Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوشل میڈیا اسٹار  شیرلے رینز   انتقال کر گئیں

    سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں

    لاس اینجلس: سوشل میڈیا اسٹار اور غیر منافع بخش تنظیم بیوٹی ٹو دی اسٹریٹز کی بانی شیرلے رینز 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیرلے رینز جنہیں ٹک ٹاک پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز “مس شیرلے” کے نام سے جانتے تھےشیرلے رینز کیلیفورنیا اور نیواڈا کےمختلف شہروں میں بالخصوص لاس اینجلس کے اسکڈ رو علاقے میں بے گھروں کو کھانا بیوٹی ٹریٹمنٹس اور حفظان صحت کا سامان فراہم کرتی تھیں۔

    شیرلے رینز نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے صدمے کو سماجی خدمت میں بدل دیا ان کا ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2017 میں بے گھروں کی مدد کا مشن شروع کیاوہ اپنے کلائنٹس سے احترام اور محبت کے ساتھ پیش آتیں اور انہیں ’کنگ‘ اور ’کوئین‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں، جس سے ان میں خود اعتمادی اور وقار کا احساس پیدا ہوتا تھا۔

    لاس اینجلس میں بے گھری ایک سنگین مسئلہ ہے جہاں 2025 کے سروے کے مطابق ہر رات تقریباً 72 ہزار افراد بے گھر ہوتے ہیں شیرلے رینز نے نہ صرف ضرورت مندوں کی فوری مدد کی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے تاکہ وہ خود مختار اور باعزت زندگی گزار سکیں-

    شیرلے رینز کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی،شیرلے رینز کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں 2025 میں این اے اے سی پی امیج ایوارڈ برائے شاندار سوشل میڈیا پرسنالٹی سے نوازا گیا تھا ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات اور صارفین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’محبت کی عملی تصویر‘‘ قرار دیا۔

  • کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 15 افراد ہلاک

    کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 15 افراد ہلاک

    شمال مشرقی کولمبیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

    سرکاری فضائی کمپنی ساتینا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی قانون ساز بھی شامل تھے،بیچ کرافٹ 1900 کا 2 انجنوں پر مشتمل ٹربو پوپ طیارہ دوپہر سے قبل وینزویلا کی سرحد پر واقع شہر کوکوٹا سے اوکانیا کے لئے روانہ ہوا تھا،جو ایک مختصر پرواز تھی،فضائی ٹریفک کنٹرول کا طیارے سے پرواز کے 12 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور طیارے کا ایمرجنسی بیکن بھی فعال نہیں ہوا تھا۔

    ایئرلائن کی جانب سے جاری کی گئی مسافروں کی فہرست کے مطابق مقامی قانون ساز ڈیوجینس کوئنٹیرو، ان کے عملے کے ارکان، اور کارلوس سالسیڈوبھی طیارے میں سوار تھے، جو مارچ میں ہونے والے انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدوار تھے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال

    حادثہ جس علاقے میں پیش آیا وہ ایک پہاڑی خطہ ہے جہاں کوکا کے پودے کاشت کیے جاتے ہیں، جو کوکین کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں،اس علاقے میں نیشنل لبریشن آرمی اور کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج کے ایک باغی دھڑے سمیت متعدد غیر قانونی مسلح گروہ سرگرم ہیں۔

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

  • پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کو جیت کیلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میجز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےآسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے کپتان میچل مارش کو آرام دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو قیادت سونپی گئی ہے-

    پاکستان ٹیم نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانے کے باجود جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے صائم ایوب 40، کپتان سلمان علی آغا 39 اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان کریز پر موجود ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے،مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے، جبکہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے، حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں،پیٹ کمِنس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خواجہ نافع، محمد نواز ، سلمان مرزا ، محمد وسیم ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔

    آسٹریلوی اسکواڈ:

    میچل مارش ، شان ایبٹ ، زیویر بارٹلیٹ ، مہلی بیئرڈمین ، کوپر کونولی ، بین ڈوارشئس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش اینگلِس ، میتھیو کوہن مین ، میچ اوون ، جوش فِلِپ ، میٹ رینشاو ، میٹ شورٹ ، مارکس اسٹونِس ، ایڈم زمپا

  • شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر  شدید ردعمل

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں، تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا، سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

    سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہےکراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔

    بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے،میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

  • بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرانی نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ میں کہا کہ پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو کی گئی،ڈیووس فورم کے موقع پر وزیراعظم نے غزہ بورڈ سے متعلق خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے بھی مشاورت کی، اس موقع پر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے غزہ بورڈ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

    بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ زاید بن النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں شرکت کی، جہاں سائیڈ لائن پر ان کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ڈیووس سے واپسی پر نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اتصالات اور پی ٹی سی ایل کے صدر سمیت اہم کاروبار ی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    طاہر اندرابی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم کے مختلف عالمی رہنماؤں سے متعدد ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے، اسی دوران میانمار کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پر دفترِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایڈوائزری میں منفی تبدیلی نہیں بلکہ ‘اپ ڈیٹ’ کی گئی ہے، ایڈوائزری میں تبدیلی سے اب مزید امریکی شہری پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان اور امریکہ سفارتی ذرائع سے ٹریول ایڈوائزری کے معاملے پر رابطے میں ہیں، پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور کھلا ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلا دیش کے ضلع شیرپور میں انتخابی مہم کے دوران بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم میں جماعتِ اسلامی کے ایک سینیئر رہنما مولانا رضا الکریم جاں بحق ہوگئے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیرپور کے جھینائگاتی اَپزِلا میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ایک سینیئر رہنما جاں بحق ہو گئے،اس ہلاکت نے انتخابات سے قبل سیاسی تشدد کے خدشات کو نئے سرے سے ہوا دی ہے۔

    جماعت اسلامی شیرپور کے امیر حافظ الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ شیربور کے سریبارڈی اَپزِلا یونٹ کے سیکریٹری رضا الکریم کو بی این پی کے کارکنان نے اینٹوں سے بری طرح پیٹ کر ہلاک کیا،حافظ الرحمان نے بی این پی پر’سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ 24 گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو جماعت اسلامی شدید احتجاج کرے گی، صورتحال بگڑنے کی صورت میں ہر لحاظ سے انتظا میہ جوابدہ ہوگی۔

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    یہ پرتشدد واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب جھینائگاتی اَپزِلا اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے زیرِ اہتمام انتخابی منشور پڑھنے کا پروگرام جاری تھا،حکام اور عینی شاہدین کے مطابق، مخالف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان اگلی قطاروں میں بیٹھنے کے تنازع پر کشیدگی بڑھی اور یہ جھڑپ میں تبدیل ہو گئی،سینکڑوں کرسیاں اور کئی موٹر سائیکلیں توڑی گئیں، اور دونوں پارٹیوں کے 50 سے زائد کارکن زخمی ہوئے۔

    رضاالکریم جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوئے اور ابتدا میں انہیں جھینائگاتی اَپزِلا ہیلتھ کمپلیکس منتقل کیا گیا، بعد میں شیربور ڈسٹرکٹ اسپتال بھیجا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں میمن سنگھ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی رات 9:30 بجے دم توڑ گئے،شیرپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق موت کی صحیح وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد تصدیق کی جائے گی۔

    رضاالکریم فتح پورفاضل مدرسہ میں عربی کے لیکچرار تھے اور مقامی مسجد میں امام کی خدمات بھی انجام دے رہے تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سلسلے میں کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی 7کروڑ روپے کی رقم واپسی درخواست پر نوٹس جاری

    کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز اور سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر ممالک کی بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سی ٹی ایف-150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی مشن غیر ریاستی عناصر کی جانب سے اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، جو بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہوتے ہیں،رائل سعودی نیول فورسز کی قیادت کے دوران پاکستان نیوی کے جہازوں کی جانب سے کی جانے والی کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان نیوی علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ سمندری کوششوں میں سنجیدہ اور پُرعزم کردار ادا کر رہی ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی امور کو مؤثر بنانے کے لیے متعدد ایڈیشنل ججز کی تقرری اور ایک ایڈیشنل جج کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں-

    وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 193 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے لیے گیارہ ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے،مقرر کیے گئے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وائیں، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس ابہر گل خان شامل ہیں، تمام ایڈیشنل ججز اپنی ذمہ داریاں حلف اٹھانے کی تاریخ سے سنبھالیں گے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

    ایک اور نوٹیفکیشن میں صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ مدت کے اختتام کے بعد ہو گا،دونوں نوٹیفکیشنز پر وزارتِ قانون و انصاف کے سیکریٹری راجا نعیم اکبر کے دستخط ہیں اور انہیں گزٹ آف پاکستان کے پارٹ تھری میں شائع کرنے کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

  • دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

    بلوچستان کے ضلع دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے270 کلو منشیات چوری ہو گئی-

    پولیس کے مطابق ملزمان نے صرف اسی کمرے کی کھڑکی توڑی جہاں منشیات رکھی گئی تھیں، جبکہ دیگر کمروں یا سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، جس سے واقعے کی نوعیت پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور پولیس و انتظامیہ مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

    ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے ڈکیتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مال خانے سے مجموعی طور پر 270 کلو منشیات چوری ہوئی ہیں، جن میں 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس شامل ہے یہ منشیات مختلف مقدمات میں لیویز فورس کی جانب سے برآمد کی گئی تھیں اور ان مقدمات کا فیصلہ تاحال عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

    واقعے کے بعد یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ جب مال خانہ لیویز لائن میں موجود ہے تو برآمد شدہ منشیات کو اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کیوں رکھا گیا، جسے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنگین غفلت قرار دیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران رہ گئے۔

    بدھ کے روز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مچل مارش نے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستان میں اس قدر سردی کی توقع نہیں تھی، جس کے باعث وہ زیادہ گرم کپڑے بھی ساتھ نہیں لائے،پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ٹی20 سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے ان کی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے۔

    ان کے مطابق آسٹریلوی ٹیم اس سیریز کو اپنی حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی،مقامی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، تاہم ٹیم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپن بولنگ کے خلاف جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کی کوشش کرے گی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچ گئی، اور مہمان ٹیم کی آمد کے بعد دونوں کپتان، سلمان علی آغا اور مچل مارش، نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی-