Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کے تہوار سے قبل تنخواہیں اور پنشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسزاورمتعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ دسمبرکی تنخواہیں اورپنشن 19 دسمبرتک تمام مسیحی ملازمین کوادا کی جائیں، یہ اقدام ملازمین کے مالی سہولت اور تہوارکی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پنشن فراہم کی جائیں،یہ اقدام صوبائی حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سرکاری ملازمین کی مالی ضروریات اور خوشیوں کا خیال رکھنے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہےملازمین نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور اسے کرسمس کی خوشیوں میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

  • خرم ذیشان کے  گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    خرم ذیشان کے گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    نامعلوم حملہ آوروں نے منگل کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے حیات آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،تاہم بلاگر شاہد خان نے حملے کا راز فاش کر دیا-

    خرم ذیشان کے مطابق اس حملے کے دوران اتفاقًا اڑوس پڑوس کے تمام گھر، محلہ اور محلے کے باہر پوری سڑک خالی پڑی تھی لہذا کوئی یہ کاروائی نہیں دیکھ سکامیرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے، محلے کے سی سی ٹی وی کیمرے حتی کہ باہر کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اس حملے کو ریکارڈ نہیں کر سکے شائد کیمروں کے رخ غلط سمت میں تھے،نیز میرے گھر والوں کو خیال نہیں رہا لہذا وہ کوئی موبائل فوٹیج بھی نہیں بنا سکے۔”

    https://x.com/bloggershahid/status/1998429062306672748?s=48&t=G-cOBg7EkX_kBYa6eWDKdw

    بلاگر شاہد خان کے مطابق خرم ذیشان جانتا ہے کہ پی ٹی آئی میں گالیاں دینے پر عہدے ملتے ہیں لہذا وہ کافی دنوں سے اپنے ٹویٹر پر فوج اور حکومت کو مسلسل گالیاں دے رہا تھا لیکن کسی نے نوٹس نہیں کیا تاہم اب اس نے جو کہانی بنائی ہے ایسی کہانیوں پر ذہنی مریض بہت خوش ہوتا ہے اور اب وہ ضرور اس کو کچھ نہ کچھ انعام دے دے گا۔

    https://x.com/Shabanashaukat4/status/1998441105759797366?s=20

    https://x.com/Habib_Ullah2025/status/1998432738303717633?s=20

    واضح رہے کہ خرم ذیشان اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، یہ نشست پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی تتارہ تھانے میں درج واقعہ کی رپورٹ کے مطابق، حملہ تقریباً صبح 3 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے حیات آباد کے فیز 2 میں واقع گھر پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق سینیٹر کے برادر نسبتی سید اظہر حسین بخاری نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب یہ حملہ ہواگھر میں کام کرنے والے ایک شخص ابرار احمد کو فائرنگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا، اس واقعے میں ان کی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔

  • نیب کی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

    نیب کی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

    اسلام آباد: نیب (nab)کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے نے اتنی بڑی رقم کی ریکوری کی۔

    نیب حکام کے مطابق 2سال اور 9 ماہ میں 114 کھرب روپے کی ریکوریز کی گئیں،دھوکہ دہی اور ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کو 207 ار ب روپے شفاف طریقے سے واپس کیے گئے،4.85ملین ایکڑ سرکاری اراضی کی بازیابی کیلئے قبضہ گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی،بازیاب کرائی زمین کو قومی ترقی، زراعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے محفوظ بنایا گیا۔

    2025میں 61 کھرب روپے کی ریکارڈ ریکوریز نیب کی اصلاحات کا عملی مظہر ہیں،سخت سکروٹنی سسٹم کے نتیجے میں جعلی اور غیر ضروری شکایات نمایاں حد تک کم ہوئیں،منی لانڈرنگ کے 21 ہائی پروفائل کیسز میں 118 ارب روپے کے اثاثے ٹریس کیے گئے،گزشتہ 11 ماہ میں متاثرین کو 165 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

  • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،مریم نواز

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 40 ہزار سے زائد شہری سیف سٹی کنیکٹ سروسز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں حکومت کا ساتھ دیں، ہماری آنکھیں اور کان بنیں اور پنجاب سیف سٹیز کا حصہ بنیں، لاہور میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا واقعہ 15 ہیلپ لائن پر رپورٹ ہوا، اور باہمی رابطے کی بدولت آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا، بروقت کارروائی سے مزید اسموگ اور ماحول کو نقصان سے بچا لیا گیا لودھراں افسوسناک واقعے میں کھلے مین ہول کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہوئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا ہے، یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے، یہ سسٹم ریئل ٹائم میں کھلے مین ہولز، اوور فلو ہوتے ڈمپسٹرز اور دھوئیں جیسے مسائل شناخت کرسکتا ہے،سٹم کا کامیاب پائلٹ ٹرائل لاہور اور شیخوپورہ میں کر لیا گیا ہے اور کامیاب ٹرائلز کے بعد ٹاک ٹو کیمرا کو پورے پنجاب میں توسیع دی جا رہی ہے،ٹیکنالوجی کا مقصد تیز رفتار رسپانس کو مضبوط بنانا اور اسمارٹ سٹی مینجمنٹ کو مزید بہتر کرنا ہے۔

    نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا کر خوبصورت تفریحی مقامات میں بدل دی گئی ہیں علاقے کے لوگوں کے لیے سبزہ زار، کھیل کے میدان اور اسپورٹس سہولیات شامل ہیں، جبکہ صوبے بھر میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں ایک سال کے اندر پنجاب نمایاں طور پر بدل چکا ہو گا۔

    یورپی ملک میں خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے

  • نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    16ویں صدی کے ایک نجومی نے 2026 میں سیاسی ہلچل اور مشرق اور مغرب کے درمیان نئے سرے سے تصادم کی پیشین گوئی کی تھی ، لیکن یہ سب کچھ تباہی اداسی نہیں ہے اور نئے سال کے منتظر ہونے کے لیے کچھ مثبت ہو سکتا ہے۔

    مشہور فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس کی پیشگوئیوں کو دنیا بھر میں ہمیشہ خاص اہمیت دی جاتی رہی ہے، سولہویں صدی میں لکھی گئی ان کی کتاب ”لی پروفیسی“ (Les Propheties) میں موجود 942 مبہم اور شاعرانہ اِشاروں کو لوگ آج بھی مختلف انداز میں سمجھنے اور موجودہ حالات پر فٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہی اشاروں کی روشنی میں ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ بعض اشعار اور اشارے سال 2026 سے بھی تعلق رکھتے ہیں، انہی اشاروں کی روشنی میں ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ بعض اشعار اور اشارے سال 2026 سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایک مشہور شعر میں شہد کی مکھیوں کے اُٹھ کھڑے ہونے یا حملے کا ذکر ملتا ہے موجودہ دور میں بھی تعبیر کرنے والے اسے مکھیوں یا کیڑوں سے نہیں جوڑ رہے بلکہ ”مکھیوں کے جُھنڈ“ اور ”حملے“ کو طاقت اور اختیار رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی علامت سمجھتے اور اسی سے تعبیر کرتے ہیں اسی لیے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ 2026 میں ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پیوٹن یا دیگر مضبوط لیڈروں کو سیاسی کامیابیاں مل سکتی ہیں، یا بڑے ممالک اچانک نئے اتحاد تشکیل دے سکتے ہیں۔

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    ایک اور پیشگوئی میں سوئٹزرلینڈ کے جنوبی علاقے ٹچینو میں خون بہنے کا اشارہ ملتا ہے چونکہ یہ علاقہ اٹلی کی سرحد کے قریب ہے، اس لیے کچھ لوگ اسے یورپ میں کسی نئے تنازع یا سرحدی کشیدگی سے تعبیر کر رہے ہیں، اگرچہ شعر کی اصل مراد واضح نہیں، لیکن اس میں جغرافیائی نشان دہی کی وجہ سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

    نوسٹراڈیمس کی پیشگوئیوں کے شیدائی اس کے کئی مبہم اشعار کو دنیا میں پھیلنے والی وباؤں سے بھی جوڑتے ہیں،بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس نے صدیوں پہلے ایسی عالمی بیماریوں کا اشارہ دیا تھا جو اچانک پوری دنیا کو متاثر کر دیں اسی حوالے سے کووڈ-19 کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ نوسٹراڈیمس کے بعض اشارے اس وبا جیسے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہیں،اگرچہ پیشگوئیاں مبہم ہیں لیکن لوگ انہیں کووڈ وباؤں کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نوسٹراڈیمس کے ایک اور مبہم شعر میں ”سات مہینے طویل جنگ“ اور دو شہروں کے ذکر کے ساتھ ایک ایسے بادشاہ کی بات کی گئی ہے جو پیچھے نہیں ہٹے گا کچھ ماہرین اسے روس اور یوکرین کی شدت پکڑتی کشیدگی، یا مشرق اور مغرب کے درمیان کسی بڑے ٹکراؤ کا اشارہ سمجھتے ہیں اس تناظر میں ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنماؤں کے کردار پر بھی مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

    ایک اور پیشگوئی میں جنگ، خونریزی اور مشرق کی جانب سے اٹھنے والی ”تین آگ“ کا ذکر ہے جبکہ مغرب کے خاموش ہو جانے کی بات بھی سامنے آتی ہے کچھ ماہرین اس کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے کردار سے جوڑ رہے ہیں،ان کے مطابق مشرقی ممالک، جیسے چین اور جاپان، اے آئی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ یورپ معاشی دباؤ سے دوچار ہے اسی پس منظر میں یہ شعر مغرب کی طاقت میں ممکنہ کمی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

    وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم

    اگرچہ زیادہ تر پیشگوئیاں جنگ، کشیدگی اور بحران کی ہیں، لیکن نوسٹراڈیمس نے اپنے اشاروں کے آخر میں ایک مثبت خبر بھی دی ہے انہوں نے لکھا کہ ”سایوں کے گرنے کے بعد روشنی کا انسان ابھرے گا“ اور لوگ اندرونی بصیرت کی طرف متوجہ ہوں گے،اس بات پر مبصرین کہتے ہیں کہ س کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ممکن ہے مشکلات اور تنازعات کے بعد دنیا میں نیا لیڈر، نیا نظام یا انسانوں کے درمیان نئی ہم آہنگی سامنے آئے۔

  • یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

    https://x.com/PakinIndia/status/1998407287174832225?s=20

    فرسٹ سیکریٹری شعیب سرور نے بتایا کہ بوریندو وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب کی جیتی جاگتی بازگشت ہے جو انسان کی تخلیقی صلاحیت اور مقامی ثقافتی روح کی علامت ہے، یہ اندراج پاکستان کی ثقافتی روایات اور مشترکہ انسانی ورثے کا اعتراف اور مسرت کا موقع ہے۔

  • یورپی ملک میں  خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے

    یورپی ملک میں خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے

    یورپ کے خوبصورت ملک لٹویا میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے جب کہ مردوں کی تعداد میں نمایاں کمی نے سوسائٹی کا توازن بگاڑ دیا ہے۔

    یورپی میڈیا کے مطابق لٹویا میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں ساڑھے 15 فیصد زیادہ ہے یعنی گلی کوچوں اور ملازمتوں کی جگہوں پر بھی صرف خواتین ہی نظر آتی ہیں،لٹویا میں مردوں کی آبادی کم ہونے کی بنیادی وجہ ان کا طرز زندگی ہے، وہاں عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ سگریٹ پیتے ہیں اور موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔

    جس کے باعث وہ متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوکر جلدی مر جاتے ہیں یعنی مردوں کی شرح اموات زیادہ ہےخواتین کی آبادی میں اضافے سے انھیں نہ صرف شادی کے لیے مردوں کے قحط کا سامنا ہے بلکہ گھر کے عمومی کاموں کے لیے بھی مردوں کی قلت کا سامنا ہےخواتین نے اس مسئلے کا حل یوں نکالا کہ سوشل میڈیا پر کرائے کے شوہر کی فراہمی کی سروس شروع کردی۔

    کرائے کے شوہر گھر کے کام کاج جیسے کسی چیز کی تھوڑ پھوڑ کو درست کرنا، پردوں کو راڈ کے ذریعے لگانا، برتن دھونا اور سامان کی منتقلی شامل ہیں،ان اشتہارات کا عنوان Men With Golden Hands آپ کے گھر حاضر ہے جب کہ فلرٹ، ڈیٹنگ اور چھیڑ چھاڑ ممنوع ہوں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرائے پر دینے کا اشتہار دیا تھا جو فوری طور پر ایک ماہ کے لیے بک بھی ہوگئے تھے،ان کے شوہر کو فی گھنٹہ 44 ڈالر کے حساب سے گھر کی مرمت، فرش بچھانا، ٹائلیں لگانا اور ان جیسے گھریلو کاموں کے لیے کرائے پر لیا گیا تھا۔

  • نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی، فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا۔

    پاور ڈویژن کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی کی کھپت پر فی یونٹ 22 روپے 98 پیسے چارج ہو گا،وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صنعتی پیکیج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے اضافی مواقع دستیاب ہوں گے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ 3 سال کے پیکیج سے انڈسٹریل سیکٹر مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے گا، ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی، صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

    پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیکیج کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق صنعتی شعبے کو 34، زرعی شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی ہے، اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمتِ خرید میں کمی آئے گی،زراعت پر اضافی یونٹس کی قیمت 38 اور صنعتی شعبے کے لیے قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے کی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صنعت اور زراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی دی جائے گی، شعبہ زراعت میں اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی،صنعتی شعبے میں اضافی 1000 یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کم ہو گی۔

  • علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

    ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری،قبائلی عمائدین کی شرکت

    ادھر علیمہ خان اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دھرنے کے شرکا کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہےانتظامیہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

    نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔

    نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے اور قیمت میں کمی کااطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا ملبہ بجلی صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، گڈو747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔