Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت،امریکی صدرنے اسحاق ڈار کی ٹوئٹ شیئر کر دی

    پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت،امریکی صدرنے اسحاق ڈار کی ٹوئٹ شیئر کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گیا اور سفارتی حلقوں میں اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

    اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ روزانہ 2 پاکستانی جہاز اس اہم بحری راستے سے محفوظ طریقے سے گزر سکیں گے یہ پیش رفت پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی بلکہ توانائی کی سپلائی بھی مستحکم ہوگی۔

    اس پیش رفت کو موجودہ ایران-امریکا کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے حالیہ جنگی صورتحال کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔

    trumptrump

    ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اس ٹویٹ کو شیئر کرنا اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ رابطوں میں سہولت فراہم کر رہا ہےاس اقدام سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی مثبت امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

    امریکی صدر اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹویٹ بھی شیئر کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا تھا اس تسلسل کو ماہرین پاکستان اور امریکا کے درمیان بہتر ہوتے سفارتی روابط کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

    دفاعی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمد و رفت معمول پر آتی ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کو سہارا ملے گا بلکہ پورے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ تیل اور گیس کی عالمی قیمتوں میں استحکام آنے کا بھی امکان ہے۔

    ادھر حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور تمام فریقین کے ساتھ متوازن تعلقات کو برقرار رکھنے کی پالیسی جاری رکھی جائے گی ، موجودہ حالات میں ایسے اقدامات کشیدگی کم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

  • ایران اور امریکا  کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری ہے،اسحاق ڈار

    ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز پر ایران غور کر رہا ہے-

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 15 نکات شیئر کیے ہیں، جن پر تہران غور کر رہا ہے،اس عمل میں پاکستان ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں جانب پیغامات کی ترسیل جاری ہے، مصر، ترکی اور دیگر مما لک بھی اس سفارتی عمل کی حمایت کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    اسحاق ڈار نے میڈیا میں زیر گردش خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سفارتی سطح پر پیشرفت جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے موجودہ صورتحال میں مکالمہ اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہے اور تمام فریقین کو مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے۔

    اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں امریکی اور ایرانی حکام سمیت دیگر عالمی شخصیات کو بھی مخاطب کیا، جن میں عباس عراقچی، مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکاف شامل ہیں۔

  • اسرائیل کا ایرانی بحریہ کے سربراہ  کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل کا ایرانی بحریہ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو بندر عباس میں ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا نے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ علی رضا تنگسیری کو ساحلی شہر بندر عباس میں ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا وہ آبنائے ہرمز کی بندش کے فیصلوں میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق تنگسیری ان چند اہم کمانڈرز میں شامل تھے جو اس سے قبل بھی حملوں میں محفوظ رہے تھ ۔ وہ 2018 سے اس عہدے پر فائز تھے اور ایران کی بحری حکمت عملی میں اہم کردار رکھتے تھے کمانڈر علی رضا آبنائے ہرمز کی بندش کے منصوبے کے مرکزی ذمہ دار سمجھے جاتے تھے تاہم ایران یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔

    آبنائے ہرمز، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اس پر ایران کے کنٹرول کے باعث شپنگ سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، شپنگ ڈیٹا کے مطابق یکم مارچ سے 25 مارچ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت میں تقریباً 95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں عام حالات میں روزانہ تقریباً 120 جہاز گزرتے تھے، وہیں اس عرصے میں صرف 155 جہازوں نے یہ راستہ استعمال کیا ایران نے اس اہم گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں، اور بعض جہازوں سے چینی کرنسی یوآن میں ادائیگی لی جا رہی ہے۔

  • ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

    ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

    ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    ابو ظبی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا جس کے بعد سویجان میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے،بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے-

    حکام کے مطابق ابوظبی کے علاقے سویحان اسٹریٹ پر اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور صورتِ حال کو قابو میں لے لیا گیا۔

    حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

  • وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال  پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے،جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ملکی سکیورٹی، معاشی صورتحال اور تونائی بحران پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر صدرکو اعتماد میں لیا۔

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپناکردار اداکرنے کو حاضر ہیں صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ دنیا میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار اداکرنے کے لیے تیار ہے۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے،یئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی ، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شریک ہوئے،قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو ہر میدان میں مضبوط، خودمختار بنایا جائیں گا۔

  • خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی : یہودیوں کی حفاظت کیلئے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز

    خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی : یہودیوں کی حفاظت کیلئے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز

    اسرائیل کے ایک سیاستدان کی جانب سے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ تجویز خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ میزائل حملوں کے خدشات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیاسی شخصیت اوری اسٹینر نے تجویز پیش کی کہ یونان کے تقریباً 40 غیر آباد جزائر خرید کر انہیں اسرائیلی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے،اس تجویز کا مقصد ممکنہ جنگی صورتحال میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا بتایا گیا ہے۔

    اسٹینر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے متبادل حفاظتی منصوبہ ضروری ہے، انہو ں نے اس تصور کو ایک ’متبادل آئرن ڈوم‘ قرار دیا تاہم اس تجویز کوجلد ہی مسترد کر دیا گیا جیوئش نیشنل فنڈ کی ذیلی کمپنی ہمنوتا کے بورڈ ممبران نے اس منصو بے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کے بنیادی مقاصد کے خلاف ہے، بورڈ نے واضح کیا کہ ادارہ اسرائیل یا فلسطینی علاقوں سے با ہر زمین خریدنے کا مجاز نہیں، اس لیے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔

  • پاکستان کی سفارتکاری:بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام ، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کیخلاف نازیبا زبان

    پاکستان کی سفارتکاری:بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام ، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کیخلاف نازیبا زبان

    مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے ممکنہ کلیدی کردار سے بھارتی حکمران تلملا اٹھے-

    آل پارٹیز اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی، جبکہ اپوزیشن نے حکومتی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں، اپوزیشن ارکان نے سوال اٹھایا کہ جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، تو پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہے، جبکہ بھارت تنہائی کا شکار نظر آ رہا ہے-

    اجلاس میں اپوزیشن نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تزویراتی اہمیت عالمی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہے،ایران اور امریکا جیسے بڑے ممالک پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، بھارت کی ’’وشو گرو‘‘ بننے کی دعویداری صرف بیانات تک محدود رہ گئی ہے،اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارت کا کردار محدود کیوں دکھائی دے رہا ہے۔

    اپوزیشن کے ان سوالات پر ڈاکٹر جے شنکر اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ سکے پاکستان کا نام لیے بغیر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی دوسرے ملک کے ایجنڈ ے کو آگے بڑھانے والا ’’ایجنٹ” یا ‘‘دلال ملک‘‘ نہیں بنے گا –

  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس 27 مارچ کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو ریلوے ٹریک کی مرمت، پلوں کے معائنے اور دیگر فنی وجوہات کے باعث معطل کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک اور پلوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا،اس عمل کے دوران ٹریک کی حالت کا جائزہ لے کر ضرو ر ی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر بند رہے گی،پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے واپس بھیج دیا جائے گا اور ٹرین کو کوئٹہ تک نہیں آنے دیا جائے گا-

    ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ریلوے کی دیگر سروسز بھی اس وقت مکمل طور پر فعال نہیں ہیں، کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ایکسپریس گزشتہ 10 روز سے مسافروں کی کمی کے باعث معطل ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی پہلے ہی سے بند ہے جس کی وجہ سے مسا فر وں کو سفر کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرین سروسز کی بار بار معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

    دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔

    آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 549 روپے مقرر ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 110 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4455 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    اسی طرح پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ بھی 340 روپے کم ہو گئے ہیں جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 7484 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

  • وزیر خارجہ  اسحاق ڈار  کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    گزشتہ رات گئے ہونے والی اس اہم بات چیت کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پائیدار سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

    گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔