Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • علیزے شاہ کا جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکادعویٰ

    علیزے شاہ کا جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکادعویٰ

    اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیاہے۔

    اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی اداکارہنے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

    ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے‘۔

    پی آئی اے طیارے کے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا

    ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے کہا کہ ’ 3 سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا‘۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی آج ہوگی

  • ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

    ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

    ملک میں آج سے پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہےراولپنڈی، جہلم، مری، گلیات، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال اور لاہور میں بارش کا امکان ،ہے۔

    دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، اور کزئی اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہےعمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہےبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی آج ہوگی

    شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے پنجاب میں آج شام سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی کر دی گئی،پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا،وہیں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پہلگام حملہ، سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پاکستان کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا

  • راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں خاتون  کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق

    راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں خاتون کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق

    راولپنڈی : جرگے کے فیصلے پر لڑکی کے مبینہ قتل اور قبر غائب کرنے کا معاملے پر عدالت نے قبر کشائی کے لئے آج کا دن مقرر کیا ، عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔

    قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھےہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی، عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو بھی نشاندہی کے لیے لایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق لڑکی کی قبر کشائی کے لئے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا گیا تھا، پولیس نے تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے، پولیس حکام کاکہنا تھا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گےپوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی، پولیس کی جانب سے قبرستان کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص قبر کے قریب نہ آسکے۔

    لڑکی کے پوسٹ مارٹم میں گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ سمیت مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔لڑکی کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات تھے، منہ نیلا ہوچکا تھا،

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قبر کشائی کے لیے آج 28 جولائی کا دن مقرر کیا تھاپولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے گورکن، رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا، جن سے تفتیش جاری ہے مقتولہ سدرہ کو 17جولائی کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

    پہلگام حملہ، سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پاکستان کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا

    باغی ٹی وی،اپووا کے اشتراک سے یومِ آزادی کے موقع پر تحریری مقابلہ کا اعلان

    مقتولہ سدرہ کا دوسرا نکاح 14 جولائی کو مظفر آباد میں عثمان کے ساتھ ہوا تھا، مقتولہ کے سسر محمد الیاس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس کے مطابق اس کا بیٹا عثمان پیر ودھائی میں بطور مکینک کام کرتا تھا، بیٹا سدرہ کو اپنے ساتھ گھر لے آیا جس پر دونوں کا نکاح کروایا تھا۔

    مقتولہ کے سسر کے مطابق لڑکی نے بتایا وہ قرآن کی حافظہ ہے، اور اس کا والد فوت ہوگیا ہے جبکہ اس کی والدہ نے چچا سے شادی کرلی ہے، سسر کے مطابق سدرہ نے بتایا کہ چچا اس کی شادی بڑی عمر کے شخص سےکروانا چاہتا ہے، لڑکی نے اہل خانہ کی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا، نکاح کے 3 دن بعد 8 سے 10 مسلح افراد ہمارے گھر مظفر آباد آئے اور دھمکیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ گھر آئے مسلح افراد سدرہ کو اپنے ساتھ زبردستی راولپنڈی لے آئے اور بعد میں قتل کر دیا تھا۔

    ننکانہ صاحب کے ہونہار طالب علم فیضان رضا ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر مقرر

  • پنجاب:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

    پنجاب:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

    لاہور:پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا، 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔

    سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی،نورالامین مینگل نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ہدف 47000 تھا، 4000 اضافی خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، سال 2024-25 میں 51000 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: گرفتار گورکن نے تہلکہ خیز انکشافات

    سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے، نئے مکان مالکان سے ملاقات میں انکے چہروں پر خوشی اور اطمینان منصوبے کی واضح کامیابی ہے۔

    واضح،رہےکہاپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہےوزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے دستاویزات پر دستخط کیے۔

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیرکیلئےبلاسودقرضوں کی فنانسنگ پنجاب بینک ہی کریگا، بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ابتک52ہزارلوگوں کو60 ارب روپےکےقرضہ جات تقسیم کیےجاچکےہیں، اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 90 کروڑ ، ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہوچکے ہیں،10ارب سے زائد رقم درخواستگزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی۔

  • راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: گرفتار گورکن نے تہلکہ خیز انکشافات

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: گرفتار گورکن نے تہلکہ خیز انکشافات

    راولپنڈی:پیرودہائی کے علاقہ میں 18سالہ خاتون کو جرگے کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے کیس میں گرفتار گورکن نے سنسنی خیز انکشافات،کئےہیں-

    چھتی قبرستان کے گرفتار گورکن نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی صبح ساڑھے 5 بجے دفن کیا گیا، قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے فون پر ایک گھنٹے میں قبر تیار کرنے کی ہدایت کی، شدید بارش اور صبح سویرے مزدوروں کے عدم دستیابی کے باعث قبر تیارنہ ہونے کا جواب دیا، پونے 6 بجے گل بادشاہ 25 افراد کے ساتھ قبرستان آیا جنہوں نے میرے ساتھ قبر کھود کر تیار کی۔

    پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    گورکن کے مطابق مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی ہوئی تھی جبکہ قبر تیار ہونے تک رکشہ قبرستان میں ہی کھڑا رہا اور قبر تیار ہونے پر تمام افراد نے لڑکی کی تدفین کی تمام افراد نے قبر کو ہموار کیا اور قبر کا نشان تک ختم کر دیا، گورکن کے مطابق اس نے قبر کی رسید نمبر 78 ممبر قبرستان گل بادشاہ کے بیٹے کو دی، جس پر گل بادشاہ نے لڑکی کا نام سدرہ دختر عرب گل تحریر کرایا، 18جولائی کو سیکریٹری قبرستان کمیٹی سیف الرحمن میرے پاس آیا اور رسید بک لے گیا، تھوڑی دیر بعد رسید بک واپس کی گئی جس میں 78 نمبر رسید کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

  • پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔

    پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہےذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک ہر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔

    قبل،ازیں، قومی ایئر لائن نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیااور طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی،ذرائع نے بتایا کہ سی ای او نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے انتظامات سمیت اصفہانی ہینگر میں برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777کا جائزہ لیا۔

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، سی ای او پی آئی اے کی طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی،سی ای او قومی ایئر لائن کو چیف ٹیکنکل افسرنے برطانیہ کیلئے طیارے پربریفنگ دی، سی ای او کے ہمراہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اصفہانی ہینگر کے دورے پر ساتھ تھے، قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے، قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال بعد برطانیہ میں پابندی ختم ہوچکی ہے۔

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

  • محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    لاہور:محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا،سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دیے گئےآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار یاددہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

    ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایاآڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی جبکہ آڈٹ نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی،آڈٹ رپورٹ کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

  • کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

    مشرقی کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد گروپ کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

    مشرقی کانگو کے قصبے کومانڈا میں علیحدگی پسند مسلح گروہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (ADF) کے ارکان نے ایک کیتھولک چرچ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 21 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش کر دی گئیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیاKomanda کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹر Dieudonne Duranthabo نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، مگر ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہےکئی شہری اس حملے کے بعد خوف کے باعث علاقے سے بھاگ کر بونیا کی طرف روانہ ہو گئے ہیں،فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دکانوں کو بھی جلا دیا گیااس گروپ کی جانب سے جولائی کے شروع میں بھی اسی صوبے میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    یہ حملہ اے ڈی ایف کی جانب سے رواں ماہ کا دوسرا خونی واقعہ ہے اس سے قبل اسی ماہ صوبہ ایتوری میں اسی گروہ نے درجنوں افراد کو قتل کیا تھا، جسے اقوام متحدہ کے ترجمان نے ”خونی قتل عام“ قرار دیا تھا، یہ دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک ہے۔

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

  • بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر میں حسین آباد چوک میں واقع نجی ہسپتال میں 3 روز قبل خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی شکایت پر بی ڈویژن پولیس نے 24 جولائی کو درج کی تھی،ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے زبیدہ نائیک ہسپتال، حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں مختلف کمروں میں کئی مریض آپریشن کے بعد زیر علاج تھے، جن کا سی سیکشن ہوا تھاجب ٹیم آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی تو 4 افراد ڈاکٹرز کے یونیفارم میں ایک مریضہ کا آپریشن کر رہے تھے، طلب کرنے پر وہ کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کر سکے اور اعتراف کیا کہ وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں، بلکہ ہسپتال کے مالک اسلم حیات نے انہیں آپریشن کے لیے رکھا تھا۔

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال میں کوئی مستند ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اسلم کے پاس بھی کوئی ڈگری یا لائسنس نہیں تھا، مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جن میں ہسپتال مالک اسلم بھی شامل ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ ہسپتال تقریباً 15 سال سے چل رہا تھا اور محکمہ صحت کی جانب سے کئی بار چھاپے مار کر سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا تھا۔

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

  • اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا،مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاؤس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔

    ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیاچینی نماباشندے نے فارم ہاؤس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے کا گوشت ملا،جسے تلف کر دیا گیا۔

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

    گدھے کا گوشت کس کو سپلائی کیا جارہاتھا، تاحال معمہ حل نہ ہوسکا، گدھوں کا گوشت پاکستان میں کس کو سپلائی کیا جارہا تھا یا کسی دوسرے ملک جانا تھا، تفتیش میں تاحال سامنے نا آسکا،ذرائع نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گرفتارشخص سے تفتیش کے دوران پولیس کچھ نانکلواسکی،گرفتارشخص چین کاشہری نکلا، گرفتارشخص 23جون کو نوے دن کے ویزے پر پاکستان داخل ہوا۔

    پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتارچینی باشندہ ناخواندہ اور انگریزی نہیں جانتا، گدھوں کا گوشت کرتے ہوئے گرفتارشخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا مجسٹریٹ نے گرفتارچینی باشندے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    شیخ حسینہ نےعوامی مظاہروں کے دوران براہ راست فائرنگ کی اجازت دی،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات