Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اولمپکس2028:کرکٹ میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    اولمپکس2028:کرکٹ میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے-

    اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کرکٹ کی طویل عرصے بعد واپسی کا اعلان باضابطہ مقابلے کے شیڈول کے ساتھ کیا گیاکرکٹ میچز 12 جولائی سے شروع ہوں گے، جبکہ 20 اور 29 جولائی کو میڈل میچز کھیلے جائیں گےلاس اینجلز میں 2028 میں 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں ہوگا، زیادہ تر دنوں میں ایک دن میں 2 میچ ہوں گے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور شام 6:30 بجے شروع ہوں گے، میڈل میچز کے لیے بھی یہی اوقات ہوں گے۔

    جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کون؟

    مردوں اور خواتین کے ہر ٹورنامنٹ میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مقرر کیا گیا، جس کے لیے مرد و خواتین کے لیے 90، 90 کوٹے رکھے گئے ہیں تمام میچز لاس اینجلس سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پومونا میں فیئر گراؤنڈز پر خصوصی طور پر بنائے گئے عارضی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

    سی ڈبلیو آئی کے چیف ایگزیکٹو کرس ڈیرنگ نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے انفرادی ممالک کی شاندار اولمپک تاریخ کو اس گفتگو میں شامل کیا جائے، ہمارے ممالک نے ہمیشہ انفرادی جھنڈے کے ساتھ اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ اب جب کہ کرکٹ شامل ہو چکی ہے تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے کرکٹرز تاریخ سے باہر نہ ہوں، ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں، ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں لیکن سب سے بڑھ کر ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کو آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں شامل کیا گیا تھا، جس میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جہاں برطانیہ نے کامیابی سمیٹی تھی،اکتوبر 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ لاس اینجلس گیمز 2028 کے اعلیٰ عہدیداروں نے مردوں اور خواتین کی ٹی20 کرکٹ کی 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی ہے، جس میں میزبان کے طور پر امریکا بھی اپنی ٹیم شامل کرے گا۔

  • نیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور اعظم سواتی کو طلب کر لیا

    نیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور اعظم سواتی کو طلب کر لیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات سے متعلق معاملے میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی امجد علی کو طلب کرلیا۔

    کوہستان 36 ارب میگا کرپشن کیس میں اعظم سواتی کو بھی نیب نے دوبارہ طلب کرلیا مبینہ کرپشن پر معاون خصوصی امجد علی کو 17 جولائی کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اور نیب میں 2013 سے اب تک اثاثوں اور ٹیکس جمع کرنے کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    نیب خیبر پختونخوا نے اعظم سواتی کو بھی 17 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی نیب کا کہنا تھا کہ کوہستان 36 ارب روپے کرپشن میں جو دستاویز پیش کیے ہیں اس میں کچھ خامیاں موجود ہیں، ضلع کوہستان میں سرکاری فنڈز کے غیر قانونی اخراجات کی تحقیقات جاری ہیں۔

    نیب کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، اے جی آفس اور پرائیویٹ کنٹریکٹرز پر اربوں کی مبینہ خوردبرد میں ملوث ہونےکا الزام ہے،سرکاری خزانے سے 36 ارب روپے سے زائد کی رقم مبینہ غیرقانونی طریقے سے نکالنےکا انکشاف ہوا ہے،اعظم سواتی کو 17 جولائی کو نیب پشاور آفس طلب کیا گیا ہے، اعظم سواتی کو ریکارڈ میں خامیوں کی وضاحت کے لیے نیب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، عدم پیشی کی صورت میں اعظم سواتی کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔

  • امریکی محکمہ دفاع نے ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سےمعاہدہ کرلیا

    امریکی محکمہ دفاع نے ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سےمعاہدہ کرلیا

    مریکی محکمہ دفاع نے اوپن اے آئی، الفابیٹ کی گوگل، اینتھروپک اور ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔

    روئٹرزکے مطابق امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) کی جانب سے اوپن اے آئی، الفابیٹ کی گوگل، اینتھروپک اور ایلون مسک کی اے آئی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ کے ساتھ معاہدوں کا مقصد محکمہ دفاع میں جدید اے آئی صلاحیتوں کو وسیع پیمانے پر اپنانا ہے۔

    محکمہ دفاع کے چیف ڈیجیٹل اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس آفس نے بتایا کہ ان معاہدوں کے تحت محکمہ دفاع کو ایجنٹک اے آئی ورک فلو تیار کرنے اور انہیں قومی سلامتی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنے کا موقع ملے گا چیف ڈیجیٹل اینڈ اے آئی آفیسر ڈوگ میٹی کا کہنا تھا کہ’اے آئی کو اپنانا ہمارے جنگجوؤں کی مدد کرنے اور مخالفین پر اسٹریٹجک برتری برقرار رکھنے کی محکمہ دفاع کی صلاحیت کو بدل رہا ہے۔

    https://x.com/xai/status/1944776899420377134

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    امریکی سرکاری ادارے اے آئی کے استعمال کو بڑھا رہے ہیں، جس کی وجہ اپریل میں وائٹ ہاؤس کا جاری کردہ حکم نامہ ہے جو اس کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس ٹیکنالوجی پر پابندیاں نرم کرنے کی کوشش کی ہے اور 2023 میں بائیڈن دور کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت اے آئی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈیٹا کا افشا کرنا لازم تھا۔

    پیر کو ایکس اے آئی نے اپنی مصنوعات کا ایک نیا سلسلہ’ گروک فار گورنمنٹ’ کے نام سے متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اس کے جدید ترین ماڈلز، بشمول فلیگ شپ گروک 4، وفاقی، مقامی، ریاستی اور قومی سلامتی کے اداروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پینٹاگون نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اوپن اے آئی کو 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کو ’ دونوں جنگی اور ادارہ جاتی شعبوں میں قومی سلامتی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید اے آئی صلاحیتوں کے پروٹو ٹائپ تیار کرنے’ کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

  • جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ  کون؟

    جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کون؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا-

    آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تاریخی فائنل میں ایڈم مارکرم نے میچ کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پروٹیز کو تاریخی فتح دلائی۔

    ایڈن مارکرم نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا تھا، انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور بعد میں جوش ہیزل ووڈ کو بھی آؤٹ کیا جبکہ اس ماہ کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں ایڈن مارکرم کے ساتھ ان کے ہم وطن کگیسو ربادا اور سری لنکا کے اسٹار بلے باز پاتھم نسانکا بھی شامل تھے۔

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    دوسری جانب، ویسٹ انڈیز کی اسٹار آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ٹائٹل جیت لیامیتھیوز کو یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، جہاں وہ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں اور ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

  • ایران  نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    ایران انکشاف کیا ہے کہ جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لیے آنے والے عالمی ادارے کے اہلکاروں کے جوتوں سے جاسوسی چپس ملی تھیں۔

    عالمی میڈیاکے مطابق یہ انکشاف ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمود نبویان نے ایک انٹرویو میں کیا ،انھوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ انہیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ ہماری نطنز میں جوہری تنصیبات ہیں؟وہ یا تو امریکی سیٹلائٹس کے ذریعے یا سیکیورٹی اداروں کے ذریعے معلوم کرتے ہیں یا اسرائیل نے معلومات فراہم کی ہیں، ہمارے پاس جاسوسی کے تمام تر شواہد موجود ہیں معائنہ کاروں کے جوتوں سے جاسوسی چپس ملی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے پاس اب ہماری تین مقامات کے بارے میں دعوے ہیں جن کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ وہ ابھی تک حل نہیں ہوئے کیا یہ صرف اتنا ہی ہے کہ اسرائیل نے آپ کو ہمارے ان مراکز کے بارے میں معلومات فراہم کردی ہیں؟ کیا اسرائیل نے آپ کو ہم سے متعلق دستاویزات فراہم کی ہیں؟ لیکن آپ اسرائیل کی بات کیوں سنتے ہیں؟ کیا اسرائیل عدم پھیلاؤ معاہدے کا رکن ہے؟ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ آپ جاسوسی کر رہے ہیں،گروسی نے ہماری رپورٹس اسرائیل کو دیں۔

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

    محمود نبویان نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اسرائیلی خفیہ دستاویزات حاصل کیں اور کہا کہ ہم نے اسرائیل سے دس ملین دستاویزات حاصل کی ہیں اور یہ جاننا دلچسپی کا باعث بنا کہ عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن کے طور پر ہمیں اپنی رپورٹس ایجنسی کو پیش کرنی چاہئیں لیکن گروسی نے ہماری رپورٹس اسرائیل کو دیں!۔ انہوں نے گروسی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جب ہم کہتے ہیں جاسوسی تو ہم یہ ثبوت کے ساتھ کہتے ہیں جب ہم ایجنسی کو خفیہ رپورٹس پیش کرتے تھے تو ایجنسی میں ان پر بحث کرنے سے پہلے معلومات اخبارات میں شائع ہو جاتی تھیں حالانکہ ان معلومات کی اشاعت ممنوع ہے اس پر ایجنسی کو جوابدہ ہونا چاہیے،اسرائیلی اور امریکی اخبارات ایران کی جوہری معلومات شائع کرتے ہیں۔

    واضح رہے ایران نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا تھا۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

    لندن میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ مکینزم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کیے یہ پہلا اعلیٰ سطحی تجارتی معاہدہ ہے جسے پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بعد طے کیا معاہدہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے-

    معاہدے میں دونوں ملکوں نے تجارتی مواقع تلاش کرنے، رکاوٹیں دورکرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہےمعاہدےکے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دواسازی جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے نئی منڈیاں، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان نے برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبے کو اجاگر کیا برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی اسکیم کے تحت پاکستان کو بھی سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئے اقتصادی دور میں داخل کرنےکی بنیاد بنےگا۔

    چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  • پی پی پی اور جے یو آئی کا  ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپار ٹی اور جے یوآئی اپوزیشن اتحاد کے لیے دیگر پارٹیز سے رابطے کریں گی، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی، خورشید شاہ اور ظاہر شاہ شریک تھے، جبکہ ملاقات کے دوران جے یو آئی کے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود ،اسجد محمود موجود تھے۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی سے تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں،کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کررہا لیکن تعلقات کو بہتر بنانا میرے مقاصد میں سے ہے، میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف کی حد تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتاہوں، میں پی ٹی آئی کی تلخی اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔

    چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا جواب ان سے پوچھ لیں اس غیر معقول سوال کا جواب میں کیوں دوں؟ میں نے خیبر پختون خوا میں عدم اعتماد کی بات پی ٹی آئی کے خلاف نہیں کی، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، میں نے پی ٹی آئی کے اندر تبدیلی لانے کی بات کی ہے، میں نے اپوزیشن کی سودا بازیوں اور ارکان توڑنے کے بجائے پی ٹی آئی کے اندر نئی ایڈمنسٹریشن کی بات کی ہے۔

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی “ہندالہ” روانہ

  • چار گھنٹوں  میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں،مولانا فضل الرحمان

    چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں-

    چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مدارس بل پر حکومتی اتحاد کے بدنیتی ظاہر ہو چکی ہے، صدر مملکت نے مدارس آرڈیننس ایکٹ پر دستخط کیے ہیں، مدارس آرڈیننس کو توسیع دی جار ہی ہے مگر قانون سازی نہیں ہو رہی، مدارس ترمیمی بل کے حوالے سے حکومت کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں، مدارس ترمیم بل کے حوالے سے فیصلہ وفاق المدارس اور تنظیمات مدارس کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امن و امان اور شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کےجان و مال کی حفاظت کریں چار دہائیوں سے دہشت گردی کے واقعات ریاستی اداروں کا منہ چڑا رہے ہیں، چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں، سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ چار دہائیوں سے جاری دہشت گردی پر قابو کیوں نہیں پایا جارہا؟ ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا رہے ہیں،عوام نے سوات سے لے کروزیرستان تک چند گھنٹوں میں علاقے خالی کیے، آج بھی وہ لوگ اپنے ہی ملک میں مہاجر ہیں، سیکیورٹی ادارے ایک بار پھر عوام کو علاقے خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں، ریاستی ادارے اپنی ناکامی کی ذمہ داری عوام پر نہ ڈالیں، ادارے اپنے گریباں میں جھانک اپنا امتحان لیں مگر یہاں تو ادارے ٹانگ پر ٹانگ ڈال کر عوام پر رعب ڈال رہے ہیں، ریاستی اداروں کا لب و لہجہ رعب والا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ہر میٹنگ اور جرگہ میں عام لوگوں کو اپنے لہجے سے مرعوب کر رہے ہیں، ریاستی ادارے اپنا لب و لہجہ سیدھا کرلیں، ادارے ہمارے ساتھ انسان اور پاکستانی بن کر بات کریں، اداروں کے لوگ مافوق الفطرت نہیں ہیں اور نہ یہ عوام سے بالاتر ہیں، ریاستی اداروں کے لوگ ہماری طرح کے انسان ہیں اور ہمارا اور ان کا شناختی کارڈ ایک ہے، مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ ریاستی ادارے جرگے بلاکر ان کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ صرف اور صرف اسٹیبلشمنٹ موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے عوام پر الزامات لگا رہے ہیں، خیبر پختون خوا میں اپوزیشن پارٹیاں ایک مخصوص نشست کے لیے عدالتوں میں جا رہی ہے، مسلم لیگ ن نے مخصوص نشست پر عدالت میں جے یو آئی کے خلاف کیس دائر کیا ہے، موجود ہ حالات میں مسلم لیگ ن کا یہ اقدام کس کو فائدہ دے گا؟ ایسی اپوزیشن کا میں کیا کرو ں جس کا ہر قدم صوبائی حکومت کے فائدے میں جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون وا میں موجودہ اپوزیشن کے ساتھ ان حالات میں کیسے چلیں گے؟ہم معتدل سیاست کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، حکمران بھی ہمیں لچر زبان میں جوا ب اور گالیاں دے رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے خلاف عدالتوں میں جار ہی ہے، ایسی صورتحال میں خیبر پختون خوا میں عدم اعتماد کا سوچ غلط ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم افغانستان کے خلاف پہلے کاروائی اور بعد میں بات چیت شروع کرتے ہیں، افغانستان کے خلاف کارروائی سے تلخیاں پیدا ہوتی ہے اور مذاکرات کا ماحول ختم ہو جاتا ہے، میثاق جمہوریت پر ہم ایک بار ہاں کر چکے ہیں، جے یو آئی آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہے، اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو ایک بہتر ماحول پیدا ہو سکتا ہے میں پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کررہا لیکن تعلقات کو بہتر بنانا میرے مقاصد میں سے ہے، میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف کی حد تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتاہوں، میں پی ٹی آئی کی تلخی اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا جواب ان سے پوچھ لیں اس غیر معقول سوال کا جواب میں کیوں دوں؟ میں نے خیبر پختو خوا میں عدم اعتماد کی بات پی ٹی آئی کے خلاف نہیں کی، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، میں نے پی ٹی آئی کے اندر تبدیلی لانے کی بات کی ہے، میں نے اپوزیشن کی سودا بازیوں اور ارکان توڑنے کے بجائے پی ٹی آئی کے اندر نئی ایڈمنسٹریشن کی بات کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، آج بھی کہتا ہوں کہ اس صوبے کی اکثریت جعلی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہے اور عدالت نے تسلیم بھی کیا ہے، ساری دنیا پی ٹی آئی کی حکومت مان رہی ہے ،اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ مینڈیٹ چوری کے حوالے سے ہمارا دعویٰ غلط یا درست ؟-

  • چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ   3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ایف آئی اے نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ (کونسل پی اے آرسی) کے چیئرمین ڈاکٹرغلام محمد علی کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے-

    ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق چئیرمین پی اے آر سی پر آڈٹ اعتراض تھا کہ انہوں نے اپنے ادارے میں بھرتیوں میں مروجہ طریقہ کار نظر انداز کیا ہے اور 154 افراد کی بجائے 332 افراد کو بھرتی کیا اس بڑے حجم کی غیرقانونی بھرتیوں کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں اور گرفتاری عمل میں لائی گئی-

    ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں مقدمے میں دیگر 17 افسر و اہلکار بھی نامزد ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے دونوں ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ایف آئی اے نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے تین دن کی منظوری دی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو 17 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ دیگر ملوث افسران کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ اس کیس کو مکمل طور پر شفاف اور قانون کے مطابق حل کیا جا سکے۔

  • اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی  “ہندالہ”  روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی “ہندالہ” روانہ

    روم: اٹلی کے شہر سیراکوس سے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک اور امدادی کشتی “ہندالہ” غزہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق اٹلی سے روانہ ہونے والی کشتی میں تقریباً15 بین الاقوامی کارکن سوار ہیں۔ جو انسانی ہمدردی کے تحت ادویات، خوراک، طبی سازوسامان اور بچوں کا سامان لے کر روانہ ہوئے ہیں یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے تحت ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنا اور فلسطینیوں کو درپیش انسانی بحران کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

    روانگی کے موقع پر بندرگاہ پر موجود افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر اور “فری فلسطین” کے نعرے لگا کر عملے کا استقبال کیا یہ کشتی بحیرہ روم میں ایک ہفتے کا سفر کرے گی اور تقریباً ایک ہزار 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کرے گیکشتی راستے میں اٹلی کے شہر گلیپولی میں رکے گی، جہا ں فرانس کی جماعت “فرانس انبوڈ” کے 2 ارکان بھی مشن میں شامل ہوں گے۔

    امریکی صدر کا روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

    یہ مشن اس کشتی “میڈلین” کے بعد سامنے آیا ہے جسے 6 ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ پہنچنے سے قبل روک کر اس پر سوار افراد، بشمول معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کر دیا تھافرانسیسی رکن پارلیمنٹ گیبریل کتھالا نے روانگی سے قبل کہا کہ یہ مشن غزہ کے بچوں کے لیے ہے۔ تاکہ موجودہ خاموشی کو توڑا جا سکے۔ اگر ہمیں روکا گیا تو یہ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی ایک اور خلاف ورزی ہو گی۔

    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 57 ہزار 882 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان