Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا،ملازمین کو  ریگولر کرنے کا مطالبہ

    پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا،ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ

    پی ایچ ایف ایم سی ( پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ) کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا-

    باغی ٹی وی : پی ایچ ایف ایم سی ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب سے ریگولر کرنے کا مطالبہ کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پیرامیڈیکل سٹاف ہیں اور گریڈ 4 کے ملازمین ہیں لہذا ہمیں جلد از جلد ریگولر کیا جائے۔


    مظاہرین نے کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پنجاب پچھلے 18 سال سے ظلم کی چکی میں پستے آ رہے ہیں اور انہیں اب تک ریگولر نہیں کیا گیا پی ایچ ایف ایم سی کا یہ پودا 2004 میں چوہدری پرویز الٰہی صاحب نے لگایا تھا اور اب ہم ان سےاپیل کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو ریگولر کریں تاکہ ان ملازمین کا مستقبل بہتر ہو سکے۔

    پنجاب کے 14 اضلاع لاہور، قصور ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، میانوالی ، رحیم یار خان ، چکوال، ڈیرہ غازی خان ، حافظ آباد ، پاکپتن، لودھراں ، راجن پور کے ملازمین نے دھرنے میں شرکت کی-

    ننکانہ : پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم…


    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کے ملازمین ہر طرح کی کوشش کرکے دیکھ چکے ہیں کوئی بھی سیاسی پارٹی جب اقتدار میں نہیں ہوتی تو اس وقت ہماری ہر بات سننے کو تیار ھوتی ھے۔جیسے ہی اقتدار میں آتی ہے۔اسے سب بھول جاتا ھے۔سب اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔عوام سے انہیں کوئی غرض نہیں۔اب ہماری پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کی کنٹریکٹ کےلئے سمری وزیراعلی کے پاس گئی ھوئی ھے۔صاف ظاہر ھے۔انہیں جس طرح گائیڈ کیا جائیگا وہ اسی طرح کریں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان


    سیکرٹری ہیلتھ نے صرف کنٹریکٹ ری نیو کےلئے لکھا ہے۔اس لیے ہمیں اپنی جنگ خود لڑنا ہو گی۔اور اگر ہم عدالت میں جائیں تو عدالتیں ہماری اتنی جلدی فیصلہ نہیں دیں گی کئی سال لگ جائیں گے-

    اب سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس ایک کمپنی کو مستقل کرتے ہیں تو پنجاب میں 56کمپنیاں ایک ہی قانون کے تحت بنائی گئی ہیں۔پھر سب کو مستقل کرنا پڑے گا۔اگر سیاست دان سیدھی نیت سے کام کریں تو ہمارا کام بہت جلدی ہو سکتا ھے۔ہمیں گورنمنٹ کنٹریکٹ مل سکتا ہے۔

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

  • کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے حلف لیا گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی ، صوبائی وزرا، ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ،اور خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان

    تقریب حلف برداری میں تاجر رہنماؤں اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب میں موجود معززین نے عہدہ سنبھالنے پر کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد دی۔

    گورنر سندھ نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز آئین کے آرٹیکل 101 کی شق ایک کے تحت کامران ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر تعینات کرنے منظوری دی تھی۔ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی بطور قائم مقام گورنر فرائض انجام دے رہے تھے-

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

    ایم کیو ایم کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پہلے مرحلے میں جو پانچ نام دیے گئے تھے ان میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی، مشاورت سے دوسرے مرحلے میں سابق ایم این اے عبدالوسیم اور کامران ٹیسوری کے نام تجویز کرکے وفاق کو بھیجے گئے تھے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری سندھ کے 34 ویں گورنر بن گئے، انہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا اس کے ساتھ ہی انہوں ںے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئیر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

  • خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ آصف

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے اور خراب ہو رہی ہے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی کو سابق وزیراعظم نے ایک سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے اس صوبے کی تمام تر سہولت ان کی سیکیورٹی ان کے ہیلی کاپٹرز وغیرہ عمران خان کے ذاتی استعمال میں ہیں ووٹ آفن نو کانفیڈنس کے بعد سے اس نے کے پی میں جا کر پناہ لی ہوئی ہے یہ کے پی کے عوام کی توہین ہے وہ وہاں ہر قسم کے وسائل اپنے ذاتی استعمال کیلئے استعمال کر رہا ہے-

    خانقاہ ڈوگراں : پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے…

    خواجہ آصف نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ عمران خان کو کسی بھی صورت اقتدار میں لانے پر ہے۔

    انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، ایک شخص اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اساتذہ پرلاٹھی چارج کیا گیا جس پر افسوس ہوا، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی حقیقی آزادی کی بات کرتا کبھی بیرونی سازش کی بات کرتا ہے آڈیو لیکس نے حقیقی آزادی اور بیرونی سازش کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اس کی آڈیو لیکس توابتدا ہے اس کا اصلی بھیانک چہرہ سامنے آنے والا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

  • عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جرم کا اعتراف کر چکے ہو، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، ملک کے خلاف سازش کرنے اور ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے کا جواب دیں۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے


    مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم سے کہا ریاست کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہارس ٹریڈنگ کا جواب دیں، ملک کے خلاف عمران صاحب کی پوری پلاننگ بے نقاب ہو چکی ہے۔


    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفاد کے خلاف آپ کی سازش کی پلاننگ اورہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہو چکی ہے، اب مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں ہے۔

    عمران‌ خان نے اپنے ٹوئٹس میں کہا تھا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ وہ پی ایم او، پی ایم ایچ کی پوری سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی ہم لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ تحقیقات کی جا سکیں کہ کون سی انٹیل ایجنسی ہے-

    واضح رہے کہ آج اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پنڈی کے ٹائیگروں سے پچھلی بار جو امید تھی وہ اس طرح باہر نہیں نکلے، ہم نے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا کیونکہ ہمیں ڈر نہیں، یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخی کی سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔

    عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اس بار ہم اسلام آباد آئیں گے تو رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کچھ نہیں کر سکیں گے، سب عہدیداروں سے کہتا ہوں آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، میں اپنے آفس سے ہر روز مانیٹر کروں گا کہ کس کی کیا پرفارمنس ہے؟ جو اس بار پرفارم نہیں کرے گا تو پھر مجھے یہ نہ کہنا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

    آڈیو لیکس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ عدالت اس لیے جارہے ہیں تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کونسی انٹیلی جنس ایجنسی بگنگ کی ذمے دارہے ، کون آڈیو لیک کررہا ہے؟-

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں کارکنا سے قانون کی پاسداری کا حلف بھی لیا گیا، حلف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیا-

  • سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا،وزیراعظم شہباز شریف

    سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کردیا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے تھرکول بلاک 2 سندھ کول مائن کمپنی کےتوسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا اور خطاب میں کہا کہ تھرمیں پیداہونےوالی بجلی دس روپے یونٹ ہوگی، تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیےسرگرم یواین تنظیم کا پاکستان کونائب صدارت دینے کا…

    انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی ہوگئی ہے لہٰذا درآمد نہيں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 24 ارب ڈالر کی درآمدات کی ہیں، گیس مہنگی ہوکر ہماری بساط سے باہر جاچکی ہے، اللہ تعالیٰ نے تھر میں کوئلے کا اتنا بڑا ذخیرہ دیا ہے، اس سے استفادہ کرکے قوم کی محرومیاں دور نہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہو سکتی کہ مہران کی وادیوں میں اتنا بڑا خزانہ ہو اور اس کا فائدہ پورے پاکستان کو نہ پہنچے، میں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس بلاؤں گا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔

    پی ٹی وی کو کوئی نہیں دیکھتا پھر بھی 35 روپے دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔

    مصدق ملک کا کہناتھاکہ بولیاں طلب کرنے کےباوجود 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومیں بھی گیس نہیں مل رہی، سوئی ناردرن سسٹم پر گھریلو صارفین کو 95 کروڑمکعب فٹ یومیہ چاہیےلیکن سوئی ناردرن کے پاس سردیوں میں یومیہ صرف 68 کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو گی، ایسی ہی صورت حال سوئی سدرن پر ہے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں ماہانہ 20 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی درآمد کریں گے، جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے، سردیوں کےحوالے سے مؤثرپلان بنا رہے ہیں اور گیس کےحوالے سے پلان کا اعلان جلد کریں گے۔

  • پنجاب میں پانچ اوراس سے زائد منزلہ عمارات کی انسپکشن کا فیصلہ

    پنجاب میں پانچ اوراس سے زائد منزلہ عمارات کی انسپکشن کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں پانچ اوراس سے زائد منزلہ عمارات کی انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کے مطابق پنجاب میں قائم پانچ اور اس سے زائد منزلہ تمام عمارات کا انسپکشن 1122کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت کیا جائے گا انسپکشن کا بنیادی مقصد عمارات میں کسی بھی قسم کی آتشزدگی کی صورت میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے موجود اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

    آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے جانے والے انسپکشن کے دوران ایسی تمام عمارات کو جو پانچ منزلہ یا اس سے زائد ہوں گی اور ان میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات نہیں ہوں گے، سیل کردیا جائے گا تمام ہائی رائز عمارات کے مالکان کو فوری طور پر رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران صوبہ پنجاب میں موجود تمام پانچ اور اس سے زائد منزلہ عمارات کی انتظامیہ خود کو رجسٹر کرالیں وگرنہ دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر عمارات کو سیل کردیا جائے گا۔

    ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کی جانب سے اس قدام کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں اسلام آباد کے معروف مال سینٹورس مال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں سینٹورس مال اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی تھی س پر 2 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا تھا،فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔ مال میں آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہےگی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

    ایف آئی آر کے مطابق آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مال انتظامیہ نے اسے معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ سینٹورس مال میں آگ لگنا، کوئی حادثہ نہیں، بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ پولیس نے آگ لگانے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ مارگلا میں درج کیا گیا ہے۔

    آگ کس نے لگائی؟ کیوں لگائی؟ اور اس سے کتنا نقصان ہوا۔ یہ جاننے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹراور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمیٹی کےکنوینر مقرر کیےگئے ہیں،کمیٹی تعین کرے گی کہ عمارت میں فائر سیفٹی آلات آپریشنل تھے یا نہیں، کمیٹی آتشزدگی کے باعث نقصانات کا بھی تعین کرےگی۔

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

  • ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

    ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

    ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی جس سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی جو نومبر کے اوائل میں متوقع ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل کی یونائیٹڈ ملائی نیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کے بعد انتخابات پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے نو ماہ قبل ہوں گ حکمران اتحاد میں سب سے بڑی پارٹی UMNO اپنے اتحادیوں کے ساتھ جھگڑا کر رہی تھی اور اپنے بل بوتے پر ایک بڑی جیت کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

    اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے اتوار کو شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ سے ملاقات کی، جنہوں نے تحلیل پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت کی قانونی حیثیت پر تنقید کے درمیان قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا –

    وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

    ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں گے۔

    مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ملائیشیا اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔

    شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں UMNO کے اتحادیوں نےمون سون کے موسم میں انتخابات کے انعقاد کےکسی بھی منصوبے پر احتجاج کیا ہے، جس میں گزشتہ سال 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔ لیکن UMNO کے سرکردہ رہنماؤں نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ UMNO کے لیے اس سال انتخابات بلائے جانے چاہیئں تاکہ UMNO نسلی مالائی ووٹروں کی واپسی کا فائدہ اٹھا سکے اور حزب اختلاف میں انتشار ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔

    اعلیٰ امریکی حکام کی اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات

  • نائیجیریا میں کشتی الٹنے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی

    ابوجہ: نائجیریا میں سیلاب میں ڈوبے علاقے سے متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 76 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ صرف 9 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست انامبرا میں سیلاب متاثرین دہرےعذاب کا شکار ہوگئی مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دس سال کےبدترین سیلاب نےبڑے پیمانے پر تباہی مچادی 36 میں سے 29 ریاستیں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 300 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

    سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی اور 85 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے صرف 9 کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ 76 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے ڈوبی۔ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ایسے کئی واقعے پیش آچکے ہیں تاہم سب سے زیادہ جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    واضح رہے کہ سیلاب سے نائیجیریا میں فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ایک لاکھ کے نزدیک گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

    انامبرا بھی نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں سیلابی صورتحال نےنہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے-

    ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

  • سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے پیش پیش ہےسیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی گئی ہے۔

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد متاثرین کو خشک راشن فراہم کیا جا چکا ہے 5 ہزار سے زائد کمبل اور 44 ہزار سے زائد خیمے متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے گئے ہیں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے1400 سے زائد ریسکیو بوٹس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین میں 34 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے 23 ہزار سے زائد مچھر دانیاں اور21 ہزار سے زائد لائف جیکٹس فراہم کی گئیں لاکھوں جانوروں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی گئی پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے سندھ اور بلو چستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میڈیکل ریلیف مشن بھی بھجوایا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجےہم سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں وفاقی حکومت سیلاب متاثرین پر سیاست چمکا رہی ہے جو قابل افسوس ہےلندن میں ہونے کے باوجود میں روزانہ کی بنیاد پرمتاثرین کی بحالی کےاقدامات پرپیشرفت سےآگاہی حاصل کررہا ہوں سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

    آڈیو لیکس، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

  • ٹوئٹر اپنے صارفین کی ٹوئٹس کو اسکرین شاٹس کی شکل میں پوسٹ کرنے پر ناخوش

    ٹوئٹر اپنے صارفین کی ٹوئٹس کو اسکرین شاٹس کی شکل میں پوسٹ کرنے پر ناخوش

    ٹوئٹر نے صارفین کی جانب سے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس کی روک تھام کے لئے کام شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں کسی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک پوپ اپ میسج سامنے آتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسکرین شاٹ لینے کی بجائے ٹوئٹ کو شیئر کریں کچھ افراد کے سامنے تو کاپی لینے کا آپشن بھی آرہا ہے۔

    صارفین ٹوئٹر پرتصاویر، ویڈیوز اورجی آئی ایف فائل ایک ساتھ پوسٹ کر سکیں گے


    ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ کروڑوں ٹوئٹس کو روزانہ ٹوئٹر سے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹوئٹس تک ہر فرد کو رسائی حاصل ہو چاہے وہ پلیٹ فارم سے باہر ہی کیوں نہ ہو۔

    ترجمان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ہم ایک نئے پروموٹ کو آئی او ایس میں ٹیسٹ کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ ٹوئٹس شیئر کرنے کے ذرائع کا علم ہوسکےیہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ جب حقیقی ٹوئٹ کی بجائے اس کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جاتا ہے تو دیگر افراد کو اس پلیٹ فارم سے انگیجمنٹ کا موقع نہیں ملتا۔

    ٹوئٹرمیں ایڈٹ بٹن صارفین کو بھی دستیاب

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے ٹوئٹر کے لیے ایسے افراد کو اشتہارات دکھانے کا موقع نہیں ملتا یا انہیں اس سروس کا حصہ بننے کی پیشکش کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

    ٹویٹر صارفین کو اسکرین شاٹنگ کے برعکس ٹویٹس کا اشتراک کیوں کرنا چاہتا ہے۔ ایک تو، آپ ایپ پر زیادہ دیر تک رہیں گے یا ایک لنک بھیجیں تاکہ کوئی دوسرا ٹوئٹر پر وقت گزار سکےجتنا زیادہ وقت کوئی ٹویٹر پر گزارتا ہے، اتنا ہی زیادہ فروغ شدہ ٹویٹس اور اشتہارات وہ دیکھتے ہیں۔

    اگر آپ کسی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ کر کے اسے کسی اور سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کرتے ہیں تو ٹویٹر کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    ٹوئٹر کی جانب سے پہلا ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پوسٹ