Baaghi TV

‎ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردِعمل، عدلیہ کی آزادی کو خطرہ قرار

‎انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے آئین میں کی گئی 27ویں ترمیم کو عدلیہ کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم بین الاقوامی قانونی اصولوں سے متصادم ہے۔
‎ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی تفصیلی رپورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ترمیم پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
‎تنظیم کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے تحت قائم کی جانے والی وفاقی آئینی عدالت حقیقی خودمختاری سے محروم ہے اور اس کے ججوں کے عہدے کے تحفظ کو کمزور کر دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس ترمیم کے نتیجے میں عدالتی نظام پر انتظامیہ کا اثر و رسوخ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
‎رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے صدرِ مملکت کے ساتھ ساتھ بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کو عملی طور پر احتساب سے باہر کر دیا گیا ہے، جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
‎ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان ترامیم پر نظرثانی نہ کی گئی تو پاکستان میں انسانی حقوق، شفافیت اور عدالتی آزادی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

More posts