Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث خوفناک تباہی

    تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث خوفناک تباہی

    جنوبی تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث تیز ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق تائیوان میں طوفان اکثر مشرقی پہاڑی علاقوں سے ٹکراتے ہیں، لیکن طوفان داناس نے غیر معمولی طور پر مغربی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ زیادہ آبادی والے علاقے ہیں، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے 700 سے زائد درخت اور سڑک کے اشارے اکھاڑ دیئے یونلِن کاؤنٹی میں سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں،ایک شخص درخت گرنے سے اور دوسرا وینٹیلیٹر بند ہونے کی وجہ سے جان سے گیا-

    تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک پر اپنے پیغام میں عوام سے کہا کہ وہ مکمل احتیاط کریں، کیونکہ یہ طوفان ملک کے تمام حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

    دوسری طرف، چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں بھی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے چینی محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان منگل کی رات تک فو جیان اور تائیژو کے درمیان لینڈ فال کرے گا احتیاطی تدابیر کے طور پر، 121 مسافر بحری جہاز، 64 فیری سروسز، اور 181 تعمیراتی منصوبے معطل کر دیے گئے ہیں۔

  • دریائے سوات میں  مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    دریائے سوات میں مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    پشاور:دریائے سوات میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دریا میں مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سوات واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کر دی گئی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے انکوائری کمیٹی کو تحریری رپورٹ جمع کروا دی،کمیٹی نے کمشنر سے سوال کیا کہ ایسے واقعات سے بچنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقبل میں کیا ہونا چاہیے؟-

    کمشنر ملاکنڈ نے جواب دیا کہ سیاحت ایک الگ شعبہ ہے، یہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا کام نہیں، سوات میں سیاحت کو اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دیکھنا چاہیے، سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیاحتی مقامات اور سیاحوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کر سکتی ہے،کمیٹی نے سوال کیا کہ دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کو پیشگی جانچنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟-

    میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، ملک محمد احمد خان

    انہوں نےکہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کے لیے کام کر رہے ہیں، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ سے رابطہ کیا ہے، جی آئی کے جدید ارلی وارننگ سسٹم بنا رہا ہے جس کو دریاوں اور ندی نالوں پر نصب کیا جائے گا،انکوائری کمیٹی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے سوال کیا کہ 27 جون کو کیا ہوا تھا؟-

    کمشنر نے بتایا کہ زیادہ بارش سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77 ہزار782 کیوسک تک پہنچی، ہوٹل گارڈ نے سیاحوں کو دریا میں جا نے سے روکا لیکن وہ ہوٹل کے پیچھے کی طرف سے گئے، سیاحوں کے دریا میں داخل ہونے کے بعد پانی کی سطح بڑھنے پر صبح 9 بج کر45 منٹ پر ریسکیو کو کال کیا گیا متعلقہ حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر واقعے کی جگہ پر پہنچے، 17 پھنسے سیاحوں میں 4 کو اس وقت ریسکیو کیا گیا،خراب موسم سے متعلق کئی الرٹ متعلقہ اداروں سے موصول ہوئی تھیں، سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا تھا۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا

  • میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، ملک محمد احمد خان

    میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، ملک محمد احمد خان

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، میں سیاسی آدمی ہوں اور میری بنیاد کسی کی نااہلی پر نہیں کھڑی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفر نس بھجوا سکتا ہوں یا نہیں، میری رولنگ کے خلاف بہت کچھ کہا گیا ، بہت کچھ لکھا گیا بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں، شور شرابہ اور وزیر خزانہ پر حملہ تک کیا جاتا ہے، ایوان میں احتجاج کے کچھ حدود و قیود ہونی چاہیے یا نہیں، اس بات کو تسلیم نہیں کرتاکہ قائدایوان یا قائد حزب اختلاف کو تقریر نہ کرنے دی جائے، میرا مقد مہ تو پنجاب کے 12 کروڑ لوگوں کے حق کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے کئی ارکان نے کہا کہ 62،63 کے مطابق فیصلہ کریں مگر میں دفعہ 62،63 کے خلاف ہوں، آرٹیکل 62،63 آمریت کی نشانی اور اسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا، میں اپنے آئینی اختیارات سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھوں گا ، دوسری صورت یہ تھی کہ آرٹیکل 148 کے تحت فیصلہ کیا جائے آرٹیکل 62،63 میں نوازشریف کی نااہلی پر پی ٹی آئی نے اسپیکر اختیار کی حمایت کی تھی، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسپیکر کو یہ اختیار دیا کہ وہ نشست کو خالی قرار دے، اگر وزیراعظم کو غلط بیانی پر نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں؟ کیا ان لوگوں کا دماغ کام کر رہا ہے جو میر ے ریفرنس پر اعتراض اٹھا رہے ہیں؟-

    ملک احمد کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آجائے گا، اپوزیشن کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کرنے میں ابھی26 سے 27 دن باقی ہیں، 26 ارکان کی معطلی کے احکامات حکومتی ارکان کی درخواست پر کیے ہیں،پی ٹی آئی کی ساری جمہوریت (ن) لیگ کے خلاف ہے، مجھے اپنے حقوق کی پاسداری کے لیے ممبران نے 63 ٹو کے لیے درخواستیں دیں، میں کسی کے خلاف نہیں اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں، میں سیاسی آدمی ہوں اور میری بنیاد کسی کی نااہلی پر نہیں کھڑی ہے۔

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔

    پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی،قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی،سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل کی گئی ہیں،4ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی اس سیزن کا حصہ ہوں گے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔

    پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ یوم عاشور پُرامن طور پر اختتام پذیر

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں،فنانس ڈائریکٹراے ڈی بی

  • لاہور ایئرپورٹ پر ترک ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور ایئرپورٹ پر ترک ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی،طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

    ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔

    پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔

    پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ یوم عاشور پُرامن طور پر اختتام پذیر

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں،فنانس ڈائریکٹراے ڈی بی

  • پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں،فنانس ڈائریکٹراے ڈی بی

    پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں،فنانس ڈائریکٹراے ڈی بی

    کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پائیدار معیشت کے حصول کے لیے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا شکرگزار ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کے لیے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے،تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی ہے۔ اس وقت افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، اسٹیٹ بینک کے ذخائر بہتر شرح مبادلہ مستحکم ہیں ۔

    متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست،حکومت نے تحریری جواب جمع کروا دیا

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ماضی کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا مالی سال 25 میں افراطِ زر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے سبب ہم نے معاشی تنزلی پر قابو پایا ہے بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم ہے ترسیلاتِ زر اور برآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں مالیاتی پالیسی نے زری پالیسی کو سپورٹ کیا جس کے سبب معاشی بہتری ہوئی۔ پاکستان میں پائیدار طریقے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، نجی شعبے کے فروغ سے مسابقت اور معیار میں بہتری آرہی ہےگزرے چند سال معیشت کے لیے مشکل رہے، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کی کوششوں سےمشکل سےنکل آئے ہیں مہنگائی کم ہے، معاشی منظر نامہ بہتر ہو چکا ہے اصلا حات پر توجہ مرکوز ہے،ٹیکس بیس بڑھانے، سرکاری اداروں اور نجکاری پر توجہ ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے بینکوں کو آمد ورفت، مالی رسائی اور ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے مسائل ہیں،خواتین کا مالی نظام میں شامل نہ ہونا کم بچتوں اورُ قلیل سرمایہ کاری کا سبب ہےاسٹیٹ بینک وی فنانس کا نیشنل کوڈ چیمپئن مقرر ہے ہم اس پروگرام کو مالی اداروں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے تک لے کر جائیں گے 20 بینک اس کوشش میں شامل ہوئے ہیں۔ باقی ماندہ اسٹیک ہولڈرز کو اس کوشش کا حصہ بننے کی ترغیب دیں گے۔

    سینئر فنانس ڈائریکٹر اے ڈی بی مس کرسٹین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت ایک تہائی سے بھی کم ہے پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں وی فنانس کوڈ کے ذریعے اسٹیٹ بینک خواتین کی مالی شمولیت کو مزید تیز کر پائے گا مجھے خوشی ہے کہ اے ڈی بی وی فنانس کوڈ کو سپورٹ کررہے ہیں وی فنانس کوڈ پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریں گے۔ پروگرام کے ذریعے لاکھ خواتین کو قرض فراہم کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی شمولیت بڑھانے پر اسٹیٹ بینک 2 دہائیوں سے توجہ دے رہا ہے اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے مالی شمولیت 16 فیصد سے بڑھا کر 67 فیصد ہوئی ہے۔ خواتین کی شمولیت کم ہے، 52 فیصد خواتین کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے جب کہ بینکوں سے 2 فیصد خواتین قرض لے رہی ہیں،وی فنانس کوڈ بہت اہم موقع پر متعارف کیا جارہا ہے، ویمن کوڈ کی خواتین شمولیت میں یہ اہم کردار ادا کرے گی، 20 بینکوں نے وی فنا نس کوڈ پر دستخط کرنے پر رضا مندی اظہار کیا ہے، ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

  • متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست،حکومت نے تحریری جواب جمع کروا دیا

    متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست،حکومت نے تحریری جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد:متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔

    متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔

    سرکاری وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ، جسے دور کر دیا گیا تھا بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کی، جس پر پی ایف یو جے کے وکیل ڈاکٹر یاسر امان خان نے دلائل کا آغاز کر دیا۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ آپ نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی ساتھ ساتھ بتانا ہے کہ پہلے کیا تھا اور فرق کہاں پر آیا؟ پہلے بیک گراؤنڈ بتائیں تاکہ کیس سمجھ آ سکے۔

    پی ایف یو جے کے وکیل ڈاکٹر یاسر امان خان نے بتایا کہ 2016ء میں پیکا ایکٹ لایا گیا، 2025 ترمیمی ایکٹ میں 2016 والے ایکٹ کی کچھ چیزیں نکالی گئیں کچھ شامل کر دی گئیں، ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔

    قصور، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، بولان، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    کراچی، تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور اور شکارپور میں بارش کی توقع ہےدیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

    کیا کوئی سن رہا ہے؟

  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    کے پی پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

    ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی

  • کے پی  پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    کے پی پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    خیبرپختونخوا پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی-

    کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم خان نے کہا ہے کہ اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کا پہلا استعمال پشاور پولیس نے کیا ہے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر ڈرون جیمنگ گن کو استعمال کیا گیا ہے، ڈرون جیمنگ سسٹم فضا میں ڈرون کیمروں کی مانیٹرنگ کرتا ہےاینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کی مدد سے ڈرون کیمروں کی جیمنگ میں مدد ملی،جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون استعمال کیا گیا تھا، اب کے پی پولیس مشکوک ڈرونز کو جام کر سکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی مشکوک ڈرونز کو 3 کلو میٹر تک کے فاصلے پر ناکاہ بناسکتی ہے۔

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا تھا، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا تھا کہ تھرمل ڈرونز کی خریداری سے رات کے اوقات آپریشنز میں مدد ملے گی ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، پوری دنیا میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہےدہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے، پولیس کو تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے ڈورنز کی ضرورت ہے۔

    مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم نے بھارتی نوجوانوں کو 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا