Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لیہ میں گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق، مریم نواز کا اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کا حکم

    لیہ میں گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق، مریم نواز کا اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کا حکم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں گڑھے میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے فوری تبادلے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ 3 گھنٹے طویل ویڈیو لنک کانفرنس کی، جس میں انتظامی امور، عوامی تحفظ اور شہروں کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے،ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے لیہ میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر بچے کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیہ کے فوری تبادلے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ نے اے سی لیہ کو اجلاس میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف اضلاع کے کمشنرز کی ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کی کارکردگی کو کے پی آئیز کے معیار پر جانچنے کا حکم دیا انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت اسٹاف اور افسران کے لیے واضح کے پی آئیز مقرر کریں۔

    مریم نواز نے مین ہول میں گرنے اور کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملتان، حافظ آباد اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنرز سے باز پرس کی انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات ہونے سے پہلے ہی افسران کو بروقت کارروائی کرنی چاہیے،کتے کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کھلے مین ہولز اور سیوریج کے گڑھوں کی مرمت کیا افسران کی ذمہ داری نہیں؟ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی سیاسی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں وزیراعلیٰ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 3 ہزار 607 قبضہ کیسز کے فوری فیصلوں پر افسران کو شاباش دی۔ انہوں نے قبضہ کیسز میں اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید بااختیار بنانے کا بھی حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کو منظور شدہ ڈیزائن پکچرز کے مطابق خوبصورت بنانے کا حکم دیتے ہوئے بیوٹیفکیشن پلان کی فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کر دی،مریم نواز نے شہریوں کی آسانی اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا جبکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر شہر کی مارکیٹوں میں واضح اور یکساں سائن بورڈز نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے بازاروں اور مارکیٹوں میں ہریالی بڑھانے اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوبصورت خریداری کے مراکز فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔

  • ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں،اسحاق ڈار

    ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

  • صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی سے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کین ولیمسن کا دوسرا اور اسٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے بولرز میں مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی سے دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے نعمان علی کا چوتھا نمبر، بھارتی جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    ون ڈے بیٹرز میں روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہےآئی سی سی ٹی 20 بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں، بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد نواز بدستور پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • بجلی کی خرید و فروخت کیلئے مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

    بجلی کی خرید و فروخت کیلئے مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے توانائی شعبے کو درپیش چیلنجز اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیرِ توانائی نے اے ڈی بی کے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت نے مزید بجلی خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور بجلی کی خرید و فروخت کے لیے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے،پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے-

    اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو فنڈنگ اور ابتدائی اخراجات جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کی جا رہی ہے،پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری لانے کے لیے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں، جبکہ اضافی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو نظام سے نکال دیا گیا ہے تاکہ غیر ضروری مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

  • ایلون مسک  600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    ایلون مسک 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    نیویارک: ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ اسپیس ایکس کےکچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے ہوا، جس کی بنیاد پر کمپنی کی مالیت کا اندازہ بڑھایا گیا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کے حصص کی قدر نمایاں طور پر بڑھ گئی،اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے اور چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

    ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص سے جڑا ہوا ہے، ٹیسلا کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں، اور پیر کو تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی،نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا۔ جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بلومبرگ نے ’ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025‘ کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

    اس فہرست کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہےرپورٹ میں عرب دنیا کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود خاندان اور قطر کا آل ثانی خاندان شامل ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق ابوظبی کے حکمران آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،سعودی عرب کے شاہی آل سعود خاندان کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے،اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا آل ثانی خاندان بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہےفہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

  • دھند کے باعث موٹروے  مختلف مقامات سے بند، عوام کو احتیاط کی ہدایت

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند، عوام کو احتیاط کی ہدایت

    موٹروے ایم-3 جڑانوالہ سے رجانہ تک، ایم-4 خانیوال سے ملتان تک اور ایم-5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید دھند کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ تصور کیا جاتا ہے مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران لین ڈسپلن برقراررکھیں، غیرضروری سفرسے اجتناب کریں اورمحفوظ فاصلے کے ساتھ گاڑی چلائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے، عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہنگامی صورت حال میں رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ جیا بھٹا چاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور بھارتی ٹی وی سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ پر سخت تنقید کی۔

    جیا بھٹا چاریہ نے کہا کہ اگر اتنی ہی سیکیورٹی فراہم کی جاتی جتنی دہلی میں آوارہ کتوں کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران کی گئی تو لوگوں کو نام پوچھ کر قتل نہ کیا جاتااداکارہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آیا یہ واقعہ محض غفلت تھا یا کسی منظم سازش کا حصہ؟ اور حکومت سے اس پر جواب طلب کیا،کہا کہ سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر شکار کیا جا رہا ہے عوام کو بتایا جائے کہ حکومت دراصل کس کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے۔

    بھارتی حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال اداکارہ کے بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

  • پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    پشاور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں جن کے تسلسل میں آج ایک مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ متنی کی حدود میں اضاخیل روڈ خون بابا قبرستان کے قریب چند شرپسند عناصر کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز نے کارروائی کی،کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس سے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے،علاقے کی تلاشی کے دوران 3 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، ان کے زیرقبضہ 3 عدد کلاشنکوف اور 9 عدد میگزین بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو شاباش دی ہے اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیےشرپسند عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز قابل تحسین ہیں اور ان آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

  • آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز  کردیا گیا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سے کیا گیا۔ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے علاوہ میزبان ملک سری لنکا سمیت، عمان، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کو ٹی 20 لیگز، مخصوص دو طرفہ سیریز، اسکولز اور تاریخی مقامات پر لےجایا جائے گا،ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

    قبل ازیں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 20 لاکھ سے زائد ٹکٹس شائقین کے لیے جاری کیے جائیں گے،میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت بھارت میں 100 روپے جبکہ سری لنکا میں 1000 سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے رکھی گئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا،شائقین کرکٹ اپنی نشستیں یقینی بنانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

  • صدر آصف زرداری سے تاجک سفیر کی ملاقات

    صدر آصف زرداری سے تاجک سفیر کی ملاقات

    صدرآصف زرداری سے تاجکستان کے سفیر شریف زودہ یوسف طوہر نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینےکا عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان 1992ء میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا،دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دو طرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔صدر زرداری نے علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر بھی زور دیادونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انہوں نے پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    دوسری جانب صدر آصف زرداری سے آئرلینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی،اس موقع پر صدرِ مملکت نے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا ملاقات میں صدر نے سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

    maryam