Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک

    روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک

    روسی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ (An-22 transport plane)ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔

    سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا،طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا،واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔یاد رہے روس نے گزشتہ سال اے این 22 تمام طیاروں کو سروس سے ہٹا دینے کا اعلان کیا تھا۔

    1965 میں اُس وقت کے سوویت یونین کے حصے کیف میں تیار کیا گیا یہ ٹربو پراپ طیارہ آج بھی اپنی جسامت، صلاحیت اور تاریخ کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے،دنیا کے سب سے بڑے ٹربو پراپ طیارے کا اعزاز رکھنے والا An-22 فوجی اور ہنگامی آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کا حامل سمجھا جاتا ہے،یہ طیارہ بیک وقت 29 مسافروں کے ساتھ کارگو، 290 فوجی اہلکار یا 206 زخمیوں کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کا زیادہ سے زیادہ پے لوڈ 60 ٹن تک پہنچتا ہے۔

    ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ An-22 جیسے بوڑھے مگر طاقتور طیارے روسی فضائی بیڑے میں اب بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم ان کی دیکھ بھال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی ناگزیر ہو چکی ہے۔

  • طوفان برام:برطانیہ  میں  تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان

    طوفان برام:برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان

    برطانیہ کے بیشتر حصے میں طوفان برام کے سبب تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، لندن سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز تک ریل سروس متاثر ہے، جب کہ اسکاٹ لینڈ میں بھی ریلوے نظام میں خلل پیدا ہوا ہے،ڈبلن ایئرپورٹ پر چالیس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ ناردرن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی و جنوبی مغربی انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ دی گئی ہے۔

    منگل کی شام 4 بجے سے آدھی رات تک ، اسکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں ہوا کے لئے اورنج کا انتباہ نافذ ہے۔ بے نقاب علاقوں میں گسٹس 90 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں،50 اور 60 میل فی گھنٹہ کے درمیان ہوائیں عام ہوں گی ، مخصوص مقامات پر 70-80 میل فی گھنٹہ کی کی رفتار ہو گی-

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم

    ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن تیزی دیکھی گئی-

    1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 601 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس پہلی بار 1153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں آج 560 کمپنیز کے ایک ارب سے زائد شیئر کا کاروبار کیا گیا، جن کی مالیت 51 ارب روپے رہی،جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 280روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 45پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں   خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں منگل کے روز خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق ہوگئے،ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر افراد جھلسنے کے بجائے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی تاہم آگ لگنے کے حتمی اسباب جاننے کے لیے فرانزک لیبارٹری کی تحقیقات جاری ہیں،سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے کہا کہ فورس اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے پرعزم ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لگی اور جب تک فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے تب تک آگ پھیل چکی تھی،جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کم از کم 100 فائر فائٹرز اور 29 فائر ٹرک آگ بجھانے کے کام میں شریک ہوئے-

    پولیس سربراہ نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد پہلے 17 بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں،فائر فائٹرز اب عمارت کو ٹھنڈا کرنے اور متعدد منزلوں سے گاڑھا دھواں صاف کرنے میں مصروف ہیں جس کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

  • پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    لاہور: پنجاب حکومت نے چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں زرعی ترقی کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں گندم کی بوائی، کسان کارڈ اور زرعی مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پنجاب میں کھاد کی مسلسل فراہمی، قیمتوں کا استحکام اور بلیک مارکیٹ کا مکمل خاتمہ ہوا،پنجاب حکومت میں کھاد نہ مہنگی ہوئی اور نہ ہی کوئی کمی سامنے آئی-

    پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کیلئے چین کے ساتھ تعاون کو بھی بڑھانے پر اتفاق کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر کھیت، ہر کسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 250 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے، پنجاب کے ساؤتھ ریجن میں 105 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ،پنجاب کے کسانوں نے کسان کارڈ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کھادیں خریدیں، اور 25 ارب روپے کے 30 ہزار گرین ٹریکٹر سے کسانوں کو جدید سہولتیں فراہم کی گئیں، جبکہ 10 ارب روپے کے 10 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے گئے، گرین ٹریکٹر فیز 2 کے 5 ہزار 30 ٹریکٹرز تیار ہو گئے ہیں، اور 3 ہزار 389 ٹریکٹر کسانوں کو فراہم کیے گئے ہیں 38 اقسام کے آلات پر 68 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ پنجاب میں ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے ساتھ 3 ایم او یوز پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

    سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں، سیکیورٹی ردِعمل کا عملی جائزہ

    چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

    سیالکوٹ: خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، الیکٹرک چیئرز اور ٹرائی سائیکلوں کی تقسیم

  • بسنت سے قبل پنجاب حکومت کا نیا ضابطہ کار جاری

    بسنت سے قبل پنجاب حکومت کا نیا ضابطہ کار جاری

    لاہور:پنجاب میں بسنت کے تہوار سے قبل پتنگ اور ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ سازی، ڈور سازی اور ان کی خرید و فروخت کے لیے جامع ضابطہ کار تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت تمام افراد اور اداروں کے لیے مخصوص فارم لازمی قرار دیئے گئے ہیں، پتنگ یا ڈور بنانے، بیچنے یا خریدنے کے لیے فارم اے جمع کرانا ضروری ہوگا جبکہ تصدیق شدہ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم بی کے ساتھ جاری کیا جائے گا،جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے فارم سی اور فارم ڈی مقرر کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی سرگرمیوں، ارکان اور انتظامی ڈھانچے کی مکمل تفصیل حاصل کی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ڈوراور پتنگ کا سائز، میٹریل اورمعیارشیڈول ون کے مطابق مقررکیا جائے گا جبکہ غیر معیاری، کیمیکل یا دھاتی ڈور کی تیاری اورفروخت مکمل طورپرممنوع ہوگی، رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ تہوارمحفوظ اورمنظم اندازمیں منایا جا سکے، ضابطہ کارکی خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخ کرنے کیساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے،محفوظ بسنت کے لئے ضابطہ کار کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اگلے مراحل پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

    چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

    اوکاڑہ: ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کی چیکنگ، اسسٹنٹ کمشنر کا متعدد علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ اعزازیہ پروگرام کیلئے 2500 آئمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل، امن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے

  • چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو  رشوت لینے پر سزائےموت

    چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت

    چین میں سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت دے دی گئی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے منگل کو رشوت لینے پر سرکاری ادارے کے سابق ایگزیکٹو Bai Tianhuiکو سزائےموت دی،سزا پانے والا مجرم چین کی بڑی سرکاری اثاثہ جات کا انتظام کرنے والی کمپنی China Huarong International Holdings میں جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات تھا۔

    چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق ایگزیکٹو نے 2014 سے 2018 کے دوران 156 ملین ڈالر سے زائد رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا،چینی عدالت نے مئی 2024 میں سابق ایگزیکٹو Bai Tianhui کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی،ملزم کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل پر چینی سپریم کورٹ نے ملزم کے جرم کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے سزائےموت برقرار رکھی تھی، تاہم سابق ایگزیکٹو کو منگل کی صبح چینی شہر Tianjinمیں اپنے قریبی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کے بعد سزائے موت دی گئی۔

    اس سے قبل اسی کمپنی کے سابق چیئرمینLai Xiaomin کو جنوری 2021 میں 253 ملین ڈالر کی رشوت لینے پر سزائے موت دی گئی تھی جبکہ کمپنی کے کئی دیگر افسران بھی بدعنوانی کی تحقیقات کی زد میں آ چکے ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافہ

    بجلی کی قیمت میں اضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    یہ اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہےاس اضافے سے صارفین پر 6 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی،اضافے کا اطلاق نہ صرف عام صارفین بلکہ سرکاری اداروں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر حتمی کارروائی کی جا سکے،دوسری جانب پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے حتمی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے-

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں آج پیٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کی سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، جس میں متعدد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق سمری بھی پیش ہوگی۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کی تجویز کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فی لیٹر تقریباً 2 روپے 40 پیسے تک بڑھنے کا امکان ہےمارجن میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے تجویز کیا گیا ہے نئی تجویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے لیے فی لیٹر 1 روپیہ 28 پیسے اضافہ رکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل اوگرا نے کمپنیوں کے لیے فی لیٹر 1 روپیہ 35 پیسے اور ڈیلرز کے لیے 1 روپیہ 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی 3 دسمبر کو وزیر پٹرولیم کی او ایم سی مالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں منافع کے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی،اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز کا مارجن 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، جس کے باعث صارفین مجموعی طور پر تقریباً 16 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافی ادا کر رہے ہیں مزید اضافہ ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد نافذ ہوگا۔

  • پاکستان ریلوے کی روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ،30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان ریلوے کی روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ،30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے، ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے،ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیے جائیں گے، معاہدے مکمل ہو چکے ہیں.رواں مالی سال میں وزیر اعظم کے ویژن کو مکمل طور پر امپلیمنٹ کرکے ریلوے کے تمام اہداف حاصل کرلیں گے جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے۔