Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری

    عمران خان کی طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنے اور جیل میں حالاتِ زندگی سے متعلق 12 فروری کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق مقرر کردہ فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ دونوں رپورٹس کے اہم نکات میں نمایاں مطابقت پائی گئی اور مجموعی تصویر ہم آہنگ نظر آئی۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل میں درخواست گزار کے حالات میں فی الحال کوئی منفی یا تشویشناک پہلو سامنے نہیں آیا روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظاما ت کو تسلی بخش قرار دیا گیا جبکہ قید خانے کی حالت اطمینان بخش پائی گئی باقاعدہ بنیادی طبی معائنوں کی فراہمی کی تصدیق بھی کی گئی اور جیل احاطے میں درخواست گزار کی سکیورٹی کو محفوظ قرار دیا گیا۔

    لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس کو خط ،بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار

    عدالت نے قرار دیا کہ 23 اور 24 اگست 2023 کے سابقہ حکمناموں پر عمل درآمد ہو چکا ہے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ غیر مؤثر ہو چکا ہے5 اگست 2023 کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ سنائے جانے کے بعد یہ تمام درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں درخواست گزار ٹرائل کی مبینہ بے قاعدگیوں یا غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنی شکایات متعلقہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیل میں اٹھا سکتے ہیں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے سابقہ احکامات کی روشنی میں ان درخواستوں کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جاتا ہے اور انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم کی تعمیل میں بانی پی ٹی آئی کی جیل میں زندگی کے حالات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی، جبکہ عدالت نے موجودہ حالات کی آزادانہ تصدیق کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا تھا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں اپنی حفاظت، سیکیورٹی، رہائشی حالات اور کھانے پینے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    حکمنامے کے مطابق فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بگڑتی ہوئی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ 16 فروری سے قبل ماہر امراض چشم کی ٹیم کے ذریعے طبی معائنہ یقینی بنایا جائے گا عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق برطانیہ میں مقیم اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی 3 فوجداری درخواستوں پر غور کیا گیا یہ درخواستیں الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کردہ فوجداری ٹرائل کے دوران جاری مختلف عبوری اور طریقہ کار کے احکامات کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

    عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

  • فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران  سے ملاقات

    فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی رابطہ کاری کا تسلسل ناگزیر ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور مسلسل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور دیرینہ تعلقات کا تقاضا ہے انہوں نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ دونوں برادر عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے۔

  • پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کتنی؟

    پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کتنی؟

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کے بارے میں تفصیلات جاری کر دیں۔

    ملک کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہےجنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی ہے اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی، ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی،عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آگئی۔

    جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 47 روپے کی کمی سے 6 ہزار 999 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس  کو خط ،بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار

    لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس کو خط ،بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں اور ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کو بہتر علاج کی غرض سے الشفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے بیماری کے دوران بھی انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔

    عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    خط میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی حکم پر طبی معائنہ تو کیا گیا، لیکن اہلخانہ کو اس سے لاعلم رکھا گیا انہوں نے نے اس دعوے کو مسترد کیا کہ اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو معائنے کے وقت بلایا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنہ کئی خدشات کو جنم دیتا ہے، اور طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے بے چینی اور شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    خط میں عدالتِ عظمیٰ سے معاملے کا نوٹس لے کر شفاف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے-

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

  • عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی بینائی 70 فیصد ریکور ہوچکی ہے عمران خان کی دائیں آنکھ میں علاج کے بعد واضح بہتری آئی ہے معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کی فیملی کو بھی بریفنگ دی ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے عمران خان کے علاج اور ریکوری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل سابق وزیر اعظم کو آنکھ میں درد کی وجہ سے پمز اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلژن (سی آر وی او) سے متاثر ہے عمران خان کی آنکھ متاثر ہونے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے مداخلت کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف کورٹ‘ مقرر کیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کر کے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

  • عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے۔

    شیخوپورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کل بہت شور ہورہا ہے کہ پتا نہیں عمران خان کو کیا ہوا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ طبی معائنہ ہوا جس کے مطابق ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے، موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی ہے، ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک جانا ہر شہری کا حق ہے-

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو آئین اور قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے، ایسا نہ ہوا تو وفاق کو ایکشن لینا پڑے گا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کو یقینی بنانا چاہیے کہ صو بائی حکومت آئین کی پاسداری کرے،معالجین کی ٹیم نے جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اور عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو بھی تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔

    وزیرِ قانون نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت بہتری کی سمت بڑھ رہی ہے پائیدار معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، کیونکہ ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے جن میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں، وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہےمؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون انتہائی ضروری ہے-

  • نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر پر علیمہ خان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ معروف اخبار کی جانب سے نورین نیازی کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ کی خبر کو بغیر تصدیق صفحہ اول پر شائع کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہےاس عمل سے نہ صرف سنگین سوالات جنم لیتے ہیں بلکہ حکومت کی نیت اور زیر گردش معلومات پر اعتماد بھی مزید مجروح ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاندان کا مؤقف ابتدا سے واضح اور یکساں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے مکمل طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا جائے،بانی کے ذاتی معالجین پہلے ہی حکومت کو قابل قبول ماہر ڈاکٹروں کے متعدد نام فراہم کر چکے ہیں-

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    علیمہ خان نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ٹیسٹ اور علاج صرف اسی صورت قابل قبول ہوں گے جب وہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور خاندان کے نمائندے ڈاکٹر نوشیرواں برکی کی جسمانی موجودگی اور نگرانی میں کیے جائیں،پہلے ڈاکٹر عظمیٰ خان کو خاندان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی بہن کو موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ذاتی معالج اور خاندان کے نمائندے کی موجودگی کی مزاحمت انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے علیمہ خان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ڈاکٹر اور خاندان کے نمائندے کی جسمانی موجودگی کے بغیر حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے، علاج یا صحت سے متعلق کسی بھی دعوے کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے گا۔

  • کوہلو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ریسکیو آپریشن جاری

    کوہلو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ریسکیو آپریشن جاری

    کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں لگی آگ پے24 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

    جنگلات حکام کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کوہلو کے اہلکار اور مقامی رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں آگ نے وسیع رقبے کے جنگلی درخت اور جھاڑیاں جلا دی ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے بتایا کہ آگ بجھانے تک ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن جاری رکھا جائے گا، دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں مصروف ہےبعض مقامات پر آگ کی شدت برقرار ہے اور مکمل کنٹرول میں وقت لگے گا،عملہ محدود وسائل کے باوجود مسلسل آپریشن میں مصروف ہے اور ریسکیو ٹیمیں مرحلہ وار آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی اقدامات کی  مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی اقدامات کی مذمت

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تازہ غیر قانونی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے، جس میں قابض اسرائیلی حکومت نے علاقے کو بظاہر ریاستی جائیداد میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کو وسعت دینے کی کوشش کی۔

    وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی متعلقہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور عالمی برادری کو انہیں مسترد کرنا چاہیے، قابض اسرائیلی حکومت کی بین الاقوامی قانون سے مسلسل لاپرواہی اور اشتعال انگیز اقدامات علاقے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کرتے ہیں۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی بے حسی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے حق اور ایک آزاد، مضبوط اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو اور القدس الشریف اس کی دارالحکومت ہو۔

    اسرائیلی کابینہ میں مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی تجویز منظور

    واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت نے ایک متنازع تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وسیع علاقوں کو ’ریاستی ملکیت‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق