Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعظم کی  ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیرا عظم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ایف بی آر محصولات میں اضا فے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعظم نے پرال (PRAL) کی ایگزیکٹو ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں اور پرال کو ایک فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پذیرائی کی، اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیریئلائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے آٹو ٹیکس سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم، آئرس (IRIS) اور دیگر ایپلیکیشنز کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں بنانے کی ہدایت کی۔

    عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد نظام نافذ العمل ہیں اور کئی جلد فعال ہو جائیں گے، پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹیکس، یونٹ کائونٹنگ، بارکوڈ سکیننگ، سٹیمپنگ، سیریئلائزیشن اور دیگر ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    بریفنگ کے مطابق شوگر، سیمنٹ، سگریٹ اور کھاد کے تمام کارخانوں میں پیداوار کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس اقدام سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ، چمڑے، کاغذ، آٹوموبائل، مشروبات اور دیگر شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری ہیں جس سے اربوں روپے اضافی ٹیکس آمدنی ہوگی۔

    وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت یقینی بنانے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں، آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے ذریعے 30 جون 2026ء تک ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے آمدن وصول ہونے کی توقع ہے، جولائی 2025 تا جنوری 2026ء ٹیکس مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو 102.9 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جون 2026ء تک زیر التوا ٹیکس مقدمات سے ٹیکس کی مد میں 369 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی نئی ایگزیکٹیو ٹیم فعال ہو چکی ہے، پرال کا ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، جنوری اور فروری کے مہینوں میں 800 ارب روپے کے ڈیجیٹل انوائسنگ ہو چکی جبکہ اپریل 2026ء میں 3 کھرب روپے کی ڈیجیٹل انوائسنگ کا ہدف بھی حاصل ہو سکے گا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایف بی آر کا نیا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر تیار ہو چکا، ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور کارگو ٹریکنگ کے لیے ڈیجیٹل کارگو ٹریکنگ کا نظام بالخصوص ای بلٹی کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔

    سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند،شرجیل میمن نے اہم فیصلے بتا دیئے

  • عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    امریکا اور ایران کے درمیان میزائلوں کے ساتھ ساتھ بیانات کی جنگ بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت انتباہ کے بعد ایرانی سپریم کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

    ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،ماضی میں بھی ایران سے زیادہ طاقتور قوتیں ایرانی قوم کو ختم نہیں کر سکیں،انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دینے سے پہلے خود اپنے انجام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش کی تو امریکا اس کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ سخت کارروائی کرے گا، اگر تیل کی ترسیل میں خلل پیدا کیا گیا تو امریکا ایران پر اب تک کیے گئے حملوں سے بیس گنا زیادہ سخت حملہ کرے گا۔

    امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا ایسے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں آسانی سے تباہ کیا جا سکتا ہے اور جن کے تباہ ہونے کے بعد ایر ان کے لیے دوبارہ بطور ریاست اپنے آپ کو بحال کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا ایسی صورتحال میں موت، آگ اور شدید تباہی ایران پر مسلط ہو سکتی ہے۔

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    نہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل جاری رہنا دراصل چین اور ان دیگر ممالک کے لیے ایک طرح کا تحفہ ہے جو اس راستے سے بڑی مقدار میں تیل درآمد کرتے ہیں،امید ہے کہ ان ممالک کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا ایرانی  سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر انہیں سپریم لیڈر کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے دعاؤں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہیں اور مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں امید ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، پاک ایران تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان کی بنیاد پر مضبوط ہیں۔

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزیراعظم نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور تمام شعبوں میں باہمی مفاد کے لیے ایران کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور ایرانی عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    فوجی دستے کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین

  • وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ،  وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزارت خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدا ما ت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے امور کو حکومت کی معاشی ذمہ داری کی پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اخراجات کو صرف ناگزیر ضروریات تک محدود رکھا جائے، جبکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سفارتی سرگرمیوں اور قونصلر خدمات کو متاثر کیے بغیر اخراجات میں کمی ممکن ہو۔

    اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف طرز حکمرانی، ذمہ دارانہ انتظام اور سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کو دہرایا، وزارت خارجہ قومی خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔

    تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول !!! جنگ مزید پھیل گئی

  • ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    قطر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور ایرانی جارحیت سے نمٹنا اس کی اولین ترجیح ہے۔

    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے قطر اور ایران کے درمیان ایک ہی براہ راست رابطہ ہوا ہے جو کشیدگی کےشروع میں قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہوا تھاقطر اور ایران کے درمیان رابطوں کے ذرائع ابھی تک منقطع نہیں ہوئے، موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے پرکوششیں مرکوز کر رکھی ہیں، ہمیں یقین ہےتنازعات کو مذاکرات کےذریعےحل کیا جاسکتا ہے۔

    ماجد الانصاری نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی معذرت سے امید کی کرن ملی تھی، تاہم اس کے بعد قطر یو اے ای اور بحرین پر مزید حملے شروع ہو ئےقطر دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ جنگ کے حوالے سے مشترکہ بیان کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایران نے معذرت پر ردعمل کا موقع نہیں دیا، قطر موجودہ جنگ کا فریق نہیں اور اپنا بھرپور دفاع کرنے میں دریغ نہیں کرئے گا، قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر آئندہ حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

    25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا،مزید جہاز 13 مارچ پہنچنے کی توقع

    مشرق وسطیٰ جنگ،مصنوعی ذہانت کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جانے لگیں

    افغان طالبان کے ساتھ کوئی امن مذاکرات نہیں،پاکستان کا مؤقف بدستور برقرار

  • فوجی دستے کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین

    فوجی دستے کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین

    بحرینی حکام نےکہا ہے کہ فوجی دستے پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔

    بحرین کی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطے میں امریکی افواج اور تنصیبات کی میزبانی کرنے والے ممالک کے خلاف جوابی حملوں کے بعد اب تک 105 میزائل اور 176 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

    بحرین ڈیفنس فورس کے جنرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روک کر انہیں تباہ کیا، فضائی دفاعی یونٹس ایرانی حملوں کی مسلسل لہروں کا جواب دے رہے ہیں اور ملکی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    بحرینی حکام نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی دستے پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر موجود ہیں،بحرین کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور اہلکاروں کی تیاری کی بدولت ملک کی فضائی حدود کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول !!! جنگ مزید پھیل گئی

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پیر کے روز اہم پالیسی شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا جائے بینک کے مطابق اس فیصلے کی تفصیلی وضاحت پر مبنی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2024 کے وسط سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 1150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے 2023 میں شرح سود ریکارڈ 22 فیصد تک پہنچ گئی تھی تاہم مہنگائی میں نمایاں کمی کے بعد اسے بتدریج کم کیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

    دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جو عالمی تیل سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے پاکستان اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات درآمد کرتا ہے اس لیے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر ملک میں مہنگائی پر پڑتا ہے۔

    پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

  • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

    ڈھاکا: بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی، یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔

    حکام نے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی کھپت کم ہوگی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا جس سے ایندھن کے ضیاع میں کمی آئے گی، یونیورسٹی کیمپس، رہائشی ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ائیر کنڈیشننگ کے باعث بڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے ملک بجلی کے نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    آئی ٹی کی تربیت دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے،ملک وقاص سعید

    واضح رہے کہ بنگلا دیش میں رمضان میں سرکاری اور نجی اسکول پہلے ہی بند ہیں جس کے بعد اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔

    ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

  • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت 6500 سو روپے کم ہوکر 5 لاکھ 33ہزار 362 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 5573 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد اب 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 57ہزار 271 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 5106 ڈالر فی اونس ہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی سے 8ہزار 894 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 31روپے کی کمی سے 7ہزار 625روپے کی سطح پر آگئی۔

    ایران کے میزائلوں کی بارش،اسرائیل کی تنصیبات تباہ

    مجتبیٰ خامنہ ای کا بطور سپریم لیڈر انتخاب ایران کا داخلی معاملہ ہے، چین

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں کو کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دینے کا انکشاف

  • ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد  پاکستان کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

    ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث ہوائیں آلودہ ذرات کو پاکستان کے مغربی حصوں کی طرف لے جا سکتی ہیں جس سے وہاں کی فضا مزید خراب ہو سکتی ہے ایک مغربی سلسلہ پیر کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 12 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، کوہستان، چترال، سوا ت، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کا بطور سپریم لیڈر انتخاب ایران کا داخلی معاملہ ہے، چین

    ایران پاکستان کا مغربی ہمسایہ ملک ہے، 28 فروری کو ہونے والے حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں ہے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کر دیا گیا تھا،7 مارچ کو تہران میں آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ڈپو پر بڑے فضائی حملوں کے بعد شہر پر زہریلا دھواں چھا گیا جبکہ اتوار کو سیاہ اور تیل آلود بارش بھی رپورٹ ہوئی، تیل کی تنصیبات سے اٹھنے والے گھنے سیاہ دھوئیں نے کئی علاقوں میں سورج کی روشنی کو بھی مدھم کر دیا۔

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں کو کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دینے کا انکشاف

    امریکی نشریاتی ادارے کے نمائندے فریڈرک پلیٹگن نے تہران کے شہرن آئل ڈپو کی صورتحال کو ‘قیامت خیز منظر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی فضا میں سانس لینا انتہائی زہریلا محسوس ہو رہا ہے،جبکہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بھی شہریوں کو صحت کے شدید خطرات سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ فضا میں خارج ہونے والی زہریلی گیسیں، سلفر اور نائٹروجن آکسائیڈ جلد اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    ایران کیخلاف امریکا واسرائیل جنگ:چین کا خصوصی ایلچی ثالثی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا