Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات، امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد سمیت وفد اسلام آباد روانہ

    پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات، امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد سمیت وفد اسلام آباد روانہ

    امریکا کے نائب صدر جیمز ڈیود وینس (جے ڈی وینس) ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کی قیادت کریں گے اور ان کے ہمراہ امور برائے مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیف وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کُشنر بھی موجود ہوں گے، جو اس سے قبل بھی ایران کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں شامل رہ چکے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ان مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات دے دیے ہیں، جس سے اس عمل کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران میں ”درست لوگوں“ سے بات کر رہا ہے اور مذاکرات میں پیش رفت کے آثار موجود ہیں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس سمیت کئی اہم شخصیات اس عمل کا حصہ ہیں، جبکہ ان کے مطابق ایران کی نئی قیادت معاہدے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں ایک بڑی رکاوٹ وہاں کے مواصلاتی نظام کی خرابی ہے، جس کے باعث رابطہ مشکل ہو گیا ہےامریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے روکنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ انہوں نے ایران کی موجودہ صورتحال کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔

    ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے اجلاس میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ممکنہ مذاکرات پر غور کیا گیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کی رضامندی سے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے جاری تنازع کے جامع حل کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے اور پاکستان اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سفارتی سطح پر رابطے تیز کر دیے ہیں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش سے آگاہ کیا، جس پر ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی، اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات اور مصر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینا ضرو ر ی ہے۔

    دوسری جانب ایران اور چین کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بات چیت ہمیشہ جنگ سے بہتر ہوتی ہے اور تمام فریقین کو امن کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے،جس پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران عارضی نہیں بلکہ ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔

  • ملک بھر میں آج سے  بارش متوقع، الرٹ جاری

    ملک بھر میں آج سے بارش متوقع، الرٹ جاری

    آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں آج ، کل ، 28 اور 29 مارچ کو بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم کل  کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی : افغان طالبان  رجیم کا سفاک چہرہ  بے نقاب

    دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی : افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ بے نقاب

    بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی نے افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    افغان طالبان رجیم دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے سبب دنیا بھر کے لیے ناقابل قبول ہو چکی ہے طالبان رجیم کے جابرانہ قوانین افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔

    امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی ان فوکس کے مطابق طالبان رجیم کے سخت گیر نظام اور عالمی سطح پر تنہائی نے افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہر ی حقوق کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، افغان طالبان کے القاعدہ اور فتنۃ الخوارج جیسے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں اور یہ ان کے خلاف کارروائی سے بھی گریزاں ہیں، افغان طالبان رجیم کا خودمختاری کا دعویٰ محض ایک ڈھونگ ہے اور عالمی سطح پر ایک ملک کے سوا کسی نے اسے باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ، بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت اور پہچان نہ ہونے کی وجہ سے طالبان رجیم افغانستان کی نمائندگی کے لیے مکمل قانونی درجہ نہیں رکھتی ۔

    ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی شدت پسند اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہا اور اقتصادی و انسانی بحران کا شکار ہےافغان طالبان کی القاعدہ اور فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی)جیسے گروہوں کی پشت پناہی محض ایک داخلی معاملہ نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔

  • نااہل مودی کی ناقص پالیسیاں:بھارتی عوام  شدید بحرانوں میں پھنس گئی

    نااہل مودی کی ناقص پالیسیاں:بھارتی عوام شدید بحرانوں میں پھنس گئی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے وہاں کے عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

    خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے، خلیج ٹائمز نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلےجلانے پر مجبور کر دیا ہے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جب کہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا دوسری جانب مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی عوام کے لیے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے-

  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی،وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

  • صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر  یقین کرتاہوں،سابق سربراہ سی آئی اے

    صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں،سابق سربراہ سی آئی اے

    واشنگٹن: سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، میں صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

    قبل ازیں امریکا کے سابق نائب معاون وزیر خارجہ جوئل روبن نے کہا ہے کہ ممکن ہے حقیقت میں کوئی بات چیت نہ ہو رہی ہو اور یہ صرف عالمی مارکیٹس کو سنبھالنے کا اشارہ دیا جا رہا ہو۔

    جوئل روبن نے منگل کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں ہوگی اگر امریکا ایرانی حکام سے رابطے میں ہو ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات بحال ہونے کا دعویٰ ممکنہ طور پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عالمی مارکیٹس کو پرسکون کرنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے حقیقت میں کوئی بات چیت نہ ہو رہی ہو اور یہ صرف عالمی مارکیٹس کو سنبھالنے کا اشارہ دیا جا رہا ہو، صدر ٹرمپ اس بات سے آگاہ ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں دباؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے وہ اس صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

  • افغان طالبان نے امریکی شہری کو رہا کردیا

    افغان طالبان نے امریکی شہری کو رہا کردیا

    افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک سال سے زائد عرصے سے زیرحراست امریکی شہری اور محقق ڈینس کوائل کو عیدالفطر کے موقع پر رہا کردیا-

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں طالبان حکام نے امریکی ماہر تعلیم ڈینس کوائل کو رہا کردیا افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رہائی عیدالفطر کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، ڈینس کوائل کو ان کے اہلخانہ کی اپیل اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کو کافی قرار دینے کے بعد رہا کیا گیا انہیں جنوری 2025 میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم افغان حکام نے کبھی واضح نہیں کیا کہ ان پر کون سے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

    افغان وزارت خارجہ کے مطابق یہ رہائی خیرسگالی اور اعتماد کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں باہمی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بیرون ملک غیر منصفانہ حراستوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور گزشتہ 15 ماہ کے دوران 100 سے زائد امریکی شہریوں کو رہا کرایا جاچکا ہےیہ ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے امریکی حکام نے ایک بار پھر دیگر امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق طالبان کے پاس اب بھی کم از کم چار امریکی شہری موجود ہیں، جن میں افغان نژاد امریکی بزنس مین محمود حبیبی بھی شامل ہیں ان کے اہلخانہ اور ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں 2022 میں طالبان نے حراست میں لیا، تاہم افغان حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔

    محمود حبیبی کے بھائی احمد حبیبی نے ڈینس کوائل کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے بھائی بھی جلد واپس آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تھا، جو 2001 میں 9/11 حملوں کے بعد امریکی قیادت میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے بعد ممکن ہوا۔

  • ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ،امریکی میڈیا

    ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ ہو گیا ہے-

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے لیے تمام ضروری ضمانتیں دینے پر تیار ہے، تاہم وہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے اپنے حق کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    رپورٹس میں ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، تاہم یہ رابطے ابھی باضابطہ مذاکرا ت کی سطح تک نہیں پہنچے، ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور پائیدار تجاویز سننے پر آمادہ ہے۔

    ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور تجاویز صرف جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے،ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو بنیادی شرط کے طور پر شامل ہونا چاہیے-

    رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی، تاہم وہ ایسے ممکنہ معاہدے پر غور کر سکتا ہے جس میں اس کے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز پی ایف 768 کو فضا میں اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے نکل کر بحیرہ عرب کے اوپر پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،صورتحال کے پیش نظر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، کپتان کی مہارت کے باعث طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں سوار تمام 160 مسافر محفوظ رہے۔

    ایئر سیال انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں دوسرے طیارے کے ذریعے ریاض روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔