Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعظم سے ملائیشین ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی کوششوں کی تعریف

    وزیراعظم سے ملائیشین ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی کوششوں کی تعریف

    وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

    گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت کے اتحاد و ترقی کے لیے دعا کی۔ ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے مضبوط پیغام پر خراج تحسین پیش کیا۔

    شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایرانی رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے انہیں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو سے بھی آگاہ کیا، جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں میں ملائیشیا کی مکمل حمایت کی پیشکش بھی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور حقیقی کوششیں جاری رکھے گا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • اقوام متحدہ  میں ایرانی حملوں کیخلاف قرارداد منظور، 100 سے زائد ممالک کی حمایت

    اقوام متحدہ میں ایرانی حملوں کیخلاف قرارداد منظور، 100 سے زائد ممالک کی حمایت

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف ایک اہم قرارداد منظور کر لی گئی ہے، جس کی 100 سے زائد ممالک نے حمایت کی۔

    یہ قرارداد خلیجی ممالک اور اردن کی درخواست پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس کے بعد منظور کی گئی، قرارداد میں ایران کے حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی ہے،اس موقع پر امارات کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، خاص طور پر ایسے ممالک میں جو اس تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔

    قرارداد میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہازرانی میں مداخلت کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کشیدگی عالمی تجارت، توانائی کے تحفظ اور سپلائی چین کو متاثر کر رہی ہے قرارداد میں متاثرہ ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے ، ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے، اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور متاثرہ فریقین کو مکمل معاوضہ ادا کرے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ممالک کی جانب سے اس قرارداد کی حمایت ایران پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی سفارتی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

  • سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے، عطا تارڑ

    سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا کلیدی کردار سامنے آ رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پریشان ہے،پاکستان دنیا میں موثر اور بھرپور آواز بن کر سامنے آیا ہے اور جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا، قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی،ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے،معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بڑھایا، موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں، شخصیت اور انا پرستی ملک کیلئے نقصان دہ ہے اور ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

  • ایران نے  خارگ جزیرے پر  اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا

    ایران نے خارگ جزیرے پر اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا

    خلیج فارس میں واقع ایران نے اپنے خارگ جزیرے کی حفاظت کے لیے اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع نے نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو بتایا کہ ایران نے جزیرے پر اضافی فوجی دستے تعینات کیے ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو بھی مزید فعال بنایا ہے، کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ امریکا اس جزیرے پر قبضے کی کوشش کر سکتا ہے۔

    خارگ جزیرہ ایران کی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ ملک کی تقریباً 90 فیصد تیل برآمدات یہیں سے ہوتی ہیں امریکی انتظامیہ اس جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ ایران پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔

    تاہم امریکی حکام اور فوجی ماہرین اس منصوبے کو انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں ان کے مطابق ایران نے جزیرے پر تہہ در تہہ دفاعی نظام قائم کر رکھا ہے، جس میں کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ایران نے جزیرے کے اطراف میں بارودی سرنگیں بھی بچھا دی ہیں، خاص طور پر ساحلی علاقوں میں، جہاں امریکی فوج ممکنہ طور پر سمندر کے راستے آکر اتر سکتی ہے۔

    امریکی فوج اس سے قبل 13 مارچ کو خارگ جزیرے پر حملے کر چکی ہے، جن میں تقریباً 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں بارودی سرنگوں کے ذخیرے، میزا ئل بنکرز اور دیگر فوجی تنصیبات شامل تھیں اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل کی تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہےاسرائیلی ذرائع نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکا نے خارگ جزیرے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ایران ڈرونز اور میزائل حملوں کے ذریعے شدید ردعمل دے سکتا ہے، جس سے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

    خلیجی ممالک بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور امریکا کو خبردار کر رہے ہیں کہ زمینی کارروائی سے جنگ مزید طول پکڑ سکتی ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہےاس کے بجائے ایران کے میزائل پروگرام کو محدود کرنا زیادہ اہم ہوگا۔

    ایران کی قیادت نے بھی سخت ردعمل دیا ہے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے ایرانی جزیرے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں خطے کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    فوجی ماہرین کے مطابق خارگ جزیرہ سائز میں چھوٹا ہونے کے باوجود اسٹریٹیجک لحاظ سے نہایت اہم ہے، اور اس پر قبضہ کرنے کے لیے امریکا کو بڑی تعداد میں فوجی اور بحری وسائل تعینات کرنے ہوں گے سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کے خصوصی یونٹس اور ایئر بورن ڈویژن کے اہلکار خطے میں بھیجے جا رہے ہیں، جو ایسی کارروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

  • ایران نےمجھے سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی،صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

    ایران نےمجھے سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی،صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نےمجھے سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی ہے-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور تہران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے (ایران نے) کہا آپ سپریم لیڈر بن جائیں، میں نے کہا ’نو تھینک یو‘ (معذرت)“۔

    ٹرمپ کے مطابق کسی بھی ملک کی سربراہی سے زیادہ مشکل کام ایران کی قیادت ہے اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ایران کے خلاف کارروائیوں کو اس ملک کی ’مکمل تباہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے، ایران خفیہ طور پر جنگ بندی چاہتا ہے لیکن داخلی ردعمل کے خوف سے کھل کر سامنے نہیں آ رہا۔

    دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سرکاری ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں،ایران کبھی بھی امریکا کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ نہیں کرے گا۔

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش: مسافر بس دریا میں جا گری، 23 افراد جاں بحق

    بنگلا دیش میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیاتاہم 23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےحادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو کشتی ’حمزہ‘ کے ذریعے بس کو چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا بس کا ایک حصہ رات 11:15 بجے مقامی وقت کے مطابق پانی سے نظر آیا، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواؤں اور بارش کے با عث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، بس عید کی تعطیلات کے بعد زیادہ تر مسافروں کو دارالحکومت ڈھاکا لے جا رہی تھی۔

  • آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

    آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سر مایہ کاری سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیرات و رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قابلِ عمل حکمت عملی مرتب کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سمیت صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کیا جائےاجلاس کو تعمیرات و رہائشی شعبے پر ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی جبکہ منظور شدہ اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات، قانونی اصلاحات اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے نظام پر کام جاری ہے، بینکوں کو آئندہ مرحلے میں اہداف دیے جائیں گے جبکہ مارگیج فنانس کے مکمل ایکو سسٹم اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے جامع نظام کی تیار ی بھی جاری ہے۔

    وزیرِ اعظم نے رہائشی تعمیرات کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں سمیت نجی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • میرے بچوں نے شرمندگی  کو محض اس لیے برداشت کیا کہ وہ  اسرائیلی وزیر اعظم کے بچے ہیں،سارہ نیتن یاہو

    میرے بچوں نے شرمندگی کو محض اس لیے برداشت کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے بچے ہیں،سارہ نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ میرے بچوں نے شرمندگی کو محض اس لیے برداشت کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے بچے ہیں-

    یہ ریمارکس کا انہوں نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے زیر اہتمام تقریب میں دیئے، انہوں نے کہا کہ خاتون اول میلانیا، آپ کی قیادت کے لیے، آپ کے وژن کے لیے، اور نہ صرف امریکہ کی آنے والی نسل پر بلکہ دنیا بھر کے بچوں کے مستقبل پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے آپ کے فیصلے کے لیے۔ یہ اجتماع اخلاقی موقف اختیار کرنے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تمام بچوں کے ساتھ ہماری وابستگی کا اظہار کرتا ہے، اور یہ سمجھنا کہ ٹیکنالوجی آنے والی نسل کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے، لیکن ٹیکنالوجی بڑے چیلنجز بھی لاتی ہے اسرائیل کے وزیر اعظم کی اہلیہ کے طور پر اپنے کردار کے ساتھ ساتھ، میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے یروشلم شہر میں بچوں کی ماہر نفسیات کے طور پر کام کر رہی ہوں۔ اپنے کام کے ذریعے، میں بچوں اور نوعمروں سے ان کی زندگی کے انتہائی نازک لمحات میں، پریشانی اور جاری تناؤ کے دوران، اور خاص طور پر اب، جنگ کے دنوں میں ملتی ہوں۔

    سارہ نیتن یاہو نے کہا کہ دن بہ دن، میں ان کے خوف، ان کی مخمصے، ان کی خاموشی اور ان کے خوابوں کو سنتی ہوں۔ میں ان کا درد دیکھتی ہوں، لیکن میں ان کی طاقت بھی دیکھتی ہوں سالوں کے دوران میں نے کچھ آسان لیکن ضروری سیکھا ہے: ہر بچے کو کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے دیکھے، ان پر یقین کرے، اور انہیں نئے دروازے کھولنے کے لیے ضروری اوزار فراہم کرے۔ اور آج، ان میں سے کچھ دروازے ڈیجیٹل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی لوگوں کو الگ کر سکتی ہے، لیکن یہ انہیں قریب بھی لا سکتی ہے یہ کچھ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، لیکن دوسروں کو بچا سکتی ہے، جب مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ خلا کو کم کر سکتی ہے، مشکلات کی جلد شناخت کر سکتی ہے، اور بچوں کو زبان، علم، اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں کے نئے اوزار دے سکتی ہے۔

    جیسا کہ ونسٹن چرچل نے ایک بار کہا تھا کہ بڑے مواقع کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔” بچے ڈیجیٹل دنیا میں اکیلے تشریف نہیں لے سکتے انہیں تحفظ، رہنمائی، اور ایک ذمہ دار بالغ کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ آن لائن جگہ مثبت، اخلاقی اور تعلیمی ہے۔

    نیتن یاہو کی اہلیہ نے کہا کہ ایک ماں کے طور پر، میں اسے ذاتی سطح پر محسوس کرتی ہوں جب میں نے اپنے بیٹوں یائر اور ایونر کی پرورش کی تو میں نے سیکھا کہ ہر نسل میں نئے چیلنجز ہوتے ہیں اور میرے اپنے تجربے میں، میرے بچوں نے شرمندگی اور تشدد کو محض اس لیے برداشت کیا کہ وہ وزیر اعظم کے بچے ہیں، ہمیں کسی بھی ماحول میں بچوں پر ذاتی حملوں کی مذمت کرنی چاہیے چاہے وہ ذاتی طور پر ہو یا آن لائن میں اس اجتماع کو ذمہ داری کے بندھن کے طور پر دیکھتی ہوں قوموں کے درمیان، خواتین کے رہنماؤں کے درمیان، اور ماؤں کے درمیان جو سمجھتے ہیں کہ ایک مضبوط مستقبل کی تعمیر کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہمارے بچوں میں سرمایہ کاری کی جائے۔

  • تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ منڈلانے لگے،شہری  خوفزدہ  ہو گئے

    تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ منڈلانے لگے،شہری خوفزدہ ہو گئے

    اسرائیل کے شہر تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ کے منڈلانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے-

    رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور حالیہ دنوں میں اسرائیل پر میزائل حملوں کے باعث صورتحال پہلے ہی حساس بنی ہوئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوؤں کا ایک بڑا غول غیر معمولی انداز میں شہر کے اوپر چکر لگا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین اس منظر کو بدشگونی سے تعبیر کر رہے ہیں اور اسے آنے والے کسی بڑے واقعے یا تباہی کی علامت قرار دے رہے ہیں،جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پرواز کو متعدد ثقافتوں میں ایک شگون اور کچھ ہونے والی چیز کی نشاندہی کرنے کے لیے سمجھا جاتا ہے،جبکہ کچھ افراد نے تاریخی حوالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو جنگوں یا سلطنتوں کے زوال سے جوڑا جاتا رہا ہے۔

    کفایت شعاری مہم: رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے 100 ارب روپے کی کٹوتی

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات عموماً قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں، جیسے موسم میں تبدیلی، خوراک کی تلاش یا ماحولیاتی عوامل۔ ان کے مطابق اس قسم کی ویڈیوز کو محض سائنسی تناظر میں دیکھنا چاہیے اور غیر ضروری خوف یا افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔

    ایران کا امریکی لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ