Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

    علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

    لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ساتھ تھیں لیکن سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اُٹھا کر لے گئےبیٹے کی گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،اے ٹی سی جج منظر علی گل نےکیس کی سماعت کی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں کہاکہ شاہ ریزخان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو کب نامزد کیاگیا؟تفتیشی افسر نے کہاکہ 23ستمبر 2023سے شاہ ریز خان مقدمے میں نامزد ہے-

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    عمران خان کی ضمانت،جشن منانے والے 7 افراد گرفتار، مقدمہ درج

    راولپنڈی میں کارروائی،ویڈیو بنا کر دھمکیاں دینے والے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد گرفتار

  • پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب ویزا کے بغیر سفر کی اجازت ہوگی،معاہد ے کے تحت سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اب بغیر ویزے کے پاکستان جا سکتے ہیں،اسی طرح پاکستان میں سرکاری یا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے بھی بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ویزافری انٹری سے متعلق معاہدہ 5 سال کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچیں گے،نائب وزیراعظم کی 24 اگست کو بنگلہ دیشی مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات ہو گی،دورے میں سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعمیری ڈائیلاگ پر فوکس کیا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    راولپنڈی میں کارروائی،ویڈیو بنا کر دھمکیاں دینے والے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد گرفتار

    ملکی اصل مسائل توجہ کے مستحق، تجزیہ:شہزاد قریشی

  • ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کی بھی ہو جاتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کی بھی ہو جاتی ہے،عطا اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان،جیل سے باہر آتے دکھائی نہیں دیتے ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کی بھی ہو جاتی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ جیل سے باہر آتے دکھائی نہیں دیتے ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کی بھی ہو جاتی ہےعمران خان اس کیس میں براہ راست ملوث ہیں اور انہیں جواب دینا ہوگا کہ ملک ریاض کو کس طرح پیسے دیے گئے یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت پاکستان کو آنے والا پیسہ جرمانے کی مد میں جمع کرایا جائے؟

    انہوں نے الزام لگایا کہ کابینہ سے بند لفافے میں معاہدے کی منظوری لی گئی، جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ لفافے میں کیا ہے تو انہوں نے کہا اس پر بات نہ کریں، بس منظوری دے دیں،عمران خان کی فیملی نے ملک ریاض سے پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں لیں، ان کا حساب بھی دینا ہوگا کہ وہ کس مد میں لی جاتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر خوشیاں منا رہے ہیں، حالانکہ ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کو بھی ملتی ہے۔ ضمانت اور بریت میں واضح فرق ہے، لیکن عمران خان کے ساتھی اس فرق کو سمجھنے کے بجائے شادیانے بجا رہے ہیں،پی ٹی آئی قیادت حساب دینے کے بجائے مذہبی کارڈ اور اسلامی ٹچ استعمال کررہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اس وقت میگا کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل ابھی جاری ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیاکہ 9 مئی کے واقعات روز روشن کی طرح واضح ہیں اور یہ سب کچھ عمران خان کی منصوبہ بندی کے تحت ہوا،ہ مقدمات پوری قوم کے ہیں اور پی ٹی آئی کو اپنے رویے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

    ادھروزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی کچھ مقدمات میں ضمانت منظور کی،اس کا مطلب یہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقدمات سےبری ہوگئےہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت کسی کو مقدمات سے بری الزمہ نہیں کرتی ،مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ہیں،ضمانت کے تناظر میں سزایافتہ مجرم خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں،مقدمات کا حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے،آئین اور قانون کی بالادستی ہی ہوگی،پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی 9مئی کے مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں،بانی پی ٹی آئی ایک سزا یا فتہ مجرم ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی، جسے پی ٹی آئی بڑی فتح قرار دے رہی ہے۔

  • خاورحسین کی موت خودکشی قرار

    خاورحسین کی موت خودکشی قرار

    میڈیکل بورڈ نے صحافی خاورحسین کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔

    سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل بورڈ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دے دیا ہےذرائع کے مطابق، خاور حسین کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی، جس سے خودکشی کا تاثر ملتا ہے،خاور حسین کی گاڑی اور جسم سے کسی دوسرے فرد کی موجودگی یا مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے، خاور حسین کے خون کے نمونوں کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، جن کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ کیس کی مکمل تصویر سامنے آ سکے،خاور حسین کے اہل خانہ نے فی الحال مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازعہ حل کردیا

    قبل،ازیں،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ یں،کہاگیاتھا کہ،صحافی خاور حسین کے موبائل میں سم موجود نہیں تھی، آخری کال واٹر ٹینکر والے کو حیدرآباد کے قریب سے کی گئی، خاور نے اپنے موبائل کا تمام ریکارڈ خود ختم کیا، خاور حسین نے خودکشی سے قبل اپنے موبائل فون کو فیکٹری سیٹنگ پر ڈال دیا تھا،خاور حسین نے رات سوا 8 بجے ہوٹل کی پارکنگ پہنچے، ہوٹل کے سامنے ٹائر شاپ پر جاکر پن لی اور موبائل سے سم نکالی، خاور نے خود کشی تقریباً 10 بجکر 5 منٹ سے 10 بجکر 15 منٹ کے دوران کی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ فارنزک، میڈیکل اور سی سی ٹی وی شواہد کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    کراچی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

  • لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازعہ حل کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازعہ حل کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے شروع ہونے والا جائیداد کا تنازع حل کردیا-

    جسٹس خالد اسحاق نے جمشید سمیت دیگر کی اپیل پر 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاعدالت نے قرار دیا کہ غفوراں بی بی اپنی زندگی میں کبھی عدالت نہیں گئیں اور ان کی وفات کے بعد اولاد نے 21 برس تک خاموشی اختیار کیے رکھی، اچانک 2009 میں 1952 کے معاہدے کے خلاف دعویٰ دائر کردیا جو قانون کے مطابق قابل سماعت نہیں تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 1945 میں کریم بخش کی بھارت کے موضع براس میں زمین تھی، قیام پاکستان سے پہلے کریم بخش کا انتقال ہوچکا تھا، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پاکستان ہجرت کر کے آئے، کریم بخش کی جائیداد بڑے بیٹے عبدالغفور کے نام ہوئی لیکن وہ قیام پاکستان کے وقت ہی جاں بحق ہو گئے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عبدالغفور کی بیوہ اور بھائی نے 1948 کے سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن آرڈیننس کے تحت بھارت کی زمین کے عوض پاکستان میں جائیداد مانگی جس پر 1952 میں کامونکی میں پراپرٹی الاٹ کی گئی اور اس معاہدے میں عبدالغفور کی بیوہ اور بھائی کو شریک کیا گیا، معاہدے میں بہن غفوراں بی بی کا ذکر نہیں تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ غفوراں بی بی 1988 تک زندہ رہیں لیکن انہوں نے کبھی اس معاہدے کو چیلنج نہیں کیا، ان کے بھائی 1985 تک زندہ رہے اور پراپرٹی ان کی اولاد میں تقسیم ہو گئی، غفوراں بی بی کی اولاد نے پہلی بار 2009 میں دعویٰ دائر کیا جو ٹرائل کورٹ نے 2013 میں خارج کردیا، بعدازاں اپیلٹ کورٹ نے یہ دعویٰ منظور کرتے ہوئے بہن کی اولاد کے حق میں فیصلہ دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے سامنے تین سوالات تھے، کیا تاخیر سے دائر دعویٰ قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ کیا بھارت سے منتقل شدہ جائیداد پر شریعت کا قانون لاگو ہوتا ہے؟ اور کیا 1952 میں بہن کو حصہ نہ دینا درست تھا؟

    عدالت نے قرار دیا کہ تاخیر سے دائر دعویٰ قانون کے مطابق ناقابل سماعت ہے، 1952 کے معاہدے میں شریعت ایکٹ لاگو تھا اور بہن یا ان کی اولاد نے دہائیوں تک کوئی آواز نہ اٹھا کر دعویٰ کرنے کا حق کھو دیا، اس بنیاد پر ہائیکورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا بہن کی اولاد کے حق میں فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

  • حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہاکہ،بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا کچھ لوگ اس کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں، وہ بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں سڑکیں نہیں بنائیں اور نہ ہی پانی کی نکاسی کا کوئی نظام بنایا ہے، شہر میں ہر جگہ پانی ہے لیکن وہ پینے کا نہیں ہےکیونکہ اس کیلئے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہے، یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے یہاں آپ کسی کے ٹھیلے تو ہٹا دیتے ہیں لیکن اس کی جگہ غیر قانونی عمارتیں بنادیتے ہیں، نالے اور گٹر بند کرتے ہیں اور پھر بارش ختم ہونے کے بعد ہمدردی کرنے نکل جاتے ہیں، میئر صاحب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اداکارہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی کہا کہ گورنر صاحب آپ گوچی کی ٹوپی پہن کر باہر آئے تھے یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا، آپ کو بارش سے پہلے کام کرنا چاہیے تھا، ہمدردیاں نہیں جتائیں، بارش کی وجہ سے آپ کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اس لیے آپ سکون سے بیٹھے ہیں،ہمیں حکومت سے جواب چاہیے ، کراچی شہر کو سندھ کی طرح بنا دیا ہے، بھوک، غربت، تکلیف اور پریشانی میں رہو لیکن آواز نہیں اٹھا سکو، احتساب کا وقت آگیا ہے، بس اب بہت ہوگیا ہے-

  • کراچی  پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے-

    کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلیکس کے قریب واقع آتش بازی کے سامان کے گودام میں سہ پہر کے وقت دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع 1 ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے بیشتر افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہےترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے، کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے،شہر اور آبادی کے درمیان ایسے کسی بھی مواد کی تیاری کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بنےوزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پاکر مجھے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 345 ڈالر کا ہو گیاعالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ ، 6 ہزار 241 روپے کی سطح پر آ گئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 78روپے کے اضافے سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 67روپے کے اضافے سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

  • عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت نے رواں برس بھی عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس ہوا، جس میں وزیر اوقاف آزاد کشمیر حافظ محمد احمد رضا قادری، پارلیمانی سیکرٹری بلوچستان شہناز عمرانی ،وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، اوقاف سیکرٹریز پنجاب ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگگت بلتستان اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ رحمۃ للعالمین یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس شدہ قراردادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    انہوں نے کہا کہ 1500 ویں سالِ ولادت کے تناظر میں صوبائی اور لوکل حکومتیں نوجوان نسل کو سیرت ِ نبوی سے آگاہی دیں وزارت ِ مذہبی امور اسلام آباد میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کر رہی ہے، جس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمے داریاں سیرت النبی کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو ہو اور نوجوانوں کو آگہی میسر آئے سرکاری و نجی اسکولوں ، کالج اور یونیورسٹیوں میں عشرہ رحمۃ للعالمین کے تحت پروگرام منعقد کیے جائیں عصری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ مشترکہ پروگرام منعقد کریں جہاں نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔

    بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرت النبی کی روشنی میں دور حاضر کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی ہمیں موجودہ دور میں اپنی تعلیم، معیشت ، سماجی اقدار اور خاندانی نظام کو متاثر ہونے سے بچانا ہے معاشرے میں بگاڑ اُسوۃ نبوی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ نبی اکرمﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کو درست رہنمائی کے ذریعے ہدایت پر لانا ہے،امتی ہونے کے ناتے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں، آج کے سوشل میڈیا دور میں اسلام کے پیغام کو عام کرنا مزید آسان ہو چکا ہے۔

  • سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ،ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے، ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کا کام بھی کر رہے ہیں، اور ان علاقوں میں کھانے، پینے سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں، متاثرین کو روزگار، گھروں کی تعمیرِ نو اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سیلاب متاثرین کے لیے مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گےخیبرپختونخوا حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    سندھ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنایا جائے گا۔شرجیل میمن