Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی

    فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی

    وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر فراہم کی جائیں گی۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے کی زیر صدارت فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی پر بریفنگ دی گئی جس میں ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے بتایا کہ کل 10 مارچ کو صبح 10 بجے فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن ہوگی، جو الیکٹرونک آکشن سسٹم کے ذریعے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ہوگی پہلے مرحلے میں یوفون، زونگ اور جیز کے لیے 6 بینڈز کی نیلامی ہوگی، جبکہ شام 4 بجے تک مزید 5 بینڈز پر بڈنگ ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ نیلامی کے دوران موک ٹرائل کرایا جا چکا ہے اور تینوں موبائل نیٹ ورک کمپنیز کو بڈنگ کے طریقہ کار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے آکشن میں اوپن بڈنگ نہیں ہوگی کیونکہ ہر بینڈ کی الگ نیلامی ہوگی فائیو جی کے آغاز سے ڈیٹا کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی اور صارفین پر اضافی بوجھ نہیں آئے گا۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر نامزدگی پر ٹرمپ کا براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا موبائل ڈیٹا دستیاب ہے اگر کسی صارف کے موبائل ڈیٹا کی آٹومیٹک ایکٹیویشن ہو جائے یا کمپنی ناجائز پیسے کاٹے، تو پی ٹی اے فوری کارروائی کرے گا صارفین کی شکایات کے حل کے لیے چیئرمین کے دروازے 24/7 کھلے ہیں، پچھلے چند ماہ میں 5 لاکھ فائیو جی موبائلز تیار کیے جا چکے ہیں اور 5 موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیز نے فائیو جی موبائلز کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائیو جی موبائلز استعمال کریں۔ پاکستان میں 95 فیصد موبائل فون لوکل مینوفیکچرڈ ہیں اور صرف آئی فون اور گوگل پکسل درآمد ہوتے ہیں،فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر فراہم کی جائیں گی پاکستان میں 1987 سے 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم استعمال ہو رہا ہے، اور کل 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہوگی، آکشن سافٹ ویئر کے ذریعے لائیو ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    ڈی جی لائسنسنگ نے بتایا کہ پاکستان ریجن میں سب سے کم اسپیکٹرم رکھنے والا ملک ہے، اور فائیو جی رول آؤٹ کے لیے 9 سالہ پلان دیا گیا ہےہر سال 3 ہزار سائٹس ٹیلی کام آپریٹرز بڑھائیں گے اور فائیو جی کی آغاز کی سپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہوگی۔

  • مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر نامزدگی پر ٹرمپ کا براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز

    مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر نامزدگی پر ٹرمپ کا براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    اسرائیلی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس معاملے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کیا جائے گااس معاملے پر ان کی نیتن یاہو سے بات چیت ہو چکی ہے اور مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے جو ان کے والد کا ہوا۔

    قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے ایران کی مجلس خبرگان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد برقرار رکھا جائے اور نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا جائے۔

    رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے ایرانی قیادت کے قریبی حلقوں میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات بھی بتا ئے جاتے ہیں۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

  • قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    قطر کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو ویڈیوز بنانے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا،یہ کارروا ئی ملک میں جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے،قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا، راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے،پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے اور یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہیں، یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے اور صرف احمق ہی اس بات سے اختلاف کر سکتے ہیں ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے بعد یہ قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔

    انہوں نے لکھا کہ تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ قابلِ قبول ہے کیوں کہ اس کے بدلے امریکا اور دنیا کو سلامتی اور امن حاصل ہوگا امریکا اور دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے تیل کی عارضی بلند قیمت ایک بہت چھوٹی قیمت ہے اور جو اس کے جو اس کے برعکس سوچے گا وہ احمق ہی ہوگا۔

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہےپیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کے پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 28 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے اہداف پر جوابی حملوں میں مزید شدت اور توسیع کا اعلان کردیا۔

    پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق پاسداران انقلاب کی فضائی فورس نے اتوار کو وعدہ صادق 4 کی نئی مہم شروع کردی گئی، جس میں نئی جنریشن کے میزائل داغے گئے ہیں، جس میں بیرشیبا، تل ابیب اور ازراق ایئربیس سمیت مقبوضہ اسرائیلی علاقوں میں اہداف کا نشانہ بنایا گیا ہے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں میں امریکی اور اسرائیلی تنصیات تباہ کردی گئی ہیں۔

    تل ابیب میں سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ، جو مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال تھی، کو تباہ کر کے آگ لگا دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے پورے محلے بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    پاسداران انقلاب نے کہا کہ ازراق ایئربیس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کارآمد ایئربیس ہے تل ابیب اور بیرشیبا میں بھی فوجی اہداف کو الٹرا ہیوی وارہیڈز پر مشتمل خیبرمیزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ کیا جائے گا،ایرانی عوام کو مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے آپریشنز کی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاسداران انقلاب آج رات سے اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور فوج ڈرون حملوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ اور الٹرا ہیوی اور اسٹریٹجک میزائلوں کا استعمال دوگنا کرے گی یہ اقدام کا مقصد ایرانی مفادات اور شہریوں کے خلاف کسی قسم کے حملوں کے مؤثر جواب کو فیصلہ کن اور مضبوط بنانا ہے۔

    ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور سینئر فوجی قیادت، خواتین اور بچوں سمیت 1200 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں ایران نے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے شروع کیے، جس میں اسرائیل کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔

  • ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد اس تنازع میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

    یہ تصدیق ایک روز بعد سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا ایران کی فوجی اور سیاسی قیادت نے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا اعلان کر دیا ہے انہیں اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی جگہ ملک کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تازہ اطلاعات کے مطابق قم اور تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی حملوں میں ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث تہران میں زہریلا دھواں پھیل گیا۔

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران سعودی عرب کے شہر الخرج میں 2 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے،لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے در میان جاری جھڑپوں کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اطلاعات کے مطابق مسلسل گولہ باری کے باعث لبنان میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

    ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں جولائی 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی نے تیل کی عالمی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں، اس صورت حال کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے چند بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے پیداوار کم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں طویل تعطل کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    پیر کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک موقع پر 18 ڈالر 35 سینٹ یا تقریباً 19.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 111.04 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں قیمت 15 ڈالر 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 107.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت 16 ڈالر 50 سینٹ یا 18.2 فیصد اضافے کے ساتھ 107.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ سیشن کے دوران یہ 111.24 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گئی تھی، گزشتہ ہفتے بھی برینٹ کروڈ میں 27 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 35.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

    رپورٹ کے مطابق عراق اور کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی شروع کر دی ہے، جب کہ اس سے قبل قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوتی رہی تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو بھی جلد تیل کی پیداوار کم کرنا پڑ سکتی ہے، اگرچہ یہ جنگ جلد ختم بھی ہو جائے تو بھی دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک مہنگے ایندھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ سپلائی چین، تیل کی تنصیبات اور شپنگ کے خطرات بدستور برقرار رہیں گے۔

    ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

  • وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے-

    وزیراعظم کے دفتر کی میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت نے شائقین کے درمیان جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی اور محنت کا واضح اعتر اف ہے۔

    6 مارچ کو اسماعلیہ، مصر میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3-4 سے شکست دی،جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیم فائنل میں پہنچ گئی بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی بھی کر گئی میچ میں پاکستان نے شاندار واپسی کا مظاہرہ کیاپاکستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

    تیسرے کوارٹر میں جاپان نے دو گول کر کے 1-3 کی برتری حاصل کر لی، جس سے پاکستانی ٹیم پر شدید دباؤ پڑا، لیکن آخری کوارٹر میں گرین شرٹس نے زبرد ست مزاحمت دکھاتے ہوئے 3 گول کر کے میچ 3-4 سے جیت لیا،پاکستان کے لیے محمد عماد، ابو بکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول کیا۔ محمد عماد کو جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جارحانہ کھیل میں برتری حاصل کرتے ہوئے سرکل میں 28 حملے کیے جبکہ جاپان نے صرف 17، جس سے ٹیم کے جارحانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہےاس فتح کے ساتھ پاکستان نہ صرف کوالیفائرز کے فائنل میں پہنچ گیا بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کی بھی ضمانت حاصل کر لی۔

  • ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

    ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،شفیع اللہ جان

    خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات، شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں دہشتگردی کا کھیل ، اب اور نہیں، ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے

    خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات، شفیع اللہ جان نے 8 مارچ کو اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا بہترین حل بات چیت کرنا اور قبائلی جرگے ہیں اگرچہ ماضی میں استنبول اور اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں، لیکن جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    لیکن اگر ہم تاریخ اٹھا کر دیکھے تو 2021 سے پاکستان نے افغانستان سے بار بار بات چیت کر کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ہر بار افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہوتی رہی مذاکرات کی یہ ناکام تاریخ گواہ ہے کہ 6 جنوری 2021 کو دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات کے دوسرے دور سے لے کر 8 نومبر 2021 میں "گڈ ول جیسچر” کے نام پر صوبائی جیلوں سے 100 سے زائد خطرناک دہشت گردوں کی رہائی تک، ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ کیا گیا۔

    ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی نوسترادامس کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ 2022 میں مزید وسعت اختیار کر گیا جب اپریل 2022 میں عید کے موقع پر 11 دن کی جنگ بندی ہوئی اور مئی 2022 میں اس وقت کے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قیادت میں وفد نے کابل کے سرینا ہوٹل میں ٹی ٹی پی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

    اسی دوران محسود قبائل کے 32 رکنی اور ملاکنڈ ڈویژن کے 19 رکنی جرگوں نے مئی 2022 میں کابل میں مذاکرات کیے، جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جون 2022 میں مریم اورنگزیب نے ان مذاکرات کی حکومتی سطح پر تصدیق بھی کی، لیکن ٹی ٹی پی نے فاٹا انضمام کے خاتمے جیسے غیر آئینی مطالبات رکھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

    واٹر سپلائی کے پانی سے سانپ کے بچے نکلنے پر تشویش

    حالیہ برسوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جنوری 2024 میں مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ کابل اور جولائی 2024 میں مفتی تقی عثمانی صاحب کی قیادت میں جید علماء کے وفود کابل گئے تاکہ مذہبی اور قبائلی بنیادوں پر حل نکالا جا سکے فروری 2025 میں خوست میں عارضی سیز فائر اور 18 اکتوبر 2025 کو دوحہ و استنبو ل کے مذاکراتی راؤنڈز نے بھی یہی ثابت کیا کہ یہ گروہ مذاکرات کو صرف اپنی طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    پاکستان کا مطالبہ اب دوٹوک ہے کہ افغان سرزمین پر فتنہ الخوارج کی پناہ گاہیں اور ان کو ملنے والی سہولت کاری کا مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ مذاکرات کی آڑ میں معصوم شہریوں کا مزید قتل عام برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان نے تمام سیاسی و سفارتی کوششیں اور آبادکاری کی پالیسیاں ناکام ہونے کے بعد ہی بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور سرحد پار ان ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی جہاں سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی اب ریاست پاکستان سیاست دانوں کی نااہلی کا بوجھ نہیں اٹھائے گی، اور ریاست کی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے-

    
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب