Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور:تحریک انصاف نے پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی ا نتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پی پی 167 ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مذکورہ نشست ان کے بیٹے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

    
ٹرمپ کی دھمکیوں پر کولمبیا کے صدر کا سخت ردِعمل، ہتھیار اٹھانے کا بیان

    رئیس گوٹھ واقعہ:امید ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

  • رئیس گوٹھ  واقعہ:امید  ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    رئیس گوٹھ واقعہ:امید ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران اگرچہ دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک تاحال مکمل طور پر قانون کی گرفت میں نہیں آیا تاہم جس طر ح ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ کام کر رہی ہیں

    مختلف چینلز پر آڈیو بیپرز دیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی/سیکیورٹی ایجنسیز کے ہاتھوں پہلے ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاند ہی پر اس کے مزید دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اگرچہ دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک تاحال مکمل طور پر قانون کی گرفت میں نہیں آیا تاہم جس طر ح ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ کام کر رہی ہیں،اس سےیہ امید پیدا ہو چکی ہے کہ بہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پر چائنیز شہریوں کے افسوسناک واقعے کے بعد سے تمام سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارے ہائی الرٹ ہیں اور مختلف اوقات میں دہشتگرد عناصر کی کمر توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اسی تسلسل میں بلوچستان میں بھی سیکیورٹی ادارے، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور آئی بی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ طور پر برسرپیکار ہیں۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جوائنٹ آپریشنز کے تحت گرفتاریوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ تھریٹس موجود ہیں اور کراچی پاکستان کا ایک انتہائی اہم شہر ہے جو نہ صرف تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھنے والی بندرگاہ بھی رکھتا ہے، جس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ الحمدللہ ائیرپورٹ حملے کے بعد سے کراچی میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر لمحہ متحرک ہیں اور بروقت کارروائیاں کر رہے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار د ہشت گردوں کے سویلین اہداف تھے تاہم مزید تفتیش اور انٹروگیشن کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ کن علاقوں یا مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا ان دہشت گردوں کی بروقت گرفتاری سے کراچی ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچ گیا۔

    کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    وزیر داخلہ سندھ نے انٹیلیجنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی مسلسل جدوجہد، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں زبرد ست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارے شہر، صوبے اور عوام کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر باپ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیاعدالت نے ملزم عرفان کو 10 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیاعدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ نا ہونا اور تفتیش میں اہم شواہد جمع نہ کرنے پر سزا میں نرمی کی گئی عدالت نے دفاع کی طرف سے جائیداد ہتھیانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دلیل مسترد کردی،ماں اپنی بیٹی کو جھوٹے الزام میں کبھی نہیں الجھائے گی استغاثہ کے مطابق واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کے علاقے میں پیش آیا۔

    واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ کا سامنا،وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    غزہ میں بارش کے بعد خستہ حال عمارت گرنے سے دو فلسطینی جاں بحق

  • واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ  کا سامنا،وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

    واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ کا سامنا،وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

    واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ ’’گوسٹ پیئرنگ‘‘ کے بارے میں خبردار کیا جا رہا ہے-

    تفصیلات کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ کی منسلک ڈیوائسز کی خصوصیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر صارف کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک مکمل رسائی حا صل کر لیتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ پر مکمل قبضہ ممکن ہو جاتا ہے ہیکرز عام طور پر صارف کو ایک جعلی لنک بھیجتے ہیں جو کسی معروف ویب سائٹ کی طرح نظر آتا ہے، اگر صارف اس لنک پر جا کر اپنے موبائل نمبر اور تصدیقی کوڈ درج کرتا ہے، تو دراصل وہ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکر کے آلے سے جوڑ دیتا ہے، اور ہیکر اسے مکمل کنٹرول حاصل کر لیتا ہے اس دوران صارف کو عام طور پر کوئی واضح اطلاع نہیں ملتی۔

    اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کے خطرات:

    ۔ صارف کے نجی پیغامات پڑھ سکتا ہے، تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے،صارف کی شناخت سے پیغامات بھیج سکتا ہے، پیغام رسانی کے ذریعے اسکیم کو صارف کے رابطوں تک پھیلا سکتا ہے

    واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر:

    منسلک ڈیوائسز کی باقاعدہ جانچ: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر منسلک ڈیوائسز کو چیک کریں اور غیر معروف ڈیوائس کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

    2۔ دو مرحلوں کی تصدیق فعال کریں: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر چھ ہندسوں والا شناختی کوڈ فعال کریں تاکہ غیر مجاز رسائی مشکل ہو جائے۔

    3۔ مشکوک لنکس اور ویب سائٹس سے احتیاط: کسی بھی نامعلوم لنک یا ویب سائٹ پر اپنا نمبر یا کوڈ درج نہ کریں، چاہے پیغام آپ کے جاننے والے کی جانب سے ہی کیوں نہ آیا ہو۔ تصدیق کے لیے کال یا رابطہ کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، کسی بھی تصدیقی کوڈ یا کوڈ کیو آر اسکین کی درخواست پر محتاط رہیں، اور واٹس ایپ کی حفاظتی خصو صیا ت جیسے دو مرحلوں کی تصدیق اور منسلک ڈیوائسز کی نگرانی کو باقاعدہ استعمال کریں تاکہ ایسے سائبر حملوں اور فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • ایرانی حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    ایرانی حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مسلسل احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ماہانہ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو کم کرنا اور روزمرہ ضروریات کی خریداری میں مدد فراہم کرنا ہے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں بتایا کہ ہر ایرانی شہری کو ماہانہ 10 لاکھ تومان دیے جائیں گے، جو تقریباً سات امریکی ڈالر کے برابر ہیں یہ رقم مسلسل چار ماہ تک شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی الاؤنس کی فراہمی بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے ہو گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے اور موجودہ حالات میں فوری ریلیف دینا ناگزیر ہو چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کے ذریعے شہری اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے اور مہنگائی کے اثرات کسی حد تک کم ہوں گے۔

    امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، سیکیورٹی سخت

    واضح رہے کہ ایران اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے جوہری پروگرام کے باعث امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں نے ایرانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد عوامی بے چینی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اتوار کو آٹھویں روز میں داخل ہو گئے رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ملک کے 40 مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مغربی علاقوں میں درمیانے درجے کے احتجاج ریکارڈ کیے گئے۔

    پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والےخریدار کون؟

  • امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، سیکیورٹی سخت

    امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، سیکیورٹی سخت

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع نجی گھرپر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔

    امریکی میڈیا کےمطابق اوہائیوو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کےگھر پر نامعلو م شخص نےتوڑ پھوڑ کی تاہم توڑ پھوڑ کرنیوالا شخص گھر کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا،واقعے کے بعد سیکیورٹی سروس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، وا قعہ اس وقت پیش آیا جب جے ڈی وینس اوران کے اہل خانہ گھرپرموجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تاہم واقعے کی وائرل تصاویر میں رہائش گاہ کی ٹوٹی کھڑکیاں واضح نظر آرہی ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق نائب امریکی صدرکی رہائشگاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگرحصوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،سیکیورٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،جبکہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والےخریدار کون؟

    امریکی میڈیا کے مطابق حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ انفرادی کارروائی تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی براہ راست نگرانی کی اور اس کے بعد واپس آئے تھے۔

    عدالت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

  • پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والےخریدار کون؟

    پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والےخریدار کون؟

    پاکستان سپر لیگ (psl) کی دو نئی فرنچائزز کے لیے بولی کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے-

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں انویریکس سولر انرجی کا نام سرفہرست ہے، جو کمپنی کے مضبوط وژن، سرمایہ کاری کے اعتماد اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے،اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انویریکس مستقبل کے بڑے منصوبوں کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔ دوسرے نمبر پر اوز گروپ نے بولی لگائی ہے-

    انویریکس سولر انرجی جدید ٹیکنالوجی، پائیدار توانائی اور مضبوط قیادت کے امتزاج کے ساتھ نہ صرف توانائی کے شعبے بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کر رہی ہے،کمپنی کا ماننا ہے کہ کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے ذریعے مثبت قومی تشخص اور ترقیاتی پیغام کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر انویریکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ذاکر علی نے کہا کہ ہمیں کرکٹ اور اس کے شائقین پر مکمل یقین ہے۔ ہمارا وژن بہت سادہ مگر طاقتور ہے’’ پاکستان کو انرجائز کرنا، چاہے وہ میدان کے اندر ہو یا میدان کے باہر،انویریکس سولر انرجی اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا نے کو تیار ہے،’’اس ملک کے لیے جسے ہم فخر سے پاکستان کہتے ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں حتمی فیصلے متوقع ہیں اور پی ایس ایل کے دائرۂ کار میں ایک نئے اور دلچسپ مرحلے کا آغاز ہوگا۔

  • عدالت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

    عدالت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی،علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے گنڈا پور کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

    علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے، کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی،واضح رہے کہ شراب اور اسلحہ برآمدگی پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    وزیراعظم کا خالدہ ضیا کی تعزیت کے لیے بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4ہزار 424ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267روپے کے اضافے سے 8ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229روپے کے اضافے سے 6ہزار 878روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 4700 روپے فی تولہ اور 4030 روپے فی 10 گرام نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی ہفتے کے روز 106 روپے فی تولہ اور 91 روپے فی 10 گرام کم ہوئی تھی۔

    چند لکیریں ” یادوں کی لکیریں” پر،تحریر:اعجازالحق عثمانی

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےپاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیاملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

  • سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    سوات پولیس کے مطابق سوات میں بشام چوک خوازہ خیلہ میں ٹریفک جام کے دوران پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان آپے سے باہر ہو گئے اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن عزت علی پر تشدد کیاراہگیروں نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وارڈن پر کی گئی مار پیٹ اور دھکے دینے کی ویڈیو بنا لی،ٹریفک وارڈن عزت علی پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ ضلع سوات میں تعینات ہیں اور واقعے کے بعد علی شاہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ علی شاہ خان نے تھپڑے مارے اور دھکے بھی دیے اور محکمہ پولیس کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتے ہوئے گالم گلوچ کی،ٹریفک وارڈن نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں-

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا