Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    صدر مملکت نے اپنے پیام میں کہا کہ کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت نے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔

    انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور اس تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

    ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے اور کررہے ہیں، حکومت پاکستان، ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے ہم ان تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط ہندوستانی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل اور جموں کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    دوسری جانب بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ  ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نےمزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    کراچی:سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا-

    ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی

    اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 4ہزار 022روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کے اضافے سے 3ہزار 448روپے کی سطح پر آگئی۔

    شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

  • شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کے ریجنل اے آئی ڈیولپر ایکو سسٹم اینڈ کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی-

    ملاقات کا مقصد پاکستان میں اے آئی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا، پالیسی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے حکومت کی تین اہم شعبوں (اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیم، ورک فورس ڈویلپمنٹ بشمول فری لانسرز، اور صنعتی جدت)، میں اے آئی تربیت پر اسٹریٹجک توجہ پر زور دیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر ٹیکنالوجی نے اے آئی سیکھو پروگرام، سینڈ باکس ماحولیات اور کلاؤڈ کریڈٹس جیسے ٹولز تک جامع رسائی کی ضرورت پر بھی زور دیادوسری جانب، گوگل ٹیم نے خطے میں اپنے ڈیولپر ایکو سسٹم کا جائزہ پیش کیاجس میں گوگل ڈیولپر گروپس، کمیونٹی پر مبنی اے آئی اقدامات، اور تعلیم آباد جیسے با اثر پلیٹ فارمز کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

    خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، مگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے، مولانا فضل الرحمان

    شزا فاطمہ نے گوگل اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان گہرے تعاون اور پاکستان کو عالمی اے آئی ایکو سسٹم میں مؤثر طریقے سے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    رواں، ہفتے پاکستانی پلیٹ فارم ایس او سی بائٹ نے ملک کا پہلا اے آئی پاورڈ سائبر سیکیورٹی پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد پیشہ ور افراد کو اہم معلومات فراہم کرنا ہےگزشتہ ہفتے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے قومی ترقیاتی حکمت عملی میں اے آئی کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاانہوں نے جدت طرازی کے خیالات اور پائلٹ منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے قومی اے آئی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

    بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    جون میں، وزارت تعلیم اور گوگل نے تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے اور لرننگ کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ایک ’اسٹریٹجک تعاون‘ کا اعلان کیا تھامارچ میں سندھ حکومت نے گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے 30 ہزار سے زائد گوگل کیریئر سرٹیفیکیٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا تاکہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

  • بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے، ایف بی آر سے کرپٹ عناصر کو بغیر کسی تاخیر کے نکالا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان، سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں عملی شرکت کا موقع دینا ایک بہترین اور تاریخی اقدام ہے،اس پروگرام میں پاکستان کے ہر کونے سے آئے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی نمائندگی ہے جو ملک کا روشن مستقبل ہیں،وزیراعظم نے نوجوان شرکاء کو ”سپر اسٹارز کی کہکشاں“ قراردیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان پاکستان کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں یہ نوجوان مختلف وزارتوں، شعبہ جات اور محکموں میں براہِ راست مشاہدہ اور سیکھنے کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں جو ان کے لیے قیمتی سرمایہ بنے گا جب میں نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ایک شدید معاشی بحران سے گزر رہا تھا،مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے حکومت نے نہایت مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور پوری مخلصانہ کوشش کے ساتھ فیصلے کیے، باقی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ جون 2023 میں جب وہ پیرس میں موجود تھے تو معاشی حالات انتہائی خطرناک دکھائی دے رہے تھے اس وقت اکثریت کا خیال تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا“، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پرُامید تھی کہ ملک اس بحران سے نکل آئے گا اس وقت پاکستان کی معیشت کی حالت دگرگوں تھی، لیکن انہیں یقین تھا کہ مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم ملاقات کے بعد بحران پر قابو پانے کی راہ ہموار ہوئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے وزرا، بیوروکریٹس اور ماہرین کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کیا، جو اگرچہ دشوار تھا، مگر اللہ کے کرم اور ٹیم ورک کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئے، بنائے گئے معاشی لائحہ عمل پر عملدرآمد اب بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، لیکن ٹیم ورک، اتحاد اور خلوص نیت سے یہ چیلنجز بھی عبور کیے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، حکومتی اداروں، اور معیشت سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کا سفر جاری ہے۔

    باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مرتضیٰ وہاب

    وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر سے تمام بدعنوان عناصرکو نکال پھینکا، جانتا تھا بدعنوان عناصرکو ختم کرنا ہے تو فون کال اور سفارشوں کا سامنا ہوگا، ذہنی طور پر سوفیصد تیار تھا اسی لیے ایسے فیصلے کیے جو کبھی نہیں ہوئے، کسی تاخیرکے بغیر گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا میری عاجزانہ شہریت کو جانتے ہو ئے پنجاب سے بہت کم سفارشیں آئیں، انہیں معلوم تھا میں پاکستان بھر سے آنیوالی سفارشوں پر عمل نہیں کروں گا، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کی بڑی باتیں کی گئیں، مگر سب صرف کاغذوں پر تھا، حقیقت میں ابتدائی چند اقدامات کےعلاوہ ڈیجیٹائزیشن پرکوئی کام ہی نہیں ہوا۔

  • تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا ہے کہ حال ہی میں گھر میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت اور ان سے رابطے میں رہنے کے لیے واٹس ایپ پر گروپ بنا لیا گیا۔

    حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں، پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 9 ماہ تک پرانی تھی حمیرا اصغر کی تدفین 11 جولائی کو آبائی شہر لاہور میں کردی گئی تھی حمیرا اصغر کی موت کے بعد شوبز کی سینئر اداکاراؤں نے کراچی میں تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت، ان سے رابطے میں رہنے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر وا ٹس ایپ گروپ بنا دیا۔

    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے رہتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں شامل کیا جارہا ہے حمیرا کی موت نے انڈسٹری میں ذہنی صحت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر توجہ دلوائی ہے،گروپ کے ضوابط کے تحت تنہا یا اہل خانہ کے بغیر کراچی میں رہنے والی اداکاراؤں کی ہفتہ وار اٹینڈ س چیک کی جائے گی جب کہ انہیں ذہنی صحت سمیت مالی مشکلات کے حوالے سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی رہیں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو کیونکہ ان کی بھی بہت سی ایسی دوستیں ہیں جو کسی اور شہر سے کام کے سلسلے میں آئی ہوئی ہیں اور حمیرا کی موت کا اُن پر گہرا اثر پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ شوبز کی دنیا میں دباؤ، مقابلہ اور تنہائی عام مسائل ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کراچی میں درجنوں اداکارائیں اور اداکار اہل خانہ کے بغیر رہتے ہیں، جس میں سے متعدد اداکار ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، تاہم بہت سارے اداکار تنہا بھی رہتے ہیں،نہ صرف شوبز بلکہ میڈیا انڈسٹری سے لے کر دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیاں، خواتین اور لڑکے بھی کراچی جیسے بڑے شہر میں تنہا رہتے ہیں۔

  • باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مرتضیٰ وہاب

    باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا منشور لوگوں کی بلاتفریق خدمت ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے ضلع شرقی کی 8 یو سیز میں پیور بلاکس نصب کرنے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، ’تعصب کارڈ‘ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب کام ہوتا نظر آرہا ہے یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے، تم ہمیں جیتنے دو یا نہ جیتنے دو، ہمیں سب سے پیار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا منشور لوگوں کی بلاتفریق خدمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں 106 بڑی سڑکیں ہیں، گلیاں نہیں، گلی محلوں کے اندر کے کام ٹاؤنز کے ہیں، گلی محلوں کے کام کے لیے بھی کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو آنا پڑتا ہےضلع شرقی میں ہمارے ٹاؤنز بھی ہیں، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھی ٹاؤن ناظمین ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ ہر جگہ کام کرنا ہے، ضلع شرقی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں،لوگ دیکھیں گے کہ روڈ کٹنگ کے پیسے کون لیتا ہے، ہمارا جینا مرنا کراچی والوں کے ساتھ ہے، اس مٹی کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپیل ویز کھول دیے گئے

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    کردستان ورکرز پارٹی کا سرینڈر، ہتھیار جلا ڈال

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپیل ویز کھول دیے گئے

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپیل ویز کھول دیے گئے

    صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپیل ویز کھول دیے گئے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا،جس کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں جبکہ ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    دوسری جانب کراچی ڈویژن کے لیے آئندہ 3 دنوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہےموسم کا مجموعی مزاج مرطوب رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

    شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ شرح 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ہواؤں کا رُخ عموماً جنوب مغربی رہے گا تاہم مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جو موسم میں جزوی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔

    علاوہ ازیں صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آج جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، سکھر، دادو، قمبر شہدادکوٹ اور جامشورو جیسے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہےصوبے کے باقی حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

    فرخ کھوکھر کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور خاص طور پر صبح و شام کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ نمی اور گرمی کے باعث لاحق صحت کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی  بڑی واردات

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    سرکاری دفاتر بھی غیر محفوظ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات ،چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈز، نلکے، اسپیکر اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔

    مقدمے کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں، مقدمہ ڈپٹی ڈائرکٹر زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا ہے۔

    واقعے پر کے ایم سی کے حکام نے محکمہ پارکس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

    فرخ کھوکھر کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    کردستان ورکرز پارٹی کا سرینڈر، ہتھیار جلا ڈال

    بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی واپسی کی بات صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی