Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت:ہندوتوا کے کارکنوں کا مسلم بزرگ  پربہیمانہ تشدد

    بھارت:ہندوتوا کے کارکنوں کا مسلم بزرگ پربہیمانہ تشدد

    بھارتی ریاست راجستھان جہاں مودی سرکار کی حکومت قائم ہے میں ہندوتوا کے کارکنوں نے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں ہندوتوا کے جنونی دہشت گردوں نے ایک نامعلوم مسلم بزرگ شخص کو نہایت تشدد کا نشانہ بنایاحملہ آوروں نے مسلم بزرگ پر پہلے تو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگایا اور زمین پر گھسیٹتے رہے تاہم جب کوئی ثبوت نہ ملا تو نیا الزام گھڑ لیا، ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلم بزرگ شہری سے شناختی اور آدھار کارڈ مانگا اور پھر انھیں روہنگیا یا بنگلا دیش سے بھارت میں دراندازی کے لیے داخل ہو نے کا الزام بھی عائد کیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شخص زمین پر بے بسی کے عالم میں پڑے ہوئے ہیں اور 8 سے 10 نوجوان اس کے گرد کھڑے ہو کر لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں،چند ایک نے تو ادھ موئے بزرگ پر لاٹھیاں بھی برسائیں اور تھپڑ بھی مارے حملہ آور لگاتار بزرگ شہری کو مغلظات بھی بکتے رہے، مسلم بزرگ کو مردہ سمجھ کر ہندوتوا کے جنونی دہشت گرد جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئےعلاقہ مکینوں نے مسلم بزرگ کو نیم مردہ میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری فرانس میں انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے مسلسل دوسرے دورِ اقتدار میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہےہندوستان کو اکھنڈ بھارت بنانے کے لیے ہندوتوا ازم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور کبھی گاؤ ماتا کی رکھشا تو کبھی کسی بھگوان کی جنم بھومی کے نام پر مسلمانوں کی زندگیوں اور املاک کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

    
پاکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

  • پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی-

    ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 8 جنوری کو ہوگی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت غیر آئینی اورقانونی طور پرمنسوخ قرار دی جا ئے۔

    درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں پی آئی اے کی اصل مالیت کونظراندازکرتے ہوئے اربوں روپے کی کم قیمت لگائی گئی، جوقومی مفاد کے منافی ہےپی آئی اے کے طیاروں اوراثاثوں کی مجموعی مالیت 460 ارب روپے سے زائد ہے، جسے نجکاری کے دوران مناسب قیمت پرنہیں رکھا گیا۔

    پی کے 79 ضمنی الیکشن میں ن لیگ امیدوار کی کامیابی درست قرار

    درخواست میں عدالت سے ی استدعا کی گئی ہے کہ نجکاری کے فیصلے کو معطل کیا جائے تاکہ قومی مفاد اور قانونی تقاضوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے دوسری جانب عدالت کے آئندہ سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم نامہ جاری کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کی مستقبل کی نجکاری کے عمل پراثر پڑسکتا ہے۔

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چند ادویات کی فروخت روک دی

  • پی کے 79  ضمنی الیکشن میں ن لیگ امیدوار کی کامیابی درست قرار

    پی کے 79 ضمنی الیکشن میں ن لیگ امیدوار کی کامیابی درست قرار

    پی کے 79 ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لیے انتخابی عذرداری دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ ن لیگ کے جلال خان دھاندلی سے کامیاب ہوئے، فارم 45 کے تحت تیمور سلیم جھگڑا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے مگر جلال خان کو فارم 47 کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو بھی درخواست دی جو مسترد کردی گئی، اس وجہ سے وہ انتخابی عذرداری الیکشن ٹریبونل کے سامنے لے آئے۔

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    وکیل ن لیگ نے عدالت میں دلائل میں کہا کہ درخواست گزار نے بہت سے اہم قانونی نکات کو نظرانداز کیا ہے، الیکشن پٹیشن میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں،درخواست گزار نے درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا ہے، الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق فائل پر درست لانا ہوں گے، والد کے غلط نام کے ساتھ درخواست دی گئی اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے اس لیے تکنیکی بنیادوں پر اس انتخابی عذردار ی پر کارروائی جاری نہیں رکھی جاسکتی۔

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا ۔

    پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

  • ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چند ادویات کی فروخت روک دی

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چند ادویات کی فروخت روک دی

    لاہور: پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر میں مختلف کمپنیوں کی 8 اقسام کی ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق یہ ادویات مقررہ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پوری نہیں اترتیں،جانچ کے دوران بعض ادو یات پوٹینسی ٹیسٹ میں ناکام پائی گئیں جبکہ چند ادویات کو غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا قواعد و ضوابط کے خلاف غلط لیبلنگ کے ساتھ مارکیٹ میں فرو خت کیا جا رہا تھا،اتھارٹی نے ان ادویات کو مارکیٹ سے واپس لینے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

    اتھارٹی نے الرٹ میں متاثرہ بیچز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کر دیں تاکہ فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کو بروقت آگاہ کیا جا سکے جن ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ان میں آنکھوں کے قطرے اومنی وائز 2 فیصد- 5 ملی لیٹر، سیٹفن گولی- 10 ملی گرام، سینیکس گولی- 10 ملی گرام، آئیسوباج انجکشن- 10 ملی لیٹر، نیو کوبال انجکشن، میگا ڈپ گولی- 5 ملی گرام، کامیڈیکس انجکشن- 1 ملی لیٹر، اسکارڈ 75 انٹرک کوٹڈ گولی شامل ہیں۔

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری بند کریں اور موجود اسٹاک متعلقہ حکام کو واپس کریں،اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان ادویات کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ غیر معیاری ادویات صحت کے لیے خطرنا ک ثابت ہو سکتی ہیں،کسی بھی مشتبہ دوا کی اطلاع قریبی ڈرگ انسپکٹر یا متعلقہ ادارے کو دی جائے۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں حادثے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 100 سالہ مہاتیرمحمد منگل کے روز اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے اچانک گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،سابق وزیراعظم کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیو ٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

    بعد ازاں جاری ہونے والے سرکاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ گرنے کے نتیجے میں مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہےڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔

    سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

    واقعے کے بعد ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا ہےانور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے لیے مہاتیر محمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

    واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں، گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل وہ دل کے عارضے میں مبتلا رہ چکے ہیں اوربائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

    سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

    اے بی وی راک نامی سعودی کمپنی کی جانب سےسینکڑوں پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت ہوا،جس میں سعودی کمپنی کی جانب سے پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک سعودی کمپنی نے 400 پاکستانیوں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے،اے بی وی راک نامی کمپنی نے ان پاکستانیوں کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ بھی نہیں دی-

    مزید بتایا گیا کہ کمپنی نے ان تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کئے ہوئے ہیں،سیکریٹری دفاع کو معاملہ کی نوعیت معلوم کر کے قائمہ کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، چیئرمین کمیٹی کا دوران اجلاس کہنا تھا کہ سعودی عرب سے امید ہے کہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا-

    بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

    چترال میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجوہات پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع نے بتایا کہ چترال میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن خسارے کا شکار تھاخسارے میں ہونے کے باعث چترال کے لئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا،نجکاری کے بعد امید ہے چترال کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

    گلگت بلتستان میں نگران کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیرایڈووکیٹ نے نگران کابینہ سے حلف لیا تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 12 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جنہیں آئندہ عام انتخابا ت تک انتظامی امورچلانے اور شفاف انتخابی عمل کے لئے ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    حلف برداری کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثراقدامات کرے گی، نگران کابینہ کی اولین ترجیح امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانا، روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی اورانتخابی ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہوگی، تاکہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

    بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

    پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیتازہ تریبن

  • بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

    بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

    بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں رات گئے دی گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے سامنے اس وقت پیش آیا،جب اداکار شیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ سڑک عبور کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ ہوٹل سے عشایئے کے بعد باہر نکل رہے تھے اور سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر ماری،حادثے کے نتیجے میں آشیش ودیارتی اور روپالی بروآہ دونوں سڑک پر گر گئے اور انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں جب کہ موٹر سائیکل سوار کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔

    پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    گیتانگر پولیس نے اداکار اشیش اور ان کی اہلیہ سمیت موٹر سائیکل سوار کو بھی شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیاتینوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اداکار اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    اداکار شیش ودیارتی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں اور خیر خواہوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں روپالی احتیاطاً ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں،زخمی موٹر سائیکل سوار کو بھی ہوش آ چکا ہے اور وہ اس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی جانب سے فوری اور بہترین طبی سہولتوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

  • پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے دو مختلف کاروائیوں میں خود کو ایس ایس پی ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے جبکہ خاتون اور اس کی بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے انہیں حراساں کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔

    حکام کے مطابق ملزمان وقاص علی اور سعدی احمد نے خود کو ایس ایس پی راولپنڈی سہیل ظاہر کر کے شہری کو واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات دے کر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیاانکوائری میں ملزمان پر الزامات ثابت ہوئے جس پر انہیں گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا،سب انسپکٹر فہد الطاف کی سربراہی میں ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔

    دوسرے واقعے میں این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد اویس کو گرفتار کر لیا ملزم پر الزام تھا کہ اس نے خاتون اور اس کی والدہ کی نازیبا تصاویر وائرل کیں اور واٹس ایپ گروپس میں غلیظ کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ خاندان کے افراد کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے ذہنی اذیت دی گئی۔

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    انکوائری مکمل کرکے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،سب انسپکٹر شہروز ریاض کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

    جنوبی کوریا: صدر نے گنج پن کو قومی مسئلہ قرار دے دیا

  • بھارتی فوج کی  تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    بھارتی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک انفارمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی-

    سرکاری اکاؤنٹ ADGPI Indian Army سے جاری کی گئی ویڈیو میں رات کے وقت مسلح فوجی اہلکاروں کو اندھیرے میں پیش قدمی کرتے دکھایا گیا ہے مناظر میں سب سے نمایاں چیز اہلکاروں کے ہتھیاروں پر لگی روشن لیزر لائٹس ہیں، جو واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں۔

    ویڈیو کے اندر شامل تحریری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہدف پر پڑنے والی لیزر محض انتباہ نہیں بلکہ حتمی فیصلے کی علامت ہے، جبکہ ایک اور سطر میں رات پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

    یہ ویڈیو 4 جنوری 2026 کو شیئر کی گئی اور مختصر وقت میں ہزاروں صارفین نے اسے دیکھ لیا، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو عسکری حقیقت کے تناظر میں پرکھنا شروع کیا، جس کے بعد یہ پوسٹ طنزیہ تبصروں اور سخت تنقید کی زد میں آگئی، بنیادی اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ رات کے وقت اسلحے پر اس طرح کی لیزر لائٹس کا استعمال فوجی اہلکاروں کی پوزیشن ظاہر کرسکتا ہے۔

    ‎ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردِعمل، عدلیہ کی آزادی کو خطرہ قرار

    ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ امریکا میں رہنے والا ایک عام شہری ہے جو کردار ادا کرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے، مگر اس کے پاس موجود ہتھیار اور سازوسامان اس ویڈیو میں دکھائے گئے سامان سے کہیں بہتر ہیں،ایک صارفے اسے بالی وڈ فلموں سے تشبیہ دی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو 13 سال کے بچوں کو متاثر کرنے کے لیے بنائی گئی ہےایک نے سوال اٹھایا کہ کیا نائٹ وژن آلات کے بجائے لیزر استعمال کرنا وسائل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے؟-

    ایک صارف نے وضاحت کی کہ یہ محض ایک سینماٹک اور تشہیری ویڈیو ہے، کسی حقیقی یا خفیہ فوجی آپریشن کی فوٹیج نہیں،ایک اور صارف نے مزید سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے، جس میں بندوقوں پر اسٹار ٹریک جیسی لیزر دکھائی گئی ہیں، حقیقی سرخ نقطے والی لیزر سائٹس فضا میں اس طرح نظر نہیں آتیں جب تک دھواں، دھند یا کوئی ٹھوس ہدف موجود نہ ہو، اس لیے ویڈیو میں دکھائی گئی لیزر عملی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    جنوبی کوریا: صدر نے گنج پن کو قومی مسئلہ قرار دے دیا

    ایک صارف نے ایکس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے بھی سوال کیا کہ ویڈیو میں مسئلہ کیا ہے۔ گروک نے جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی سرخ لیزر سائٹس رات کے وقت فوجیوں کی پوزیشن دشمن پر ظاہر کر سکتی ہیں، جبکہ حقیقی عسکری حکمتِ عملی میں خصوصی دستے نائٹ وژن آلات کے ساتھ نظر نہ آنے والی انفرا ریڈ لیزرز استعمال کرتے ہیں یہ ویڈیو تشہیری مقصد کے لیے بنائی گئی ہے، مگر عسکری اعتبار سے درست عکاسی نہیں کرتی،ایک اور طنزیہ تبصرے میں کہا گیا کہ دو افراد پر مشتمل گشت کے دوران رائفل پر لائٹ سیبر جیسی روشنی لگانا رات کے وقت پاکستانیوں کے ہاتھوں مارے جانے کا آسان ترین طریقہ ہے۔

    تاحال انڈین فوج یا اس کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے اس شدید ردِعمل پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی-
    ‎غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خیموں پر بمباری سے پانچ سالہ بچی سمیت دو فلسطینی جاں بحق