Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پہلا ٹی 20 : ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے

    پہلا ٹی 20 : ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے کپتان میچل مارش کو آرام دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو قیادت سونپ دی ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان میچل مارش اور وکٹ کیپر جوش اینگلِس پہلے میچ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بدھ کو پاکستان پہنچے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے بگ بیش لیگ کے فائنل میں حصہ لیا، جہاں ان کی ٹیم سڈنی سکسرز کو ہراتے ہوئے چھٹی بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی، اس موقع پر جوش فِلِپ وکٹ کیپنگ کریں گے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے،مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے، جبکہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے، حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ان ڈے میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    پیٹ کمِنس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔

    سیریز کے تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، پہلا ٹی 20 جمعرات 29 جنوری کو شام 10 بجے ، دوسرا ٹی 20 ہفتہ 31 جنوری کو شام 10 بجے اور تیسراٹی 20 اتوار 1 فروری کو شام 10 بجے کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خواجہ نافع، محمد نواز ، سلمان مرزا ، محمد وسیم ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔

    آسٹریلوی اسکواڈ:

    میچل مارش ، شان ایبٹ ، زیویر بارٹلیٹ ، مہلی بیئرڈمین ، کوپر کونولی ، بین ڈوارشئس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش اینگلِس ، میتھیو کوہن مین ، میچ اوون ، جوش فِلِپ ، میٹ رینشاو ، میٹ شورٹ ، مارکس اسٹونِس ، ایڈم زمپا-

  • خطاب کے دوران حملہ،الہان عمر کا ڈونلڈ ٹرمپ پر براہ راست الزام

    خطاب کے دوران حملہ،الہان عمر کا ڈونلڈ ٹرمپ پر براہ راست الزام

    امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے منگل کے روز مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال کے دوران حملے کے بعد کہا ہے کہ حملہ آور خاص طور پر ٹرمپ کے سومی باشندوں کی ملک بدر کرنے کے احکامات پر ناراض تھا۔

    الہان عمر نے منگل کو مینیپولس میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر بار جب صدر نے میرے اور میری کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی، مجھے موت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اگر ٹرمپ اقتدار میں نہ ہوتے تو انہیں حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

    واضح رہے کہ حملہ آور جیمز کازمیرچاک نے الہان عمر پر سرنج سے کسی مادے کو چھڑکنے کی کوشش کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ مادہ ایپل سائڈر ونیگر تھا، ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ اس پر ابھی باقاعدہ الزامات عائد نہیں ہوئے،امریکی قانون کے مطابق کانگریس کے رکن پر حملہ کرنا وفاقی جرم ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ٹرمپ نے ماضی میں الہان عمر کو ان کے وطن صومالیہ کا ذکر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا 2019 میں انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ الہان عمر اور دیگر خواتین کانگریس رکن ملک واپس جائیں، حالیہ برسوں میں ٹرمپ نے الہان عمر کو فراڈ کے الزامات سے بھی جوڑا۔

    کانگریس کے دیگر رہنماﺅں نے حملے کی مذمت کی رپبلکن رکن نیتھنئیل موران نے کہا کہ سیاسی یا مذہبی اختلافات کسی بھی حالت میں تشدد کا جواز نہیں بن سکتے۔ تاہم کچھ رپبلکن رہنماﺅں نے الہان پر تنقید بھی کی، جن میں سینٹر ٹومی ٹیوبرویل اور رپبلیکن رینڈ فائن شامل ہیں، جنہوں نے اس واقعے کو الہان کے لیے خطرہ قرار دینے کے بجائے اس پر تنقید کی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    امریکا میں سیاسی تشدد کے خطرات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے کیپیٹل پولیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کانگریس اراکین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 14,938 دھمکیاں موصول ہوئیں، جو 2024 کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی،پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیمیں آج شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی، یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73ایس ایچ اوز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے351 اپر سب آرڈینیٹس، 188 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 6 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سیکیورٹی پر مامور ہوں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔

    آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو پاکستان کرکٹ بورڈ اورمتعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہےبلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے-

    سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ میچز کے دوران ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھیں۔

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گیسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے۔

    حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر و وقار کھوچکے ہیں،احمد علی بٹ نے کہا کہ ایک اور بھارتی فنکار جو اپنی عزت کھو چکا ہے وہ جاوید اختر ہے، اب مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کے لیے ایک داغ بن چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے، ہم نے ان کی بہت عزت کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت کچھ کہا میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں میں ایک پُرسکون انسان ہوں، لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیں اور وہ اس کے جواب میں نفرت دے، تو پھر وہ اس ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    واضح رہے کہ احمد علی بٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ’جٹ اینڈ بانڈ‘ اور ’انسپکٹر کھوجی‘ جیسے سِٹ کامز سے کیا، بعد ازاں وہ بینڈ ’ای پی‘ کے ساتھ گلوکاری میں بھی متحرک رہے، ان کے مقبول ڈراموں میں ’جینٹل مین‘ اور ’جھوٹی‘ شامل ہیں، جب کہ وہ ‘جوانی پھر نہیں آنی‘ ، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

  • جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے-

    معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد خود دوسری شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں بیٹی کی شادی کے بعد وہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوچکی ہیں اور اب سیرو سیاحت میں مصروف رہتی ہیں،حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں وہ کروز پر سمندر کی سیر کے مزے لے رہی ہیں۔

    جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں،گو اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا –

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    سوشل میڈیا صارفین کو جویریہ کا مغربی لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی،اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

    بیٹے کی شادی پرمریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے کے سوال پر کیپٹن صفدر نے کیاجواب دیا؟

  • سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا-

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات حاصل کرنے کا حق دار ہےعدالت نے تمام بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا اور خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جو پولیس اہلکاروں کے پچھلے واجبات دینے سے انکار کر رہا تھا،سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا ہے-

    سپریم کورٹ نے فیصلے کے آغاز میں ایک نظم کے الفاظ درج کیے جس کے مطابق انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو اندھیرے چھٹ جائیں گے جبکہ عدا لت نے ولیم شیکسپیئر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

    عدالت نے واضح کیا کہ آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کی ضمانت دیتا ہے، جس میں روزگار کا تحفظ بھی شامل ہے آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر سرکاری افسر اپنے فیصلے کا ٹھوس، عقلی اور معقول جواز فراہم کرنے کا پابند ہے صوابدیدی اختیارات ایک مقدس امانت ہیں، جو محض ذاتی پسند ناپسند کے لیے استعما ل نہیں کی جا سکتی۔

    سپریم کورٹ نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملازم کو صرف یہ کہنا کافی ہے کہ وہ بیروزگار تھا، اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے در در نہیں بھٹکنا پڑے گا۔ جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ثبوت لانا محکمے کی ذمہ داری ہے نظام کی خرابی یا مقدمے بازی میں طویل تاخیر کی سزا غریب ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔

    بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن حادثہ، خاتون کی لاش مل گئی،بچی کی تلاش جاری

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف ملازمین کو عہدوں پر بحال کرنے کے بعد ان کے پچھلے واجبات روک دیے گئے تھے،ملازمین کی استدعا تھی کہ بحالی کے بعد انہیں تمام پچھلے واجبات بھی ملنے چاہئیں، جبکہ محکمہ پولیس کا موقف تھا کہ پچھلے واجبات کی ادائیگی اتھارٹی کی صوابدید پر ہے-

  • بیٹے کی شادی پرمریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے کے سوال پر کیپٹن صفدر نے کیاجواب دیا؟

    بیٹے کی شادی پرمریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے کے سوال پر کیپٹن صفدر نے کیاجواب دیا؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر سابق کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیٹے کی شادی میں اپنی بیوی کے ساتھ مشترکہ تصاویر نہ ہونے کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے دیا ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جوسوشل میڈیا پر کئی دن تک زیر بحث رہی، شادی کی تقریب کی زیادہ تر تصاویر میں مریم نواز نظر آئیں، جبکہ کیپٹن صفدر کی چند ہی تصاویر سامنے آئیں،سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ شادی میں جوڑے کی مشترکہ تصاویر کیوں نہیں ہیں۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو آج ہی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک تصویر بھیج سکتا ہوں، مسئلہ صرف تصاویر کا نہیں ہے، بلکہ دلوں کا جڑا ہونا اہم ہے، ہمارے دل گہرائی سے جڑے ہیں، جب یہ دل دھڑکتا ہے تو وہ بھی دھڑکتا ہے، اور جب وہ دھڑکتا ہے تو یہ بھی دھڑکتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

    ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جو لوگ ہمارے بیٹے کی شادی پر تنقید کرتے ہیں، میں دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھروں میں بھی خوشیاں لائے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چاہے وہ تنقید کرنے والے ہوں یا خیر مقدم کرنے والے، جنہوں نے ہماری خوشی میں شرکت کی۔

    بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن حادثہ، خاتون کی لاش مل گئی،بچی کی تلاش جاری

  • پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

    مشال یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کور کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں 2 گھنٹے طویل نشست کے بعد لیے گئے فیصلے شامل نہیں ہیں اور یہ پریس ریلیز اصل میٹنگ کے منٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں عمران خان کے احکامات، ملاقاتوں یا شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی رسائی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہے۔

    ملائیشین مذہبی امور کے وزیر کے ہم جنس پرستی کے بیان نے شدید تنازع کھڑا کر دیا

    مشال یوسفزئی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پریس ریلیز میں جو معلومات دی گئی ہیں، وہ حقیقت سے مختلف ہیں اور میٹنگ کے اصل منٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں، میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بات ہوئی جو پریس ریلیز میں شامل نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے پارٹی کے اندرونی فیصلوں کی مکمل تصویر عوام کے سامنے نہیں آ رہی۔

    بڑھتا ہوا عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج

    یہ واضح رہے کہ پریس ریلیز پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کی گئی تھی، تاہم مشال یوسفزئی کے مطابق اس میں کور کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے والے حقیقی فیصلوں کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔

  • بڑھتا ہوا عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج

    بڑھتا ہوا عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج

    گزشتہ مالی سال کے دوران ہر پاکستانی شہری پر قرضے کا بوجھ 13 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک پہنچ گیا-

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں فی کس قرضہ 2 لاکھ 94 ہزار 98 روپے تھا، جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 41 روپے ہو گیا،یوں ایک ہی سال میں ہر شہری پر قرضے میں تقریباً 39 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا تخمینہ ملک کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق جون 2024 سے جون 2025 کے دوران مجموعی عوامی قرضہ 71.2 کھرب روپے سے بڑھ کر 80.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا قرضے میں اضافے کی بڑی وجوہات بلند شرحِ سود اور زرِ مبادلہ کی قدر میں تبدیلی تھیں، گزشتہ مالی سال کے دوران عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہا فِسکل ریسپانسبلٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ (FRDL) کے تحت وفاقی حکومت پابند ہے کہ مالی سال کے اختتام پر پارلیمنٹ میں مالی پالیسی بیان پیش کرے۔

    ملائیشین مذہبی امور کے وزیر کے ہم جنس پرستی کے بیان نے شدید تنازع کھڑا کر دیا

    رپورٹ کے مطابق وفاقی مالی خسارہ جی ڈی پی کے 6.2 فیصد تک پہنچ گیا، حالانکہ قانون کے تحت اس کی زیادہ سے زیادہ حد 3.5 فیصد مقرر ہے۔ اس طرح حکومت نے قانونی حد سے تقریباً 3 کھرب روپے زائد خسارہ کیامجموعی عوامی قرضہ جی ڈی پی کے 67.6 فیصد سے بڑھ کر 70.7 فیصد ہو گیا۔ اسی عرصے میں حکومت نے نئے محکمے قائم کیے، وفاقی کابینہ میں توسیع کی، اور نئی گاڑیاں و فرنیچر خریدے، حالانکہ سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے دعوے کیے جاتے رہے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں وفاقی اخراجات کا بجٹ 18.9 کھرب روپے رکھا گیا تھا، جن میں سے 17.2 کھرب روپے موجودہ اخراجات پر مشتمل تھےوفاقی حکومت نے جی ڈی پی کے 2.7 فیصد کے برابر اضافی اخراجات کیےٹیکس وصولیاں 11.7 کھرب روپے رہیں، جو 13 کھرب روپے کے مقررہ ہدف کا 90.5 فیصد بنتی ہیں، تاہم نان ٹیکس آمدن توقعات سے بہتر رہی اور 5.1 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    دوسری جانب ترقیاتی اخراجات 1.7 کھرب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 1.4 کھرب روپے رہے، جبکہ دفاعی اخراجات بجٹ سے تجاوز کرتے ہوئے 2.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے سود کی ادائیگیوں پر 8.8 کھرب روپے خرچ کیے گئے۔