Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اے این ایف اور کسٹمز کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان  گرفتار

    اے این ایف اور کسٹمز کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

    اے این ایف اور کسٹمز نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کرلی

    ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےکہاکہ تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد ہوئی گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، آبپارہ اسلام آباد میں واقع ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 16.420 کلو آئس پکڑی گئی جب کہ ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا،گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بھی منشیات اسمگلنگ کی بھاری کھیپ پکڑ لی،کسٹمز ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی تھائی ایئرلائن کی پرواز TG345 سے پہنچنے والے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام سے زائد منشیات میری جوانہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

    کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر مشکوک مسافر کی نگرانی کی گئی مسافر ابتدائی طور پر گرین چینل سے بغیر سامان کے گزر گیا لیکن کچھ دیر بعد اپنا سامان لینے واپس آیا تو کسٹمز ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی، جس میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے پاکستان میں موجود ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق

    نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق

    نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کا آغاز ہو گیا ہے،یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

    ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہو گا غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہےپراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہرسلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

    سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

    کراچی:سندھ اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قادر شاہ کی صدارت میں ہوا جہاں صوبائی وزیرپارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل 2025 پیش کر دیا،وزیرپارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا مذکورہ بل ایوان میں بل کی مرحلہ وار منظوری دی گئی اور تمام اراکین اسمبلی نے بل کی متفقہ حمایت کی۔

    پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے ایوان میں سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیم) بل 2025 ایوان میں پیش کردیا اور کہا کہ یہ بل اس لیے لائیں ہیں کہ 1972کے آرڈیننس میں چیئرمین بورڈ کا عہدہ 20 یا 21 گریڈ کا ہے لیکن اب گریڈ 20 اور 21 کے افسران کو بھی چیئرمین بورڈ لگایا جاسکے گا، اس بل کا مقصد اچھے افسران کو بورڈز میں تعینات کرنا ہے، اس سے بورڈز کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

    مودی نے عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

    رکن اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بورڈز کی حالت بہتر ہونی چاہیے، جب بورڈز کے حوالے سے بات ہوئی تو ہم نے کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز دی تھیں لیکن ہماری تجاویز کو اہمیت نہیں دی گئی، بورڈز کی خودمختاری برقرار رکھنی چاہیے اور اس بل کو کمیٹی میں بھیج کر دوبارہ اس پر بحث کرنی چاہیے۔

    ضیا لنجار نے کہا کہ حکومت کو یہ ترمیم لانا ہی اس لیے پڑی کہ اچھے افسران موجود ہیں، انہیں بورڈز میں تعینات کیا جاسکے گااور ایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس بل کے ذریعے ہائی کورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتا ہے، جج لگانے کا تو ہمیں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، ہمارے پاس زیادہ آپشن ہونے چاہئیں جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 ہے لیکن یہاں 72 سال عمر کے جج بھی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج لگے ہوتے ہیں، جس سے ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ضیا لنجار نے ایوان میں اینٹی ٹیرازم سندھ ترمیمی بل 2025 پیش کردیا۔

    بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

  • مودی نے عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

    مودی نے عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

    بلوم برگ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے بچنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی۔

    امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جو امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی، تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکا بھارت تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی، تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا،امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔

    بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    دوسری،جانب،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا،امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ ‘ کیا وہ بھارت سے ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کریں گے’؟امریکی صدر نے کہا کہ ‘جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد بھارتی درآمدات پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیاوائٹ ہاؤس کاکہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا دیا، بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی-

    ٹرمپ کا بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار

  • بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے ،بھارت امریکا سے ٹیرف کےمعاملے پر بات چیت کا منتظر ہے،دوسری جانب بھارت نے امریکا سے دفاعی معاہدے روک دیے ہیں،رائٹرز کے مطابق بھارت نے گاڑیوں، طیاروں اور میزائلز کی خریداری روک دی۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

    بھارت پر اضافی امریکی ٹیرف پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں،پاکستان،بنگلادیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہےاضافی ٹیرف کے بعد بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی،بھارت پر پاکستان،ویتنام،انڈونیشیا اور فلپائن سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

  • 33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے 7/8 اگست 2025 کی رات کو، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا جو پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہے تھےسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں کارروائی کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایااور 33بھارتی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔خوارجیوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔

  • ٹرمپ کا بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار

    ٹرمپ کا بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ ‘ کیا وہ بھارت سے ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کریں گے’؟امریکی صدر نے کہا کہ ‘جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد بھارتی درآمدات پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیاوائٹ ہاؤس کاکہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا دیا، بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی-

    پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے،دفتر خارجہ

    امریکی ٹیرف عائد ہونے کےبعد بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت پراضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے، بھارت جو کررہا ہے وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں، امریکی اقدام ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہیں، بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

    لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

  • پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے،دفتر خارجہ

    پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے،دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے-

    ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا، ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، صدرمسعودپزشکیان نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ ایرانی صدر اوروزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم نے فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اوردوریاستی حل پر زور دیا، پاکستان نے آج غزہ کے لیے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ روانہ کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے 18ویں کھیپ بھجوائی گئی ہے امدادی سامان میں راشن بیگز،کھانے پینے کی اشیا اورادویات شامل ہیں، مسلسل حمایت غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔

    لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، پاکستان یوکرین کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے،پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

  • لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور:ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نےپولیس اہلکار سے جھگڑا کیا۔
    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات
    ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری،لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی،مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    ایس پی موبائلز نے کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، ناکہ جات پر پولیس اہلکار آپ کی حفاظت کیلئے 24/7 موجود ہوتے ہیں، شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

  • زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    کراچی:سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 10 اگست کو سکھر، 13 اگست کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم، اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے جشنِ آزادی کو یادگار بنائیں۔

    صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے دی جانے والی تاریخی شکست کو پوری قوم شاندار انداز میں منائے، کیونکہ ماضی کی جنگوں کا مشاہدہ صرف پرانی نسلوں نے کیا تھا، جبکہ موجودہ نوجوان نسل نے پہلی بار اپنی فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور پوری قوم کو ایک ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست دیتے دیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ،اسی جذبے کے تحت سندھ بھر میں ضلعی سطح پر خصوصی تقریبات جاری ہیں، جن میں کھیلوں کے مقابلے، خواتین کی واکس، میوزیکل شوز، آتش بازی اور دیگر رنگا رنگ پروگرام شامل ہیں،مزارِ قائد پر وزیر اعلیٰ سندھ، کابینہ اراکین اور خصوصی بچوں کے ساتھ یومِ آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ 11 اگست کو اقلیتوں کے لیے خصوصی دن کے طور پر آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں حکومت سندھ اور عارف حبیب کے تعاون سے شاندار میوزیکل ایوننگ آج ہونے جا رہا ہے ، 10 اگست کو سکھر میں رنگا رنگ میوزک پروگرام ہوگا، جبکہ 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا سب سے بڑا گرینڈ شو منعقد ہوگا، جس میں ملک کے معروف فنکار اور سیلیبرٹیز شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی ویو پر ڈونکی ریس اور بوٹس کی ریس جیسے منفرد ایونٹس بھی ہوں گے۔

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بزنس کمیونٹی، اپوزیشن رہنماؤں، تمام پارلیمانی لیڈرز، مذہبی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد کو ان تقریبات میں شامل ہونے کی دعوت دی، تاکہ یہ جشن کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ جشن بنےانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سکھر، کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے ان گرینڈ شوز میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں۔

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    شرجیل میمن نے کہا کہ اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم نے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اتحاد سے فتح حاصل ہوتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمانی وفد کے ہمراہ دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے اسمبلی فلور اور میڈیا کے ذریعے دوبارہ عوام کو دعوت دی کہ 10 اگست کو سکھر، 13 اگست کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم، اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے جشنِ آزادی کو یادگار بنائیں۔