Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کا غزہ  میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    پاکستان کا غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  • ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کا حجم 3 ہزار 450 ارب روپے ہے-

    کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ 1ہزار 18 ارب روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 150 ارب روپے کے موجودہ مالی اخراجات ہیں، جاری اخراجات میں سب سب سے بڑا حصہ تنخواہوں اور پنشنز کا ہے، آئندہ مالی سال تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات ایک ہزار 100 ارب روپے ہوں گے، ہمارے تنخواہوں کے اخراجات ماہانہ 100 ارب روپے ہیں، مشکلات کے باوجود گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ 12 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، گریڈ 17 سے 22 کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھیں گی، یہ سب غیرترقیاتی اخراجات ہیں، دوسرا سب سے بڑا بجٹ ہمارا تعلیم کا ہے، اس سال تعلیمی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ کیا ہے، اس کے بعد بڑا بجٹ صحت کے شعبے کو جاتا ہے، صحت کے بجٹ میں 11 فیصد ضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے بجٹ میں گزشتہ سال بڑھایا تھا، اس سال بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مقامی حکومتوں کو 132 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے گا، محکمہ داخلہ کے بجٹ میں ساڑھے 15 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ توانائی کے بجٹ میں ساڑھے 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، محکمہ آبپاشی کے بجٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے زراعت کے بجٹ میں 16 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، محکمہ زراعت کو ترقیاتی بجٹ ساڑھے 22 ارب رو پے دیں گے، ورکس اینڈ سروسز کے غیرترقیاتی بجٹ کو کم کیا ہے، محکمہ تعلیم میں ترقیاتی اخراجات بڑھائے ہیں، محکمہ آبپاشی میں 43 ارب روپے کے اخر اجات ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے اس اہم قرارداد کے دوران بھی شورشرابہ جاری رکھا، مجھے نہیں پتہ اپوزیشن کس کے ایجنڈ ے پر کام کر رہی ہے، دہشتگرد اسرائیل کی سخت مذمت کروں گا، پیپلزپارٹی حکومت نے صوبے کا مسلسل 17واں بجٹ پیش کیا، رواں مالی سال وفاق سے محاصل کی منتقلی پوری نہیں آئی، وفاقی حکومت سے رابطہ کیا لیکن وہ مسلسل کہتے رہے کہ ہم ٹھیک جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بجٹ سے صرف ایک روز پہلے خط میں آگاہ کیا گیا کہ 105 ارب روپے کم دیں گے، گزشتہ سال سے آج تک 1478 ارب روپے قابل تقسیم پول سے ہمیں ملے، 422 ارب روپے اب بھی وفاقی محاصل سے ہمیں کم ملے ہیں، اگر حکومت اپنے وعدے پر پورا اترتی ہے تو انہیں بقیہ پیسے جون میں ہی دے دیں گے،ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں ہیں، جس کے تحت صوبوں کو بڑی رقم بچا کر رکھنی ہے، خرچ نہیں کرنی۔

  • جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے۔

    انہوں نے ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا،دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی، اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    ایران نے پہلے بھی اسرائیلی حملوں میں امریکا کو شریک جرم قرار دیا تھا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا انعقاد اتوار کو مسقط میں ہونا تھا، لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد اس کے انعقاد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    ’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اسرائیلی حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، لیکن وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

  • تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی،عالم اسلام کا اتحاد اس وقت نظر آنا چاہے، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے –

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، ہم ایرانی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کریں گے، ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد ،غم مشترک ہے، اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، اسرائیل کے خلاف دنیا میں مضبوط آواز اٹھ رہی ہے، مغربی دنیا کی غیر مسلم عوام اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، غیر مسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں لیکن مسلمانوں کے نہیں، پاکستان اپنے مؤقف پر روز اول سے مضبوطی سے کھڑا ہے، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی تعلقات بنائے، پچھلے چند سالوں میں کچھ پاکستانی نژاد اسرائیل گئے لیکن کس طرح گئے، کس نے معا ونت دی میں اس کی تفصیلات میں نہیں جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد اس وقت نظر آنا چاہے، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے ،بھارت نے ہم پر حملہ کیا جس کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، بھارت کے اندر حکمران تذلیل کا شکار ہوئے، بھارت کا دنیا کے سامنے طلسم بھی مسمار ہوا، ہماری افواج کی مضبوطی اور عوام کے عزم نے یہ ممکن بنایا، ہم نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو مٹی میں رول دیا۔

  • 18 پاکستانی عازمین حج  کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    18 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت البقیع میں تدفین

    سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر بزرگ شہری تھے،پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ میں واقع قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کر دی-

    چیف جسٹس اور دیگر ججز کی منظوری کے بعد اس پالیسی پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اب افسران کو سرکاری گاڑی کے بجا ئے ماہانہ بنیاد پر فکس الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 20 کے افسران کو 65 ہزار 960 روپے ماہانہ جب کہ گریڈ 21 کے افسران کو 77 ہزار 430 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 19 کے افسران کے لیے فکس الاؤنس کی منظوری سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا  رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ خون عطیہ کرتے ہیں، وہ نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہوتے ہیں۔

    مریم نواز نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جان بچانے کیلئے رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

    انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں، خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے، محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں، پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے، پنجاب کو پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے، عوام ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 4 کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں، سیف سٹی ویب سائٹ یا پولیس خدمت مرکز پر عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا

    نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد کرنے کی منظوری

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

  • اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا

    بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا ہے، جس پر بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کی جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔ اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیابھارتیوں کی جانب سے واویلا شروع ہوا تو اسرائیل نے محض 90 منٹ بعد معذرت کرلی۔

    https://x.com/IDF/status/1933506910155571331

    اسرائیلی فوج کی جانب سے ”انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی“ نامی ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محض علاقائی خاکہ ہے، اگر کسی کو اس سے دکھ پہنچا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

    بھارت، اسرائیل سے اربوں ڈالرز کا اسلحہ خریدنے والا بڑا ملک ہے اور دونوں ممالک تجارتی شراکت داری میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے ایسا نقشہ جاری ہونا دہلی کے لیے شدید سبکی کا باعث بن گیا۔

    اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دنیا میں بھارت کو ”علاقائی طاقت“ سمجھنے والے ممالک بھی اس کی زمینی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں جموں و کشمیر اور لداخ تاریخی طور پر پاکستان اور چین کا حصہ ہیں جن پر بھارت نے محض قبضہ کر رکھا ہے، اور عالمی سطح پر ایسے نقشے اس سچائی کی گونج ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اسرائیل کی یہ غیر ارادی ”غلطی“ دراصل نئی دہلی کو یہ پیغام بھی ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں مفادات وقتی ہوتے ہیں، اور ”دوستی“ صرف ہتھیاروں کی خریدو فروخت تک محدود ہے بھارت جتنا مرضی اپنے جھوٹے بیانیے کو پھیلائے، دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ وقتاً فوقتاً بےنقاب ہوتا رہے گا۔

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کاامکان ہے-

    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 30 جون کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً ایک روپے اور 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہےموجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ 15 جون کو حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 252.63 روپے ہے پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط ​​اور نچلے متوسط ​​طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

    اوکاڑہ: ہر نوجوان کو فائر فائٹنگ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے . رانا نعمان

    ڈیزل کی اس وقت ایکس ڈپو قیمت 254.64 روپے فی لیٹر ہے۔ ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو افراط زر میں کمی یا اضافے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں، اور زرعی انجنوں، جیسے ٹرک، بس، ٹریکٹر، ٹیوب ویل اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں شاذ و نادر ہی کمی آتی ہے۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح  0.8 فیصد کرنے کی منظوری

    نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد کرنے کی منظوری

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے یومیہ نقد رقم نکالنے کی کم از کم حد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جسے 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

    رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی گئی، تاہم، بینکوں کی قرض پر حاصل کردہ منافع پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے20 فیصد کرنےکی تجویز مسترد کر دی گئی،قائمہ کمیٹی نے آن لائن خریداریوں پر 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے کی علیحدہ تجویز مسترد کر دی، جو بڑھتی ہوئی ای کامرس سرگرمیوں کے دوران نئے ڈیجیٹل ٹیکسز کی مزاحمت کو ظاہر کرتا ہے۔

    دیگر فیصلوں میں، کمیٹی نے حکومت کی جانب سے گوگل اور یوٹیوب جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فراہم کردہ خدمات پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز کی توثیق کی، تجارتی جائیدادوں سے حاصل شدہ کرائے پر 4 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی علیحدہ تجویز کو مزید غور کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    کمیٹی نے ایک متنازع تجویز کو بھی مسترد کر دیا، جس کے تحت 2 لاکھ روپے سے زائد کی تمام خرید و فروخت کو بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے کی شرط عائد کی جانی تھی، ناقدین کے مطابق اس اقدام سے چھوٹے تاجروں پر بوجھ پڑتا، اسی دوران، کمیٹی نے ایک ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت کرائے کی آمدن کو کاروباری نقصانات کے خلاف ایڈجسٹ کرنے کی اجازت ختم کر دی گئی۔

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے