Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کے پی  پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    کے پی پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

    خیبرپختونخوا پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی-

    کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم خان نے کہا ہے کہ اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کا پہلا استعمال پشاور پولیس نے کیا ہے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر ڈرون جیمنگ گن کو استعمال کیا گیا ہے، ڈرون جیمنگ سسٹم فضا میں ڈرون کیمروں کی مانیٹرنگ کرتا ہےاینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کی مدد سے ڈرون کیمروں کی جیمنگ میں مدد ملی،جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون استعمال کیا گیا تھا، اب کے پی پولیس مشکوک ڈرونز کو جام کر سکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی مشکوک ڈرونز کو 3 کلو میٹر تک کے فاصلے پر ناکاہ بناسکتی ہے۔

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا تھا، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا تھا کہ تھرمل ڈرونز کی خریداری سے رات کے اوقات آپریشنز میں مدد ملے گی ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، پوری دنیا میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہےدہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے، پولیس کو تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے ڈورنز کی ضرورت ہے۔

    مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم نے بھارتی نوجوانوں کو 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا

  • صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج  عقیدت

    صدر اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت

    کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان کا آج یومِ شہادت منایا جا رہا ہےوزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دوران کارگل جنگ شہید ہونے والے حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،دشمن کے حملے حوالدار لاک جان شہیدکے حوصلے پست نہ کر سکے، لالک جان کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسل نو کیلئے قابل تقلید مثال ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاکستان کے شہدا اور ان کے اہلخانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا، صدرمملکت آصف زرداری نے شہید کی بہادری، جرات اور قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم کارگل جنگ کے ہیرو کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے،شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے روشن مثال ہے، ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے،شہید کی قربانی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

    مئی1999میں دشمن پڑوسی بھارت ایک بڑی جارحانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں ،مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ حوالدار لالک جان نے نہ صرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

    7جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان کی پوسٹ پر گولوں سے آگ بر ساتارہا اور پھر اُسی رات 3 مختلف اطراف سے حملہ بھی کر دیا، جس میں حوالدار لالک جان شدید زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے اس کے باوجود محاذِ جنگ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا حوالدار لالک جان کے جوابی حملے میں دشمن کو بھاری نقصا ن کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی بعد ازاں حوالدار لالک جان دفاع وطن کا عظیم فریضہ سر انجام دیتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے دُشمن کی بے شمار تحریریں بھی اس با ت کا بر ملا اعتراف کرتی ہیں کہ ’’یہ کسی بھی محاذ پر آخری فرد تک بہادری کے ساتھ دفاع کی اعلیٰ ترین مثال تھی۔‘‘

  • ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی

    ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی۔

    برکس تنظیم کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسی کا حصہ بنے گا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا جائے گا، اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ، آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔

    یاد رہے کہ برکس تنظیم نے گزشتہ روز ایک بیان میں خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بیرونی حملوں کی مذمت کی تھی،اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے ،البتہ بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی گئی،اس کے علاوہ برکس تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔

    برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم نے بھارتی نوجوانوں کو 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

  • مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم نے  بھارتی نوجوانوں کو  4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا

    مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم نے بھارتی نوجوانوں کو 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا

    مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا، اڈانی ڈیفنس غیر ملکی ہتھیاروں پر اپنا لیبل لگا کر قوم کو ’’میڈ اِن انڈیا‘‘کا فریب دے رہا ہے، اگنی ویر کوبھارتی عوام پر حب الوطنی کے نام پر مسلط کر کے منافع کمایا جا رہا ہے-

    مودی کی اگنی ویر سازش نے کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو مستقل روزگار سے محروم کر کے 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا، اگنی ویر سازش کے تحت سپاہیوں سے پنشن، تحفظ اورمستقل نوکری کا حق چھین کر اڈانی کو اربوں کے دفاعی ٹھیکے دیئے،اگنی ویر سازش کے تحت مودی راج نے قومی سلامتی کے اداروں کو ذاتی مفادات اور سرمایہ داروں کے تجارتی عزائم کے تابع کر دیا۔

    کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ اگنی ویر اسکیم کا اصل مقصد فوجیوں کی پنشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح کے فنڈز کو کارپوریٹ دفاعی سودوں کی طرف منتقل کرنا تھا سپاہیوں کی پنشن کا پیسہ نکال کر اڈانی ڈیفنس کے اسلحہ کے کنٹریکٹس پر لگایا گیا، جو صرف لیبلنگ فیکٹری ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    انہوں نے کہا کہ اڈانی ڈیفنس نہ ہتھیار بناتا ہے نہ ڈرون، صرف بیرونِ ملک سے منگوایا گیا اسلحہ اپنے لیبل سے فروخت کرتا ہے۔ یہ اسکیم سپاہیوں کی قربانی کو اڈانی کے منافع میں بدلنے کی سازش ہے اگنی ویر اسکیم میں قومی دفاع کو کاروباری ماڈل میں جھونک دیا گیا ہے مودی سرکار نے وردی کا خواب بیچ کر اڈانی کو اربوں کےکنٹریکٹس تھما دیے، نوجوانوں کے جذبے کو کاروبار میں بدل دیا بی جے پی جنگی فضا بنا کر اسلحہ کے نام پر اپنے قریبی سرمایہ دار وں کو نواز رہی ہے جب کہ اگنی ویر کے جھانسے میں آکر غریب نوجوان قربانی دے رہے ہیں ۔

    برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی نےملک کی فوج کو قومی دفاع کے بجائے اڈانی جیسے دوستوں کے بزنس ماڈل کا حصہ بنا دیا ہے اگنی ویر اسکیم صرف کارپوریٹ منافع کا ایک خاموش ہتھیار بن چکی ہے، جو سکیورٹی کے نام پر سرمایہ داروں کی جیبیں بھرتی ہے اڈانی ڈیفنس غیر ملکی ہتھیاروں پر اپنا لیبل لگا کر قوم کو ’’میڈ اِن انڈیا‘‘کا فریب دے رہا ہے، اگنی ویر کوبھارتی عوام پر حب الوطنی کے نام پر مسلط کر کے منافع کمایا جا رہا ہے اگنی ویر اسکیم مودی راج کی بھارتی نوجوانوں کے مستقبل پر مسلط جنگ ہےبی جے پی کی جنگی سیاست کا سارا فائدہ اڈانی کو جاتا ہے اگنی ویر اسکیم نوجوانوں کے خوابوں کا سودا اور اڈانی کی تجوریاں بھرنے کا منصوبہ ثابت ہوئی ہے۔

    چین نے پاک بھارت جھڑپ کے بعد فرانس کے جنگی طیاروں پر سوالات اٹھا دیے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں۔

    مالی سال 2026 کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 6.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالی اصلاحات کے باعث اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

  • ایران : اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

    ایران : اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

    مغربی ایران میں اسرائیلی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایران کے مغربی علاقے خرم‌آباد میں دو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اُس وقت شہید ہو گئے جب وہ اسرائیلی حملوں کے بعد علاقے میں بچ جانے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’اتوار کو خرم‌آباد میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں باقی رہنے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہو گئے‘۔

    ایران اور اسرائیل کے درمیان 13 جون کو شروع ہونے والی 12 روزہ جنگ میں اسرائیلی فضائی حملوں نے شدت اختیار کی، جس کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا، جس کی ایران مسلسل تردید کرتا آیا ہےاس جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر، پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار اور بعض ممتاز جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے۔

    ایرانی عدلیہ کے مطابق، ان حملوں میں پورے ملک میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ ایران کے جوابی میزائل حملوں میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی 24 جون کو نافذ ہوئی۔

  • برطانیہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    برطانیہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ ’ فلسطین ایکشن’ گروپ پر پابندی کے بعد انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے ’ فلسطین ایکشن’ پر پابندی کے بعد مقامی انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کیا ہے انہوں نے ایمنسٹی یو کے کی قومی کانفرنس ایمپلی فائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ برطانوی حکومت دہشت گردی کے قوانین کا استعمال مظاہروں کو محدود کرنے کے لیے زیادہ کر رہی ہے بجائے اس کے کہ ان اقدامات کی اصل وجہ یعنی غزہ سے براہِ راست نشر ہونے والی نسل کشی کا حل کرے۔’

    ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ( ٹی آر ٹی ) کی رپورٹ کے مطابق تین جولائی کو برطانوی قانون سازوں نے فلسطین کے حامی کارکن گروپ ’ فلسطین ایکشن ’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    https://x.com/AmnestyUK/status/1941766366689714386

    ’ انسداد دہشت گردی ایکٹ 2000’ میں ترمیم کرنے اور تین تنظیموں بشمول فلسطین ایکشن کو کالعدم قرار دینے کا مسودہ حکم نامہ، جو اس ہفتے کے شروع میں وزیر داخلہ ایوٹ کوپر نے باضابطہ طور پر پیش کیا تھا، بدھ کو ہاؤس آف کامنز میں 26 کے مقابلے 385 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا تھا۔

    الجزیرہ کے مطابق لندن میں درجنوں فلسطین کے حامی مظاہرین کو کالعدم قرار دیے گئے گروپ فلسطین ایکشن کی حمایت ظاہر کرنے پر ’دہشت گردی‘ کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک 83 سالہ پادری بھی شامل ہیں۔

  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد مقامات پر کم درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ، اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شدید بارشوں کے پیش نظر شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    اسی طرح شمال مشرقی پنجاب کے پیر پنجال سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی اور سیلاب کاخطرہ ہے ، آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا بھی خدشہ ہے اور گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے کیرتھر رینج سے نکلنے والے ندی نالوں، خاص طور پر آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست رکھیں، حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں، سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری وارننگز سے آگاہ رہیں۔

    علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

  • سمپسنز کارٹون کی مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی  پیشگوئی

    سمپسنز کارٹون کی مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔

    وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہے پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا،پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں، لیکن یہ کیسے ہوا؟ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یا کچھ اور؟ سمپسنز نے پیشگوئی کر دی تھی، لیکن کسی نے یقین نہیں کیا۔

    دنیا بھر میں مشہور اینی میٹڈ سیریز سمپسنز کی ’’پیشگوئیوں‘‘ نے کئی بار سب کو چونکایا کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارت، کبھی کورونا وائرس جیسی وبا کا اشارہ، اور کبھی ڈزنی کے فاکس خریدنے کا معاملہ، سمپسنز کے کچھ مناظر واقعی وقت سے پہلے حیران کن حد تک پیشگوئی جیسے ثابت ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ جب انٹرنیٹ پر سمپسنز کے کسی منظر کے اسکرین شاٹس یا دعوے سامنے آتے ہیں، لوگ چونک کر یقین کر لیتے ہیں۔

    مگر اس بار سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ پوسٹ کہ سمپسنز نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کی ’’کار حادثے میں اچانک موت‘‘ کی پیشگوئی کی تھی، سراسر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔

    حقیقت میں سمپسنز کی 35 سیزنز اور 750 سے زائد اقساط میں کہیں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کا کوئی منظر یا حوالہ موجود نہیں، نہ ہی اس سے متعلق کوئی آفیشل کلپ، اسکرپٹ یا ریکارڈ سامنے آیا ہے، اور نہ ہی سمپسنز کے مصنفین یا پروڈیوسرز نے ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے۔

    جعلی اسکرین شاٹ AI امیج ٹولز یا فوٹو ایڈیٹنگ کے ذریعے بنایا گیاہے،سمپسنز کا حوالہ اس لیے دیا گیا تاکہ لوگ اسے فوراً سچ سمجھ لیں کیونکہ ماضی میں سیریز کی کچھ ’’اتفاقی مماثلتیں‘‘ سچ ثابت ہوچکی ہیں کسی معتبر عالمی میڈیا، اسپورٹس ویب سائٹ یا سمپسنز کے آفیشل پلیٹ فارمز پر اس ’’پیشگوئی‘‘ یا کرکٹر کی موت کی کوئی خبر موجود نہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے، لائکس اور کلکس بڑھانے کے لیے اکثر جعلی خبریں، خاص کر سمپسنز کی ’’پیشگوئیوں‘‘ کے نام پر پھیلائی جاتی ہیں ایسے دعوے نہ صرف کرکٹ شائقین کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچاتے ہیں بلکہ بے وجہ خوف اور غلط معلومات بھی پھیلاتے ہیں۔

    میڈیا اینالسٹ ڈاکٹر عمران رضا کا کہنا ہے کہ یہ ایک کلاسیکل مثال ہے کہ کیسے سوشل میڈیا پر جذباتی واقعات کو پھیلانے کے لیے جعلی مواد استعمال کیا جاتا ہے، سمپسنز کی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ اکثر ایسی جعلی پیشگوئیاں بناتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

    کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں ضوابط کے تحت کمیٹی کےکسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی یہ کمیٹی اب بنچوں کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے گی مزید برآں، اگر چیئرمین یا کسی رکن میں تبدیلی آتی ہے تو یہ بنچ کی تشکیل کو غیر قانونی قرار نہیں دے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، اگر چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں، تو وہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں۔ یہ خصوصی کمیٹی جج کی بیماری، وفات، غیرموجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر بنچ میں تبدیلی کر سکے گی، ایسے تمام ہنگامی فیصلے تحریری طور پر ریکارڈ کیے جائیں گے اور ان کے اسباب درج کرنا لازمی ہوگا ان فیصلوں کو بعد ازاں کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ رجسٹرار ہر اجلاس، فیصلے اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنے کا پابند ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً ان ضوابط میں ترمیم کر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ یہ ضوابط جب تک مؤثر ہیں، دیگر تمام قواعد پر بالادست ہوں گے،سپریم کورٹ کے ان نئے اقدامات کا مقصد اعلیٰ عدلیہ کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور بروقت بنانا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔