Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

    پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر (صنفی بنیاد پر ہونے والے) تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

    غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے مجموعی طور پر 7071 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں قتل، خودکشی، اغوا، عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل اور دیگر تشدد جیسے جرائم شامل ہیں ان واقعات میں کچھ کیسز خواجہ سرا افراد سے متعلق بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں قتل کے 1546، اغوا کے 1345، تشدد کے 1169، زیادتی کے 877، خودکشی کے 680، زخمی کرنے کے 449، ہراساں کرنے کے 316، غیرت کے نام پر قتل کے 284 اور تیزاب گردی کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے، مجموعی کیسز میں سے 32 فیصد میں ملزمان متاثرہ افراد کے جاننے والے تھے جبکہ 18 فیصد واقعات میں اجنبی افراد ملوث تھےاسی طرح 12 فیصد کیسز میں شوہر ملوث پائے گئے جبکہ تقریباً 20 فیصد واقعات میں ملزم کی شناخت یا تفصیل رپورٹ نہیں کی گئی۔

    واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ایران

    صوبائی بنیاد پر اعداد و شمار کے مطابق صنفی بنیاد پر تشدد کے کل کیسز میں سے 78 فیصد پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ 14 فیصد کیسز سندھ سے سامنے آئے اسی طرح 6 فیصد کیسز خیبرپختونخوا جبکہ 2 فیصد واقعات بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ کیے گئے۔

    تیجس کے مسلسل حادثات،بھارتی ناقص دفاعی صلاحیت بے نقاب

  • آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

    پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد کے قریب موجود افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں قائم افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا کارروائی کے دوران گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

    امریکی کمیشن کی آر ایس ایس ،را پر پابندی کی سفارش

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

  • ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازیں اب بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے باعث آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا،ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستان سے دبئی جانے والی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ، مسقط، سعودی عربیہ اور ابوظہبی کے لیے تقریباً 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں،انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم  نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے پیر کو ملک گیر نہریں کھودنے کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا-

    یہ پروگرام دِناج پور ضلع کے کہارول اپازِیلا کے سہاپارا میں شروع کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے 12 کلومیٹر طویل نہر کی دوبارہ کھدائی کا افتتاح کیا اس منصوبے کے تحت ملک بھر کی بند اور مٹی سے بھر گئی نہروں کو بحال کیا جائے گا تاکہ خاص طور پر مون سون کے موسم میں پانی کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حکام کے مطابق اس منصوبے سے زراعت کے لیے آبپاشی بہتر ہوگی، سیلاب کے نقصان میں کمی آئے گی اور نہروں سے وابستہ اقتصادی سرگرمیوں جیسے مچھلیوں کی پرورش اور بتھ پالنے میں مدد ملے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ نہروں کی بحالی ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور دیہی پیداوار بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    افتتاح کے بعد وزیراعظم نے نہر کے مقام کے قریب ایک اجتماع سے خطاب کیا یہ تقریب وزارت آب و وسائل اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی شراکت سے منعقد کی گئی تھی تقریب میں مقامی رہائشی، حکام اور کمیونٹی نمائندگان بھی موجود تھے۔

    تقریب میں مقررین نے کہا کہ سہاپارا نہر طویل عرصے سے مٹی اور کیچڑ سے بھری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے پانی نکاس اور کسانوں کو مشکلات کا سامنا تھا، نہر کی دوبارہ کھدائی سے پانی کی روانی بہتر ہوگی اور مقامی زراعت کو فائدہ پہنچے گا۔

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

    مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور یاد دلایا کہ نہر کبھی کھیتی باڑی اور روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ناقابل استعما ل ہو گئی تھی کسانوں کا کہنا ہے کہ نہروں کی بحالی سے زمین کے پانی پر انحصار کم ہوگا اور آبپاشی کے لیے بجلی کے اخراجات میں کمی آئے گی، علا قے کو 2017 کے سیلاب میں شدید نقصان پہنچا تھا، اور مناسب نہری نظام کے انتظام سے مستقبل میں ایسے نقصانات کو روکا جا سکتا ہے۔

    بھارت: اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو کے 10مریض ہلاک

  • بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لاورنس بشنوی کے ساتھیوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں اپنا گانا ٹٹیری ریلیز کیا جس کے بول اور مناظر کو کئی حلقوں نے نامناسب قرار دیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئیدھمکی بشنوئی گینگ کے ایک فیس بک پیغام کے ذریعے سامنے آئی، جس میں کہا گیا بادشاہ، تم نے ہرینانہ کی ثقافت خراب کرنے کی کوشش کی، پہلے 2024 میں ہم نے کلب میں تمہیں ٹریلر دکھایا اس بار ہم تمہیں سیدھا سر میں ماریں گے۔

    ہریانہ پولیس نے اس ماہ کے اوائل میں تصدیق کی کہ انہوں نے ایف آئی آر درج کی ہے اور بادشاہ کے خلاف لوک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کیا ہےیہ کارروائی اس الزام پر کی گئی کہ گانے میں لڑکیاں اسکول یونیفارم میں ہرینانہ روڈ ویز بس میں ڈانس کر رہی ہیں اور غیر مناسب اشارے کر رہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا

    گانا یکم مارچ 2026 کو ریلیز ہوا اور اس میں بادشاہ کے ساتھ گلوکارہ سمراں جگلن نے بھی پرفارم کیا بادشاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ان کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا-

    واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےجب گلوکار کو دھمکایا گیا ہو اس سے قبل 2024 میں بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

  • اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا

    اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا

    اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف محدود زمینی کارروائیاں کا آغاز کردیا ہے۔

    اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں 91ویں ڈویژن کے فوجیوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کے خلاف محدود اور ہدفی زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں، جن کا مقصد اگلے دفاعی حصے کو مضبوط بنانا ہے یہ سرگرمیاں وسیع تر دفاعی اقدامات کا حصہ ہیں، جن کے تحت ایک مضبوط فارورڈ دفاعی پوزیشن قائم اور مستحکم کی جا رہی ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا اور علاقے میں سرگرم جنگجوؤں کو نشانہ بنانا شامل ہے تاکہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے اضافی سیکیورٹی کی تہہ پیدا کی جا سکے زمینی دستوں کے علاقے میں داخل ہونے سے پہلے متعدد اہداف پر حملے کیے گئے،ان حملوں میں توپ خانے اور اسرائیلی فضائیہ دونوں کا استعمال کیا گیا تاکہ کارروائی کے دوران موجود خطرات سے بچا جا سکے۔

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

    دوسری جانب اسرائیل کی لبنان کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان حملوں میں قنطرہ، ساوانہ، برج قلاویہ، سلطانیہ اور شقرا کے قصبے شامل ہیں۔ تاہم حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے 90 پروازیں منسوخ

    واضح رہے کہ لبنان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں 2 مارچ کو اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل پر حملہ کیا تھااس کے بعد اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیے تھے اور سرحدی علاقوں میں فو جی دراندازیاں بھی کیں۔

  • برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی، کینٹربری میں میننجائٹس کے ایک نایاب اور جارحانہ مرض کے پھیلاؤ کے بعد 2 افراد ہلاک اور 11 شدید بیمار ہو گئے ہیں۔

    یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق متاثرہ طلبا کو اینٹی بایوٹکس فراہم کی ہیں تاکہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے، اس مہلک بیماری کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو میننجائٹس اور سیپسس (خون میں انفیکشن) پر مشتمل ہیں یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے اور دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد موجود سیال کو متاثر کرتی ہے، جس سے شدید بخار، سر درد، گردن کا سخت ہونا، قے، اسہال، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، روشنی سے حساسیت، ٹھنڈے ہاتھ اور پیر، دورے، الجھن اور شدید نیند جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

    بھارت: اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو کے 10مریض ہلاک

    یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ کسی بھی شخص میں ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کرنا جان بچا سکتا ہے انہوں نے طلبہ اور عملے سے کہا کہ وہ بیماری کی ابتدائی علامات پر توجہ دیں کیونکہ یہ عام نزلہ، فلو یا نشے کے اثرات سے آسانی سے مغالطہ ہو سکتی ہیں۔

    کینٹ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں شدید افسوس ہے کہ ہمارے طالب علم کا انتقال ہوا، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندان، دوستوں اور یونیو رسٹی کمیونٹی کے ساتھ ہیں، طلبا اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے 90 پروازیں منسوخ

    حکام نے طلبا اور عملے پر زور دیا کہ وہ علامات پر محتاط رہیں کیونکہ یہ بیماری بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور شدید نتائج مرتب کر سکتی ہےیونیورسٹی کے طلبا اور نوجوان بالغ اس بیماری کے زیادہ خطرے میں ہیں کیونکہ وہ قریبی معاشرتی ماحول میں رہتے، پڑھتے اور میل جول کرتے ہیں، جس سے بیکٹیریا آسانی سے پھیلتا ہے۔

  • بھارت: اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو کے 10مریض ہلاک

    بھارت: اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو کے 10مریض ہلاک

    بھارتی ریاست اوڑیسہ کےشہر کٹک میں واقع ایک اسپتال کےٹراما کیئر یونٹ میں پیر کی صبح لگنےوالی آگ کے نتیجےمیں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    حکام کے مطابق واقعے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی حالت آگ لگنے سے خراب ہوئی یا وہ پہلے سے زیرِ علاج زخموں کے باعث تشویشناک تھےاوڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے اسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹراما سینٹر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    ان کے مطابق آئی سی یو میں کم از کم 23 مریض زیرِ علاج تھے، آگ لگنے کے بعد جب مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں سے 10 مریض جان کی بازی ہار گئے،مریضوں کو بچانے کے لیے طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو کارروائی کی ، اس دوران عملے کے بعض افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے 90 پروازیں منسوخ

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

  • مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے 90 پروازیں منسوخ

    مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے 90 پروازیں منسوخ

    مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مزید 90 پروازیں منسوخ ہوگئیں –

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، غیر یقینی صورتحال اور فضائی راستوں میں ممکنہ خطرات کے باعث کئی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر محدود کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 17 روز کے دوران پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی آمد و رفت شدید متاثر رہی ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

    فرانسیسی صدر کا ایران سےآبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ

    لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین اور ایران سمیت دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں،خطے میں صورتحال بہتر ہونے تک پروازوں کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

  • فرانسیسی صدر  کا ایران سےآبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ

    فرانسیسی صدر کا ایران سےآبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، فرانسیسی صدر میکرو ن نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں حملوں کو فوری بند کیاجائے، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جلد از جلد بحال کی جانی چاہیے‏۔

    میکرون نے کہا کہ نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک ہی سب کے لیے امن اور سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے، فریم ورک کو یہ ضمانت بھی دی جائے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ