Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے-

    ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی پریمیم میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے 25 پیسے اور 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہو کر یہ 272 روپے 04 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ یہ 279 روپے 48 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے-

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    اس کے برعکس، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے 80 پیسے اور 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے تاہم حتمی قیمتوں کا اعلا ن حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا،اس وقت پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل اس وقت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہے،30 جون کو 8 روپے 36 پیسے کے اضافے کے بعد مقرر ہوئی تھی،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا-

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

  • آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے،جبکہ آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی-

    شرجیل میمن نے کراچی میں جام صادق پل کے دورے کے دوران یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہیں یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی،کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دورا ن پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی-

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی

  • پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام پہنچایا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں عظیم فتح کی مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔

    اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں پاکستان نے جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتےصہیونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے مسلم حکومتیں اسلامی اتحاد کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ جائیں تو وہ صہیونی حکومت کے خلاف ایک متحد محاذ بنا سکتی ہیں۔

    صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسیع کرنے کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اس اہم ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، ایرانی صدر کے معاون خصوصی، پاکستان میں ایران کے سفیر اور ایران میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

  • اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    اسرائیل کی مذہبی جماعت کا نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    یروشلم: اسرائیل کی اہم مذہبی جماعت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اتحاد ختم کر دیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک یو ٹی جے نے نیتن ہایو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی، مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

    حکومت سے علیحدگی کی وجہ سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ بنا جس میں مذہبی طلبا کو فوجی سروس سے استثنیٰ کو کالعدم قراردیا گیا،اختلافات کے بعد اس سلسلے میں یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا،جبکہ مذہبی جماعت کے مزید 6 ارکان نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا، جس کے نتیجے میں 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں نیتن یاہوکی اکثریت گھٹ کر61 نشستوں تک محدود ہو گئی ہے جس سے حکومت گرنے کا خدشہ اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر منڈلانے لگا ہے۔

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی

    ایک اور الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی شاس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں کیونکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں بھرتی بل کی مخالف ہیں اور وزیراعظم سے اپنا اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دیتی رہی ہیں، سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بحران نیتن یاہو حکومت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے اورممکنہ طور پرقبل از وقت انتخابات کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

    اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت،چینی صدر سے ملاقات

  • مزید  بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ، وہاڑی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے آج سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    اسلام آباد کے ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-7، آئی-8، ایف-10 اوردیگرعلاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

  • معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ  گئے

    معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    انڈین فلم "کپور اینڈ سنز” کے گانے "لڑکی بیوٹی فل” کے لیے مشہور ہریانوی ریپر اور گلوکار فاضل پوریا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے-

    بھارتی ہریانوی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار اور ریپر فاضلپوریہ راہول یادو فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے یہ واقعہ گروگرام کے قریب سدرن پیریفرل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اچانک گولیاں برسادیں، گولیوں کی بوچھاڑ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم فاضلپوریہ محفوظ رہےاور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے پولیس حملے کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    فاضل پوریا، جن کا اصل نام راہول یادیو ہے، فاضلپوریہ نے اپنے گاؤں ’فاضلپور‘ سے متاثر ہو کر اس اسٹیج نیم کو اختیار کیا تھا،ہریانوی میوزک انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں وہ ہریانوی لوک موسیقی اور جدید بیٹس کا امتزاج بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور انہوں نے مختلف بالی ووڈ گلوکاروں اور یوٹیوبرز کے ساتھ تعاون کیا ہے انہوں نے اپنے ہٹ گانے "لڑکی بیوٹی فل کر گئی چل” کے ذریعے پہچان حاصل کی جو 2016 کی فلم "کپور اینڈ سنز” میں پیش کیا گیا تھا۔ اس واقعے نے تفریحی صنعت میں عوامی شخصیات کے تحفظ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فاضل پوری سے 2024 میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی جس میں ان کے دوست ایلوش یادو کے ریو پارٹی کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق تھا، جس میں مبینہ طور پر سانپ کا زہر دیا جا رہا تھا۔ فاضل پوریا نے ابھی تک فائرنگ کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے پولیس فی الحال سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    ماں اور دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

  • اسٹاک ایکسچینج میں  زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1181 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار 684 سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کی بدولت مضبوط معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہوا ہے۔

  • بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن  کم کرلیا

    بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن کم کرلیا

    بھارتی کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ نے اپنا وزن 15 کلوکم کر لیا-

    بھارتی سنگھ نے اپنے وزن میں کمی تقریباً 10 ماہ میں کی، جس میں انہوں نے اپنے طرز زندگی میں سادہ اور مؤثر تبدیلیاں کیں،بھارتی سنگھ نے اپنے وزن کم کر نے کا راز وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کو قرار دیا انہوں نے بتایا کہ وہ ہر دن شام 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کچھ نہیں کھاتیں اور پھر دوپہر میں کھانا شروع کرتی ہیں، اس طریقہ کار کو ”وقفے وقفے سے روزہ“ یا انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کہا جاتا ہے، جو وزن کم کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

    بھارتی سنگھ کے مطابق اس عمل نے نہ صرف ان کے وزن میں کمی کی بلکہ ان کی مجموعی صحت میں بھی بہتری لائی اور وہ اب خود کو زیادہ توانائی سے بھرپور اور صحت مند محسوس کرتی ہیں،وزن کم کرنے کے دوران انہوں نےاپنی کسی بھی پسندیدہ خوراک کو ترک نہیں کیا، بلکہ اعتدال میں رہ کر کھانے کا اہتمام کیا پور شن کنٹرول یعنی کھانے کی مقدار پر قابو پانے کی مشق بھی ان کی کامیابی میں اہم ثابت ہوئی اس کے علاوہ، بھارتی سنگھ نے کھانے کے اوقات کی پابندی کرنے کو بھی اہم قرار دیا، جو ان کی وزن کم کرنے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوا۔

    ماں اور دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنا وزن 91 کلو سے کم کر کے 76 کلوگرام کر لیا ہے میں اس بات پر بھی حیران ہوں کہ میں نے اتنا وزن کم کر لیا ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میں اب صحت مند اور فٹ محسوس کر رہی ہوں مجھے اب سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی اور مجھے ہلکا سر محسوس ہوتا ہے میری ذیابیطس اور دمہ بھی کنٹرول میں ہے

    انہوں نے انکشاف کیا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اب پتلی ہو گئی ہوں کراپ ٹاپس اپنے سائز میں ملنا بہت مزہ دیتا ہے اب مجھے اچھے کپڑے مل جاتے ہیں، جو پہلے نہیں ملتے تھے وزن کم کرنا صرف خوشی کا وعدہ نہیں کرتا، بلکہ یہ آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ اپنے بارے میں اچھا محسوس کر سکتے ہیں۔

    مہاراشٹرا سیکیورٹی بل مودی سرکار کی جمہوریت کو دبانے کی ایک اور سازش

    تاہم وزن کم کرنے کا ہر فرد کا سفر مختلف ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہی نتائج نظر نہ آئیں جو بھارتی سنگھ نے کیا ہے وزن کم کرنے کے عمل میں احتیاط ضروری ہے اور ہر شخص کے جسم کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔

  • بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

    بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

    سڈنی: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے،جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے آسٹریلیا کے فاسٹ بولراسکاٹ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے،ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 12 اوورزمیں پویلین لوٹ گئی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں اسٹارک نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جب کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

    واضح رہےکہ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ آکلینڈ میں 25 مارچ 1955 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں صرف 26 رنزپرڈھیر ہوئی تھی، اس فہرست میں جنوبی افریقہ ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف 2 مرتبہ (13 فروری 1896اور 14 جون 1924) کو محض 30 رنز پرآل آؤٹ ہوئی تھی۔

  • مہاراشٹرا سیکیورٹی بل مودی سرکار کی جمہوریت کو دبانے کی ایک اور سازش

    مہاراشٹرا سیکیورٹی بل مودی سرکار کی جمہوریت کو دبانے کی ایک اور سازش

    مہاراشٹرا بل کے تحت تنظیموں کے دفاتر سیل، فنڈز منجمد، اور کارکنان بغیر ضمانت قید کیے جا سکتے ہیں،مہاراشٹرا پبلک سیکیورٹی بل مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد حکومت سے اختلاف رائے کرنے والی آوازوں کو کچلنا ہے۔

    مہاراشٹر اسمبلی میں منظور کیے گئے ’مہاراشٹر اسپیشل پبلک سکیورٹی بل‘ پر کانگریس اور این سی پی (شرد پوار گروپ) نے سخت اعتراض کیا ہے کانگریس کے سینئر رہنما وجے وڈیٹیوار نے اس بل کو عوامی آواز دبانے کی ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ حکومت اس کے ذریعے اپنے ناکام فیصلوں پر اٹھنے والی تنقید کو دبانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا، ’’یہ بل عوامی حقوق اور اظہارِ رائے کی آزادی پر سیدھا حملہ ہے اگر کوئی شاعر، استاد یا صحافی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتا ہے تو کیا اسے بھی اس قانون کے تحت ملک دشمن قرار دیا جائے گا؟‘‘ وڈیٹیوار نے مزید الزام لگایا کہ حکومت ایسے قوانین کے ذریعے آئینی اقدار کو کمزور کر کے منوسمرتی کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے قوانین کی مخالفت کریں جو مذہبی تفریق اور سیاسی انتقام کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس سڑک سے لے کر ایوان تک اس بل کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی۔

    این سی پی (ایس پی) کے رہنما روہت پوار نے بھی بل کے مبہم نکات پر اعتراض کیا انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نکسلی سرگرمیوں کی مخالفت کرتی ہے اور اسی جذبے کے تحت بل کی نیت پر سوال نہیں اٹھایا، مگر اس میں کچھ شقیں ایسی ہیں جن کا غلط استعمال ممکن ہے۔

    دکن کرونیکل کے مطابق مہاراشٹرا بل کسی بھی تنظیم کو بغیر عدالتی ٹرائل کے غیرقانونی قرار دینے کی اجازت دیتا ہے بل میں شہری نکسل ازم اور بدنظمی جیسے مبہم الفاظ شامل، جو کسی بھی تنقیدی یا احتجاجی گروہ پر لاگو کئے جا سکتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

    مودی سرکار پہلے بھی یو اے پی اے جیسے سیاہ قانون کے تحت 24,000 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بغیر شفاف عدالتی کارر وائی کے کالعدم قرار دینا مودی کےجبر کی واضح مثال ہےنفرت انگیز تقاریر کے 1,165 واقعات میں سے 98 فیصد بھارتی مسلمانوں کیخلاف عائد ہو ئے،مودی کی زیر قیادت آزادی اظہار کو دبانے کے لیے بی بی سی اور دیگر اداروں پر چھاپے مارے گئے،مسلمانوں کی املاک کو بلڈوز کر کے ”غیر قانونی“ قرار دینا بھی بلڈوزر راج کا حصہ ہے ۔

    بھارتی میڈٰیا کے مطابق مودی سرکار طلبہ، صحافیوں، اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو باغی قرار دے کر ان کا گلا گھونٹ رہی ہے، ان تمام تر پالیسیوں کا مقصد ایک ہے ہندوتوا نظریے کا فروغ ہےمہاراشٹرا بل جیسے قوانین سے شہری آزادی، مساوات اور انصاف صرف آئینی صفحات تک محدود ہو چکے ہیں، مہاراشٹرا پبلک سیکیورٹی بل عوامی آزادی پر کھلا حملہ اور جمہوریت کو دبانے کی مودی کی سازش کا حصہ ہے۔