Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی صدر  کا روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

    امریکی صدر کا روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس پر سخت ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 50 دن میں جنگ بندی معاہدہ نہ ہوا تو روس پر بہت سخت ٹیرف نافذ کریں گے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل نیٹو کی معاونت سے ہو گی، صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 50 روز میں امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کے دوران کہی۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے خوش نہیں کیونکہ صدر پیوٹن کو یوکرین سے 2 ماہ قبل ہی امن معاہدہ کرلینا چاہیےتھا لیکن روسی صدر نے ایسا نہیں کیا وہ روس کو یوکرین سے امن معاہدے کےلیے 50 دن کا وقت دے رہے ہیں، اگر روس معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو سخت ٹیرف عائد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نیٹو کو بہترین ساز و سامان بھیجنے والے ہیں جبکہ تجارت جنگیں ختم کرانے کے لیے بہترین طریقہ ہے اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان فوری طور پر تقسیم کیا جائے گا،ثانوی ٹیرف بہت سخت ہوں گے آج یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا کہا کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم فراہم کریں گے تاکہ یوکرین روس کے خلاف جنگ میں اپنا دفاع کرسکے تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ہم نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ رُکوائی، دونوں ممالک تیزی سے جوہری جنگ کی طرف جا رہے تھےتجارتی ٹیکسوں میں اضافے پر یورپی یونین اور دیگر ممالک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے یورپی یونین حکام بات چیت کے لیے آرہے ہیں۔

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یورپی ممالک آگے بڑھ رہے ہیں، اور یہ پہلا مرحلہ ہے جب مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 روز قبل یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاتھا، کہا تھا کہ یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔

  • چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے-

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے رجسٹرار، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار اور بلوچستان بار کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام بھی شریک ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا، جو ضلعی بارز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    انہوں نے کم ترقی یافتہ اضلاع میں عدالتی بنیادی ڈھانچے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سطح پر انصاف کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی،غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت وکلاء کو ریاست کی جانب سے 50 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ قانونی معاونت کا دائرہ کا سپریم کورٹ تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے بارز سے اہل وکلاء کے نام نامزد کرنے اور وکلاء کی تربیت کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے پروگرامز سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ تربیتی کیلنڈر کو بارز میں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا کراچی میں ہونے والے اگلے اجلاس میں بارز کے مسائل پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

    اوکاڑہ: بارش کے دوران چھتیں گرنے کے 3 واقعات، 8 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی

    قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی آج اپنے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے، دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد پر ان کا استقبال کیا گیا تھاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیںبینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہے،چیف جسٹس کے اس دورے کو عدالتی نظام کی بہتری اور بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

  • سونے کی قیمت میں آج پھر  اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو ا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے ہو گئی اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,371 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے تک جاپہنچا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 1,257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 695 روپے میں فروخت ہوا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 372 ڈالر ہو گئی۔

    جبکہ چاندی کے فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت میں بالترتیب 65 اور 55 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 87 روپے اور 3 ہزار 503 روپے ہوگئی۔

    سب کو بنیادی امور پر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر متفق ہونا چاہیے،رانا ثنااللہ

    ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے، طلال چودھری

    پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

  • سب کو بنیادی امور پر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر متفق ہونا چاہیے،رانا ثنااللہ

    سب کو بنیادی امور پر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر متفق ہونا چاہیے،رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے اور وہ سیاستدانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہاں ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں کے لیے، اور سب کو بنیادی امور پر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر متفق ہونا چاہیے-

    رانا ثنااللہ نےپی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سیاستدانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہاں ہے، ان کے احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، علی امین گنڈا پور کے الفاظ سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ’معرکہ حق کے فوراً بعد‘ جس سے پاکستان کو استحکام کا موقع ملا کو غیر مستحکم کرنا ہے اس کے علاوہ ان کا اور کیا ایجنڈا ہے، یہ معلوم نہیں ہے،اگر یہ پُرامن رہیں تو ٹھیک ہے، احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، لیکن اگر انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تو پھر قانون اپنا راستہ لے گا ملک کو غیر مستحکم کرنا ’شروع سے ہی پی ٹی آئی کا ایجنڈا رہی ہے‘، انہوں نے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بھی مظاہرہ کیا تھا، تاکہ پاکستان کو دیے گئے ہنگامی قرضے کی مخالفت کی جا سکے۔

    ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے، طلال چودھری

    انہوں نے یہ تاثر مسترد کیا کہ حکومت، جو اب نسبتاً مستحکم ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں زیادہ نرمی برتے گی پی ٹی آئی نے خود پہلے مذاکرات میں یہ مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان کی رہائی پر بات نہیں ہو گی، کیونکہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ وہ اپنے کیس میں میرٹ پر بری ہونا چاہتے ہیں حکومت پی ٹی آئی سے دیگر معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پارٹی کی حالیہ اپیلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ’حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، وہ اب بھی اپنے ایجنڈے پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے دوبارہ اقتدار میں آئیں،ہماری صرف ایک خواہش اور کوشش پاکستان کی معیشت کی بحالی اور کامیابی ہےتاکہ ہر شہری کی فلاح کو یقینی بنایا جا سکےاور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کے طور پر عالمی نقشے پر مقام ملے اگر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں اس مقصد کے لیے تعاون پر تیار ہوں تو حکومت مذاکرات کے لیے بیٹھنے کو تیار ہے، یہ سب کے باہمی مفاد میں ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں کے لیے، اور سب کو بنیادی امور پر ’چارٹر آف اکانومی‘ پر متفق ہونا چاہیے، جب کہ اس حوالے سے ہم ہر مفاہمت یا معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا باضابطہ آغاز کرنے کے لیے لاہور کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دینا تھا اور اس کا آغاز 5 اگست سے ہوگا، جس دن سابق وزیراعظم کو جیل میں 2 سال مکمل ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک روز قبل ریاستی اداروں سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کی اپیل کی تھی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خود کو جوابدہ بھی ٹھہرائیں-

  • ایف سی میں  عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے، طلال چودھری

    ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے، طلال چودھری

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ایف سی فیڈرل حکومت کے تحت کام کرتی رہی ہے، ایف سی کا قیام 1913 میں ہوا، ماضی میں ایف سی وفاقی حکومت کے انڈر بھی کام کرتی رہی ہےایف سی نے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ایف سی کی تنخواہیں پولیس سے کم تھیں، ایف سی کے بہت سے اہلکار دہشتگردی کیخلاف شہید ہوئے، ایف سی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں، فیڈرل کا نسٹیبلری اورپولیس دونوں مختلف محکمے ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، اب پورے پاکستان سے ایف سی میں لوگ بھرتی کئے جا ئیں گے۔

    پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی ریاض نذیرگاڑا نے کہا کہ ایف سی جس ایکٹ کے تحت کام کررہی تھی اس کو 100 سے زائد سال گزر گئے، وقت کے ساتھ ضرورت تھی کہ ایف سی میں اصلاحات لائی جائیں، ایف سی کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے 41 ونگز ہوں گے، فیڈرل کانسٹیبلری کے ڈھانچے کو مختلف شعبوں میں اور 6 مختلف ڈیویژنز میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک بھر میں کام کرنے کا بااختیار بنا دیا ہے۔ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا۔

    انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    اسلام آ باد:اسکروٹنی کمیٹی نے چار پارٹیوں کو نیلامی میں شرکتِ کیلئے منظوری دے دی، جلد نیلامی کی تاریخ طے کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں، پی آئی اے کی نجکاری، بجلی کی صورتحال، پوسٹل لائف کا محکمہ اور دیگر ایشوز زیر بحث آئے۔

    سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 5 پارٹیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی اور درخواستیں جمع کروائیں، اسکروٹنی کمیٹی نے چار پارٹیوں کو نیلامی میں شرکتِ کیلئے منظوری دی، ان پارٹیوں کو کل سے پی آئی اے کے دفاتر میں اکاؤنٹس اور آپریشنز کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی ہے پارٹیوں کی ڈیو ڈیلیجنس کے بعد بولی کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

    انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ حکومت قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، سرمایہ کاروں کی تسلی کے بعد ہی پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی، ہم نے خطے کی دیگر ائیر لائنز کو بھی نیلامی میں شرکت کی دعوت دی تھی، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی آئی اے کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور یہ گروپس سرمایہ کاری کی سکت رکھتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بھی تو پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھتی تھیں؟اس پر سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پنجاب حکومت اپنی ایئر لائن شروع کرنا چاہتی ہے، پنجاب حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں اظہار دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے فرانس کی فلائٹس شروع کر دیں ہیں، مانچسٹر کی فلائٹس کسی بھی وقت بحال ہو جائیں گی، پی آئی اے کے حالات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں،سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ ادارے کی نجکاری کے دوران پی آئی اے ملازمین کی جاب سیکیورٹی کیلئے کام کریں گے، نئے خریدار کو پی آئی اے کے 19 جہازوں کے فلیٹ کو 45 تک لے کر جانا ہوگا۔

  • نوجوان پر تشدد کیس: ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم

    کراچی: پولیس نے نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔

    کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جس دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سلمان فاروقی کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔

    گزری تھانے کی پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج نے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور بیان حلفی میں لکھا ہے کہ ملزمان نے نہ تو اس سے اور نہ ہی اس کی بہن سے کوئی بدتمیزی کی، مدعی کے حلفیہ بیان کی بنیاد پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

    عدالت نے پولیس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں سلمان فاروقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ مبینہ طور پر معمولی ٹکر کے واقعے پر کار سوار سلمان فاروقی نے نوجوان کو سڑک پر روک کر مارا پیٹا، حالانکہ اُس کی بہنیں منتیں کرتی رہیں۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

  • انڈونیشیا  میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    مشرقی انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا-

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ پیر کو مشرقی انڈونیشیا کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا زلزلہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق شب 12 بج کر 49 منٹے ( پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بج کر 49 منٹ پر ) آیا اور اس کا مرکز مشرقی مالوکو صوبے کے شہر ٹوال سے تقریباً 177 کلومیٹر مغرب میں 66 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، اور انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زلزلے میں ’ سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں تھی،زلزلے کے نتیجے میں ساحلی علاقے میں فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    وسیع جزیرہ نما ملک انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’ رنگ آف فائر’ پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے کثرت سے زلزلوں کا سامنا کرتا ہے’ رنگ آف فائر’ شدید زلزلہ سرگر میو ں کا مرکز ایک قوس نما علاقہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں جو جاپان سے جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے طاس تک پھیلا ہوا ہے۔

    اس علاقے میں جنوری 2021 میں سولاویسی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے 2018 میں، سولاویسی کے پالو میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی سے 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور 2004 میں، آچے صوبے میں 9.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے سونامی آیا اور اس کے نتیجے میں انڈونیشیا میں 170000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، وزیرِ اعظم

  • 15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل کے دوران 15 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر میں بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ انہی ایام میں گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

    14 سے 17 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پیر تا جمعرات پنجاب ، اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی کے دوران سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات نے مری، گلیات، مانسہرہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اور مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

  • حمیرا اصغر کی موت کیسےہوئی ؟پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    حمیرا اصغر کی موت کیسےہوئی ؟پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا اداکارہ کی موت طبعی تھی، حادثاتی، خود کشی کا نتیجہ تھی یا یہ کوئی قتل کا واقعہ ہے کمیٹی شواہد جمع کرکے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہےتحقیقاتی ٹیم میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی ندا جنید، ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی، سب انسپکٹر محمد امجد اور آئی ٹی برانچ سے پولیس کانسٹیبل محمد عدیل شامل ہیں،ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر حکام کو تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرے۔

    پاکستان میں 2025 اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے،آئی ایم ایف

    ذرائع کے مطابق، پولیس نے حمیرا اصغر کے زیر استعمال تین موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے کھول دیا گیا ہے،تحقیقاتی ٹیم نے اب تک دو افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید دو افراد کو طلب کیا گیا ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تمام شواہد کا مکمل تجزیہ ضروری ہے۔

    تاجک سوشل میڈیا اسٹار کی چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری و رہائی