Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4ہزار 424ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267روپے کے اضافے سے 8ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229روپے کے اضافے سے 6ہزار 878روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 4700 روپے فی تولہ اور 4030 روپے فی 10 گرام نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی ہفتے کے روز 106 روپے فی تولہ اور 91 روپے فی 10 گرام کم ہوئی تھی۔

    چند لکیریں ” یادوں کی لکیریں” پر،تحریر:اعجازالحق عثمانی

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےپاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیاملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

  • سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات: ٹریفک وارڈن پر تشدد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    سوات:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    سوات پولیس کے مطابق سوات میں بشام چوک خوازہ خیلہ میں ٹریفک جام کے دوران پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان آپے سے باہر ہو گئے اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن عزت علی پر تشدد کیاراہگیروں نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وارڈن پر کی گئی مار پیٹ اور دھکے دینے کی ویڈیو بنا لی،ٹریفک وارڈن عزت علی پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ ضلع سوات میں تعینات ہیں اور واقعے کے بعد علی شاہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ علی شاہ خان نے تھپڑے مارے اور دھکے بھی دیے اور محکمہ پولیس کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتے ہوئے گالم گلوچ کی،ٹریفک وارڈن نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں-

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  • مولانا فضل الرحیم اشرفی مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج

    مولانا فضل الرحیم اشرفی مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج

    مولانا فضل الرحیم اشرفی مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل عرصے سے علالت کے بعد 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نماز جنازہ آج 5 جنوری بروز سوموار دوپہر دو بجے بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی ۔

    مولانا فضل الرحمن ، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اور دیگرنے تعزیت کااظہار کیا ہے-
    مولانا فضل الرحمان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحیم اشرفی کا سانحہ ارتحال علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہےمولانا مرحوم کی خدمات کا دائرہ وسیع اور ہمہ جہت تھا جامعہ اشرفیہ کا علمی معیار اور تعلیم وتربیت میں مثالی کردار مولانا مرحوم کی وسعت فکر کا نمونہ ہے مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،بلند پایہ مصنف اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھےانہوں ںے پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت میں گذری مدارس کے تحفظ سمیت دینی تحریکات کے صف اول کے اکابرین میں سے تھے ۔

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے بڑے مذہبی ادارے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم تھےاور قرآن بورڈ کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست تھے،مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث ، قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین، عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے –

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

  • شدید دھند کے باعث  موٹروے کے مختلف حصے بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    وسطی پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے پیش نظر موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف موٹروے سیکشنز بند کر دیئے ہیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بڑی گاڑیوں کے لیے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے موٹرویز کی بند ش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں،موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے اور تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    ترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کیلئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

  • بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،پبلک مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات اور جلسوں پر بھی پابند ی ہوگی،کسی ایک جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی ،موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد ہوگی ،خواتین اور بچوں کو استشنیٰ حاصل ہوگا، بلوچستان میں دفعہ 144 کا اطلاق 31 جنوری 2026تک ہوگا۔

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    راولپنڈی :دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع

  • اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار آغا شیراز کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے،اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آغا شیراز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات، دوستوں، مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات اور دعائیہ کلمات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    حالیہ پیغام میں خود آغا شیراز نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، مگر اب بھی آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔

    آغا شیراز کا شمار پی ٹی وی کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے طویل عرصے تک معیاری ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ جیسے مقبول پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کی متعدد اقساط میں بھی نظر آئے، جہاں ان کے کردار کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    گزشتہ کچھ برسوں میں آغا شیراز سوشل میڈیا پر بھی خبروں کی زینت بنتے رہے، جہاں ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی تھیں بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے ایک سادہ اور مذہبی طرزِ زندگی اپنالیا۔

  • سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟  بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 2026 کے شروع ہوتے ہی دو معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کے ممکنہ شادی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے شادی کریں گی دونوں فنکار ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہے ہیں، جس کے بعد ان کی علیحدگی بھی خاصی زیرِ بحث رہی اب ایک بار پھر ان دونوں کے نام شادی سے جوڑے جانے پر مداحوں میں ملا جلا ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔

    جبکہ سجل علی مبینہ طور پر اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گی، دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہیں،گزشتہ دنوں یوٹیوب شو What’s The 411 میں ان دعووں کا ذکر آیا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی پہلے ہوگی، جس کے بعد سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی متوقع ہے۔ تاہم، شو میں کوئی بھی مقررہ تاریخ یا مقام واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔

    بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،کچھ نے دونوں جوڑوں کو نیک خواہشات پیش کیں جبکہ دیگر نے ان رپورٹس کو افواہوں کے طور پر مسترد کر دیااگرچہ سجل علی نے شادی کے حوالے سے کسی بھی مخصوص اعلان کی واضح طور پر تردید نہیں کی، انہوں نے کہا ہے کہ وقت کی مناسبت سے میں خود کسی بھی خبر کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پر کروں گی اسی طرح ہانیہ عامر نے بھی شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا اور نہ ہی عاصم اظہر نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    ابھی تک دونوں اداکاراؤں اور ان کے ممکنہ شریکِ حیات کی جانب سے شادی کی تصدیق کے حوالے سےکوئی بیان سامنے نہیں آیاکیا واقعی یہ شادی کی خبریں حقیقت بنیں گی یا محض سوشل میڈیا و انٹرٹینمنٹ رپورٹس تک محدود رہیں گی؟ شائقین اسی سوال کا جواب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

  • بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

    اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا سال مایوس کن رہا، جہاں انہوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 378 رنز بنائےسکواڈ میں فاسٹ باؤلر ٹاسکن احمد کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم انتظامیہ نے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں خاص طور پر تیز باؤلرز پر انحصار کیا ہے تاکہ بھارتی اور سری لنکن کنڈیشنز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

    آئی سی سی میں جے شاہ کی کمزور قیادت، عالمی کرکٹ سیاست کی نذر

    بنگلہ دیش اسکواڈ:

    لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نورالحسن سوجن، مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ساقب، تسکین احمد، سیف الدین، شوریف الاسلام

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

  • لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    لکی مروت کے تھانہ نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں ایک ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پولیس، ایف سی اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث 3 خطرناک دہشتگرد ٹارگٹ کلرز کو جہنم واصل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری کو اطلاع ملی کہ انتہائی مطلوب دہشتگرد سرائے نورنگ کی حدود میں داخل ہو کر خطرناک کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی بنوں کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز اور مقامی پولیس لکی مروت نے نہایت حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے پردل بیگوخیل روڈ نزد سبزی منڈی سرائے نورنگ ضلع لکی مروت پر دہشتگردوں کو نرغے میں لیا،دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس دہشتگردوں کو بھاگنے کا موقع دیے بغیر ٹھکانے لگایا جس کے بعد سرچ آپریشن میں لاشوں کی شناخت کی گئی۔

    ہلاک دہشت انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز محمد نزیر عرف مجاہد، فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی ہیں جو پولیس اہلکاران زارم خان ، حفیظ اللہ، وحید نواب، عارف اللہ اور حبیب اللہ سمیت ایف سی اہلکاروں زین اللہ ، کلرک معراج الدین اور ریٹائرڈ لانس نائیک حبیب اللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے ایک کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، دو موبائل فونز اور 3 کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے خطرناک ٹارگٹ کلرز کو کامیاب کارروائی کے دوران جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی ٹیمز اور مقامی پولیس کو شاباش دی کہا کہ عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے خارجی دہشتگردوں سے صوبے کو پاک کرنے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی،ایسے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، خواجہ آصف

  • پنجاب:   ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اورشہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پرعمل درآمد کی بھی منظوری دی،وزیراعلیٰ نے پرانے واٹرانفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا اور سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے نجی شعبے کی شراکت داری سے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

    سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت میں پی پی پی سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس میں ہرشعبے میں سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔

    اجلاس میں پنجاب پی پی پی اتھارٹی کو سڑکوں، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی، مشینری اورنظام کے ذریعے سڑکوں کی دیکھ بھال اور ٹول وصولی کے جدید طریقے رائج کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹرطویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ بنایا جائے گا جبکہ 100 کلومیٹرچراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کیلئے بھی اصولی منظوری دی گئی،اس سے سفرکا دورانیہ کم ہوگا، حفاظت یقینی بنائی جائے گی اورعوامی اخراجات میں کمی آئے گی جبکہ مسافروں کو بہترین سڑک اورسہولیات فراہم ہوں گی۔