Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے،عظمیٰ بخاری

    محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عشرۂ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے تحفظ، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔

    اپنے دورہ کے دوران وزیر اطلاعات نے ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، عظمیٰ بخاری نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے بعد ازاں وزیر اطلاعات نے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں، اور مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور پانی کی سبیلوں کا جائزہ لیا۔ جلوس کے ہمراہ ریسکیو 1122، موبائل فیلڈ اسپتال، کلینک آن وِیل اور پانی کے چھڑکاؤ کی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے، اور موجودہ عالمی تناظر میں اس پیغام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی رواداری اور اتحاد قابلِ تحسین ہے علمائے کرام منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں تاکہ معاazmaشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارہ فروغ پا سکے۔

    وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، اور اس کی 24/7 مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہا، جبکہ جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

  • کونسی مائیں  بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    کونسی مائیں بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔

    نادیہ جمیل نے ‘المعارد ویمین سوسائٹی’ کے ایک ایونٹ میں ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا،جن میں سے ایک یہ ہے کہ محبت کا ایک بہت خوبصورت چہرہ قربانی ہے، جیسے ماں خود بھوکی رہ لے لیکن بچوں کو پہلے کھلائے لیکن
    اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ ایک خوش، صحت مند اور خودمختار ماں ہی بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہے۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ ‘لیکن آج میں جب ایک 23 سال کے بیٹے کی ماں ہوں اور ساتھ ہی 4 سال کی بیٹی کی بھی ماں ہوں تو میں اپنی چھوٹی بیٹی کی پرورش کے دوران خود میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہوں اور اب میں ایک بہت مختلف ماں ہوں کیونکہ اب میں اپنی بھلائی، خیر کے بارے میں سوچتی ہوں۔’

    انہوں نے کہا کہ میری اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ میں ہی اگر نفسیاتی طور پر مضبوط نہیں ہوں، صحتمند، خوشحال نہیں ہوں تو میں ایک اچھی ماں بن ہی نہیں سکتی، میرے اچھی ماں بننے کیلئے ضروری ہے کہ میں بے تحاشہ مشکلات کو بے وجہ برداشت نہ کروں کیونکہ یہ مجھے ذہنی طور پر ختم کر دے گا، ہمیں اپنی حدود کا تعین کرنا سکھایا ہی نہیں جاتا کہ کس حد تک ہمیں قربانی دینی ہے اور کس حد کے بعد ہمیں اپنے لیے اسٹینڈ لینا ہے، اگر میرا بیٹا بھی مجھے سے بدتمیزی سے بات کرے تو مجھے اور اسے پتہ ہونا چاہئے کہ کس حد تک بدتمیزی قبول کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ صرف ماں ہونے کے کردار تک خود کو محدود نہ کرے بلکہ اپنی ذات، خواہشات، مشاغل اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی توجہ دے یہ سوچ اب اہمیت اختیار کر رہی ہے کہ ماں کا اپنے لیے وقت نکالنا نہ صرف اس کی اپنی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا مثبت اثر بچوں کی نشوونما اور گھریلو فضا پر بھی پڑتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ماں ہی مضبوط نسل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر نادیہ جمیل یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر صارفین انہیں سراہا رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کیلئے اولین ترجیح صرف اس کی اولاد ہی رہتی ہے چاہے زمانہ کتنا ہی بدل کیوں نہ جائے۔

  • دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے  وائرل

    دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے وائرل

    اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے وائرل ہیں-

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
    سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں فنکار ناصرف ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ احد رضا کی کزن کی شادی میں شرکت کر کے بھرپور انداز میں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

    نئی ویڈیو میں دونوں کو کلیفورنیا میں سمندر کنارے ہینگ آؤٹ کرتےدیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان دونوں کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے،جبکہ مداح بھی جوڑی کو اب ساتھ دیکھنے کی خواہش کر رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’احد کو چاہیے کہ دنانیر سے شادی کرلیں، دونوں کی جوڑی بہت کیوٹ لگے گی، ایک اور صارف نے لکھا، ’احد رضا میر، رمشا خان سے کئی زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کرلو۔‘

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ دانانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ میم سے محبت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، اس آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بےحد پسند کیا،اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی خوش گوار تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ مداحوں نے ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور اسکر ین کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے، البتہ دنانیر مختلف انٹرویوز میں زیر گردش قیاس آرائیوں سے انکار کر چکی ہیں تاہم مختلف مواقع پر دونوں فنکاروں کی قریبتیں سوشل میڈیا صارفین کو گمان میں مبتلا کر رہی ہیں۔

  • امریکی  حملوں میں فردو جوہری تنصیب کو شدید  نقصان پہنچا،عباس عراقچی

    امریکی حملوں میں فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا،عباس عراقچی

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اس نقصان کا مکمل تخمینہ لگا رہی ہے، جس کی رپورٹ جلد ایرانی حکومت کو پیش کی جائے گی۔

    امریکہ نے 22 جون کو ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ان تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے، خاص طور پر فردو تنصیب کو مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے تاہم امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق، امریکی انٹیلیجنس جائز وں میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملوں سے ایران کے بنیادی نیوکلیئر مواد کو مکمل نقصان نہیں پہنچا۔

    ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کردیا، ایرانی صدر

    اس حوالے سے ایران نے تاحال آئی اے ای اے (بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی) کو کسی بین الاقوامی معائنے کی اجازت نہیں دی، اور حال ہی میں ایران نے ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا ہے۔

  • پی ٹی اے میں کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف

    پی ٹی اے میں کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف

    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کے الاؤنسز خلاف ضابطہ لیے گئے قانون کے تحت ایم پی ون اور ایم پی ٹو گریڈ کے افسران کو علیحدہ الاؤنس دینا خلافِ ضابطہ ہے اور چیئرمین و ممبران پی ٹی اے غیرقانونی طور پر یہ رقوم وصول کرتے رہے ہیں 2011 سے 2013 کے درمیان ان الاؤنسز کی وصولی نہیں کی گئی تھی، جب کہ یہ معاملہ 2008 سے زیر التوا ہے۔

    ممبر فنانس پی ٹی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت قانون کی رائے ہے کہ ایم پی ون افسران کے لیے ایسی کوئی قدغن نہیں کہ وہ صرف بنیادی تنخواہ ہی لیں اور اس بارے میں کابینہ نے پی ٹی اے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کے حل کے لیے آڈٹ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور وزارت قانون کا مؤقف ہے کہ یہ الاؤنسز خلاف ضابطہ نہیں ہیں معاملہ اب پارلیمنٹ میں ترمیم کے لیے زیر غور ہے۔

    کنوینئر کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جب تک قانون میں ابہام موجود ہے، کیا چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو الاؤنسز لینے چاہییں؟ اس پر ممبر کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ اگر ایکٹ میں ترمیم منظور ہو بھی جائے، تب بھی ماضی میں لیے گئے الاؤنسز کی رقم واپس کرنا ہوگی کیونکہ کسی بھی قانون کا اطلاق ماضی پر نہیں ہو سکتا۔

    بعد ازاں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی پہلگام حملے کی مذمت

  • جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط

    جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط

    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط ارسال کر دیا، جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس منصور شاہ نے خط گزشتہ روز کے اجلاس سے پہلے لکھا، خط میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے،خط میں ججز سنیارٹی بغیر مشاورت طے کرنے پر سوالات اٹھائے گئے، جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے،صدر سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے۔

    جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت مشاورت لازم تھی، خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے جلدبازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی ،خط میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ معاملہ پہلے ہی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا بھی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میری رائے میں مشاورت لازم تھی۔

  • بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کردی

    بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کردی

    بھارتی حکومت نے پاکستان کے ڈراموں اور دیگر شوبز مواد دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے 22 اپریل کے بعد پاکستان کے متعدد نیوز چینلز، مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاکستانی ڈرامے دکھانے والے معروف شوبز یوٹیوب چینلز کو ملک میں بند کر دیا تھا بھارتی حکومت نے اے آر وائی ڈیجیٹل، جیو ٹی وی اور ہم ٹی وی کے یوٹیوب چینلز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی تھی وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔

    تاہم اب خبریں ہیں کہ بھارت نے پاکستانی ڈرامے دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد یہ چینلز دوبارہ بھارتی ناظرین کے لیے قابلِ رسائی ہو گئے ہیں بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس بحالی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل کشیدگی کم کرنے اور آن لائن مکالمہ بحال کرنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے۔

    بھارتی صارفین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا، ’’’پہلا قدم دلجیت دوسانجھ نے اٹھایا، اب سب ان کے پیچھے چل رہے ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا، ’’پابندی ختم ہونا خوش آئند ہے مگر پاکستانی انڈسٹری کو اب اور بہتر مواد پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘

    دوسری جانب بھارتی صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی ٹائم لائن پر کچھ پاکستانی فنکاروں کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں، جس سے معلوم ہوا کہ کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس پر بھی عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جن فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی بحال ہوئی ہے ان میں دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں تاہم، ابھی بھی کئی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارتی صارفین کےلیے بند ہیں جن میں ماہرہ خان، فواد خان، وہاج علی، اقرا عزیز، فرحان سعید اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔

  • کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی  پہلگام حملے کی مذمت

    کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی پہلگام حملے کی مذمت

    کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کی ہے-

    کواڈ گروپ امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے،22 اپریل کو کیے گئے بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر دہشت گردی کی مذمت کی گئی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے‘۔

    آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد، اس کے منتظمین اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور اس عمل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے‘۔

    واضح رہے کہ بھارت امریکا کے لیے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف ایک اہم شراکت دار بنتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا کلیدی اتحادی ہے۔

    7 مئی کو پاکستان نے پاکستانی سرزمین پر 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی، میزائل، ڈرون اور آرٹلری حملوں کا تبادلہ ہوا تھا بعدازاں 10 مئی کو جنگ بندی ہوگئی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک سے بات چیت اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکیوں کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی، تاہم بھارت نے صدر ٹرمپ کے دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ان کی مداخلت کا نتیجہ نہیں تھی۔

    وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

  • آنجہانی اداکارہ شیفالی  کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئےاور اس کے بعد کی جانے والی چہ مگوئیوں پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    پوجا گھئی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔

    شیفالی کی دوست پوجا گھئی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔

    اداکارہ شیفالی کے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کے مبینہ استعمال سے متعلق کی جانے والی چہ مگوئیوں کے دوران کرینہ کپور کا ردعمل سامنےآیا ہے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میں بوٹوکس کے خلاف ہوں، میں ایک اچھے انداز میں خود کو محفوظ رکھنے کی قائل ہوں، ایک ایسا انداز جو کہ صحت مند ہو جس سے میں اچھا محسوس کروں حتیٰ کہ قدرتی علاج ہو‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میرے نزدیک خود کو بچانے کا مطلب خود کو حتیٰ کہ اپنی صلاحیتوں کو محفوظ رکھنا ہے اور یہی میرا ہتھیار ہے‘’چھٹیاں منانا ، دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا، سیٹ پر رہنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل میں مصروف رہنا اپنے لیے بہتر سمجھتی ہوں اور یہی وہ تمام چیزیں ہیں جن کیلئے میں موجود ہوں‘۔

  • وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

    اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شر یف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا –

    ٹرمپ کی ایک بار پھر ظہران ممدانی پر تنقید

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن