Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ

    ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے، ابھی سے ہم نے لوگوں کو ممکنہ متاثرہ علاقوں سے نکالنے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے، یہی تیاری بطور انسان ہم کر سکتے ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، 9 لاکھ کیوسک کا ریلا ہو تو ہم اسے ’سپر فلڈ‘ کے طور پر دیکھتے اور تیاری کرتے ہیں،ہم نے گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج اور بندوں کو محفوظ رکھنا ہے، 2010 کے سیلاب کے بعد ہم نے بندوں پر کافی کام کیا ہے، ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی ہم ایک ہفتہ قبل گڈو بیراج سے گزار چکے ہیں، اس دوران کوئی ہنگامی صورت حال پیش نہیں آئی، تاہم ہم نے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے حکام پراعتماد ہیں کہ اپ اسٹریم سے آنے والا پانی بیراجوں سے گزار لیں گے، تاہم دریا کے کنارے حفاظتی بندوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے مسائل آسکتے ہیں، محکمہ آبپاشی تعین کرتا ہے کہ کن مقامات پر بندوں کو مسائل درپیش ہیں،ایسے کمزور مقامات پر پتھر اور مٹی ڈال کر اسے مضبوط بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے، گزشتہ روز میں نے گڈو اور سکھر بیراج کا دورہ کیا تھا، اس دوران کمزور بندوں کا معائنہ کیا، کمزور بند ڈھائی سے 3 لاکھ کیوسک ریلے کے دوران ٹوٹ جاتے تھے، لیکن اس بار 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی گزارنے کے بعد بھی یہ بند سلامت ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو کی ملاقات

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج لوگوں اور مویشیوں کو بچانے کا ہے، ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے، ابھی سے ہم نے لوگوں کو ممکنہ متاثرہ علاقوں سے نکالنے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے، یہی تیاری بطور انسان ہم کر سکتے ہیں، ہماری جانب سے مدد مانگنے پر پاک فوج نے اپنے 2 یونٹس کو تعینات کیا ہے، پاکستان نیوی نے بھی اپنی ٹیمیں بھیج دی ہیں، کل میری واپسی کے بعد ایک چینل نے خبر چلائی کہ وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد کیمپ ہٹا دیا گیا، حالانکہ وہ کیمپ صرف بریفنگ دینے کے لیے لگایا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں کراچی سے زیادہ صحافی ہیں، جب میں دورہ کرنے کے لیے گیا تو وہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس کی گواہی شرجیل میمن بھی دیں گے، ہم نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں کیمپ لگا ہوا ہے، جہاں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں، دوسری جانب ایک چینل پر خبر چلائی جارہی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد کیمپ ہٹا دیا گیا، لیکن وہ ویڈیو میں نہیں دکھاؤں گا۔

    صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ،11 یو این اہلکارزیر حراست

    ان کا کہنا تھا کہ آج این ڈی ایم اے کی جانب سے 11 لاکھ کیوسک پانی کی آمد کی اطلاع ملنے کے بعد اب ہم اس حساب سے تیاری کر رہے ہیں، 3 اور 4 ستمبر کو ہم دیکھیں گے پنجند پر پانی کی آمد کے بعد گڈو پر کتنا پانی آئے گا، اس کے بعد 2 دن پانی کو سندھ تک پہنچنے میں لگیں گے6 ستمبر کو یوم دفاع ہے اور 12 ربیع الاول بھی ہے، دیکھیں اس دن کیا صورت حال بنتی ہے، 2014 میں ہم بڑا ریلا سندھ کے بیراجوں سے گزار چکے ہیں، ہم نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فعال کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی حقیقت ہے، لیکن اس وقت ہمارا فوکس آئندہ 15 دن کو خیر و عافیت سے گزارنے پر مرکوز ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ہم پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے ہیں، انہیں جو بھی امداد درکار ہوگی، ہم کرنے کو تیار ہیں۔

    کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا، یہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا تھا، وہ الگ مقام ہے، اس وقت یہ بات کرنا فضول ہے کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو یہ نقصان نہ ہوتا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان  سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔

    یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کیے گئے ہیں،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لیے کنٹریکٹ بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

    ایس سی او علامیہ، پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 3200 بند اسکول فعال کیے گئے جبکہ رواں سال مزید 1200 کمیونٹی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرعزم ہے کہ سال کے اختتام تک صوبے میں کوئی اسکول بند نہ رہے،سندھ سے ملحقہ اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور بارڈر ایریاز میں پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور صوبے میں پہلا ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود یونیسف کی اولین ترجیح ہے اور ادارہ بلوچستان حکومت کے ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  • صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ،11 یو این اہلکارزیر حراست

    صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ،11 یو این اہلکارزیر حراست

    یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ مار کر کم از کم 11 یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بتایا کہ حوثیوں نے زبردستی عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ کی املاک ضبط کیں، دارالحکومت میں دیگر اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کی،یہ چھاپہ جمعرات کو اسرائیلی حملے کے بعد مارا گیا ہے، جس میں یمن کی حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے تھے۔

    یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ 11 اہلکاروں کو صنعا اور بندرگاہی شہر الحدیدہ سے حراست میں لیا گیا ہے،یونیسف، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفاتر بھی ان دو شہروں میں ہیں، یہ گرفتاریاں ان 23 دیگر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے علاوہ ہیں، جو پہلے سے حراست میں ہیں، جن میں سے کچھ 2021 سے قید ہیں، اور ایک اہلکار اس سال حراست کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ 30 اگست کو حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِاعظم احمد غالب الرحاوی اور کئی وزرا دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں،یہ تصدیق حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کی،ایجنسی نے کہا کہ جمعرات 28 اگست کو کیے گئےاسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،اسرائیل نے جمعہ 29 اگست کو کہا تھا کہ فضائی حملے کا ہدف ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عہدیداران تھے، نتائج کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

  • بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث دریائے ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے ہیڈ تریموں اور ہریکے پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی-

    ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر کمیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے پاکستان کو اطلاع دی، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی کہ ستلج ہریکے اور فیروزوالہ کے علاقے میں سیلاب آئے گا بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا، بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

    دریائے ستلج ہریکے کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے اور اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج میں ہریکے ڈاؤن اسٹریم پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا،پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

    دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جھنگ اور ہیڈ تریموں سے گزر رہا ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے،خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہے اور قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،دریائے راوی جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 66 ہزار کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 67 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 72 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72 ہزار کیوسک ہے۔

    مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ

    نالہ ایک، بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پلکھو نالہ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے،منگلا ڈیم 82 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے، دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 98 فیصد جبکہ تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکا ہے،لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔

    یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں، موسلادھار بارشوں کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 42، گجرانوالہ 19، خانیوال اور قصور 12، مری 11، گجرات اور نارووال 5، اور سیالکوٹ میں 4 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، 9واں اسپیل 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    بھارتی اداکارہ کینسر سے انتقال کرگئیں

  • دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری،نقصانات کی رپورٹ جاری

    دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری،نقصانات کی رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہےگنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی، 3 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہےدریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخومیں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہےکشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل کشمیر ، شمالی مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونحوامیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2200 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریاؤں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 23 لاکھ 83 ہزار لوگ متاثر ہوئےسیلاب میں پھنس جانے والے 9 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور متاثر ہونے والے اضلاع میں 386 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 6 لاکھ 9 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 35 شہری جاں بحق ہوئے۔

  • مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ

    مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنانے کافیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ” بنایا جائے گا،پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی –

    ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی، قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں،منتخب 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئیں، 15 اکتوبر سے قبل میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب سرچ کمیٹی کرے گی، ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی، اور دیگر افسران بھی تعینات کیے جائیں گے،پی ایچ اے کا دائرہ کار صوبائی سطح پر بڑھانے سے شہروں میں سبزا اور ہریالی بڑھے گی، نئے باغات کے قیام کے لیے جگہ مختص، موجودہ باغات کی حالت بہتر کی جائے گی۔ صوبوں میں گرین ایریاز بڑھانے سے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی، منتخب کردہ اضلاع میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ننکانہ،رحیم یار خان، مری، جھنگ، پاکپتن، خوشاب اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  • ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آگیا،جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہےمتاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے، جو کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے نہایت حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بچی کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس اب بھی مقامی سطح پر گردش کر رہا ہے، تاہم وائرس کے جینیاتی تجزیے کی رپورٹ ابھی باقی ہےیہ کیس رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا 14واں کیس ہے، صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2025 میں 16 کیس خیبرپختونخوا، 6 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے اس پیشرفت کو تشویشناک مگر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر قریبی قبائلی اضلاع میں بچوں تک رسائی میں رکاوٹیں پولیو کے مکمل خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد 2 ممالک ہیں جہاں معذور کردینے والا پولیووائرس اب بھی موجود ہے، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی معاونت سے ملک بھر میں مہمات جاری ہیں لیکن دور دراز یا شورش زدہ علاقوں میں لاکھوں بچے اب بھی حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  • پنجاب حکومت کا جاں بحق  اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب میں فرائض منصبی ادا کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ورثا کو ایک کروڑ گرانٹ بھی دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے سی فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑدینے کی منظوری دے دی۔

    اسسٹنٹ کمشنر کینسر کے مریض ہونے کے باوجود مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کررہے تھے، مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی کے سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف رہے،فُرقان احمد مرحوم نے پتوکی میں سیلاب متاثرین کو خوراک ، میڈیسن اور دیگر سہولیات کے مسلسل کام کیا۔

    یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    وزیراعلی پنجاب نے مرحوم فرقان احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں، فرقان احمد کی فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

  • ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

    ملک کے 99 مخصوص اضلاع میں مرحلہ وار انسدادِ پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے-

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق مہم کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں،انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے 7 اضلاع میں 41 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی، تاہم سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔

    سندھ کے 25 اضلاع میں 89 لاکھ سے زائد، بلوچستان کے 26 اضلاع میں 21 لاکھ سے زائد اور خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےجنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 2،2 اضلاع میں بھی بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسین کے 2 قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ یہ قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بناتے ہیں۔

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

  • بھارتی اداکارہ کینسر سے انتقال کرگئیں

    بھارتی اداکارہ کینسر سے انتقال کرگئیں

    بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا،نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔

    آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں،پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم ’ہم نے جینا سیکھ لیا‘ سے انہوں نے فلمی ڈیبیو کیا اسی سال انہوں نے ہندی ٹی وی میں قدم رکھتے ہوئے ایکتا کپور کی مشہور سیریل ’قسم سے‘ میں کام کیا،پریا کو سب سے زیادہ شہرت زی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’پوتر رشتہ‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ورشا دیسپانڈے اور جھمری بالان سنگھ کے کردار ادا کیے یہ ڈرامہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے کی اداکاری سے بھرپور تھا اور 5 سال تک کامیابی سے نشر ہوتا رہا۔

    پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے،وسیم اکرم

    انہوں نے اس کے بعد بھی کئی مشہور ڈراموں جیسے ’اترن‘، ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ اور ’ساتھ نبھانا ساتھی‘ا میں اہم کردار ادا کیے 2010 میں وہ کامیڈی شو کامیڈی سرکس کے سوپر اسٹارز میں بھی نظر آئیں،اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہےان کی ساتھی اداکارہ اوشا نڈکرنی نے پریا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ پریا نے حال ہی میں گھر خریدا تھا۔ ان کے بچے نہیں تھے۔