Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوات: چیئرلفٹ میں 4 افراد پھنس گئے

    سوات: چیئرلفٹ میں 4 افراد پھنس گئے

    سوات میں چیئرلفٹ اچانک بند ہونے کے باعث اس میں سوار 4 افراد پھنس گئے تاہم ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو سوات کے سیاحتی علاقے بحرین میں چیئرلفٹ میں فنی خرابی کے باعث 4 افراد پھنس گئے چیئرلفٹ میں پھنسنے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل تھیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں ڈیزاسٹر، واٹر اور میڈیکل ٹیموں نے حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا جب کہ کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • حکومت کے پاس اصل مینڈ یٹ ہی موجود نہیں،مولانا فضل الرحمان

    حکومت کے پاس اصل مینڈ یٹ ہی موجود نہیں،مولانا فضل الرحمان

    چکوال:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جعلی مینڈیٹ کی حامل قرار دیا-

    چکوال میں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس اصل مینڈ یٹ ہی موجود نہیں، یہ جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں، جعلی مینڈیٹ کے باوجود بھی حکومت صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی محض سہارا بنی ہوئی ہے، یعنی یہ جعلی اکثریت نہیں بلکہ جعلی اقلیت کی حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آئین کے خلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب آئین سے بغاوت ہوگا، جس کے بعد ان کا مینڈیٹ خود بخود ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے ہم باہمی مشاورت سے ایک متفقہ مؤقف سامنے لانا چاہتے ہیں،جہاں تک 28 ویں ترمیم اور نئے صوبوں کی بازگشت کا تعلق ہے، تو اصولی بات اور ہے اور عملی حقیقت کچھ اور ہے۔

    مولانا نے کہا کہ آپ نے فاٹا کو صوبے میں ضم کیا، ہم نے دلائل کے ساتھ مخالفت کی اور اس کے نقصانات سے آگاہ بھی کیا لیکن اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی اور آج وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ فیصلہ غلط تھا اور اب باقی صوبوں کو بھی تقسیم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اس کے لیے زمینی حالات سازگار ہیں؟ یا کل پھر ہم روئیں گے کہ ہم نے ملک کو نقصان پہنچایا، یہ لوگ بات تو کر لیتے ہیں، پھر طاقت کے زور پر فیصلے نافذ بھی کر دیتے ہیں، فاٹا کا انضمام بھی طاقت کے زور پر کیا گیا اور آج وہاں مسلح گروپس نے علاقے پر قبضہ جما لیا ہے اور ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ 75،78 برسوں میں نہ پاکستان کی افغان پالیسی درست رہی اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پالیسی کوئی مثبت نتیجہ دے سکی ہے فیصلے سیاست دانوں کو کرنے ہوتے ہیں، طاقت تو ان کے فیصلوں کے بعد استعمال ہوتی ہےپراسیکیوشن اور دیگر اداروں کی خرابیوں پر بھی اجتماعی رائے قائم ہونی چاہیے اور 22 تاریخ کو علما کی کانفرنس میں اس پر واضح مؤقف سامنے آ جائے گا۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا بھی ایک جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ بھی سوال اٹھاتا ہوں کہ وہ گرفتار کیوں ہیں؟ نہ میں سیاست دانوں کی گرفتاری کے حق میں ہوں اور نہ ملاقاتوں پر پابندی کے حق میں ہوں اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور اصل فیصلے کون کر رہا ہے؟ ہم سب انہی فیصلوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، آرمی چیف نئے اسٹیٹس کے ساتھ جو اپنے آنے والے مستقبل کا وہ آغاز کر رہے ہیں تو انہوں نے علما کے اجتماع سے خطاب کیا ہے تو اچھا گمان کیا جائے۔

  • لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے جینیفر لارنس کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی یادگار اور تاریخ ساز فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو کبھی دوبارہ نہیں دیکھا۔

    جینیفر لارنس نے گفتگو کے دوران جب ڈی کیپریو سے براہِ راست سوال کیا کہ کیا انہوں نے ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ دیکھی ہے؟، تو اداکار نے سادہ انداز میں جواب دیا کہ ’نہیں‘، انہوں نے یہ فلم برسوں سے نہیں دیکھی،وہ عمومی طور پر اپنی فلمیں دیکھنے کے عادی نہیں، چاہے وہ کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہوں۔

    ڈی کیپریو کے اس بیان پر جینیفر لارنس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کبھی ’’ٹائی ٹینک‘‘ جیسی فلم کا حصہ ہوتیں تو شاید بار بار دیکھتیں اس پر ڈی کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کو دوبارہ دیکھنے میں خاص دلچسپی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ ہر فلم کے بعد آگے بڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ڈی کیپریو نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پلے بیک یا اپنی کارکردگی دیکھنے کے حق میں نہیں ہوتے اور زیادہ تر کردار کے احساس اور لمحے پر بھروسا کرتے ہیں ان کے مطابق ایک اداکار کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ موجودہ منظر میں سچا رہے، نہ کہ بعد میں خود کو اسکرین پر جانچتا رہے۔

    واضح رہے کہ ’ٹائی ٹینک‘‘ نے 1997 میں ریلیز کے بعد نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو عالمی سطح پر سپر اسٹار بنا دیا،فلم میں جیک ڈاسن کا کردار آج بھی ان کے کیریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے، مگر خود اداکار کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی کامیابیوں میں الجھنے کے بجائے نئے کرداروں اور کہانیوں پر توجہ دیتے ہیں۔

  • منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    لاہور:حکومت پنجاب کا منشیات کی روک تھام کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔

    اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کے مقدمات اب عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ہوں گےسیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات دے دیے جائیں گے، جس کے ذریعے منشیات کے مقدمات برسوں تک زیرالتوا رکھنے کا سلسلہ ختم کیا جائے گالاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز اور موثر ہوگی۔

  • بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل

    بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں نجکاری میں شامل ہیں-

    سنیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فیز میں آئیسکو ، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جا رہی ہے،دوسرے فیز میں پیسکو اور سیپکو کی نجکاری کی جائے گی،تیسرے فیز میں لیسکو، میپکو اور ہیزکو کی نجکاری کا پلان ہے۔

    پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ گدو اور نندی پور پاور پلانٹس نجکاری کیلئے تیار ہیں،ان پاور پلانٹس پر حکومت مزید کوئی خرچہ نہیں کرے گی، دونوں پاور پلانٹس کو کچھ گیس کی ایلوکیشن ہونی ہے،گدو پاور پلانٹ کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی تھی،اس وقت گدو پاور پلانٹس 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر رہا ہے،نندی پور پاور پلانٹس آر ایل این جی پر چل رہا ہے۔

    ممبر کمیٹی سنیٹر بلال خان نے سوال کیا کہ اگر ان پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ اگر نجکاری نہ ہو سکی تو ہم دوبارہ کابینہ کے پاس چلے جائیں گے،بلال خان نے پھر سوال کیا کہ آپ یہ کیسے سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ لوگ ان پلانٹس کو چلا سکیں گے؟-

    جس پر پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ترکیہ میں جب بجلی کمپنیوں کی نجکاری ہوئی تب وہ بھی 80 فیصد نقصان میں تھیں،اس وقت ترکیہ کی بجلی کمپنیاں منافع میں ہیں،ہماری طرف سے ڈسکوز کی نجکاری کیلئے تمام چیزیں تیار ہیں۔

  • اسلام آباد کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر کی شکل دی جائے گی،محسن نقوی

    اسلام آباد کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر کی شکل دی جائے گی،محسن نقوی

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام کے لئے جاری منصوبہ ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ایک سال پہلے اسلام آباد ایکسپریس وے مکمل ہو چکی تھی اور اب اس کے ساتھ سروس روڈ کے منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا، جس سے شہرمیں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی، ٹی چوک میں ٹریفک جام کا مسئلہ معمول تھا مگرنئے منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد 2 سال کے اندر شہریوں کوایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے حکومت ویژن 2027 پر عمل پیرا ہے اور اس کے تحت جدید انفراسٹرکچر، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے،ان منصوبوں سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ شہری زندگی کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا اور اسلام آباد کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر کی شکل دی جائے گی۔

  • پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے واجبات ادا نہیں کرے گا، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے واجبات ادا نہیں کرے گا، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    سیکریٹری نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے 26ارب 60کروڑروپے کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔

    مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے (pia)کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، 19دسمبر تک تمام معاملات طے ہو جائیں گے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریدنے والے کو نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا،پچھلی بار 33 ارب روپے کے واجبات بھی سرمایہ کار نے ادا کرنے تھےپی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے 26ارب 60کروڑروپے کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔

    عثمان باجوہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا کامیاب بولی دہندہ پاکستان ایوی ایشن کے 7 ارب روپے بھی ادا نہیں کرے گا،پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے پچھلی بار آئی ایم ایف سے جی ایس ٹی پر رعایت بروقت نہیں مل سکی تھی،اب تو برطانیہ اور یورپ کے روٹ بھی کھل گئے ہیں۔

    سرمایہ کاروں کیساتھ حتمی کمرشل شرائط آج رات تک طے ہو جائیں گی،سرمایہ کاروں کو بولی میں شرکت کیلئے 2ارب روپے زر ضمانت جمع کرانے ہونگے۔نجکاری کے فورا بعد پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

  • صد آصف زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

    صد آصف زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر کی آج ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران صدرمملکت اوربحرین کے سفیرنے سیاسی، اقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زوردیا،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اوربحرین کے درمیان مضبوط روابط خطے میں استحکام اورتعاون کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

    بحرین کے سفیرنے بھی تعلقات کو وسیع کرنے اورمشترکہ منصوبوں پرکام کرنے میں پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اورثقافتی تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی، ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اورمستقبل میں مزید مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عدالت نے طارق محمود جہانگیری کو متعدد مواقع دیے کہ وہ اپنا جواب اور متنازع تعلیمی اسناد پیش کریں، طارق محمود جہانگیری اپنا جواب اور تعلیمی اسناد پیش کرنے میں ناکام رہے-

    فیصلے میں کہا گیا کہ طارق محمود جہانگیری کی جانب سے کوئی معقول وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی، اس صورتحال میں عدالت کے پاس مزید کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا،ہائی کورٹ کے جج کے عہدے کے لیے اہلیت فردِ واحد سے متعلق ہوتی ہے، آئین میں مقرر کردہ اہلیت کا حامل ہونا اعلیٰ عدالت کا جج بننے کے لیے بنیادی اور لازمی شرط ہے-

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ طارق محمود جہانگیری جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اس وقت درست اور قابلِ قبول ایل ایل بی ڈگری کے حامل نہیں تھے، بعد ازاں مستقل جج بننے کے وقت بھی طارق محمود جہانگیری درست اور قابلِ قبول ایل ایل بی ڈگری کے حامل نہیں تھے، جب طارق محمود جہانگیری وکیل بننے کے اہل ہی نہیں تھے تو آرٹیکل 175-A کے تحت ہائیکورٹ کے جج بننے کے اہل بھی نہیں ہو سکتے تھے-

    فیصلے میں کہا گیا کہ بطور جج تقرری اور ترقی غیر قانونی اختیار کے تحت کی گئی، طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا، وزا رتِ قانون و انصاف کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا گیا-

    فیصلے میں عدالتی حکم نامے کی کاپی وزارتِ قانون کو فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی،عدالت نے تمام زیرِ التوا متفرق درخواستیں نمٹا دیں-

  • جاوید اختر کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی شدید مذمت

    جاوید اختر کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی شدید مذمت

    مشہور بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے-

    اپنے بیان میں جاوید اختر نے کہا کہ پردے کا سخت مخالف ہوں،لیکن تاہم ان کا واضح مؤقف ہے کہ اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کو قبول کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جو عمل سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، معاملہ صرف نظریات یا خیالات کے اختلاف تک محدود نہیں بلکہ ایک خاتون کے وقار، عزت اور احترام سے جڑا ہوا ہے۔

    انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک عوامی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شہری، خصوصاً خواتین، کے ساتھ انتہائی ذمہ داری، احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرے۔