Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے، عطاء اللہ تارڑ

    سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے، عطاء اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے، وفاقی حکومت قومی ذمہ داری کے تحت اپنا کردار نبھا رہی ہے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس کے بعد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطہ کاری کی جا رہی ہے، این ڈی ایم اے کے ذریعے ابتدائی وارننگ سسٹم کے تحت متعلقہ حکام کو باقاعدگی سے ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، مصدق ملک،نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی، انہوں نے صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مہم چلا کر دریاؤں اور پہاڑی نالوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کو مستقل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

    این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننت جنرل انعام حیدر نے کہا کہ اتھارٹی متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 670 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

    نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 40 افر ادلاپتہ

    انہوں نے مزید کہا کہ 420 سے زائد ریلیف کیمپس متاثرہ علاقوں میں فعال کر دیے گئے ہیں، مون سون کے مزید 2 سے 3 اسپیل متوقع ہیں اور موجودہ اسپیل جمعے تک جاری رہے گا، صورتحال ستمبر کے آخر تک معمول پر آ جائے گی، حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو ریسکیو کرنا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا۔

  • وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی، کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے، یہ سیاست نہیں، لوگوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے،وفاقی حکومت وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم فراہم کرے گی ، امدادی اشیا کی تقسیم و بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیرِ امور کشمیر جبکہ بجلی، پانی اورسڑکوں کی بحالی کی نگرانی وفاقی وزرا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وزراءخیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود جائیں، این ایچ اے صوبائی یا قومی شاہراہوں میں تخصیص نہ کرے، امداد کیلئے راستے کھولنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے،وزیر بجلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کامعائنہ کرے جبکہ این ڈی ایم اے فوری طور پر نقصانات کا حتمی جائزہ پیش کرے ، اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی متاثرین میں تقسیم کا لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص تک مدد اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی تک وفاقی وزرا وہیں رہیں گے، وزرات صحت ادویات و ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا بھیجے اور کیمپس قائم کیے جائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کیلئے متحرک کیا جائے۔

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

  • نائیجیریا میں  کشتی حادثہ، 40 افر ادلاپتہ

    نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 40 افر ادلاپتہ

    نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثے میں درجنوں افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست سوکوٹو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جا رہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی،نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے جن میں سے 40 تاحال لاپتا ہیں، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہےامدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام مصروف عمل ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ کشتی میں اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی،پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

    عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی، پرویز الہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پرویز الٰہی کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

  • صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

    حیدر آباد سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم جاری ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ خاور حسین کی میت کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے احکامات ملے تھے، پوسٹ مارٹم کے دوران تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا، فی الحال موت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا،2 دن میں ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اپنی فائنڈنگز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز سندھ نےصحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جاری کیا،دوبارہ پوسٹمارٹم کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے پولیس سرجن لیاقت یونیورسٹی اسپتال کو خط لکھا،ڈی جی ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم حیدرآباد میں کیا جائے گا۔

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    واضح،رہے کہ سینئر صحافی خاور حیسن کی ہفتے کی شب سانگھڑ میں ہوٹل کے باہر پارکنگ میں موجود گاڑی سے گولی لگی لاش ملی تھی،بعد ازاں خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی تھی،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کر رہے ہیں، جب کہ کمیٹی ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی عرفان بلوچ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ شامل ہیں۔

    دوسری جانب صحافی خاور حسین کے بھائی اعجاز حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی خوش مزاج اور باہمت شخص تھا، خود کشی نہیں کرسکتا تھا، خاور نے کسی پریشانی یا جھگڑے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا-

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    اکبری گیٹ پولیس نے لاہور کی وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ایک خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    والڈ سٹی لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) کے اہلکار محمد اویس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی، شکایت ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کے خلاف مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی کے الزامات میں درج کی گئی،پولیس کی جانب سے اس وقت کارروائی کی گئی جب ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی۔

    ڈبلیو سی ایل اے کے اہلکار کا الزام ہے کہ ماڈل نے ’نامناسب‘ لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور متعلقہ اتھارٹی سے اس کے لیے اجازت بھی نہیں لی تھی،ویڈیو کلپ تقریباً چار دن قبل ریکارڈ کی گئی تھی اور بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی، اس نے محکمے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا اور مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی بھی کی۔

    اگست 2020 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جب پولیس نے ایک گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید شامل تھے، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیر خان مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں میوزک ویڈیو شوٹ کی تھی، پنجاب اوقاف و مذہبی امور کے محکمہ نے فلموں اور ڈراموں کی مسجدوں اور مزارات میں شوٹنگ پر پابندی لگا دی تھی –

  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے تربیلا کے مقام پر پا نی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک ہےنالہ پلکھو میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، دریاؤں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    روس کی سابقہ مس یونیورس کار حادثے میں ہلاک

  • منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے یومِ آزادی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا،جبکہ،دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے-

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 11 اگست کو کوئٹہ سے ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اسے خود کش حملے کے لیے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے تیار کیا تھابعد ازاں گرفتار بمبار کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار تیار کرنے والے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کو افنان ٹاؤن سے گرفتار کیا۔

    ڈاکٹر محمد عثمان قاضی نے بتایا کہ ان کا تعلق تربت سے ہے وہیں پلا بڑھا اور انہوں نے ملک کے اچھے اداروں سے تعلیم حاصل کی، وہ کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں ملازمت کر رہے تھ قائداعظم یونیورسٹی سے ماسٹرز اور پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، اور گریڈ 18 میں بطور لیکچرار تعینات ہے، اس شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی بھی سرکاری ملازم ہےگرفتار ملزم ڈاکٹر عثمان قاضی نے تفصیل بتائی کہ 2020 میں قائداعظم یونیورسٹی کے ایک دورے کے دوران اس کی ملاقات ’ایک تنظیم‘ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد سے ہوئی تھی، جن میں سے دو بعد میں مارے گئے، باقی 2 افراد نے اسے اس شدت پسند گروہ میں شامل کرایا اور اس کی ملاقات بشیر زئی سے کرائی۔

    خیبر پختونخوا،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرحافظ مسعود اظہر

    عثمان قاضی نے بتایا کہ یہ تمام تعارف ’ٹیلی گرام‘ کے ذریعے کروائے گئے اور کوئٹہ آنے پر اس نے گروہ کی ہدایات پر 3 کارروائیوں میں سہولت فراہم کی، ڈاکٹر حبیطان اور فی خالق کی ہدایات کے مطابق گروہ کی مدد کی، ایک ایسے عسکریت پسند کو پناہ دی جو قلات میں جھڑپ کے دوران زخمی ہوگیا تھا، میں نے اسے کسی اور شخص کے حوالے کر دیا تھا اور اگلے دن وہ یہاں ریلوے خودکش دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

    terrorist

    دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث،عثمان قاضی

    اس نے ایک اور ایسا ہی واقعہ سنایا کہ جس شخص کو اس نے 7 سے 8 دن تک پناہ دی تھی، وہ 14 اگست کے کسی واقعے میں استعمال ہونے والا تھا، لیکچرار نے یہ بھی اقرار کیا کہ اس نے ایک پستول خریدا تھا جو سیکیورٹی فورسز اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے میں استعمال ہوا، یہ وہ کام ہیں جو میں نے کیے، یہ وہ سہولت کاری ہے جو میں نے کی، اگر دیکھا جائے تو ریاست نے مجھے اور میری اہلیہ کو عزت، وقار، نوکری سب کچھ دیا، لیکن اس کے باوجود میں نے قانون کی خلاف ورزی اور ریاست سے غداری کی، مجھے بہت زیادہ شرمندگی ہے کہ میں ان کارروائیوں میں شامل رہا اور اس پر افسوس ہے، اور اس ویڈیو کا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسلیں، نوجوان، یہاں کے طلبہ ان تنظیموں سے بچ سکیں جو بدامنی پھیلا رہی ہیں۔

    بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی</a

    کوئٹہ میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 14 اگست کو خودکش حملہ آور ان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے تھے، جو یومِ آزادی منا رہے تھےانہوں نے سیکیورٹی اداروں، محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان اور پولیس کو صوبے کو بڑی تباہی سے بچانے پر سراہا، انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا، یہ پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے، اندازہ کریں کہ کتنے بچوں کو اس نے ورغلایا ہوگا، یہ شخص دہشت گردوں کا علاج اپنے گھر پر کرواتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، اس طرح پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ہماری ایجنسیاں، حکومت اور ہر کوئی پریشان ہے، اس دہشت گردی کو کچھ اور نام دیا جاتا ہے، ایسے لوگ جن کے رشتہ دار کسی عسکریت پسند تنظیم کا حصہ بنتے ہیں تو ان کے اہل خانہ کسی کو اطلاع نہیں دیتے، حالانکہ ایسے لوگ تربیت لے کر واپس گھر بھی آتے ہوں گے۔

    یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے،ایران

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب ایسا نہیں چلے گا، ایسے لوگوں کے اہل خانہ کو حکومت کا اطلاع دینا ہوگی، ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ پورا خاندان ملا ہوا ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے کئی انکشافات کیے ہیں، مجید بریگیڈ کئی ٹیئرز میں کام کرتی ہے، یہ لوگوں کو ورغلا کر انہیں تربیت دیتے ہیں، انہیں خودکش حملہ آور بناتے ہیں، ایک ٹیئر میں پولیس، لیویز، فورسز کے اہلکاروں کو قتل کرنے پر پیسے دیے جاتے تھے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی ٹارگٹ کرنے پر انہیں پیسے دیے جاتے ہیں،ہم اس کے ساتھیوں تک بھی پہنچیں گے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سے قبل ایسا تاثر بنایا گیا تھا کہ فوج اور سرمچاروں کے درمیان جنگ یا لڑائی چل رہی ہے، ہم نے ایک پورا سیل بنایا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک گرفتار شخص کا ریکارڈ شدہ بیان بھی جاری کیا، جس نے کہا کہ اس نے قائداعظم یونیورسٹی سے ماسٹرز اور پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے، اور گریڈ 18 کے لیکچرار کے طور پر کام کر رہا ہے اس شخص نے مزید کہا کہ اس کی بیوی بھی سرکاری ملازم ہے۔

    درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہیں، صدرمملکت

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،محمد اورنگزیب

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرفتار لیکچرار کا محدود اعترافی بیان اس لیے جاری کیا تاکہ جاری تحقیقات متاثر نہ ہوں،انہوں نے نومبر 2024 کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کا ذکر کیا، جس میں 32 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 50 سے زائد زخمی ہوئے اور بتایا کہ گرفتار لیکچرار مبینہ طور پر اس حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس (لیکچرار) نے حملہ آور کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ریلوے اسٹیشن کے قریب اتارا، اور اس کے بعد اسے ایک اور ہینڈلر کے حوالے کیا جو ریلوے اسٹیشن سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، بلوچستان میں شورش کے مسئلے کو بعض لوگ ’محرومی‘ سے جوڑتے ہیں، اس پر وزیراعلیٰ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یہ لوگ کیسے محروم ہیں؟ ملزم کی ماں اب بھی پنشن لے رہی ہے جس کا مطلب ہے وہ بھی سرکاری ملازم تھی،اس کی بیوی بھی سرکاری ملازم ہے، وہ خود گریڈ 18 کا افسر ہے، پاکستانی اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر کے پی ایچ ڈی کی، بھائی ریکوڈک منصوبے میں ملازم ہے، اس کا مطلب ہے وہ کسی طرح محروم نہیں تھا۔

  • یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے،ایران

    یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے،ایران

    ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے، جن سے امریکا کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل امیر حیات نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل برطانیہ، فرانس، جرمنی، مغربی و مشرقی یورپ کو نشانہ بنا سکتے ہیں،خارج از امکان نہیں کہ آئندہ ایرانی میزائل واشنگٹن اور نیویارک تک پہنچیں-

    ایرانی رکن پارلیمنٹ امیر حیات مقدم نے ایرانی خبر رساں ادارے دیدبان ایران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس نے گزشتہ 20 سالوں سے ایرانی جنگی و بحری جہازوں کے ذریعے حملے کرنے کی صلاحیت پر کام کیا ہے، ہم اپنے جہازوں کو امریکا کے 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک لے جا سکتے ہیں، اور وہاں سے واشنگٹن، نیویارک اور دیگر شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں،فی الوقت، تمام یورپی ممالک ہماری رینج میں ہیں۔

    روس کی سابقہ مس یونیورس کار حادثے میں ہلاک

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے تیار ہیں. برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے باضابطہ طور پر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اگست کے اختتام تک جوہری مذاکرات میں واپس نہ آیا تو وہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیں گے، یہ وہ پابندیاں ہیں جو 2015 کے معاہدے کے تحت اٹھائی گئی تھیں۔

    درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہیں، صدرمملکت