ہے اعلیٰ سطح کی انکوائری جاری ہے، ہیک ای میل اکاؤنٹ سے اہم ڈیٹا تک رسائی روک دی گئی ہے، کال ڈیٹا اور سی آر او سمیت اہم ڈیٹا سینیئر افسران کے حکم سے مشروط کردیا گیا ہے، ای میل ہیک ہونے کی تحقیقات میں حساس اداروں سے بھی معاونت لی گئی ہے۔

    سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    ذرائع کے مطابق ای میل آئی ڈی ہیک کرنے اور کئی روز تک استعمال کرنے میں ملوث آئی پی ایڈریس پاکستان کی نہیں، یہ کارروائی یورپی ملک سے کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دورانیے میں سی ٹی ڈی کے تمام سسٹم بند رکھے گئے تھے، ہیک کی گئی گوگل اکاؤنٹ کی ای میل آئی ڈی فوری بند کر دی گئی تھی، ابتدائی طور پر ادارے کے اندرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    اب سی ٹی ڈی کے آئی ٹی سسٹم کو اب انتہائی طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سی ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیش جاری،پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیراعظم شہباز شریف کی مشکور

  • یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی

    یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی

    یوکرین کا دارالحکومت کیف آج یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اٹھا –

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے میئر وٹالی کلیشکو نے کہا کہ روسی میزائلوں نے کیف کے وسط میں شیوچینکو محلے کے ساتھ ساتھ سولومینسکی کو بھی نشانہ بنایا انہوں نے کہا حملے کی زد میں آنے والے علاقوں میں تمام ہنگامی خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    مئیر وٹالی کلیشکو نے شہر کے مکینوں سے کہا کہ وہ ہوائی الرٹ کی مدت کے اختتام تک پناہ گاہوں میں رہیں۔۔ انہوں نے کہا "ہم روسی حملے کی زد میں ہیں۔

    یوکرینی وزیر داخلہ کے مشیر روستیسلاو سمرنوف نے کہا کیف پر روسی میزائل حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 4 سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، حکام نے دارالحکومت میں تمام میٹرو لائنوں کا کام معطل کر دیا اور بڑے سٹیشنوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا۔

    یوکرین کے کئی شہروں میں بلیک آؤٹ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اسی دوران لفیف، ڈنیپورو، خار کیف، ٹرنوپل اور زاپوریژیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں-

    یوکرینی حکام نے ماسکو کی حمایت کرنے والے بیلا روس پر بھی الزام عائد کردیا یوکرین نے کہا کہ کیف پر حالیہ بمباری بیلا روس سے کی گئی ہے کیف میں فضائی دفاعی نظام میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    آج پیر کے روز میزائل حملوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعدی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس ان کے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہےماسکو زمین پران کا وجود ہی مٹانا چاہتا ہے۔

    انہوں نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعےکہا کہ ماسکو ’یوکرین‘ کو تباہ کرنے اور زمین سے ان کا وجود مٹانے کی کوشش کر رہا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ ہر لمحہ پورے ملک میں خطرے کے سائرن بج رہے ہوتے ہیں۔

    زیلنسکی نے کہا کہ شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ روس کا مسئلہ صرف طاقت سے حل ہو گا۔ انہوں نے ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ ایرانی فوجی ڈرون کو بم حملوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

    یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کے مشیر نے مغربی ممالک سے اپنے ملک کی فوجی مدد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فضائی دفاعی نظام، میزائل لانچرز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ضرورت ہے۔ میخائل پوڈولیاک نے کہا کہ وسطی کیف، زپوریزیا، دنیپرو اور یوکرین کے دیگر شہروں پر جان بوجھ کر حملے اس بات کا مزید ثبوت ہیں کہ روس میدان میں نہیں لڑ سکتا، لیکن وہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے ملک کو اب فضائی دفاعی نظام اور متعدد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچروں کے لیے بات کرنے اور انہیں حاصل کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل یوکرین نے بیلاروس سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ بیلاروس اپنی سرزمین سے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہےبیلاروس ماسکو کا تزویراتی اتحادی ہے۔ بیلا روس نے یوکرین کے ساتھ سرحدوں پر اپنے تقریبا 20 ہزار فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے۔

    بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکیف نے روس اور یوکرین میں جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی اعلان کردیا تھا کہ بیلاروس ماسکو کے ساتھ ہے۔

    حالیہ روسی بمباری سے قبل کئی مرتبہ خبردار کیا جا چکا تھا کہ ماسکو یوکرین پر اپنے حملوں کو بڑھا سکتا ہے۔ خاص طور پر کریمیا کے پل کو نشانہ بنائے جانے کے بعد روسی حملوں میں اضافے کا خدشہ تھا۔ اس پل کا روس نے 2014 میں اپنے ساتھ الحاق کیا تھا اس پل پر حملے کے بعد بہت سے مبصرین نے کہہ رہے تھے کہ روسی صدر پیوٹن اس حملے کا مثبت جواب دیں گے-

    ادھر حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے مد نظر ماسکو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تاہم وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے اتوارکے روز کہا ہے کہ روس کو یوکرین سے ملانے والے کریمیا پل کے حادثے کے باوجود پیوٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

    بیٹوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں بھیجنے کا انعام،پیوٹن نے چیچن سربراہ کوروسی فوج کے…

    جان کربی نے کریمیا پل کے حادثہ پر تبصرہ کرنے سے انکا ر کردیا، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن وہ ہے جس نے جنگ شروع کی ۔ گویا اس بیان سے انہوں نے اشارہ کیا کہ جنگ شروع کی ہے تو اس کے نتائج بھی برداشت کرنا ہوں گے انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کا ملک کیف کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے واشنگٹن یوکرین کے بحران کا حل چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کرنا چاہیے ۔ روسی جوہری خطرے سے متعلق بائیڈن کے بیان کے متعلق انہوں نے کہا امریکی صدر کا بیان یوکرین میں بڑے خطرے کی عکاسی کرتا ہےانہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرینی فریقوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے اور پرامن اور سفارتی طریقے سے کوئی راستہ نکالنے کے قابل ہونا چاہیے۔

    تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

  • آڈیولیکس میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،رانا ثنااللہ نے بتا دیا

    آڈیولیکس میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،رانا ثنااللہ نے بتا دیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیولیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلےکے تحت انویسٹی گیشن ہورہی ہے، رپورٹ وزیراعظم کوپیش ہوگی پھرفیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئرکرنی ہے۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

    ان کا کہنا تھاکہ آڈیولیکس کوئی ایجنسی نہیں بلکہ بعض افراد کا معاملہ ہے جن کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والوں میں سے ہے، بعض لوگ پیسوں کی وجہ سے بھی ایسا کام کرتے ہیں ابتدائی تحقیقات میں بگنگ نہیں فون ٹیپنگ سامنے آئی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

    ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

    جبکہ عمران خان نے آج اپنے خطاب میں آڈیو لیکس پر ایجنسیوں پر الازم عائد کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ عدالت اس لیے جارہے ہیں تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کونسی انٹیلی جنس ایجنسی بگنگ کی ذمے دارہے ، کون آڈیو لیک کررہا ہے؟-

    عمران خان کا مزید تھاکہ ایجنسیوں سے پوچھناچاہتاہوں آپ کا صرف کام فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے؟ کیا آپ کو فکر ہے یہ لوگ ملک کو کس طرف لےکر جارہے ہیں؟ لوگوں کو ٹیلی فون کرکر کے دھمکا رہے ہیں، ہینڈلرز کو بتانا چاہتا ہوں آپ اپنے آپکو بدنام کرنے لگے ہو۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

  • ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیش جاری،پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیراعظم شہباز شریف کی مشکور

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیش جاری،پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیراعظم شہباز شریف کی مشکور

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پیغام میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کو کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لئے احسن اقدام قرار دیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھرنےکہاہے کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت تھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا یہ اقدام سپورٹس کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے روشن مستقبل اور بطور پروفیشنل سپورٹس مین ملازمتوں کے موقع فراہم ہوں گے۔

    پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ

    سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نےکہاہےکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے فیصلہ نے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے۔

    حیدر حسین نےکہا کہ ملک بھرکے پروفیشنل کھلاڑی بےیارومددگار تھےاوران کا کوئی پرسان حال نہ تھا ایسےوقت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے نوٹیفکیشن کا اجراء نہ صرف انکے معاشی مسائل کا بہترین حل ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

    انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  • سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے سب لوگوں کوبٹھاکرڈائیلاگ کراؤں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جب بھی ڈائیلاگ کرنا چھوڑا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں، ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

    عارف علوی نے کہا کہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کوبٹھاکربات کرواؤں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں طرف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حق پر ہیں، پاکستان میں اس وقت حالات بہت سنجیدہ ہو چکے ہیں، بطور صدر کوشش کر سکتا ہوں کہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو عمران خان فرسٹریٹ ہوگئے، اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کا آئین میں کردار واضح ہے، لفظ نیوٹرل پربات نہیں کرنا چاہتا، فوج کونیوٹرل ہونا چاہیے جبکہ عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔

    آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے ماضی میں بھی اپوزیشن کے ساتھ آرمی چیف کی تقرری پرمشاورت ہوئی ہے، کیا آئین میں لکھا ہے کہ مشاورت صرف حکومت کرے گی؟ آرمی چیف کی توسیع کے وقت بھی مشاورت ہوئی تھی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائفر کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی کشتیاں جلا کر عوام کے پاس گئے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ لیکس کا بازارگرم ہے،پرائیوسی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے-

    دوسری جانب صدر عارف علوی نے مبینہ امریکی سازش پر ذرائع ابلاغ میں ان خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق عارف علوی کے بیان کومکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ صدر عارف علوی کے مطابق تقسیم شدہ ماحول میں اس طرح کا عمل مزید تقیسم کا باعث بنے گا

  • آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں میگاشوٹنگ ایونٹ کا انعقاد،آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں میگاشوٹنگ ایونٹ کا انعقاد،آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن میں 42 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں 22 اگست سے 10 اکتوبر 2022 تک کیا گیا۔ آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) بشمول رینجرز (سندھ، پنجاب)، فرنٹیئر کور اور جی بی اسکاؤٹس کے 2000 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔ جیسا کہ عام شہریوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا جن میں مختلف رینج اور ہتھیاروں کی اقسام شامل تھیں۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ائیر سٹاف مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔ انٹر فارمیشن مقابلے میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کیٹیگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو رنرز اپ ٹرافی ملی۔ انٹر سروسز میچز میں، پاک فوج نے چار میں سے تین مقابلے جیتے جن میں چیف آف آرمی سٹاف(COAS)، چیف آف ائیر سٹاف (CAS) اور چیف آف نیول سٹاف (CNS) میچز شامل تھے، جبکہ پاک بحریہ نے CISM میچ جیتا پاک بحریہ COAS اور CNS میچز میں رنرز اپ رہی جبکہ PAF CAS میچ میں دوسرے نمبر پر رہی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے اوپن نیشنل میچز میں شاٹ گن، لانگ رینج اور سمال بور ٹرافی جیتی۔ پاک بحریہ نے پرائم منسٹر سکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا جبکہ پاک فوج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ‘نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے)’ کے گولڈ میڈل کے ساتھ ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز ‘دی ماسٹر ایٹ آرمز’ ٹرافی 112 ونگ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے لانس نائیک سید منصور علی شاہ کو دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے میجر احمد جہانزیب کو دی گئی۔ پرائم منسٹر سکلز ایٹ آرمز سمال بور نیشنل چیلنج میچ پاک فوج نے جیت لیا۔ بہترین شاٹ میچ ٹرافی 165 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری کے لانس نائیک اللہ دتہ کو دی گئی جبکہ قومی سطح کے میچز کے دوران دو نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل احسن گلریز، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ (DGMT) نے شرکت کی اور 800 Yds رائفل میچ کے فائنل میں 8 شاٹس بل ہٹ کے ساتھ 150/150 پوائنٹس اسکور کر کے PARA کا نیا قومی ریکارڈ بنایا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے قومی کوالیفکیشن کے ذریعے نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ 800 گز رائفل میچ میں 12 شاٹس بل ہٹ کے ساتھ 150/150 پوائنٹس اسکور کرنا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی سنائپر سکول (PASS) کے فرسٹ سنائپر کورس کے 11 شرکاء اور فیکلٹی ممبران کو بھی انعامات اور اسنائپر نشانات سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، چیف آف آرمی سٹاف نے فائرنگ کرنے والوں کو نشانے بازی کے بہترین معیار پر سراہا۔ شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے، جنرل باجوہ نے کہا کہ ایک پیشہ ورجوان کےلیے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیارہے، شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرپور AJ&K کے قریب جاری کاس کینٹ کا دورہ کیا۔ اور APS Jari Kas کا افتتاح کیا اور طلباء سے بات چیت کی علاوہ ازیں آرمی چیف نے جری کاس کینٹ میں افسران اور جوانوں سے بھی خطاب کیا۔

  • ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    ای سی سی کا اجلاس:برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،اعلامیہ جاری

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 19 روپے 99 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی-

    کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق برآمدی شعبوں کو یکم اکتوبر سے 30 جون 2023تک مقررہ ٹیرف کے تحت بجلی دی جائے گی،برآمدی شعبوں میں ٹیکسٹائل،جیوٹ،لیدر،سرجیکل اور اسپورٹس کی مصنوعات شامل ہیں-

    اعلامیے کے مطابق ٹی سی پی کو گندم کی مختص مقدار درآمد یقینی بنانے کیلئے نئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ،اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی-

    علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

    رواں مالی سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت کے تعین کی سمری مؤخر کر دی گئی اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے گوادر پورٹ کوگندم کے درآمد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی علاوہ ازیں برآمدی شعبوں کو یکم اکتوبر سے 30 جون 2023تک مقررہ ٹیرف کے تحت بجلی دی جائے گی-

  • رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    رانا ثنا اللہ کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…


    ترجمان کا کہنا تھاکہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی جو قانونی تقاضہ ہے، یہ وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنہ ریلیف حاصل کرسکے۔


    ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعل سازی اورعدالت کو گمراہ کرنے میں ذمہ داران افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کرلئے گئے ہیں دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب


    ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ عدالت کا ہرصورت احترام کرتے ہیں اور انکے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،یاد رہے کہ عمرانی فتنے کے وفاق پر حملوں کے تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا۔


    ترجمان کے مطابق قانون شکن، عمرانی فتنے کو نشان عبرت بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی عمرانی فتنے اور اسکے سہولت کاروں سے کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔

    خیال رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کےلئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مشکل بن گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم سینئر سول جج راولپنڈی کے حکم پر رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلئے ایک بار پھرتھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تھی لیکن مایوسی ہوئی۔

    پی آئی اے کی فروخت؟ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا

    ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے وارنٹ کی تعمیل نہیں کرائی نہ کوئی تعاون کیا۔ عدالت کوآج کی کارروائی سے متعلق کل آگاہ کرینگے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر نے میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے نامناسب رویے کی شکایت کی کہا تھا کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم اور گاڑیوں کو تھانے سے باہر نکلوا دیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کے الزامات کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ تھانے میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے۔ ٹیم کی آمد و روانگی کا اندراج بھی کیا گیا اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکارکیا۔ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے۔ قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    آڈیو لیکس، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل کریں۔غلط بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔غلط بیانی پر اسلام آباد کیپٹل پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

    قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سےمتعلق راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج غلام اکبرنے سماعت کی تھی دوران سماعت اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے بتایا تھاکہ راناثنااللہ نے جان بوجھ کر خود کو چھپالیا ہے۔انہیں اشتہاری قراردے کرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ راناثنااللہ کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری رکھی جائیں۔

  • علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

    علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

    مریم نوازسے صحافیوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر مریم کا کہنا تھا کہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام باتیں ابھی بتادوں؟ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…

  • جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما

    جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر رہنما شیخ جمشید نے عدالتوں سے درخواست کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے جگہ مختص کی جائے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جمشید نے کہا کہ جو بھی جتھہ آتا ہے وہ اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے داخل ہونے والوں کو پریڈ گراؤنڈ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رہنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کون کرے گا؟جب بھی اسلام آباد میں احتجاج ہوتا ہے تو آبپارہ اور بلیو ایریا بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، حکومت کی جانب سے شیلنگ کرنے کے بھی ہم حق میں نہیں ہیں۔

    تاجر رہنما نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے ہیں، کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شہر کے باہر مخصوص جگہ دی جائے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس سے نمٹنے کے لیے 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…

    سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

    ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب