Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر  ظہران ممدانی پر تنقید

    ٹرمپ کی ایک بار پھر ظہران ممدانی پر تنقید

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیو یارک کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کی۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی بہت خوفناک ہوگا، وہ ایک کمیونسٹ ہے ‘مجھے لگتا ہے یہ بہت بری خبر ہے لیکن وہ ممدانی کے ساتھ بہت مزہ کرنے جا رہے ہیں، میں دیکھنا چاہوں گا کہ ممدانی کو پیسے لینے کیلئے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا، اگر نیو یارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، میرے خیال میں ظہران ممدانی پاگل شخص ہے-

    امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں آئندہ ہفتے سیز فائر تک پہنچ سکتے ہیں، صحافیوں نے سوال کیا کہ 7 جولائی کو نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟،اس پر صدر ٹرمپ نے کہا ہمیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک ایسا ہونے کی تلاش میں ہیں-

    بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ اگر نومبر 2025ء میں وہ کامیاب ہوئے تو نیو یارک کے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے 2021ء سے کوئنز کے 36 ویں ڈسٹرکٹ سے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن ممدانی پہلے جنوبی ایشیائی مرد، پہلے یوگنڈن اور تیسرے مسلم رکن ہیں 33 سالہ ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر بننے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن شکست دی تھی، جس کے بعد وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے لیے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں، ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوئے وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور ”Democratic Socialists of America“ کے سرگرم رکن ہیں۔

    کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    ظہران ممدانی کا ماننا ہے کہ نیویارک ایک ایسا شہر ہے جہاں ایک چوتھائی آبادی غربت میں زندگی گزار رہی ہے، اور 5 لاکھ بچے بھوکے سوتے ہیں اور اسی حقیقت کو بدلنے کا عزم انہوں نے اپنے منشور میں ظاہر کیا ہے،ممدانی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی کھل کر تنقید کی اور فلسطینی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

  • بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، بلاول بھٹو

    بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستانی عوام کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں لہٰذا افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

    باغی ٹی وی : دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیںاور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا، پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں کررہا ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ دنیامیں قیام امن کیلئے لڑرہاہے،پاکستان بھارت کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارتی قیادت کو اپنی انتہا پسندانہ سوچ تبدیل کرنی ہوگی، بھارت مذاکرات کی میز پرآئے،مسئلہ کشمیر کے حل پربات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کیا، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشتگردوں کی کمر توڑی، ڈیجیٹل پروپیگنڈا موجدہ دور کا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ہم نےکبھی دہشتگردی کو دعوت نہیں دی لیکن جب وہ آئی تو ہم جھکے نہیں بلکہ لڑے، پاکستان کی ڈکشنری میں سرینڈر کرنا شامل نہیں ہے، دنیا سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ، قربانیوں اور عزم کا احترام کرے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر اور فلسطین میں امن کی بات کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی پر بات 2012 میں ہوئی، دنیابھر میں 2012 سے اب تک دنیا بدل گئی ہے، بھارت بی ایل اے، مجید بریگیڈ دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے بھارت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، دہشتگردی کے تدارک کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، آئیں کشمیر، پانی اور دہشتگردی پربات کریں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی،پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں میں 40فیصد اضافہ ہوا،افغان حکومت پر واضح کردیا کہ سرحد پار سے پاکستان پر حملے قبول نہیں،طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

    پاک افواج نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا، دہشت گردوں کی کوئی سرحدنہیں،ہمیں انہیں شکست دینا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کے ٹوئٹس دہشت گردوں کا منشور ہے، آپریشن ردالفساد سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں سلیپر سیلز کو نشانہ بنایا گیا طالبان رجیم کالعدم ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے، افغانستان اور پاکستانی عوام کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم افغانستان کے سا تھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا –

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا –

    یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کےب بعد ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا

  • کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے-

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہےسندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری آمدورفت کی سہولت کے لیے یہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، جن سے شہر کے پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں،ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے،سرفراز بگٹی

    بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے-

    ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق، فنڈز کے بروقت اجرا سے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام کا آغاز ممکن ہوگا اور صوبے میں تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قائم کی جائے گی، فنڈز کے اجرا کا مقصد زبانی وعدوں کی بجائے عملی خدمت کا آغاز ہے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فنڈز کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں، زمین پر ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو فیصلے دنوں میں نہیں، بلکہ گھنٹوں میں ہوتے ہیں یہ اقدام بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ ہم نے طویل انتظار نہیں کیا، بلکہ مالی سال کے پہلے ہی دن ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے تاکہ کوئی بہانہ نہ رہے اور کام فوراً شروع ہو سکے، انہوں نے مزید کہا۔

    حکومت بلوچستان کا مؤقف ہے کہ فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ سختی سے کی جائے گی تاکہ کرپشن یا بدانتظامی کا راستہ بند کیا جا سکے۔

  • اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا ،اسحاق ڈار

    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہےہماری صدارت ایسے وقت میں آ رہی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران شدت اختیار کر رہے ہیں ہم سلامتی کونسل کو ایسے مؤثر اور بروقت اقدامات کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو مکالمے، سفارت کاری اور پرامن حل پر مبنی ہوں، ان شا اللہ، اس ماہ کے دوران میں 2 اعلیٰ سطح نمائندہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ کثیرالطرفہ نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا قیام، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا اس کے علاوہ فلسطین کے مسئلے پر سہ ماہی اوپن بحث کی بھی صدارت کروں گا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر جامع، متوازن اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

  • مودی نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا ،ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے،بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی بنیادپر مودی نے جو اقدام کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اُسے دنیانے قبول نہیں کیا، تذلیل شدہ اور شکست خوردہ ذہن سے ہمیشہ خطرہ رہتاہے، بھارت اس سے بھی بڑی اور مختلف حرکت کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

  • امریکا کا  اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان

    امریکا کا اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان

    واشنگتن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔
    اس
    واضح رہے کہ برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو(free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔

    نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا تھا کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں گے۔

  • لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے-

    وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں، نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔

    قبل ازیں سہولت ختم کرنے پرپنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے میڈیا کوبتایا تھا یہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہےانہوں نے واضح کیا تھ کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیلتھ کارڈز کے ذریعے آپریشن کے پیسے نہیں لے سکتے، سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلیسز ، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشن جیسے اہم علاج بدستور جاری رہیں گے، ہیلتھ کارڈ اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں مریضوں کو علاج کیلئے 50 فیصد رقم خود ادا کرنی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہےگا-

    ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی میں ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام پر سے 2004 میں لگائی گئیں ان پابندیوں کو اٹھایا جائے گا جس میں شامی حکومت کی جائیداد کو منجمد کیا گیا تھا،سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

    دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیاں ہٹنے سے معاشی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

    کراچی میں ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے مئی میں شام پر سے زیادہ تر پابندیاں اٹھا لی تھیں، جس کا مقصد سعودی عرب اور ترکیہ کی درخواستوں کا جواب دینا تھا، جب احمد الشرع نے اسد خاندان کی نصف صدی پر محیط حکومت کا خاتمہ کیا تھا،ایک ایگزیکٹو آرڈر میں، ٹرمپ نے 2004 سے نافذ ’قومی ہنگامی حالت‘ کو ختم کر دیا، جس کے تحت شام پر وسیع پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن میں مرکزی بینک سمیت بیشتر سرکاری ادارے شامل تھے۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اقدام ملک کے امن اور استحکام کے راستے کی حمایت اور فروغ دینے کی کوشش ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدامات ایک ایسے شام کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کے صدر کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جو خود اپنے ساتھ اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن و ہم آہنگی میں ہو شام کو دہشت گردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کے ممکنہ طور پر طویل عمل کا آغاز کریں گے، جس کا یہ درجہ 1979 سے شام پر لگا ہوا ہے اور جس نے سرمایہ کاری کو سختی سے روکے رکھا ہے احمد الشرع اور ان کی تحریک ’حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے پر غور کریں گے، جس کا ماضی میں القاعدہ سے تعلق رہا ہے، امریکا نے الشرع کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کے سر کی قیمت بھی ہٹا دی تھی۔

    ٹریژری ڈپارٹمنٹ کے پابندیوں کے انچارج اہلکار بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ اقدام شام کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے جوڑ دے گا، جو عالمی تجارت اور علاقائی و امریکی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرے گا۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ اسد کے زوال کے بعد شام میں تبدیلی آئی ہے، خاص طور پر صدر احمد الشرع کی قیادت میں نئی حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ